کرپٹو کی ذمہ داری کے ساتھ ٹریڈ کس طرح کی جائے
امواد کا جدول
تعارف
ٹریڈنگ کا ذمہ دار عمل کیا ہوتا ہے؟
Binance کی جانب سے افراد کی ذمہ داری کے ساتھ ٹریڈ انجام دینے کے عمل میں کس طرح معاونت کی جاتی ہے؟
آپ کی کرپٹو کی ذمہ داری کے ساتھ ٹریڈ انجام دینے میں معاونت کرنے والی 8 تجاویز
ٹریڈنگ کے اپنے اکاؤنٹ اور والیٹ کو محفوظ بنائیں
ٹریڈنگ کا منصوبہ تخلیق کریں
اسٹاپ کی حد والے آرڈرز استعمال میں لائیں
اپنی ذاتی تحقیق کریں
اپنے پورٹ فولیو کو متنوع بنائیں
FOMO سے اجتناب کریں
لیوریج سمجھیں
کولنگ آف مدت استعمال میں لانا
اختتامی خیالات
کرپٹو کی ذمہ داری کے ساتھ ٹریڈ کس طرح کی جائے
ہوم
آرٹیکلز
کرپٹو کی ذمہ داری کے ساتھ ٹریڈ کس طرح کی جائے

کرپٹو کی ذمہ داری کے ساتھ ٹریڈ کس طرح کی جائے

نو آموز
شائع کردہ Aug 6, 2021اپڈیٹ کردہ Mar 15, 2023
10m

TL؛DR

کرپٹو کی خریداری یا فروخت انجام دینے پر، آپ کی اولین ترجیح ذمہ داری کے ساتھ ٹریڈنگ انجام دینا ہو۔ ٹریڈنگ کا عمل انجام دینے کے لیے باقاعدہ منصوبہ بندی کی جاتی ہے۔ آپ کی جانب سے تخلیق کیا جانے والا ٹریڈنگ کا منصوبہ، آپ پر بعد میں سرگرمیوں کی ذمہ داری عائد کرنے کے عمل میں معاونت کر سکتا ہے۔

آپ کی جانب سے بہتر سمجھ بوجھ کے ساتھ فیصلے کرنے پر، آپ ٹریڈز پر اثرات مرتب کرنے والے جذبات سے اجتناب کر سکتے ہیں۔ آپ کی جانب سے جہاں ممکن ہو سکے، وہاں ذاتی تحقیق، تنوع، اسٹاپ کی حد والا آرڈرز کا استعمال، اور FOMO سے اجتناب کیا جانا چاہیئے۔ 

آپ کی جانب سے لیوریج کو استعمال میں لاتے ہوئے ٹریڈ کرنے پر، اس عمل میں شامل خطرات کی سمجھ بوجھ کو یقینی بنانا چاہیئے۔ Binance کی جانب سے کولنگ آف مدت کے جیسے فیچرز شامل کرتے ہوئے، آپ کی ٹریڈ کے عمل میں استعمال کی جانے والی رقم پر آپ کو مزید کنٹرول دیا ہے۔ آپ اس آپشن کے ذریعے کسی مخصوص مدت کے لیے اپنا Futures اکاؤنٹ لاک کر سکتے ہیں۔


تعارف

اس امر سے قطع نظر کہ آپ کتنی ٹریڈ انجام دیتے ہیں، آپ کی جانب سے ذمہ داری کے ساتھ انجام دینے کے عمل کو یقینی بنانا سب سے بہتر کام ہے۔ آپ آسان تجاویز اور طریقہ کار کے ساتھ، غیر ضروری خطرات میں کمی اور صرف اُسی شے کی ٹریڈ یقینی بنا سکتے ہیں، جس کا نقصان اٹھانے کی آپ طاقت رکھتے ہیں۔ چند افراد کے لیے، آگے بڑھتے جانا آسان عمل ہے۔ اپنی ٹریڈنگ کی بہتر نظم کاری سے متعلق سیکھنے میں دلچسپی رکھنے پر، اپنی درست حدود کا تعین کرنے اور مجموعی ذمہ داری میں بہتری لانے کے لیے ہماری رہنمائی کا مطالعہ کریں۔

