TL؛DR
کرپٹو کے بنیادی تجزیے میں مالیاتی اثاثے کے متعلق دستیاب معلومات پر انتہائی غور و فکر کرنا شامل ہے۔ مثال کے طور پر، آپ اس کی استعمال کی صورتوں، اسے استعمال کرنے والے افراد کی تعداد، یا پراجیکٹ کے پیچھے موجود ٹیم کو دیکھ سکتے ہیں۔
آپ کا مقصد اس نتیجے پر پہنچنا ہے کہ آیا اثاثے کی قدر اصل قدر سے زیادہ ہے یا کم۔ اس موقعے پر، آپ اپنی ٹریڈنگ پوزیشنز کو بہتر بنانے کے لیے اپنے ادراک کا استعمال کر سکتے ہیں۔
تعارف
کرپٹو کرنسیز جیسے اتار چڑھاؤ کے حامل اثاثے ٹریڈ کرنے کے لیے کچھ مہارت درکار ہوتی ہے۔ حکمت عملی کا انتخاب کرنا، ٹریڈنگ کی وسیع دنیا کو سمجھنا، اور تکنیکی اور بنیادی تجزیے پر دسترس حاصل کرنا وہ اعمال ہیں جن سے سیکھنے کا پہلو وابستہ ہوتا ہے۔
جب تکنیکی تجزیے کی بات کی جائے، تو کچھ مہارتوں کو مالیاتی مارکیٹس کے ترکے سے بھی وراثت میں حاصل کیا جا سکتا ہے۔ بہت سے کرپٹو ٹریڈرز Forex، اسٹاک، اور اشیاء کی ٹریڈنگ میں دیکھے جانے والے یکساں تکنیکی اشارے استعمال کرتے ہیں۔ RSI، MACD اور بولینجر بینڈز جیسے ٹولز کا مقصد زیرِ ٹریڈ اثاثے سے قطع نظر مارکیٹ کے رویے کی پیش بینی کرنا ہوتا ہے۔ اس طرح، تکنیکی تجزیے کے یہ ٹولز کرپٹو کرنسی کی دنیا میں بھی نہایت مقبول ہیں۔
کرپٹو کرنسی کے بنیادی تجزیے میں، اگرچہ طریقہ کار ترکے کی مارکیٹس میں استعمال کیے جانے والے طریقے سے مماثل ہے، لیکن آپ کرپٹو اثاثوں کا جائزہ لینے کے لیے آزمودہ اور آزمائش یافتہ ٹولز استعمال نہیں کر سکتے۔ کرپٹو کرنسیز میں موزوں FA منعقد کرنے کے لیے، ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہوتی ہے کہ وہ اپنی قدر کہاں سے اخذ کرتے ہیں۔
اس آرٹیکل میں، ہم ان میٹرکس کی نشاندہی کی کوشش کریں کریں جنہیں اپنے ذاتی اشارے تخلیق کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
بنیادی تجزیہ (FA) کیا ہوتا ہے؟
بنیادی تجزیہ (FA) سرمایہ کاروں کی جانب سے کسی اثاثے یا کاروبار کی "اصل قدر" متعین کرنے کے لیے استعمال کیا جانے والا طریقہ کار ہے۔ متعدد اندرونی اور بیرونی عوامل کو دیکھتے ہوئے، ان کا بنیادی ہدف یہ تعین کرنا ہوتا ہے کہ آیا مذکورہ اثاثے یا کاروبار کی قدر اصل قدر سے زیادہ ہے یا کم۔ پھر وہ پوزیشنز میں تدبیری طور پر داخل ہونے یا اس سے اخراج کرنے کے لیے اس معلومات کو لیوریج کر سکتے ہیں۔
تکنیکی تجزیے سے قابل قدر ٹریڈنگ ڈیٹا بھی حاصل ہوتا ہے، لیکن اس کا نتیجہ مختلف ادراک کی صورت میں نکلتا ہے۔ TA صارفین کو یقین ہے کہ وہ اثاثوں کی ماضی کی کارکردگی کی بنیاد پر مستقبل میں قیمت کی حرکات کی پیش بینی کر سکتے ہیں۔ اسے کینڈل اسٹک پیٹرنز کی شناخت کر کے اور اہم اشاروں کا مطالعہ کر کے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
روایتی بنیادی عام طور پر اس بات کا اندازہ لگانے کے لیے کاروباری میٹرکس کو زیر غور لاتے ہیں کہ ان کی رائے میں اس کی اصل قدر کیا ہو گی۔ استعمال کیے جانے والے اشاروں میں آمدنیاں فی شیئر (ہر بقایا شیئر کے لیے کمپنی کتنا منافع کماتی ہے)، یا بُک کے حساب سے قیمت کا تناسب (سرمایہ کاران کمپنی کی بُک کی قدر کے مقابلے میں اس کی قدر کا اندازہ کیسے لگاتے ہیں) شامل ہیں۔ مثال کے طور پر، وہ ایک ترتیب میں کئی کاروباروں کے ساتھ ایسا کر سکتے ہیں، تاکہ اندازہ لگا سکیں کہ ان کی متوقع سرمایہ کاری کا دیگر کے ساتھ کیا تعلق ہے۔
بنیادی تجزیے کے حوالے سے مزید جامع تعارف کے لیے، بنیادی تجزیہ کیا ہے؟ ملاحظہ کریں
کرپٹو کے بنیادی تجزیے کے ساتھ درپیش مسئلہ
کرپٹو کرنسی نیٹ ورکس کا تجزیہ روایتی کاروباروں کے تجزیے کے طریقے کے تحت نہیں کیا جا سکتا۔ اگر کوئی صورت ہے تو وہ یہ کہ Bitcoin (BTC) جیسی غیر مرکزی پیشکشیں اشیاء کے قریب ہوتی ہیں۔ لیکن خواہ زیادہ مرکزی کرپٹو کرنسیز (جیسا کہ تنظیموں کی جانب سے جاری کردہ) ہی کیوں نہ ہوں، روایتی FA اشارے ہمیں زیادہ معلومات فراہم نہیں کر سکتے۔
لہٰذا ہمیں اپنی توجہ مختلف فریم ورکس کی جانب مبذول کرنی ہو گی۔ اس عمل میں پہلا اقدام طاقتور میٹرکس کی نشاندہی کرنا ہے۔ طاقتور سے ہماری مراد وہ میٹرکس ہیں جن کا استحصال آسانی کے ساتھ نہ کیا جا سکے۔ مثال کے طور پر، Twitter فالوؤرز یا Telegram/Reddit صارفین شاید اچھے میٹرکس نہیں ہیں کیونکہ جعلی اکاؤنٹس تخلیق کرنا یا سوشل میڈیا پر مشغولیت کا تاثر خریدنا آسان ہے۔
