ہوم
لغت
مارکیٹ میں کل مالیت

مارکیٹ میں کل مالیت

نو آموز
بلاک چین انڈسٹری میں، مارکیٹ کیپٹلائزیشن (یا مارکیٹ کیپ) کی اصطلاح سے مراد ایسی میٹرک ہے جو کرپٹو کرنسی کے متعلقہ سائز کی پیمائش کرتی ہے۔ اس کا حساب ایک مخصوص کوائن یا ٹوکن کی موجودہ مارکیٹ کی قیمت کو زیرِ گردش کوائنز کی کل تعداد سے ضرب دے کر کیا جاتا ہے۔

مارکیٹ کیپ = موجودہ قیمت x گردشی سپلائی

مثال کے طور پر، اگر کرپٹو کرنسی کا ہر یونٹ $10.00 پر ٹریڈ کیا جا رہا ہے، اور گردشی سپلائی 50,000,000 کوائنز کے مساوی ہے، تو اس کرپٹو کرنسی کے لیے مارکیٹ کیپٹلائزیشن $500,000,000 ہو گی۔
اگرچہ مارکیٹ کیپ کسی کمپنی کے سائز اور کارکردگی یا کرپٹو کرنسی پراجیکٹ کے متعلق کچھ بصیرتیں فراہم کر سکتی ہے، تاہم یہ نوٹ کرنا اہم ہے کہ اس سے مراد پیسے کی شمولیت نہیں ہے۔ چنانچہ، یہ اس امر کی نمائندگی نہیں کرتا کہ مارکیٹ میں کتنا پیسہ ہے۔ یہ ایک عام غلط فہمی ہے کیونکہ مارکیٹ کیپ کا حساب قیمت پر براہِ راست منحصر ہے، لیکن در اصل، قیمت میں نسبتاً معمولی اتار چڑھاؤ مارکیٹ کیپ پر نمایاں طور پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔
گزشتہ مثال پر غور کرتے ہوئے، چند ملین ڈالرز کرپٹو کرنسی کی قیمت میں $10.00 سے $15.00 اضافہ کر سکتے ہیں، جو مارکیٹ کیپ میں $500,000,000 سے $750,000,000 تک اضافے کا باعث بنے گا۔ تاہم، اس سے مراد یہ نہیں ہے کہ مارکیٹ میں $250,000,000 کی رقم اضافی شامل ہوئی۔ درحقیقت، قیمت میں اتنے اضافے کے لیے پیسے کی جتنی مقدار کی ضرورت ہوتی ہے وہ حجم اور لیکویڈیٹی پر منحصر ہے، جو منفرد لیکن متعلقہ تصورات ہیں۔
اگرچہ حجم سے مراد ایک مخصوص مدت میں ایکسچینج کردہ کل اثاثوں کی تعداد ہے، لیکویڈیٹی بنیادی طور پر وہ درجہ ہے جس میں اثاثے کی قیمت پر زیادہ اثر انداز ہوئے بنا اسے فوری طور پر خریدا یا فروخت کیا جا سکتا ہے۔ 
سادہ الفاظ میں، زیادہ حجم اور لیکویڈ مارکیٹ میں بآسانی ہیرا پھیری نہیں کی جا سکتی کیونکہ آرڈر بُک میں بہت سے آرڈرز ہوتے ہیں اور ممکنہ طور پر قیمت کی مختلف رینجز میں آرڈرز کا بڑا حجم موجود ہوتا ہے۔ یہ مارکیٹ کے کم تغیر کا باعث بنے گا، جس کا مطلب ہے کہ ایک بڑے سرمایہ کار کو قیمت میں نمایاں طور پر ہیرا پھیری کرنے کے لیے بہت زیادہ پیسے کی ضرورت ہو گی۔ 

اس کے برعکس، ایک کم حجم کی حامل مارکیٹ میں آرڈر بُک مختصر ہوتی ہے، جہاں نسبتاً رقم کی معمولی مقدار کے ساتھ بھی آسانی سے ہیرا پھیرا ہو سکتی ہے، جس کے نتیجے میں قیمت اور مارکیٹ کیپ دونوں پر خاصا اثر پڑتا ہے۔

پوسٹس شیئر کریں
متعلقہ لُغات
ایک اکاؤنٹ کو رجسٹر کریں
آج ہی ایک Binance اکاؤنٹ کھولتے ہوئے اپنی معلومات عمل میں لائیں