بولینجر بینڈز کی وضاحت
ہوم
آرٹیکلز
بولینجر بینڈز کی وضاحت

بولینجر بینڈز کی وضاحت

جدید
شائع کردہ Dec 8, 2018اپڈیٹ کردہ Dec 12, 2022
5m

بولینجر بینڈز (BB) کیا ہوتے ہیں؟

بولینجر بینڈز (BB) 1980 کی دہائی کے آغاز میں مالیاتی تجزیہ کار اور ٹریڈر John Bollinger کی جانب سے تخلیق کیے گئے تھے۔ انہیں وسیع بنیادوں پر تکنیکی جائزے (TA)کو انجام دینے کے لیے بطور آلہ استعمال کیا جاتا ہے۔ بنیادی طور پر، بولینجر بینڈز اوسیلیٹر کے پیمائش کار کے طور پر کام کرتے ہیں۔ یہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کی کمی یا زیادتی سمیت، ضرورت سے زیادہ خرید یا ضرورت سے زیادہ فروخت جیسے حالات کی نشاندہی کرتا ہے۔

BB اشارے کے پس پردہ موجود بنیادی خیال اس امر کو اجاگر کرنا ہے کہ قیمتوں کے کس طرح سے ایک اوسط قدر کے اطراف قیمتیں منتشر ہوتی ہیں۔ بالخصوص یہ کہ، یہ ایک بالائی بینڈ، ایک زیریں بینڈ، اور متحرک اوسط کی درمیانی لائن (جسے درمیانی بینڈ بھی کیا جاتا ہے) سے مل کر بنتا ہے۔ دو ترچھے بینڈز مارکیٹ کی قیمت کی حرکت پر رد عمل دیتے ہیں، نیز اتار چڑھاؤ کے زیادہ ہونے پر پھیل جاتے ہیں (درمیانی لائن سے دور جاتے ہوئے) اور اتار چڑھاؤ کے کم ہونے پر سکڑ جاتے ہیں (درمیانی لائن کے قریب آتے ہوئے)۔

بولینجر بینڈز کا معیاری فارمولا درمیانی لائن کو 20 دن کی معمولی متحرک اوسط (SMA) کے طور پر سیٹ کرتا ہے، جب کہ بالائی اور زیریں بینڈز کا حساب، SMA ( جسے معیاری انحراف کہا جاتا ہے) کے تناظر میں مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کی بنیاد پر لگایا جاتا ہے۔ بولینجر بینڈز کے اشارے کے لیے معیاری سیٹنگز کچھ یوں دکھائی دیں گی:

  • درمیانی لائن: 20 دن کی معمولی متحرک اوسط (SMA)

  • بالائی بینڈ: 20 دن کا SMA + (20 دن کا معیاری انحراف x2)

  • زیرین بینڈ: 20 دن کا SMA - (20 دن کا معیاری انحراف x2)

سیٹنگ 20 دن کے دورانیے کو تسلیم کرتی ہے اور بالائی اور زیریں بینڈز کو، درمیانی لائن سے دو معیاری انحراف (x2) کے فاصلے پر سیٹ کرتی ہے۔ ایسا اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کیا جاتا ہے کہ قیمت کا کم از کم %85 ڈیٹا ان دونوں بینڈز کے مابین متحرک رہے گا، لیکن سیٹنگز کو مختلف ضروریات اور ٹریڈنگ کی حکمت عملیوں کے مطابق سیٹ کیا جا سکتا ہے۔


بولینجر بینڈز کو ٹریڈنگ میں کس طرح استعمال کیا جائے؟

اگرچہ بولینجر بینڈز کو روایتی مالیاتی مارکیٹس کے وسیع دائرے میں استعمال کیا جاتا ہے، تاہم انہیں کرپٹو کرنسی کے ٹریڈنگ سیٹ اپس کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ قدرتی طور پر، BB کے اشارے کو استعمال کرنے اور سمجھنے کے لیے بہت سے طریقے موجود ہیں، لیکن ہر فرد کو چاہیئے کہ ایک جامع آلے کے طور پر اس کا استعمال نہ کریں، اور اسے خرید/فروخت کے مواقع کا اشارہ نہیں سمجھا جانا چاہیئے۔ ترجیحی بنیاد پر، BB کو دیگر تکنیکی تجزیے کے اشاروں کے ساتھ استعمال کیا جانا چاہیئے۔ 

اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے، چلیے یہ تصور کرتے ہیں کہ کوئی بھی فرد ممکنہ طور پر بولینجر بینڈز کے اشارے کے جانب سے مہیا کیے گئے ڈیٹا کوکیسے سمجھ سکتا ہے۔

اگر قیمت متحرک اوسط سے بڑھ جاتی ہے اور بالائی بولینجر بینڈ سے تجاوز کر جاتی ہے، تو یہ فرض کر لینا ممکن ہے کہ مارکیٹ بہت زیادہ بڑھ گئی ہے (ضرورت سے زیادہ خریدے جانے کی صورت حال)۔ یا پھر، اگر قیمت کئی مرتبہ بالائی بینڈ کو چھو لیتی ہے، تو ایسا ممکن ہے کہ یہ مزاحمت کی اہم سطح کی نشاندہی ہو۔

اس کے برعکس، اگر کسی مخصوص اثاثے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوتی ہے اور یہ ایک سے زائد مرتبہ زیریں بینڈ سے تجاوز کر جاتی ہے یا اسے چھو لیتی ہے، تو ممکن ہے کہ آیا مارکیٹ میں ضرورت سے زیادہ فروخت کی صورت حال ہے یا پھر اسے ایک اہم معاونتی درجہ حاصل ہو چکا ہے۔