یہ نوٹ کرنا اہم ہے کہ ایسا کوئی واحد پیمائشی طریقہ نہیں ہے جو ہمیں اس نیٹ ورک کا ہر رخ دکھا سکے جس کا ہم جائزہ لے رہے ہیں۔ ہم کسی بھی بلاک چین پر فعال ایڈریسز کی تعداد پر نظر ڈال سکتے اور دیکھ سکتے ہیں کہ اس میں نہایت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ لیکن یہ چیز بذات خود ہمیں زیادہ معلومات فراہم نہیں کرتی۔ ہم بس یہ جانتے ہیں، کہ یہ کوئی واحد کردار ہو سکتا ہے جو ہر مرتبہ نئے ایڈریسز کے ساتھ خود ہی کو پیسے ٹرانسفر کر رہا ہے اور خود ہی وصول کر رہا ہے۔
درج ذیل سیکشنز میں، ہم کرپٹو FA میٹرکس کے تین زمروں پر نظر ڈالیں گے: آن چین میٹرکس، پراجیکٹ میٹرکس، اور مالیاتی میٹرکس۔ یہ فہرست اگرچہ جامع نہیں ہو گی، مگر یہ ہمیں بعد کے اشاروں کی تخلیق کے لیے مناسب بنیاد فراہم کرے گی۔
آن چین میٹرکس
آن چین میٹرکس وہ ہیں جن کا مشاہدہ بلاک چین کی جانب سے فراہم کردہ ڈیٹا کو دیکھ کر کیا جا سکتا ہے۔ ہم مطلوبہ نیٹ ورک کے لیے نوڈ چلا کر اور پھر ڈیٹا برآمد کر کے خود ایسا کر سکتے ہیں، لیکن اس میں وقت صرف ہو سکتا ہے اور یہ عمل مہنگا بھی ہو سکتا ہے۔ خاص کر اگر ہم صرف سرمایہ کاری پر غور کر رہے ہیں اور اس اقدام پر وقت اور وسائل کے ضیاع کے خواہش مند نہیں ہیں۔
زیادہ آسان حل سرمایہ کاری کے فیصلوں کو باخبر بنانے کے لیے خاص طور پر ڈیزائن کردہ ویب سائٹس یا APIs سے معلومات نکالنا ہو گا۔ مثال کے طور پر، CoinMarketCap کا Bitcoin کا آن چین تجزیہ ہمیں مختلف قسم کی معلومات فراہم کرتا ہے۔ اضافی ذرائع میں Coinmetrics کے ڈیٹا چارٹس یا Binance ریسرچ کی پراجیکٹ رپورٹس شامل ہیں۔
ٹرانزیکشن کا شمار
ٹرانزیکشن کا شمار نیٹ ورک پر ہونے والی سرگرمی کی اچھی پیمائش ہے۔ مقررہ مدتوں کے لیے نمبر کو پلاٹ کرنے (یا متحرک اوسطوں کو استعمال کرنے) کے ذریعے، ہم دیکھ سکتے ہیں کہ وقت کے ساتھ سرگرمی کیسے تبدیل ہوتی ہے۔
نوٹ کریں کہ میٹرک کے ساتھ احتیاط برتنی چاہیئے۔ اسی طرح فعال ایڈریسز کے معاملے میں، ہم یہ یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ یہاں صرف ایک فریق نہیں ہے جو آن چین سرگرمی کو بڑھاوا دینے کے لیے اپنے والیٹس کے درمیان فنڈز ٹرانسفر کر رہا ہے۔
ٹرانزیکشن کی قدر
یہ ٹرانزیکشن کے شمار سے بالکل الگ ہے، ٹرانزیکشن کی قدر ہمیں بتاتی ہے کہ ایک مدت کے اندر کتنی قدر ٹرانزیکٹ کی گئی ہے۔ مثال کے طور پر، اگر مجموعی طور پر دس Ethereum ٹرانزیکشنز، جس میں سے ہر ایک کی مالیت $50 ہے، ایک ہی دن بھیجی گئی ہیں، تو ہم کہہ سکتے ہیں کہ روزانہ کا ٹرانزیکشن کا حجم $500 تھا۔ ہم اس کی پیمائش USD جیسی فیاٹ کرنسی میں کر سکتے ہیں، یا ہم اس کی پیمائش پروٹوکول کے مقامی یونٹ (ETH) میں کر سکتے ہیں۔
فعال ایڈریسز
فعال ایڈریسز بلاک چین کے ایڈریسز ہوتے ہیں جو ایک مقررہ مدت میں فعال ہوتے ہیں۔ اس کا حساب کرنے کے طریقے مختلف ہو سکتے ہیں، لیکن مقبول طریقہ مقررہ مدتوں (مثلاً، دن، ہفتوں، یا مہینوں) میں ہر ٹرانزیکشن کے ارسال کنندہ اور وصول کنندگان کا شمار کرنا ہے۔ کچھ مجموعی طور پر منفرد ایڈیسز کی تعداد کا جائزہ بھی لیتے ہیں، مطلب یہ کہ وقت کے ساتھ وہ کُل میزان کا ٹریک رکھتے ہیں۔
ادا کردہ فیس
شاید دیگر کرپٹو اثاثوں کے مقابلے میں کچھ کے لیے یہ زیادہ ضروری ہوتی ہے، ادا کردہ فیس ہمیں بلاک اسپیس کی طلب کے بارے میں بتا سکتی ہے۔ ہم انہیں کسی نیلامی میں بولیوں کے طور پر تصور کر سکتے ہیں: صارفین اپنی ٹرانزیکشنز کو بروقت شامل کروانے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ مقابلہ کرتے ہیں۔ زیادہ بولی لگانے والوں کی ٹرانزیکشنز کی تصدیق (مائن) جلدی ہو جائے گی، جبکہ کم بولی لگانے والوں کو زیادہ دیر انتظار کرنا پڑے گا۔
گھٹتے ہوئے اخراجی معمول والی کرپٹو کرنسیز کے لیے، یہ مطالعے کے مقصد سے ایک دلچسپ میٹرک ہے۔ بڑی پروف آف ورک (PoW) بلاک چینز بلاک کا انعام فراہم کرتی ہیں۔ کچھ میں، یہ بلاک سبسڈی اور ٹرانزیکشن کی فیس پر مشتمل ہوتی ہیں۔ بلاک سبسڈی میں (Bitcoin نصف ہونے جیسے واقعات کی صورت میں) بتدریج کمی ہوتی ہے۔