cta1


ٹریڈنگ کا ذمہ دار عمل کیا ہوتا ہے؟

کرپٹو کی ذمہ داری کے ساتھ ٹریڈنگ انجام دینا، محض خرید اور فروخت کا عمل نہیں ہے۔ آپ کی جانب سے جذبات سے کام کرنے کی بجائے، ٹریڈنگ کے اپنے رویے پر کنٹرول ہونا چاہیئے۔ آپ کی جانب سے انجام دی جانے والی ٹریڈنگ کی سرگرمی کے کارآمد ہونے کی صورت میں، آپ پر ذمہ داری قبول کرنا اور اسے سمجھنا بھی لازم ہے۔

آپ کی جانب سے کرپٹو کرنسیز کی سرمایہ کاری اور ٹریڈ انجام دینے کے متعدد طریقہ کار استعمال میں لائے جا سکتے ہیں۔ Futures اور مارجن ٹریڈنگ جیسے متبادل، لیوریج کے ذریعے زائد منافع جات فراہم کر سکتے ہیں لیکن ان میں خطرے کا امکان موجود ہوتا ہے۔ چند ٹریڈرز کی جانب سے انہیں ذمہ داری کے ساتھ استعمال میں لانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ آپ کی خطرے کی پروفائل کے لیے، کرپٹو کی اسپاٹ مارکیٹ پر خرید اور HODL کرنے کا عمل محفوظ اور زیادہ مناسب آپشن ہو سکتی ہے۔

ذمہ دار ٹریڈرز کی جانب سے ایسے رویوں اور سرگرمیوں سے پرہیز کیا جاتا ہے، جو غیر ذمہ دارانہ ٹریڈز کا باعث بن سکتی ہیں۔ آپ کی فیصلہ سازی کے عمل پر منفی اثرات مرتب ہونے پر، کرپٹو کی ذمہ داری کے ساتھ ٹریڈ انجام دینے کے عمل کی شناخت ہوتی ہے۔ اس مہارت کو وقت اور تجربے کے ساتھ حاصل کیا جاتا ہے، اور نئے ٹریڈرز کے لیے فوری ٹریڈ کرنے یا اپنے دل میں آنے والے خیال پر اعتماد کرنا کافی عام ہے۔ آپ کے لیے اس سے اجتناب کرنا ہی بہتر ہے۔


Binance کی جانب سے افراد کی ذمہ داری کے ساتھ ٹریڈ انجام دینے کے عمل میں کس طرح معاونت کی جاتی ہے؟

Binance کی جانب سے افراد کو بہترین مشقوں کے متعلق تعلیم اور رہنمائی فراہم کرنے کی ذمہ داری کو سنجیدگی سے نبھایا جاتا ہے۔ Binance کرپٹو کی ذمہ دار پراڈکٹس تخلیق کرنے کے ساتھ، صارفین کے لیے ٹریڈنگ فیچرز پر لازمی طور پر ٹیسٹ پاس کرنے کی شرط کی حامل، پہلی کرپٹو کرنسی ایکسچینج تھی۔ Binance اکیڈمی کی جانب سے ملین کی تعداد میں صارفین کو فعال اندز میں سرمایہ کاری اور ٹریڈ انجام دینے کے محفوظ طریقہ کار سے آگاہی دینے کے لیے مفت معلومات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔ ایسے صارفین جو کرپٹو کرنسی کی سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، وہ تعصب سے پاک اور مفصل رپورٹس کے لیے Binance تحقیق کا بھی مطالعہ کر سکتے ہیں۔

