Ichimoku کلاؤڈز کی تفصیل
Ichimoku کلاؤڈز کی تفصیل
ہوم
آرٹیکلز
Ichimoku کلاؤڈز کی تفصیل

Ichimoku کلاؤڈز کی تفصیل

جدید
شائع کردہ Jun 10, 2019اپڈیٹ کردہ Oct 4, 2022
6m

Ichimoku کلاؤڈ، ایک تکنیکی تجزیات کا طریقہ کار ہے جو کہ متعدد اشاروں کو ایک واحد چارٹ میں یکجا کر دیتا ہے۔ یہ ٹریڈنگ ٹول کی حیثیت سے کینڈل اسٹک چارٹس پر استعمال کیا جاتا ہے جو کہ قیمت کے ممکنہ معاونتی اور مزاحمتی زونز کے حوالے سے معلومات فراہم کرتے ہیں۔ اس کو پیشین گوئی کے ٹول کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے، اور بہت سے ٹریڈرز مستقبل کے رجحانات کی سمت اور مارکیٹ مومینٹم کا تعین کرنے کی کوشش کرتے ہوئے اس کو استعمال کرتے ہیں۔

Ichimoku کلاؤڈ کا تصور 1930 کے اواخر میں جاپانی صحافی Goichi Hosada نے پیش کیا تھا۔ تاہم، دہائیوں پر محیط مطالعے اور تکنیکی ترقیوں کے بعد، ان کی ٹریڈنگ کی اختراعی حکمت عملی کو 1969 میں شائع کیا گیا۔ Hosada نے اس کو Ichimoku Kinko Hyo کا نام دیا، جاپانی زبان میں جس کا مطلب "متوازن چارٹ پر ایک نظر" ہے۔


یہ کیسے کام کرتا ہے؟

Ichimoku کلاؤڈ سسٹم، پیشگی اور گزشتہ انڈیکیٹرز کی بنیاد پر ڈیٹا ڈسپلے کرتا ہے، اور یہ چارٹ پانچ لائنز پر مشتمل ہوتا ہے:

  1. تبادلے کی لائن (Tenkan-sen): 9 دورانیوں کی متحرک اوسط۔

  2. بیس لائن (Kijun-sen): 26 دورانیوں کی متحرک اوسط۔

  3. پیشگی اسپان A (Senkou Span A): تبادلے کی لائنز اور بیس لائنز کی متحرک اوسط نے مستقبل میں 26 دورانیوں کا تخمینہ لگایا۔

  4. پیشگی اسپین B (Senkou Span B): 52 دورانیے کی متحرک اوسط نے مستقبل میں 26 دورانیوں کا تخمینہ لگایا۔

  5. گزشتہ اسپین (Chikou Span): موجودہ دورانیے کی آخری قیمت نے ماضی میں 26 دورانیوں کا تخمینہ لگایا۔

Ichimoku کلاؤڈز کی تفصیل

پیشگی اسپین A (3) اور پیشگی اسپین B (4) کے درمیان اسپیس کلاؤڈ (Kumo) تخلیق کرتی ہے ، جو کہ ممکنہ طور پر Ichimoku کا سب سے قابل غور عنصر ہے۔ پیشن گوئی کی ان سائٹس فراہم کرنے کے لیے دو لائنز نے مستقبل میں 26 دورانیوں کا تخمینہ لگایا، اور اس طرح، انہیں پیشگی انڈیکیٹر سمجھا جاتا ہے۔ دوسری جانب، Chikou اسپین (5)، گزشتہ انڈیکیٹر ہے جس نے ماضی میں 26 دورانیوں کا تخمینہ لگایا۔

بطور ڈیفالٹ، کلاؤڈز سبز یا سرخ رنگ میں ڈسپلے کیے جاتے ہیں - تاکہ انہیں باآسانی پڑھا جا سکے۔ سبز کلاؤڈ اس وقت تخلیق ہوتا ہے جب پیشگی اسپین A (سبز کلاؤڈ لائن) پیشگی اسپین B (سرخ کلاؤڈ لائن) سے زیادہ ہوتا ہے۔ قدرتی طور پر، سرخ کلاؤڈ مخالف صورت حال کے باعث بنتا ہے۔

