بلیک منڈے کیا ہے؟

بلیک منڈے کی مدت کے آس پاس ڈاؤ جونز صنعتی اوسط کی کارکردگی۔
بلیک منڈے کو عالمی سطح پر اسٹاک مارکیٹ میں اتار کے آغاز کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔ آج تک، اسے اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کے بدترین دنوں میں سے ایک مانا جاتا ہے۔
"بلیک منڈے" کی اصطلاح عموماً 1987 میں ہونے والے کریش کا حوالہ دیتی ہے۔ لیکن، یہ مارکیٹ میں پیش آنے والے دیگر شدید کریشز کا حوالہ دینے کے لیے بھی استعمال کی جاتی ہے۔
کیا چیز مارکیٹ کریشز کا سبب بنتی ہے؟
سب سے پہلا تو کمپیوٹرائزڈ ٹریڈنگ سسٹمز کا تعارف تھا۔ آج کے دور میں، ٹریڈنگ کی زیادہ تر سرگرمیوں کی سہولت کاری کمپیوٹرز ہی کرتے ہیں، تاہم ہمیشہ سے ایسا نہ تھا۔ 1980 کی دہائی سے قبل، اسٹاک مارکیٹس کا اہتمام عموماً ایسے شور شرابے والے اور پرہجوم مقامات پر کیا جاتا تھا جہاں ٹریڈرز براہ راست ہی ایکسچینج کے ٹریڈنگ فلور پر اثاثہ جات کا تبادلہ کیا کرتے تھے۔

کمپیوٹرائزڈ ٹریڈنگ سسٹمز کے تعارف سے قبل، اس مقصد کے لیے 1963 میں نیویارک اسٹاک ایکسچینج (NYSE) کا ٹریڈنگ فلور استعمال کیا جاتا تھا۔ ذریعہ: لائبریری آف کانگریس۔ اصل تصویر میں ترمیم کی گئی ہے۔
تاہم، 1980 کی مکمل دہائی کے دوران، ٹریڈنگ کی سرگرمیوں کا انحصار کمپیوٹر سافٹ ویئر پر بڑھتا چلا گیا۔ کمپیوٹرائزڈ ٹریڈنگ پر اس منتقلی نے ایسے سسٹمز کے ذریعے ٹریڈنگ کی نسبتاً تیز رفتار سرگرمی کو ممکن بنایا جو سیکنڈز میں ہزاروں آرڈرز دے سکتے تھے۔ قدرتی طور پر، اس قسم کی ترقیاں قیمت میں بڑی تبدیلیوں کی رفتار پر بھی اثرانداز ہونے لگیں۔ اس کے برعکس، آج کے ٹریڈنگ بوٹس کسی غیر متوقع خبر کی صورت میں سیکنڈز کے اندر کھربوں ڈالرز منتقل کر سکتے ہیں۔
کہنے کے مطابق دیگر وجوہات میں، امریکہ میں ٹریڈ میں خسارے، بین الاقوامی کشیدگی، اور جغرافیائی حالات جیسے دیگر عوامل شامل ہیں۔ اوپر سے، میڈیا کی بڑھتی ہوئی رسائی بھی کسی حادثے کے اثرات اور شدت میں اضافے کا سبب بن چکی ہے۔
سرکٹ بریکر کیا ہوتا ہے؟
اگر ٹریڈنگ کے ایک دن کے اندر اندر S&P 500 میں 7% تک کمی واقع ہوتی ہے، تو ٹریڈنگ 15 منٹ کے لیے روک دی جاتی ہے، اور پھر دوبارہ سے شروع کی جاتی ہے۔ اسے سرکٹ بریکر کا درجہ 1 کہا جاتا ہے۔ اگر مارکیٹ مزید گرتی ہے اور روزمرہ کی ابتدائی قیمت سے 13% کو پہنچ جاتی ہے، تو اسے پھر روک دیا جاتا ہے۔ اسے سرکٹ بریکر کا درجہ 2 کہا جاتا ہے۔ پھر، 15 منٹ کے وقفے کے بعد، ٹریڈنگ دوبارہ سے شروع کی جاتی ہے۔ اگر قیمت میں مارکیٹ کی ابتدائی قیمت سے 20% کا نقصان ہوتا ہے، تو باقی پورے دن کے لیے ٹریڈنگ روک دی جاتی ہے۔ اسے سرکٹ بریکر کا درجہ 3 کہا جاتا ہے۔
سرکٹ بریکرز کے فوائد اور نقصانات
جہاں سرکٹ بریکرز فلیش کریشز کی روک تھام میں مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں، وہیں یہ ایک تنازعاتی موضوع ہے۔
کم لیکویڈیٹی مزید اتار چڑھاؤ کا سبب بن سکتی ہے، جیسا کہ ممکن ہے کہ سپلائی میں ایک غیر متوقع چڑھاؤ سے نمٹنے کے لیے معقول تعداد میں آرڈرز موجود نہ ہوں۔ تنقید نگاروں کا کہنا ہے کہ لیکویڈیٹی کے پہلو پر سرکٹ بریکرز کے اثرات کے بغیر، مارکیٹس میں قدرتی توازن قائم ہونے کا امکان زیادہ ہے۔
جب بات S&P 500 جیسے عالمی مارکیٹ کے انڈیکسز کی ہو، تو سرکٹ بریکرز صرف ان میں اتار کی صورت میں ہی حرکت میں آتے ہیں۔ دوسری طرف، یہ اتار کی صورت میں انفرادی سکیورٹیز پر بھی فعال کیے جا سکتے ہیں۔
مارکیٹ کریشز کی تیاری کیسے کی جائے
ایک سرمایہ کاری کا منصوبہ بنانے یا پھر ٹریڈنگ کی مجموعی حکمت عملی تیار کرنے پر غور کریں۔ مارکیٹ کریش ہونے پر جہاں بہت سے سرمایہ کاران پریشانی میں فروخت انجام دے رہے ہوتے ہیں، وہیں اس صورت میں پرسکون رہنا، عقل سے کام لینا، اور جذبات میں آ کر فیصلے لینے سے اجتناب برتنا اہم ہے۔ اس کے لیے ایک طویل مدتی سرمایہ کاری کا منصوبہ یا ٹریڈنگ کی حکمت عملی بنانا ضروری ہے، کیونکہ یہ آپ کو اس قابل بنائے گی کہ آپ جذباتی فیصلے نہ لیں۔
جہاں تک بات ہے عالمی مارکیٹ کریشز کی، اب تک یہ سب عارضی ہی رہے ہیں۔ اگرچہ اقتصادی ارتداد کی مدت کئی سالوں پر محیط ہو سکتی ہے، تاہم بعد میں مارکیٹس بحال ہو ہی جاتی ہیں۔ اگر آپ کئی برسوں پہلے کا جائزہ لیں، تو آپ دیکھیں گے کہ عالمی اقتصاد میں صدیوں سے بہتری آتی چلی جا رہی ہے، اور اس قسم کی اصلاحات محض عارضی رکاوٹیں ہیں۔