Binance کی جانب سے خطرے کی زد میں آئے ہوئے ٹریڈرز کے لیے، اینٹی ایڈکشن کے مخصوص فیچرز بھی نافذ کروائے جاتے ہیں۔ مثلاً، Binance آپ کو مسلسل نقصانات ہونے کی صورت میں، آپ کی ٹریڈنگ کی سرگرمی وقتی طور پر معطل کر سکتا ہے۔ اس سسٹم کے ذریعے ٹریڈنگ کے فوری انجام دیے جانے کے عمل کا مقابلہ کرنے میں معاونت ملتی ہے۔ Binance کی جانب سے اسی ایک طریقہ کار کے ذریعے ذمہ داری کے ساتھ ٹریڈنگ انجام دینے کے عمل کو سنجیدگی سے لیا جاتا ہے۔

آپ مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے ہمارے ذمہ داری سے ٹریڈنگ انجام دینے کے خاص صفحے کا مطالعہ کر سکتے ہیں۔ 


آپ کی کرپٹو کی ذمہ داری کے ساتھ ٹریڈ انجام دینے میں معاونت کرنے والی 8 تجاویز

آپ کی جانب سے کرپٹو کی ذمہ داری کے ساتھ ٹریڈ انجام دینے کے لیے، ٹریڈنگ کے اپنے رویے کے متعدد پہلوؤں کی نظم کاری کرنا لازم ہے۔ اس کی شروعات اور اختتام خرید یا فروخت بٹن سے نہیں ہوتی۔ درج ذیل میں دی گئی تجاویز کو جتنا ممکن ہو سکے، اتنا ہی اپنے معمول کا حصہ بنانے کی کوشش کریں۔ یہ کسی مشورے کی طرح محسوس ہو سکتا ہے، لیکن اس کے ذریعے آپ کی ٹریڈنگ مہارتوں میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔


ٹریڈنگ کے اپنے اکاؤنٹ اور والیٹ کو محفوظ بنائیں

آپ کی جانب سے ٹریڈنگ کی عمل کی شروعات کرنے سے قبل، سب سے پہلے اپنے اکاؤنٹ کو محفوظ بنانا اہم ہے۔ اس بات سے قطع نظر کہ آپ کتنی ذمہ داری کے ساتھ اپنی ٹریڈز کا منصوبہ تیار کرتے ہیں، آپ کے فنڈز، اکاؤنٹ، اور پاس ورڈ زیر سمجھوتہ ہونے پر، یہ سب بیکار ہے۔ یہ عمل انجام دینے کے متعدد طریقہ کار موجود ہیں، جس میں دو عوامل پر مبنی منظوری (2FA)، مضبوط پاس ورڈ تخلیق کرنا، اور رقم نکلوانے والے ایڈریس کو وائٹ لسٹ کرنے کا عمل شامل ہے۔ آپ کی کرپٹو کو SAFU کرنے کے لیے، حتیٰ کہ ہم نے آپ کے Binance اکاؤنٹ کی سیکورٹی موثر کرنے کے لیے 15 تجاویز بھی جمع کر لی ہیں۔

آپ کی جانب سے کرپٹو کرنسی کے کسی بیرونی والیٹ کو استعمال میں لانے کی صورت میں، آپ کی نجی کلید پر بھی وہی اصول لاگو ہوں گے۔ آپ کی جانب سے کسی بھی فرد کے ساتھ اپنے بینک اکاؤنٹ تفصیلات کی طرح، اپنی نجی کلید یا سیڈ عبارت ہرگز شیئر نہیں کی جانی چاہیئے۔ آپ درکار حالات اور سیکورٹی کی سطح سے مسابقت میں، BNB اسمارٹ چین کے تجویز کردہ والیٹس کی ہماری فہرست سے کسی ڈیجیٹل والیٹ کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ آپ کو آپشن کے میسر ہونے کی صورت میں، آپ اضافی فنڈز محفوظ کرنے کے لیے، انہیں ہارڈ والیٹ میں جمع کر سکتے ہیں۔