یہ بات نوٹ کرنا اہم ہے کہ - دیگر طریقہ کاروں کے برعکس - Ichimoku حکمت عملی کی استعمال کردہ متحرک اوسطیں کینڈلز کی آخری قیمتوں پر منحصر نہیں ہوتی ہیں۔ اس کے بجائے، اوسطوں کا حساب مذکورہ دورانیے (زیادہ-کم ترین اوسط) کے اندر ریکارڈ کردہ زیادہ اور کم ترین پوائنٹس کی بنیاد پر لگایا جاتا ہے۔ 

مثال کے طور پر، 9 دن کے تبادلے کی لائن کے لیے معیاری مساوات یہ ہے:

تبادلے کی لائن = (9d زیادہ + 9d کم ترین) / 2


Ichimoku کی سیٹنگز

تین دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط تحقیق اور ٹیسٹنگ کے بعد، Goichi Hosada نے یہ رائے قائم کی کہ (9، 26، 52) سیٹنگز کے نتائج بہترین ہوتے ہیں۔ ماضی میں، جاپانی کاروباری شیڈول میں ہفتے کا دن شامل ہوتا تھا، لہٰذا 9 نمبر ڈیڑھ ہفتے (6 + 3 دن) کو ظاہر کرتا ہے۔ 26 اور 52 نمبرز، بالترتیب ایک اور دو ماہ کو ظاہر کرتے ہیں۔

چوںکہ ان سیٹنگز کو اب بھی ٹریڈنگ کے اکثر سیاق و سباق میں ترجیح دی جاتی ہے، لہٰذا نقشہ ساز مختلف حکمت عملیوں کو موزوں بنانے کے لیے ہمیشہ ان کو ایڈجسٹ کرنے کے قابل ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر، کرپٹو کرنسی مارکیٹس میں، متعدد ٹریڈرز - اکثر (9، 26، 52) سے (10، 30، 60) پر تبدیل ہوتے ہوئے - 24/7 مارکیٹس کو ظاہر کرنے کے لیے Ichimoku سیٹنگز کو ایڈجسٹ کرتے ہیں۔ کچھ اس سے بھی آگے جاتے ہیں اور غلط سگنلز کو کم کرنے کے طریقہ کار کے طور پر سیٹنگز کو (20، 60، 120) پر تبدیل کرتے ہیں۔

اب بھی، اس بارے میں بحث کی جاتی ہے کہ سیٹنگز میں ترمیم کرنا کتنا مؤثر ہو سکتا ہے۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کو ایڈجسٹ کرنے کا ایک مقصد ہے، جبکہ بعض کے مطابق معیاری ترتیبات کو رد کرنا سسٹم کے بیلنس میں خلل ڈالے گا اور بہت سارے غلط سگنلز پیدا کرے گا۔


چارٹ کا تجزیہ کرنا

Ichimoku ٹریڈنگ سگنلز

اپنے متعدد عناصر کے باعث، Ichimoku کلاؤڈ مختلف طرح کے سگنلز پیدا کرتا ہے۔ ہم ان کو مومینٹم اور رجحان کو فالو کرنے والے سگنلز میں تقسیم کر سکتے ہیں۔

مومینٹم سگنلز: کو مارکیٹ کی قیمت، بیس لائن، اور تبادلے کی لائن کے مابین تعلق کے مطابق تخلیق کیا جاتا ہے۔ نرخ بڑھنے کے مومینٹم کے سگنلز اس وقت پیدا ہوتے ہیں جب تبادلے کی لائن اور مارکیٹ کی قیمت میں سے ایک یا دونوں بیس لائن سے اوپر جاتے ہیں۔ نرخ کم ہونے کے مومینٹم سگنلز اس وقت تخلیق ہوتے ہیں جب تبادلے کی لائن اور مارکیٹ کی قیمت میں سے ایک یا دونوں بیس لائن سے نیچے جاتے ہیں۔ تبادلے کی لائن (Tenkan-sen) اور بیس لائن (Kijun-sen) کے درمیان کراسنگ کو اکثر TK کراس کے طور پر ریفر کیا جاتا ہے۔