1915 سے 2020 کے دوران ڈاؤ جونز صنعتی اوسط کی کارکردگی۔
کرپٹو کرنسی پر آغاز کرنا چاہتے ہیں؟ Binance پر Bitcoin خریدیں!
دیگر قابل غور بلیک منڈیز
28 اکتوبر، 1929
1930 کے اقتصادی بحران سے قبل، اسٹاک مارکیٹ میں پیش آنے والا کریش۔ اس کے طویل مدتی اقتصادی اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے، 1929 کے موسم خزاں میں آنے والا کریش اسٹاک مارکیٹ میں اب تک کا بدترین کریش رہا ہے۔
29 ستمبر، 2008
9 مارچ، 2020
اقتصادی بحران کے بعد US اسٹاک مارکیٹ کے لیے بدترین دن، جس کا سبب کرونا وائرس کی عالمی وباء اور تیل کی قیمت پر ہونے والی جنگ بنی۔ 2008 سے لے کر اب تک، ایک ہی دن میں قیمت میں آنے والا یہ سب سے بڑا اتار تھا۔ لیکن، جیسا کہ آپ اگلے پیراگراف میں ملاحظہ کریں گے، یہ ریکارڈ صرف ایک ہی ہفتے تک قائم رہا۔
16 مارچ، 2020
اختتامی خیالات
مختصراً، بلیک منڈے 1987 میں پیش آنے والا شدید مارکیٹ کریش تھا۔ جیسا کہ ذکر کیا گیا، یہ اصطلاح مارکیٹ میں پیش آنے والے دیگر کریشز کا حوالے دینے کے لیے بھی استعمال کی جا سکتی ہے، جیسے کہ وہ جو 1929، 2008، اور 2020 میں پیش آئے۔
بلیک منڈے کے واقعات کے بعد، اسٹاک مارکیٹ میں فلیش کریشز کے اثرات کو کم کرنے کے لیے نئے ضوابط کا اطلاق کیا گیا۔ ان ضوابط میں سے مؤثر ترین اور متنازعہ ترین میں سے ایک سرکٹ بریکر ہے، جو پہلے سے متعین فیصد میں نقصان کی سطحوں تک پہنچنے کی صورت میں ٹریڈنگ روک دیتا ہے۔