ٹریڈنگ کا منصوبہ تخلیق کریں

ٹریڈنگ کے عمل میں اپنے جذبات کی مداخلت روکنے کے لیے، منصوبہ تخلیق کرنا اور اس سے منسلک رہنا بہترین طریقہ کار ہے۔ اسی طرح، ایک دم ہونے والے منافع جات، نقصانات، افواہیں، یا FUD آپ کی فیصلہ سازی پر اثرات مرتب نہیں کر سکتے۔ اس لیے ٹریڈنگ کے منصوبے میں کیا شامل ہوتا ہے؟

آپ کی جانب سے تیار کیے جانے والے منصوبے میں من چاہی ٹریڈز کی اقسام، ٹریڈنگ کے لیے حالات، اور آپ کی جانب سے ٹریڈنگ انجام دینے کے مقاصد کا خاکہ موجود ہونا چاہیئے۔ آپ کے خطرے کی پروفائل اور ٹریڈنگ کے انداز کے ذریعے آپ کی حدود کا تعین کیا جا سکے گا۔ آپ کی جانب سے واضح خیالات کے ساتھ ٹریڈنگ کا اپنا منصوبہ تخلیق کیا جانا چاہیئے اور آپ کی جانب سے فیصلہ کی جانے والی تاریخ پر اسے فالو کرنا چاہیئے۔ آپ کے ٹریڈنگ منصوبے میں درج ذیل شامل ہیں:

  • آپ فراہم کیے جانے پر کتنی لیوریج استعمال میں لانے کے خواہاں ہیں

  • مخصوص ٹریڈز کے لیے داخلی اور خارجی قیمتیں

  • سرمایہ کاری کی زیادہ سے زیادہ رقم بطور کُل سرمائے کے فیصد

  • آپ کا پورٹ فولیو کتنا متنوع ہے

  • آپ کے کرپٹو اثاثے کی مختصی

  • ٹریڈنگ کا عمل کب روکنا ہے (وقت، حجم، وغیرہ۔)

  • زیادہ سے زیادہ نقصانات

  • آپ کی جانب سے ٹریڈ کیے جانے والی پراڈکٹس یا اثاثہ جات


اسٹاپ کی حد والے آرڈرز استعمال میں لائیں

آپ Binance پر اسٹاپ کی حد والے آرڈرز کے ذریعے اپنی ٹریڈنگ کا زیادہ کنٹرول حاصل کر سکتے ہیں۔ آپ ہمیشہ 24/7 منظر پر موجود نہیں رہ سکتے، اورآپ کو اتار چڑھاؤ کی حامل کرپٹو کے ساتھ غیر متوقع نقصانات سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ کرپٹو کی کثیر مقدار کو اتار چڑھاؤ سے محفوظ بنائے بغیر آپ ذمہ داری کے ساتھ ٹریڈ انجام نہیں دے سکتے۔ آپ کی جانب سے ایک بار ٹریڈنگ کا منصوبہ سیٹ اپ کرنے پر، اسٹاپ کی حد والے آرڈرز کے ذریعے باآسانی ان سے منسلک رہا جا سکتا ہے۔

مثلاً، بالفرض آپ نے 1 Bitcoin (BTC) کو 15,000$ (امریکی ڈالرز) پر خریدا گیا، اور اب Bitcoin کی قیمت 40,000$ ہے۔ آپ کی جانب سے قیمت کے گرنے پر، 30,000$ سے کم قیمت پر فروخت نہ کرنے کے عمل کو یقینی بنانے کی خواہش کا اظہار کیا جاتا ہے۔ آپ کو اس سے 15,000$ کا منافع حاصل ہو گا۔ آپ کی جانب سے اسے خودکار کرنے کے لیے، فروخت کا اسٹاپ کی حد والا آرڈر سیٹ کیا جا سکتا ہے۔

آپ کی جانب سے اسٹاپ کی قیمت کو پہلے 32,000$ تک سیٹ کیا گیا تھا۔ آپ کا متعین آرڈر اسی قیمت کے ذریعے ٹریگر کیا جاتا ہے۔ پھر آپ کی جانب سے حد کی قیمت 30,000$ تک سیٹ کی گئی تھی، اس سے مراد ہے کہ اسٹاپ کی قیمت آنے پر آپ کا 1 BTC $30,000 یا اس سے بہتر کے لیے فروخت کر دیا جائے گا۔