رجحان کو فالو کرنے والے سگنلز: کلاؤڈ کے رنگ اور کلاؤڈ سے متعلقہ مارکیٹ کی قیمت کی پوزیشن کے مطابق تخلیق کیا جاتے ہیں۔ جیسا کہ بتایا گیا ہے، کلاؤڈ کا رنگ پیشگی اسپینز A اور B کے درمیان فرق کو ظاہر کرتا ہے۔

آسان الفاظ میں، جب قیمتیں متواتر طور پر کلاؤڈز سے اوپر ہوتی ہیں، تو اس بات کا قوی امکان ہے کہ اثاثے کا رجحان بڑھ رہا ہو۔ اس کے برعکس، کلاؤڈز سے نیچے کی قیمتوں کو نرخ کم ہونے کی علامت کے طور پر سمجھا جا سکتا ہے، جو کہ کم ہوتے ہوئے رجحان کو ظاہر کرتی ہے۔ چند استثنات کو محفوظ کریں، کلاؤڈ کے اندر قیمتوں کے یکطرفہ اتار چڑھاؤ کے دوران رجحان کو یکساں یا نیوٹرل سمجھا جا سکتا ہے۔

گزشتہ اسپین (Chikou Span) ایک اور عںصر ہے جو کہ ٹریڈرز کو ممکنہ رجحانی ریورسلز کا پتہ لگانے اور ان کی تصدیق کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔ یہ قیمت کی حرکات کی توانائی میں ان سائٹس فراہم کرتا ہے، جو کہ ممکنہ طور پر مارکیٹ کی قیمتوں سے اوپر جاتے وقت نرخ بڑھنے کے رجحان، یا نیچے جاتے وقت نرخ کم ہونے کے رجحان کی تصدیق کرتا ہے۔ عام طور پر، گزشتہ اسپین کو انفرادی طور کے بجائے، Ichimoku کلاؤڈ کے دیگر حصوں کے ساتھ مشترکہ طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

خلاصہ:

  • مومینٹم سگنلز

    • مارکیٹ کی قیمت کا بیس لائن سے اوپر (نرخ بڑھنا) یا نیچے (نرخ کم ہونا) جانا۔

    • TK کراس: تبادلے کی لائن کا بیس لائن سے اوپر (نرخ بڑھنا) یا نیچے (نرخ کم ہونا) جانا۔

  • رجحان کو فالو کرنے والے سگنلز

    • مارکیٹ کی قیمت کا کلاؤڈ سے اوپر (نرخ بڑھنا) یا نیچے (نرخ کم ہونا) جانا۔

    • کلاؤڈ کا رنگ سرخ سے سبز (نرخ بڑھنا) یا سبز سے سرخ (نرخ کم ہونا) میں تبدیل ہوتا ہے۔

    • گزشتہ اسپین کا مارکیٹ کی قیمتوں سے اوپر (نرخ بڑھنا) یا نیچے (نرخ کم ہونا) جانا۔


معاونت اور مزاحمت کی سطحیں

Ichimoku چارٹ کو معاونت اور مزاحمتی زونز کی شناخت کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ روایتی طور پر، پیشگی اسپین A (سبز کلاؤڈ لائن) بڑھتے ہوئے رجحانات کے دوران معاونتی لائن اور کم ہوتے ہوئے رجحانات کے دوران مزاحمتی لائن کے طور پر کام کرتا ہے۔ دونوں صورتوں میں، کینڈل اسٹکس پیشگی اسپین A کے قریب جاتی ہیں، لیکن اگر قیمت کلاؤڈ میں جاتی ہے، تو پیشگی اسپین B بھی معاونتی/مزاحمتی لائن کے طور پر کام کر سکتی ہے۔ اس کے علاوہ، یہ بات ٹریڈرز کو ممکنہ معاونتی اور مزاحمتی زونز کی توقع رکھنے کی اجازت دیتی ہے کہ دونوں پیشگی اسپینز نے مستقبل میں 26 دورانیوں کا تخمینہ لگایا ہے۔