چونکہ مائن کی لاگت میں وقت کے ساتھ اضافہ ہوتا ہے، لیکن بلاک سبسڈی آہستہ آہستہ کم ہوتی ہے، اس لیے یہ قابل فہم ہے کہ ٹرانزیکشن کی فیس میں اضافہ ہو گا۔ بصورت دیگر، مائنرز خسارے پر آپریٹ کریں گے اور نیٹ ورک سے ڈراپ آف کرنا شروع کر دیں گے۔ اس کا چین کی سکیورٹی پر بھی بالواسطہ اثر ہوتا ہے۔
ہیش ریٹ اور اسٹیک کردہ رقم
آج بلاک چینز بہت سے مختلف معاہداتی الگورتھمز استعمال کرتی ہیں، جن میں سے ہر ایک کا اپنا الگ میکانزم ہوتا ہے۔ یہ مدنظر رکھتے ہوئے کہ یہ نیٹ ورک کو محفوظ بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، ان کے گرد موجود ڈیٹا پر غور کرنا بنیادی تجزیے کے لیے قابل قدر ثابت ہو سکتا ہے۔
ہیش ریٹ کو اکثر پروف آف ورک کرپٹو کرنسیز میں نیٹ ورک کی صحت کے اقدام کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ ہیش ریٹ جتنا زیادہ ہو گا، کامیابی سے 51% حملہ کرنا اتنا ہی مشکل ہو گا۔ لیکن وقت کے ساتھ اضافہ، مائننگ میں بڑھتی دلچسپی کی نشاندہی بھی کرتا ہے، جو کہ ممکنہ طور پر سستے اوور ہیڈز اور زیادہ منافع جات کا نتیجہ ہوتا ہے۔ اس کے برعکس، ہیش ریٹ میں کمی مائنرز کے آف لائن جانے ("مائنر کی جانب سے سب فروخت کرنا") کی نشاندہی کرتی ہے کیونکہ ان کے لیے نیٹ ورک کو محفوظ بنانا مزید منافع بخش نہیں رہتا۔
وہ عوامل جو مائننگ کے مجموعی اخراجات کو متاثر کرتے ہیں، ان میں سے کچھ اثاثے کی موجودہ قیمت، عمل کاری کردہ ٹرانزیکشنز کی تعداد، اور ادا کی گئی فیس ہیں۔ بلاشبہ، مائننگ کے براہ راست اخراجات (بجلی، کمپیوٹنگ پاور) پر بھی غور کرنا اہم ہے۔
اسٹیکنگ (مثال کے طور پر، اسٹیک کے ثبوت میں) PoW مائئنگ سے مماثل گیم تھیوری والا ایک اور متعلقہ تصور ہے۔ تاہم جہاں تک میکانزمز کا تعلق ہے، یہ مختلف طور پر کام کرتی ہے۔ بنیادی خیال یہ ہے کہ صارفین بلاک کی توثیق کاری میں شامل ہونے کے لیے اپنی ذاتی ہولڈنگز کو اسٹیک کریں۔ اس طرح، ہم کسی مقررہ وقت میں دلچسپی (یا غیر دلچسپی) کی پیمائش کے لیے اسٹیک کردہ رقم کو دیکھ سکتے ہیں۔
پراجیکٹ میٹرکس
جہاں آن چین میٹرکس کا تعلق قابل مشاہدہ بلاک چین ڈیٹا سے ہو، وہاں پراجیکٹ میٹرکس میں ایک معیاری طریقہ کار شامل ہوتا ہے، جو ٹیم کی کارکردگی (اگر کوئی ہو)، وائٹ پیپر، اور آنے والے روڈ میپ جیسے عوامل کو دیکھتا ہے۔
وائٹ پیپر
اس چیز کی پُرزور تجویز دی جاتی ہے کہ آپ کسی پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کرنے سے پہلے وائٹ پیپر پڑھیں۔ یہ ایک تکنیکی دستاویز ہے جو ہمیں کرپٹو کرنسی کے پراجیکٹ کا مجموعی جائزہ فراہم کرتی ہے۔ ایک اچھے وائٹ پیپر کو نیٹ ورک کے اہداف کی وضاحت کرنی چاہیئے، اور مثالی طور پر ہمیں ان حوالوں سے ادراکات فراہم کرنے چاہئیں:
استعمال کردہ ٹیکنالوجی (کیا یہ اوپن سورس ہے؟)
استعمال کی وہ صورت (صورتیں) جو اس کا ہدف ہیں
اپ گریڈز اور نئے فیچرز کے لیے روڈ میپ
بہتر یہ ہے کہ اس معلومات کا پراجیکٹ پر گفتگو کے ساتھ موازنہ کیا جائے۔ دیگر لوگ اس کے بارے میں کیا کہہ رہے ہیں؟ کیا کوئی انتباہات ظاہر کیے گئے ہیں؟ کیا اہداف قابل حصول نظر آتے ہیں؟
ٹیم
اگر کرپٹو کرنسی نیٹ ورک کے پیچھے کوئی مخصوص ٹیم ہے، تو اس کے اراکین کا ٹریک ریکارڈ یہ ظاہر کر سکتا ہے کہ آیا ٹیم کے پاس پراجیکٹ کو بارآور ثابت کرنے کے لیے درکار مہارتیں موجود ہیں۔ کیا اراکین اس انڈسٹری میں سابقہ طور پر کامیاب افعال انجام دے چکے ہیں؟ کیا ان کی مہارت ان کے متوقع اہداف تک پہنچنے کے لیے کافی ہے؟ کیا وہ کسی مشکوک پراجیکٹس یا جعل سازیوں کا حصہ رہے ہیں؟
اگر کوئی ٹیم نہیں ہے، تو ڈویلپر کمیونٹی کیسی نظر آتی ہے؟ اگر پراجیکٹ ایک عوامی GitHub کا مالک ہے، تو یہ دیکھنے کے لیے پڑتال کریں کہ وہاں کتنے معاونین موجود ہیں اور وہاں کتنی سرگرمی ہو رہی ہے۔ ایک ایسا کوائن جس کی افزائش مستقل رہی ہے، ایک ایسے کوائن کے مقابلے میں زیادہ پُرکشش ہو سکتا ہے جس کی مالیت دو سالوں میں اپڈیٹ نہ کی گئی ہو۔
مد مقابل
ایک طاقت ور وائٹ پیپر ہمیں استعمال کی اس صورت کا تصور فراہم کرتا ہے جو کرپٹو اثاثے کا ہدف ہوتی ہے۔ اس موقعے پر، یہ جن پراجیکٹس کا مقابلہ کر رہا ہے، ان کی، نیز اس وراثتی انفراسٹرکچر کی نشاندہی بھی ضروری ہے جس کی جگہ لینا اس کا مقصد ہے۔