لہٰذا، ٹریڈرز اپنے فروخت یا خرید کے اہداف کو سیٹ کرنے کے لیے BB (TA کے دیگر اشاروں سمیت) کا استعمال کر سکتے ہیں۔ یا محض پِچھلے مقامات کا پیش منظر دیکھنے کے لیے، کہ جہاں مارکیٹ نے ضرورت سے زیادہ خرید اور ضرورت سے زیادہ فروخت جیسے حالات کی نشاندہی کی تھی۔

اضافی طور پر، بولینجر بینڈز کا پھیلنا اور سکڑنا، اتار چڑھاؤ کی زیادتی یا کمی کے حوالے سے پیشین گوئی کرنے کے لیے بھی کارآمد ثابت ہو سکتا ہے۔ بینڈز آیا اثاثے کی قیمت کے اتار چڑھاؤ کے زیادہ ہونے (پھیلاؤ) کے باعث درمیانی لائن سے دور جا سکتے ہیں یا پھر قیمت کے اتار چڑھاؤ میں کمی آنے پر (سکڑنا یا اختصار) اس کے قریب جا سکتے ہیں۔

لہٰذا، بولینجر بینڈز مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کا جائزہ لینے اور عنقریب ہونے والی حرکات کے بارے میں پیشین گوئی کرنے کی کوشش کے لیے قلیل مدتی ٹریڈنگ کے لیے زیادہ موزوں ہیں۔ کچھ ٹریڈرز یہ فرض کے لیتے ہیں کہ بینڈز کے زیادہ پھیلاؤ پر، مارکیٹ کا موجودہ رجحان، استحکام کے دورانیے یا رجحان کی تبدیلی کے قریب ہونے لگتا ہے۔ متبادل طور پر، بینڈز کے بہت زیادہ تنگ ہونے پر، ٹریڈرز یہ فرض کر لیتے ہیں کہ مارکیٹ ایک بھر پور حرکت کرنے کے لیے تیار ہو رہی ہے۔

مارکیٹ کی قیمت ایک لایعنی سمت میں چلنے پر BB، معمولی متحرک اوسط کی درمیانی لائن کے قریب جانا شروع کر دیتا ہے۔ اکثر (لیکن ہمیشہ نہیں)، کم تر اتار چڑھاؤ اور انحراف کی تنگ سطحیں بڑی اور بھرپور حرکات سے قبل پیش آتی ہیں، جو دوبارہ سے اتار چڑھاؤ کے ساتھ ہی واقع ہو جاتی ہیں۔ 

قابل غور طور پر، ٹریڈنگ کی ایک ایسی حکمت عملی بھی موجود ہے، جسے بولینجر بینڈز کا سکڑاؤ کہا جاتا ہے۔ یہ BB کے سکڑاؤ کی جانب سے نمایاں کردہ اتار چڑھاؤ کے کم ترین زونز کو تلاش کرنے پر مشتمل ہوتی ہے۔ سکڑاؤ کی حکمت عملی نیوٹرل ہوتی ہے اور مارکیٹ کی سمت کے بارے میں کوئی واضح معلومات نہیں دیتی۔ لہٰذا، ٹریڈرز عام طور پر اسے دیگر TA کے طریقوں، جیسا کہ معاونت اور مزاحمتی لائنز کے ساتھ یکجا کرتے ہیں۔


بولینجر بینڈز بمقابلہ۔ Keltner چینلز

بولینجر بینڈز کے برعکس، جو SMA اور معیاری انحراف کی بنیاد پر بنایا جاتا ہے، Keltner چینلز (KC) کے اشارے کا جدید ورژن چینل کی وسعت کو 20 دن EMAکے گرد سیٹ کرنے کے لیے اوسط حقیقی حد (ATR) کا استعمال کرتا ہے۔ اس لیے، Keltner چینل کا فارمولا کچھ یوں دکھائی دے گا:

  • درمیانی لائن: 20 دن کا ایکسپونینشل متحرک اوسط (EMA)

  • بالائی بینڈ: 20 دن کا EMA + (10 دن کا ATR x2 )

  • زیریں بینڈ: 20 دن کا EMA - (10 دن کا ATR x2 )

روایتی طور پر، Keltner کے چینلز بولینجر بینڈز سے زیادہ تنگ ثابت ہوتے ہیں۔ لہٰذا، کچھ صورتوں میں، KC کا اشارہ رجحان کی تبدیلیوں اور مارکیٹ کے ضرورت سے زیادہ خرید/ضرورت سے زیادہ فروخت جیسے حالات (مزید واضح علامت) کی نشاندہی کرنے کے لیے BB سے زیادہ بہتر ہے۔ علاوہ ازیں، KC عموماً BB سے قبل ہی ضرورت سے زیادہ خرید اور ضرورت سے زیادہ فروخت جیسے حالات کے سگنلز فراہم کرنے لگتا ہے۔

اس کے برعکس، بولینجر بینڈز مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کو بہتر انداز میں ظاہر کرتے ہیں کیونکہ KC کے مقابلے میں پھیلاؤ اور سکڑاؤ کی حرکات کہیں وسیع اور واضح ثابت ہوئی ہیں۔ مزید براں، معیاری انحراف کو استعمال کرنے سے، BB اشارے کے جعلی سگنلز فراہم کرنے کے امکانات کم ہو جاتے ہیں، چونکہ اس کی وسعت زیادہ ہے، اور اسی لیے، اس سے تجاوز کرنا کٹھن ہے۔

دونوں کے مابین، BB کا اشارہ زیادہ مشہور ہے۔ لیکن دونوں ہی ٹولز اپنے طور پر - خاص طور پر قلیل مدتی ٹریڈنگ کے سیٹ ایپس کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں، دونوں کو مزید قابل بھروسہ سگنلز کی فراہمی کے طریقے کے طور پر ایک ساتھ بھی استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