سگنل کی مضبوطی

Ichimoku کلاؤڈ کی جانب سے تخلیق کردہ سگنلز کی قوت کا انحصار زیادہ تر اس بات پر ہوتا ہے کہ آیا وہ وسیع رجحان کے ساتھ لائن میں شامل ہوتے ہیں یا نہیں۔ بڑے، واضح طور پر بیان کردہ حصے کے طور پر ایک سگنل ہمیشہ اس سگنل سے مضبوط ہو گا جو کہ موجودہ رجحان کے خلاف مختصر طور پر پیدا ہوتا ہے۔

دیگر اصطلاحات میں، اگر نرخ بڑھنے کا سگنل نرخ بڑھنے کے رجحان کے ساتھ نہ ہو، تو وہ گمراہ کن ہو سکتا ہے۔ لہٰذا، جب بھی کوئی سگنل تخلیق کیا جائے، کلاؤڈ کے رنگ اور پوزیشن کو تسلیم کرنا اہم ہے۔ ٹریڈنگ کے حجم کو بھی زیر غور لانا چاہیئے۔

یاد رکھیں کہ Ichimoku کو مختصر ٹائم فریمز (ایک دن کے چارٹس) کے ساتھ استعمال کرنے سے بہت زیادہ شور اور غلط سگنلز پیدا ہوں گے۔ عام طور پر، طویل ٹائم فریمز (یومیہ، ہفتہ وار، ماہانہ چارٹس) مزید پائیدار مومینٹم اور رجحان کو فالو کرنے والے سگنلز تخلیق کریں گے۔


اختتامی خیالات

Goichi Hosada نے اپنی زندگی کے 30 سے زائد سال Ichimoku سسٹم کو تخلیق کرنے اور اس کو بہتر بنانے میں صرف کیے، جس کو اب دنیا بھر کے لاکھوں ٹریڈرز کی جانب سے استعمال کیا جاتا ہے۔ ہمہ گیر چارٹنگ کے طریقہ کار کے طور پر، Ichimoku کلاؤڈز کو مارکیٹ کے رجحانات اور مومینٹم کی شناخت کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ، پیشگی اسپینز نقشہ سازوں کے لیے اس معاونت اور مزاحمت کے ممکنہ لیولز کی توقع کرنے کو آسان کو بنا دیتا ہے جن کو ابھی تک ٹیسٹ نہیں کیا گیا۔

حالاںکہ ہو سکتا ہے کہ شروع میں چارٹس بہت زیادہ مصروف اور پیچیدہ لگیں، تاہم وہ تکنیکی تجزیے کے دیگر طریقہ کاروں (مثلاً، رجحانی لائنز بنانا) جیسے انسان کے ذہنی ان پُٹ پر انحصار نہیں کرتا۔ اور Ichimoku ترتیبات کے بارے میں مسلسل بحث کے باوجود، یہ حکمت عملی استعمال میں نسبتاً آسان ہے۔ 

اگرچہ، کسی بھی انڈیکیٹر کی بات کی جائے، رجحانات کی تصدیق کرنے اور ٹریڈنگ کے خطرات کو کم کرنے کے لیے اس کو دیگر تکنیکوں کے ساتھ مشترکہ طور پر استعمال کیا جانا چاہیئے۔ اس چارٹ کی جانب سے ڈسپلے کی جانے والی معلومات نوآموزوں کے لیے نہایت مغلوب کر دینے والی ہو سکتی ہے۔ ان ٹریڈرز کے لیے، Ichimoku کلاؤڈ کا سامنا کرنے سے پہلے مزید بنیادی انڈیکیٹرز سے آشنا ہونا اچھا خیال ہے۔