مثالی طور پر، ان کا بنیادی تجزیہ اتنا ہی کڑا ہونا چاہیئے۔ کوئی اثاثہ بذات خود تو پُرکشش معلوم ہو سکتا ہے، لیکن یکساں کرپٹو اثاثوں پر انہی اشاروں کا اطلاق ہمارے اثاثے کو دیگر کے مقابلے میں کمزور ظاہر کر سکتا ہے۔
ٹوکنامکس اور ابتدائی تقسیم
کچھ پراجیکٹس مسئلے کے متلاشی حل کے طور پر ٹوکنز تخلیق کرتے ہیں۔ ایسا نہیں ہے کہ پراجیکٹ بذات خود موزوں نہیں ہوتا، بلکہ ہو سکتا ہے کہ اس سیاق و سباق میں اس سے وابستہ ٹوکن خاص طور پر مفید نہ ہو۔ یوں، یہ تعین کرنا ضروری ہے کہ آیا ٹوکن حقیقی افادیت کا حامل ہے۔ اور، بمطابق توسیع، آیا یہ افادیت ایک ایسی چیز ہے جسے وسیع تر مارکیٹ تسلیم کرے گی، اور اس کے سبب ممکنہ طور پر افادیت کی کتنی قدر ہو گی۔
اس مرحلے پر ایک اور قابل غور امر یہ ہے کہ فنڈز کو ابتدائی طور پر کیسے تقسیم کیا گیا تھا۔ کیا ایسا بذریعہ ICO یا IEO کیا گیا تھا، یا صارفین اسے مائننگ کے ذریعے حاصل کر سکتے ہیں؟ اول الذکر کی صورت میں، وائٹ پیپر یہ مختصراً بیان کرے گا کہ بانیوں اور ٹیم کے لیے کتنا حصہ رکھا گیا ہے، اور سرمایہ کاروں کے لیے کتنا حصہ دستیاب ہو گا۔ موخر الذکر کی صورت میں، ہم اثاثے کے تخلیق کار کی پیشگی مائننگ (اعلان سے قبل نیٹ ورک پر مائننگ) کے ثبوت کو دیکھ سکتے ہیں۔
تقسیم پر توجہ مرکوز کرنا کسی موجودہ خطرے کی نشاندہی کر سکتا ہے۔ مثال کے طور پر، اگر سپلائی کی بڑی مقدار کی ملکیت صرف کچھ فریقین کے پاس ہو، تو ہم اس نتیجے پر پہنچ سکتے ہیں کہ یہ پُرخطر سرمایہ کاری ہے، کیونکہ وہ فریقین بالآخر مارکیٹ کا استحصال کر سکتے ہیں۔
مالیاتی میٹرکس
اثاثہ موجودہ طور پر کیسے ٹریڈ کر رہا ہے، سابقہ طور پر کس پر ٹریڈ کر رہا تھا، لیکویڈیٹی، وغیرہ کے متعلق تمام معلومات بنیادی تجزیے میں مفید ثابت ہو سکتی ہیں۔ تاہم، اس زمرے میں آنے والے دیگر دلچسپ میٹرکس وہ ہیں جو معیشت اور کرپٹو اثاثے کے پروٹوکول کے فوائد سے متعلقہ ہیں۔
مارکیٹ پر بالادستی
مارکیٹ پر بالادستی (یا نیٹ ورک کی قدر) کا حساب موجودہ قیمت کے ساتھ گردشی سپلائی کو ضرب دے کر لگایا جاتا ہے۔ مررکزی طور پر، (یہ فرض کرتے ہوئے کہ کوئی سلِپیج نہیں ہے) یہ کرپٹو اثاثے کے ہر دستیاب یونٹ کو خریدنے کے لیے فرضی لاگت کو ظاہر کرتی ہے۔
تاہم بذات خود، مارکیٹ پر بالادستی گمراہ کن ہو سکتی ہے۔ مفروضے کی حد تک، دس ملین یونٹس کی سپلائی کے ساتھ کسی بیکار ٹوکن کو جاری کرنا آسان ہوتا ہے۔ اگر ان میں سے ایک ٹوکن بھی $1 پر ٹریڈ ہو جائے، تو پھر مارکیٹ کیپ $10 ملین ہو گا۔ تاہم قدر کا یہ اندازہ بلاشبہ درست نہیں – ایک طاقت ور قدر کے دعوے کے بغیر، یہ ناممکن ہے کہ وسیع تر مارکیٹ ٹوکن میں دلچسپی لے گی۔
اسی سے متعلقہ ایک اور بات یہ ہے کہ حقیقی طور پر یہ تعین کرنا ناممکن ہے کہ مقررہ کرپٹو کرنسی یا ٹوکن کے لیے کتنے یونٹس گردش میں ہیں۔ کوائنز ضائع کیے جا سکتے ہیں، کییز گم ہو سکتی ہیں، اور فنڈز کو آسانی سے بھلایا جا سکتا ہے۔ اس کی بجائے جو ہم دیکھتے ہیں، وہ دراصل ایسے اندازے ہیں جو ان کوائنز کو نکالنے کی کوشش کرتے ہیں جو مزید گردش میں نہ ہوں۔
اس کے باوجود، مارکیٹ کی بالادستی کو نیٹ ورکس کی ممکنہ بڑھوتری کے بارے میں جاننے کے لیے بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے۔ کچھ کرپٹو سرمایہ کاران کی نظر میں "چھوٹے کیپ" والے کوائنز کی ترویج کا امکان "بڑے کیپ" والے کوائنز کی نسبت زیادہ ہوتا ہے۔ دیگر افراد کا خیال ہے کہ بڑے کیپس کے نیٹ ورک اثرات زیادہ طاقت ور ہوتے ہیں، اور اس لیے، غیر قائم کردہ چھوٹے کیپس کے مقابلے میں ان کی ترویج کا امکان زیادہ واضح ہوتا ہے۔
لیکویڈیٹی اور حجم
لیکویڈیٹی اس چیز کی پیمائش ہے کہ کسی بھی اثاثے کو کتنی آسانی سے خریدا یا بیچا جا سکتا ہے۔ لیکویڈ اثاثہ وہ ہوتا ہے جسے اس کی ٹریڈنگ کی قیمت پر فروخت کرنے میں ہمیں کوئی دقت نہیں ہوتی۔ اسی سے متعلقہ ایک تصور لیکویڈ مارکیٹ کا ہے، جو کہ ایک مسابقتی مارکیٹ ہے جو مانگی گئی اور لگائی گئی قیمتوں سے بھرپور ہے (جو زیادہ کڑے لگائی اور مانگی گئی قیمت کے فرق کی وجہ بنتی ہے)۔