اسٹاپ کی قیمت اور قیمت کی حد کے مابین فرق چھوڑنے سے، آپ کی اسٹاپ کی حد والے آرڈر کو مکمل کرنے کا بہترین موقع ملتا ہے۔ مارکیٹ کی قیمت کسی فرق کے بنا ہی آپ کا آرڈر مکمل کیے بغیر آپ کی حد کی قیمت سے نیچے جا سکتی ہے۔

یہ امر نوٹ کریں کہ اسٹاپ کی حد والے آرڈر ہمیشہ مکمل ہونے کی کوئی ضمانت نہیں ہے، لیکن ان کی جانب سے ایسا کرنے پر، آپ ہمیشہ سیٹ کردہ یا اس سے بہتر قیمت ملے گی۔ اسٹاپ کی حد والے آرڈرز سے متعلق مزید معلومات کے لیے، اسٹاپ کی حد والا آرڈر کیا ہوتا ہے؟ چیک کریں۔


اپنی ذاتی تحقیق کریں

اگرچہ ہماری جانب سے Binance اکیڈمی اور Binance تحقیق کے ذریعے تعلیمی اور تحقیق کے مواد کی پیشکش کی جاتی ہے، یہ صرف آپ کے تجزیے کی شروعات ہونی چاہیئے۔ آپ موصول ہونے والی کسی بھی معلومات کی توثیق یا انہیں دو بارچیک کرنے کے لیےاپنی ذاتی تحقیق کریں (DYOR) کریں۔

یہ مشورہ ایکسچینج اور غیر مرکزی فنانس (DeFi) پراڈکٹس کے ذریعے کوائنز میں ٹریڈنگ اور سرمایہ کاری کرنے، دونوں کے لیے مفید ہے۔ آپ ہی خطرے کی اپنی پروفائل اور اپنے پورٹ فولیو کے لیے کیا مناسب ہے کے متعلق بہتر جانتے ہیں۔ آپ کی جانب سے سرمایہ کاری اور ٹریڈنگ کی شروعات کرنے سے قبل، آپ کو یہ امر معلوم ہونا چاہیئے کہ آپ اپنی رقم کہاں استعمال میں لا رہے ہیں۔


اپنے پورٹ فولیو کو متنوع بنائیں

آپ کی جانب سے ٹریڈنگ کا منصوبہ تخلیق کرنے کا فیصلہ کرنے پر، آپ کو خطرے میں کمی لانے کے لیے پورٹ فولیو کے تنوع کو استعمال میں لانا چاہیئے۔ آپ کی جانب سے اپنے پورٹ فولیو میں ایک یا دو اثاثہ جات ہولڈ کرنے سے زیادہ خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ آپ کی جانب سے اثاثے کے مختلف درجوں کے مابین مخلتف اثاثہ جات میں سرمایہ کاری کرنے سے اپنی ہولڈنگز متنوع بنائی جا سکتی ہیں۔

آپ کی جانب سے کرپٹو میں اپنے اثاثے مختص کرنے کے عمل کی تعریف کے ذریعے شروعات کی جا سکتی ہیں۔ آپ کی جانب سےDeFi لیکویڈیٹی پولز، اسٹیکنگ، ڈیریویٹوز، اسٹیبل کوائنز، اور Altcoins میں اپنی سرمایہ کاریوں کو مختص کیا جا سکتا ہے۔ آپ کی جانب سے کرپٹو کے کسی ایک درجے سے اپنی واقفیت کم کرنے سے، آپ کو بڑے نقصانات ہونے کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔ مثلاً، آپ کسی ایسے لیکویڈیٹی پول سے عارضی خسارے کا سامنا کر سکتے ہیں، جس میں آپ دلچسپی رکھتے ہیں لیکن اسٹیکنگ منافع جات کے ذریعے اپنے نقصانات کا ازالہ کر سکتے ہیں۔