غیر لیکویڈ مارکیٹ میں جو مسئلہ ہمیں درپیش آ سکتا ہے، وہ یہ ہے کہ ہم "مناسب" قیمت پر اپنے اثاثے فروخت کرنے سے قاصر ہوتے ہیں۔ یہ چیز ہمیں بتاتی ہے کہ ٹریڈ کے لیے رضامند ہونے والا کوئی خریدار موجود نہیں ہے، جس کے بعد ہمارے پاس دو آپشنز بچتے ہیں: مانگی گئی قیمت کو کم کریں یا لیکویڈیٹی میں اضافے کا انتظار کریں۔
ٹریڈنگ کا حجم وہ اشارہ ہے جو لیکویڈیٹی کے تعین میں ہماری مدد کر سکتا ہے۔ اس کی پیمائش کچھ طریقوں سے کی جا سکتی ہے اور یہ اس چیز کو ظاہر کرتا ہے کہ وقت کی مقررہ مدت میں کتنا حجم ٹریڈ کیا جا چکا ہے۔ عموماً، چارٹس روزانہ کے ٹریڈنگ کے حجم (مقامی یونٹس یا ڈالرز میں ظاہری قدر) کو ظاہر کرتے ہیں۔
لیکویڈیٹی سے واقف ہونا بنیادی تجزیے کے سیاق و سباق میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ آخر میں، یہ کسی متوقع سرمایہ کاری میں مارکیٹ کی دلچسپی کے اشارے کے طور پر کردار ادا کرتا ہے۔
سپلائی میکانزمز
کچھ لوگوں کے لیے، کوائن یا ٹوکن کے سپلائی میکانزمز سرمایہ کاری کے نقطہ نظر سے چند سب سے زیادہ دلچسپ خصوصیات ہوتی ہیں۔ بلاشبہ Bitcoin کے شائقین میں اسٹاک ٹو فلو (S2F) تناسب کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔
زیادہ سے زیادہ سپلائی، گردشی سپلائی، اور افراط زر کی شرح فیصلوں کا موجب بن سکتی ہیں۔ کچھ کوائنز ان نئے یونٹس کی تعداد کو کم کر دیتے ہیں جنہیں وہ وقت کے ساتھ تخلیق کرتے ہیں، جو انہیں ایسے سرمایہ کاروں کے لیے پُرکشش بناتا ہے جن کا خیال ہے کہ نئے یونٹس کی طلب ان کی دستیابی پر سبقت لے جائے گی۔
دوسری طرف، مختلف سرمایہ کاران سختی سے لاگو کردہ کیپ کو طویل مدت میں ایک نقصان تصور کر سکتے ہیں۔ اس سے متعلقہ خدشات ایسے بھی ہو سکتے ہیں کہ یہ کوائنز/ٹوکنز کے استعمال کو غیر مفید بنا دیتا ہے کیونکہ صارفین انہیں ذخیرہ کرنے کا انتخاب کر لیتے ہیں۔ ایک اور تنقید یہ ہے کہ ابتدائی طور پر اختیار کرنے والوں کو غیر متناسب طور پر انعامات دیتا ہے، جبکہ افراط زر کے حوالے سے مستحکم پالیسی نوآموزوں کے لیے زیادہ مناسب ہونی چاہیئے۔
بنیادی تجزیے کے اشارے، میٹرکس، اور ٹولز
ہم پہلے سے ہی میٹرکس کی وضاحت بنیادی تجزیے میں مقداری اور بعض اوقات معیاری ڈیٹا کے طور پر استعمال ہونے والے ڈیٹا کی حیثیت سے کر چکے ہیں۔ لیکن اپنے بل بوتے پر، عموماً یہ میٹرکس مکمل قصہ بیان نہیں کرتے۔ کسی کوائن کے بنیادی اصولوں کے بارے میں مزید گہرائی میں جاننے کے لیے، ہمیں اشاروں پر بھی دھیان دینا ہو گا۔
ایک اشارہ اکثر اوقات آسان تجزیے کے قابل تعلقات قائم کرنے کے لیے شماریاتی فارمولے کا استعمال کرتے ہوئے ایک سے زائد میٹرکس کو یکجا کرتا ہے۔ تاہم، ایک میٹرک اور اشارے کے مابین اب تک کافی زیادہ اوؤر لیپ موجود ہے، جو اس تعریف کے تصور کو دھندلا رہا ہے۔
اگرچہ فعال والیٹس کی تعداد قابل توجہ ہے، تاہم، ہم مزید گہرائی میں جانے کے لیے اس کو دیگر ڈیٹا کے ساتھ یکجا کر سکتے ہیں۔ آپ اس کو کل والیٹس کے تناسب کے طور پر لے سکتے ہیں یا مارکیٹ میں کوائن کی کل مالیت کو فعال والیٹس کی تعداد سے تقسیم کر سکتے ہیں۔ یہ حساب آپ کو ہر فعال والیٹ میں برقرار اوسط رقم دے گا۔ یہ دونوں آپ کو نیٹ ورک کی سرگرمی اور اثاثے کو ہولڈ کرتے ہوئے صارفین کے اعتماد کی بنیاد پر فیصلے تک پہنچنے میں مدد فراہم کریں گے۔ ہم اگلے سیکشن میں اس کے متعلق تفصیلاً بات کریں گے۔
بنیادی تجزیے کے ٹولز ان تمام میٹرکس اور اشاروں کو آسانی سے یکجا کرنے کو ممکن بناتے ہیں۔ اگرچہ آپ بلاک چین ایکسپلوررز پر موجود عام ڈیٹا ملاحظہ کر سکتے ہیں، تاہم ایک جمع کار یا ڈیش بورڈ آپ کے وقت کا اچھا استعمال ثابت ہو سکتے ہیں۔ بعض ٹولز آپ کو اپنے منتخب کردہ میٹرکس کے ساتھ اپنے ذاتی اشارے تخلیق کرنے کا اہل بناتے ہیں۔
میٹرکس کو یکجا کرنا اور FA کے اشاروں کو تخلیق کرنا
جیسا کہ اب ہمیں میٹرکس اور اشاروں کے مابین موجود فرق معلوم ہے، تو چلیں اب اس بارے میں بات کرتے ہیں کہ ہم اپنے متعلقہ اثاثہ جات کی مالیاتی قدر کو بہتر انداز میں سمجھنے کے لیے میٹرکس کو کس طرح سے یکجا کر سکتے ہیں۔ ایسا کیوں کیا جائے؟ تو، جیسا کہ ہم گزشتہ سیکشنز میں واضح کر چکے ہیں، ہر میٹرک میں کوئی نہ کوئی کمی ضرور ہوتی ہے۔ مزید براں، اگر آپ کرپٹو کرنسی کے ہر پراجیکٹ کے لیے صرف اعداد کے مجموعے پر نظر رکھے ہوئے ہیں، تو درحقیقت آپ نہایت ہی پیچیدہ معلومات کو نظر انداز کر رہے ہیں۔ ذیل میں دیے گئے منظر نامے پر غور کریں:
مخصوص حالات میں، ہماری جانب سے دونوں پیشکشوں کا موازنہ کیے جانے پر فعال ایڈریسز ہمیں کسی قسم کی اہم معلومات مہیا نہیں کرتے۔ ہم یقین کے ساتھ یہ بات کہہ سکتے ہیں کہ گزشتہ چھ مہینوں میں کوائن A کے پاس کوائن Bکی نسبت زیادہ فعال ایڈریسز موجود تھے، لیکن یہ ایک تفصیلی تجزیے سے کہیں دور کی بات ہے۔ یہ اعداد و شمار مارکیٹ میں کل مالیت سے کس طرح وابستہ ہیں؟ یا پھر ٹرانزیکشن کی گنتی سے؟
ایک مزید محتاط روش ی ہو گی، کہ تناسب کی ایک ایسی قسم تخلیق کی جائے جس کو ہم کوائن A کی بعض شماریات پر نافذ کر سکیں، پھر کوائن B پر استعمال ہونے والے اسی تناسب کے ساتھ اس کا موازنہ کر سکیں۔ اس طریقے سے، ہم ہر کوائن کی انفرادی میٹرکس کا اندھا دھند موازنہ نہیں کر رہے۔ بلکہ، ہم خودمختارانہ طریقے سے کوائنز کو قدر فراہم کرنے کے لیے ایک معیار تخلیق کر سکتے ہیں۔
مثلاً، ہم اس بات کے بارے میں فیصلہ کر سکتے ہیں کہ مارکیٹ میں کل مالیت اور ٹرانزیکشن کی گنتی کے مابین موجود تعلق، مارکیٹ میں کل مالیت کے مقابلے میں کہیں زیادہ بیان کرتا ہے۔ جس صورت میں، ہم مارکیٹ میں کل مالیت کو ٹرانزیکشن کی گنتی سے تقسیم کر سکتے ہیں۔ کوائن A کے لیے، ہم 5 کے تناسب پر اختتام کرتے ہیں، اور کوائن B کے لیے ہمارا تناسب 0.125 ہوتا ہے۔
اسی تناسب پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے، ہم یہ تصور کر سکتے ہیں کہ کوائن B کوائن A کی نسبت زائد اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ حساب میں آنے والا نمبر کم ہے۔ اس سے یہ مراد ہے کہ کوائن Bمیں مارکیٹ میں کل مالیت کے اعتبار سے ٹرانزیکشنز کی کثیر تعداد موجود ہے۔ اس لیے، بظاہر ایسا معلوم ہو سکتا ہے کہ کوائن B کے پاس زیادہ سہولت ہے، یا کوائن A کو ضرورت سے زیادہ اہمیت دی جا رہی ہے۔
ان مشاہدات میں سے کسی کو بھی سرمایہ کاری کا مشورہ نہیں سمجھا جانا چاہیئے – یہ محض کسی بڑی تصویر کے ایک چھوٹے سے حصے کی عکاسی ہے۔ پراجیکٹ کے مقاصد اور کوائن کے فنکشن کو سمجھے بغیر، آپ اس بات کا تعین نہیں کر سکتے کہ آیا کوائن A پر ٹرانزیکشن کی نسبتاً کم تعداد ایک مثبت پہلو ہے یا منفی۔
کرپٹو کرنسی مارکیٹس میں مشہور ہونے والا ایک اور ایسا ہی تناسب NVT تناسب ہے۔ تجزیہ کار Willy Woo کی جانب سے بنائے گئے، نیٹ ورک کی قدر سے ٹرانزیکشن کے اس تناسب کو "کرپٹو کی دنیا کا قیمت سے کمائیوں کا تناسب" کہا گیا ہے۔ آسان لفظوں میں، یہ مارکیٹ میں کل مالیت (یا نیٹ ورک کی قدر) کو ٹرانزیکٹ کی گئی رقم (روایتی طور پر روزمرہ کے چارٹ پر) سے تقسیم کرنے پر مشتمل ہوتا ہے۔
ہم صرف استعمال کیے جانے والے اشاروں کی سطح پر ہیں۔ بنیادی تجزیہ ایک ایسے سسٹم کو تشکیل دیتا ہے، جو موجودہ پراجیکٹس کی قدر کے تعین کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ہم جتنی زائد معیاری تحقیق کریں گے، ہمیں کام کرنے کے لیے اتنا ہی ڈیٹا ملے گا۔
FA کے بنیادی اشارے اور میٹرکس
اشاروں اور میٹرکس کی میسر ہونے والی ایک کثیر تعداد سے انتخاب کیا جا سکتا ہے۔ کسی نوآموز کے لیے، پہلے سب سے زیادہ مقبول کے ساتھ شروعات کریں۔ ہر اشارہ کسی بھی کہانی کا صرف ایک حصہ بیان کرتا ہے، اس لیے اپنے تجزیے میں اس کی کثیر تعداد کا استعمال کریں۔
نیٹ ورک کی قدر سے ٹرانزیکشن کا تناسب (NVT)
اگر آپ اسٹاکس کا تجزیہ کرنے کے لیے قیمت سے کمائیوں کے تناسب کے متعلق جانتے ہیں، تو پھر نیٹ ورک ٹرانزیکشن کی قدر کا اشارہ (روزمرہ) کچھ اسی قسم کا تجزیہ مہیا کرتا ہے۔ اس کا حساب مارکیٹ میں کل مالیت کو ٹرانزیکشن کے روزمرہ کے حجم سے تقسیم کر کے لگایا جا سکتا ہے۔
ہم کوائن کی بنیادی، اور فطری قدر کے لیے ٹرانزیکشن کے روزمرہ کے حجم کو متبادل کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ یہ خیال اس مفروضے کی بنیاد پر عمل کرتا ہے کہ جتنا زائد حجم سسٹم کے گرد ہو گا، پراجیکٹ کی مالیت اتنی ہی زیادہ ہو گی۔ اگر ٹرانزیکشن کے روزمرہ کے حجم کی کمی کے باعث مارکیٹ میں کل مالیت میں اضافہ ہوتا ہے، تو مارکیٹ ببل کی حدود میں داخل ہو سکتی ہے۔ قیمتیں بنیادی قدر میں ہم آہنگ اضافے کے بنا ہی بڑھ رہی ہیں۔ اس کی مخالف صورت حال میں، ٹرانزیکشن کے روزمرہ کے حجم میں اضافے کے باعث کسی کوائن یا ٹوکن کی قیمت مستحکم رہ سکتی ہے۔ یہ منظر نامہ خریداری کے ممکنہ موقعے کی تجویز ے سکتا ہے۔
تناسب کی قدر جتنی زیادہ ہو گی، ببل پیدا ہونے کے امکانات بھی اتنے ہی زیادہ ہوتے ہیں۔ عموماً یہ نقطہ اس وقت دکھائی دیتا ہے، جب NVT کا تناسب 95-90 سے زائد ہو۔ کم ہوتا تناسب یہ بات ظاہر کرتا ہے کہ کرپٹو کی قدر گھٹتی جا رہی ہے۔
مارکیٹ کی قدر سے حقیقی قدر کا تناسب (MVRV)
ان شماریات کی گہرائی میں جانے سے قبل، ہمارے لیے یہ جاننا اہم ہو گا کہ کرپٹو اثاثے کے لیے حقیقی قدر کے کیا معنی ہیں۔ مارکیٹ کی قدر، جس کو مارکیٹ کیپ بھی کہا جاتا ہے، کوائنز کی کل سپلائی کو مارکیٹ کی موجودہ قیمت سے ضرب دے کر حاصل کی جاتی ہے۔ حقیقی قدر، دوسری جانب، ناقابل رسائی والیٹس میں گم ہو جانے والے کوائنز پر رعایت دیتی ہے۔
والیٹس میں موجود کوائنز کی قدر کا تعین ان کی آخری حرکت کے وقت ہونے والی مارکیٹ کی قیمت کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ مثلاً، فروری 2016 سے والیٹ میں گم Bitcoin کی قدر کا تعین لگ بھگ 400$ کے آس پاس کیا جائے گا۔
اپنے MVRV کے اشارے کو حاصل کرنے کے لیے، ہم مارکیٹ میں کل مالیت کو حقیقی مالیت سے تقسیم کر دیتے ہیں۔ اگر مارکیٹ میں کل مالیت، حقیقی مالیت سے کہیں زیادہ ہو، تو ہم نسبتاً زائد تناسب کے ساتھ اختتام کریں گے۔ 3.7 سے زائد کا تناسب اس بات کی تجویز دیتا ہے کہ کوائن کی قدر میں اضافے پر، ٹریڈرز کی جانب سے اپنے منافع جات لینے پر فروخت واقع ہو سکتی ہے۔
یہ نمبر اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ فی الوقت کوائن کے لیے زیادہ قدر کا تعین کیا جا سکتا ہے۔ آپ اس کو 2014 (کم و بیش 6 کے MRVR) اور 2018 میں (کم و بیش 5 کے MRVR) Bitcoin کی دو بڑی خروخت سے قبل دیکھ سکتے ہیں۔ اگر قدر بہت کم ہو اور 1 سے کم ہو، تو مارکیٹ کی قدر کم ہو جاتی ہے۔ اس موقعے پر خریداری بہتر ثابت ہو سکتی ہے کیونکہ خریداری کا دباؤ بڑھتے ہوئے قیمت کو بھی بڑھا دیتا ہے۔
اسٹاک سے فلو کا ماڈل
اسٹاک سے فلو کا اشارہ، روایتی طور پر محدود سپلائی کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی موجود قیمت کا مشہور اشارہ ہے۔ یہ ماڈل ہر کرپٹو کرنسی کو ایک مخصوص، اور نایاب وسیلے کے طور پر دیکھتا ہے جیسے کہ قیمتی دھاتیں یا پتھر۔ جیسا کہ نئے وسائل کے بنا سپلائی کا محدود ہو جانا واضح ہے، سرمایہ کار ان اثاثہ جات کو قدر کے اسٹور کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔
ہم اس اشارے کا حساب گردش کرنے والی کل عالمی سپلائی کو ہر سال تیار ہونے والی مقدار سے تقسیم کرتے ہوئے لگاتے ہیں۔ Bitcoin میں، آپ نئے مائن کیے گئے کوائنز پر آسانی کے ساتھ ملنے والے گردشی اعداد و شمار اور ڈیٹا کے ساتھ ایسا کر سکتے ہیں۔ مائننگ کے ذریعے منافع جات میں ہونے والی کمی زائد تناسب کی جانب لے جاتی ہے، جو اس کی نایابی کی عکاسی کرتا ہے، اور اثاثے کو مزید قابل قدر بناتا ہے۔ وقتاً فوقتاً، Bitcoin کے انعام کی نصف کاری کے عمل سے گزرنے پر، ہم مارکیٹ کے اندر نئے کوائنز کے بہاؤ میں یہ ملاحظہ کر سکتے ہیں۔
جیسا کہ آپ یہ دیکھ سکتے ہیں، Bitcoin کی قیمت کے لیے اسٹاک سے فلو ایک بہتر اشارہ ثابت ہوا ہے۔ Bitcoin کی قیمت 365 دنوں کے اوسط تناسب پر نافذ کی گئی ہے اور یہ ایک بہتر مماثل ثابت ہوتی ہے۔ تاہم، اس ماڈل میں چند نقائص بھی موجود ہیں۔
مثلاً، فی الوقت سونے کا اسٹاک سے فلو کا تناسب 60 کے لگ بھگ ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ موجودہ فلو پر سونے کی موجودہ سپلائی کو مائن کرنے کے لیے 60 سال درکار ہیں۔ Bitcoin لگ بھگ 20 سالوں میں 1600 کا تناسب حاصل کرنے کے لیے ٹریک پر آ جائے گا، اور قیمت کے متعلق پیشین گوئی اور مارکیٹ میں کل مالیت کو دنیا کی موجودہ دولت سے زائد پر سیٹ کر دے گا۔
قلت زر بھی اسٹاک سے فلو کے ماڈلز کے لیے مشکل ثابت ہوتی ہے، کیونکہ یہ قیمت میں گھاٹے کی نشاندہی کرتی ہے۔ جب لوگ اپنے والیٹس کی کیز کھو دیتے ہیں، تو مزید کسی قسم کے Bitcoins تشکیل نہیں پاتے، اور ہمارے لیے ایک منفی تناسب دیکھنے میں آئے گا۔ اگر ہم اس کو گراف کی صورت میں پیش کریں، تو ہم اسٹاک سے فلو کے تناسب کو ایک لایعنی سمت میں بڑھتا ہوا دیکھیں گے جو بالآخر منفی میں چلا جائے گا۔
اگر آپ ماڈل کے متعلق مزید سیکھنے کے خواہاں ہیں، تو ہمارا Bitcoin اور اسٹاک سے فلو کے ماڈل کا ہدایت نامہ ملاحظہ کریں۔
بنیادی تجزیے کے ٹولز کی مثالیں
Baserank
Baserank کرپٹو کے ان اثاثہ جات کے لیے تحقیق کا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے، جو تجزیہ کاروں اور سرمایہ کاروں سے معلومات اور تجزیوں کو یکجا کرتا ہے۔ کرپٹو ہر تجزیے کے اسکور کی اوسط نکالنے کے بعد 0 سے 100 تک کا مجموعی اسکور حاصل کرتی ہے۔ اگرچہ سبسکرائبرز کے لیے چند پریمیئم جائزے موجود ہیں، مفت صارفین ان جائزوں کا مفصل پیش منظر دیکھ سکتے ہیں، جو سیکشنز میں تقسیم کیے گئے ہیں، جن میں ٹیم، سہولت، اور سرمایہ کاری کا خطرہ شامل ہے۔ اگر آپ کے پاس وقت نہ ہو، اور پراجیکٹ یا کوائن کا فوری جائزہ لینا ہو، تو Baserank جیسا جمع کار اس ٹاسک کے لیے بہترین ہے۔ تاہم، آپ کو سرمایہ کاری کرنے سے قبل اپنے مطلوبہ پراجیکٹس کے بارے میں گہرائی میں جان لینا چاہیئے۔
کرپٹو کی فیس
جیسا کہ آپ نام سے پہچان گئے ہوں گے، یہ ٹول آپ کو گزشتہ 24 گھنٹوں یا سات دنوں کے دوران ہر نیٹ ورک کی فیس ظاہر کرے گا۔ بلاک چین نیٹ ورک کے استعمال اور ٹریفک کا جائزہ لینے کے لیے، یہ میٹرک باآسانی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ زائد فیس کے حامل نیٹ ورکس کو، عموماً زائد طلب کا سامنا ہے۔
تاہم، آپ کو محض اس میٹرک کی ظاہری قدر کو ہی شمار نہیں کرنا چاہیئے۔ کچھ بلاک چین کو کم فیس کے ساتھ تشکیل دیا جاتا ہے، جو دیگر نیٹ ورکس کے ساتھ اس کے موازنے کو مشکل بنا دیتی ہیں۔ ایسی صورت حال میں، ٹرانزیکشن کی رقم یا کسی دیگر میٹرک کے ساتھ ساتھ اعداد و شمار پر نظر رکھنا بھی بہترین ثابت ہو گا۔ مثلاً، مارکیٹ میں کل مالیت کے حامل بڑے کوائنز، جیسا کہ Dogecoin یا Cardano، اپنی ٹرانزیکشن کی کم فیس کے باعث مجموعی چارٹس میں کم تعداد میں ہوتے ہیں۔
Glassnode Studio
Glassnode Studio، ڈیٹا اور آن چین میٹرکس کی ایک وسیع حد کو ظاہر کرنے والے ڈیش بورڈ کی پیشکش کرتا ہے۔ پیش کیے جانے والے زیادہ تر ٹولز کی طرح، یہ بھی سبسکرشن پر مشتمل ہوتا ہے۔ تاہم، نوآموز سرمایہ کاروں کے لیے پیشکش کیے جانے والے مفت آن چین ڈیٹا کی مقدار مناسب اور وسیع ہے۔ بلاک چین کے ایکسپلوررز کو استعمال کرتے ہوئے اپنے طور پر معلومات یکجا کرنے کی بجائے تمام معلومات ایک ہی مقام پر حاصل کر لینا کہیں گنا آسان ہے۔ Glassnode کی مرکزی قوت اس میٹرک کے زمرہ جات اور ذیلی زمرہ جات کی وسیع حد ہے جنہیں آپ براؤز کر سکتے ہیں۔ تاہم، اگر آپ Binance اسمارٹ چین کے پراجیکٹس میں دلچسپی رکھتے ہیں، تو یہاں آپ حدود کی قید کے پابند ہوں گے۔
اپنے میٹرکس کو تکنیکی تجزیے کے ساتھ یکجا کرنے کا خواہاں کوئی بھی فرد کے لیے، Glassnode Studio کے پاس اپنے تمام چارٹنگ ٹولز کے ساتھ ساتھ بلٹ ان TradingView بھی موجود ہے۔ سرمایہ کاروں اور ٹریڈرز کے لیے یہ عام ہے کہ وہ فیصلہ کرتے ہوئے ایک سے زائد قسم کے تجزیوں کو یکجا کرتے ہیں۔ یہ سب ایک ہی مقام پر کرنے کے قابل ہونا ایک مثبت پہلو ہے۔
اختتامی خیالات
اگر درست انداز میں انجام دیا جائے، تو بنیادی تجزیہ کرپٹو کرنسیز کے متعلق بے مول ادراکات فراہم کر سکتا ہے، جو تکنیکی تجزیے کے لیے ممکن نہیں۔ ٹریڈنگ کرتے ہوئے، مارکیٹ کی قیمت کو نیٹ ورک کی "اصل" قیمت سے الگ کرنے کے قابل ہونا ایک بہترین ہنر ہے۔ یقینی طور پر، ایسی بہت سی چیزیں موجود ہیں جن کے بارے میں TA ہمیں بتا سکتی ہے اور ان کے متعلق FA کسی قسم کی پیشین گوئی نہیں کر سکتا۔ اسی باعث بہت سے ٹریڈرز ان دونوں دنوں کے مجموعے کو استعمال کرتے ہیں۔
بہت سی حکمت عملیوں کی طرح، FA کا کوئی بھی ایسا طریقہ کار نہیں ہے، جو سب کے لیے مناسب ہو۔ امید ہے، کہ یہ آرٹیکل آپ کو کرپٹو اثاثہ جات کے ساتھ پوزیشنز میں داخل اور ان سے خارج ہونے سے قبل چند عناصر پر غور کرنے میں آپ کی مدد کرے گا۔