آپ پھر اثاثہ جات کے مخلتف درجوں کو متنوع کر سکتے ہیں۔ آپ اسٹیبل کوائنز کے لیے، اپنے پورٹ فولیو کے مجموعی خطرے کو مزید کم کرنے کے لیے BUSD، USDT، اور PAXG ہولڈ کر سکتے ہیں۔ لیکن یہ محض مثالیں ہیں۔ کرپٹو کے اپنے پورٹ فولیو کی منصوبہ بندی کرنے کے لیے متعدد ذمہ دار طریقہ کار موجود ہیں۔


FOMO سے اجتناب کریں

محروم رہ جانے کا خوف (FOMO) ایک ایسا احساس ہے، جسے متعدد ٹریڈرز کی جانب سے محسوس کیا جاتا ہے۔ تاہم، آپ کو اس کی جانب سے آپ کے اقدامات پر اثرات مرتب کرنے کے عمل سے احتیاط کرنا لازم ہے۔ سرمایہ کاری کے کسی موقع سے محروم رہ جانے کا خوف، آپ کو لاپرواہ فیصلوں کے ساتھ اپنی حدود اور ٹریڈنگ کے منصوبے چھوڑنے کا موجب بن سکتا ہے۔ ہمارے پاس اب انٹرنیٹ، سوشل میڈیا، اور مواصلات کے دیگر چیلنز کے ساتھ معلومات کی کثیر مقدار تک رسائی ہے، جس کے باعث ہم زد پذیری کا شکار ہو سکتے ہیں۔

جیسا کہ آپ آئن لائن تحقیق اور سرمایہ کاری کے بہتر مواقع تلاش کر سکتے ہیں، آپ کی جانب سے ہمیشہ شلنگ پر غور کرنا چاہیئے۔ پوشیدہ مالیاتی مقاصد کے حامل صارفین کی جانب سے ان کے کوائنز یا پراجیکٹس کی ان کی حقیقی قدر سے ماورا تشہیر کی جائے گی۔ شلرز کی جانب سے FOMO سے فائدہ حاصل کیا جائے گا اور ٹریڈرز جذبات کو حسب منشاء استعمال میں لایا جائے گا۔ آپ کی جانب سے کسی منفرد موقع کو کھونے کا احساس رکھنے پر، اپنی رقم کو خطرے کی زد میں لانے سے قبل پراجیکٹ کے متعلق مکمل تحقیق کر لیں۔

FOMO ہونے کے کئی اسباب ہیں۔ آپ ان کی تشخیص کے ذریعے ان کے ٹریگرز کی نشاندہی کر سکتے ہیں۔

  • سوشل میڈیا: Twitter، Telegram، Reddit، اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں افواہیں، غلط معلومات، اور شلرز موجود ہو سکتے ہیں۔ آپ کی جانب سے ہمیشہ DYOR کرنا چاہیئے۔ انفلوئنسرز کو پراجیکٹس اور Altcoins کی تشہیر کرنے کے لیے ادایگی کی جاتی ہے، اور دھوکہ باز افراد آپ کے فنڈز چرانے کے لیے آپ کے FOMO سے مستفید ہوتے ہیں۔

  • منافع: آپ کے جیتنے والے سلسلے میں موجود ہونے پر، آپ کے منافع جات کے ساتھ لاپرواہ ہونا دلکش ہو سکتا ہے۔ آپ اپنی مہارتوں کے متعلق زائد اعتمادی کا شکار ہو سکتے ہیں اور برے انتخاب کر سکتے ہیں۔ آپ کی جانب سے منافع کی ایک بہتر رقم حاصل کرنے کے باوجود، یہ سرمایہ کاری کے دیگر "بڑے" مواقع میں آپ کا FOMO بڑھا سکتا ہے۔

  • نقصانات: نقصانات کا ازالہ کرنے کی کوشش کے دوران، آپ کا FOMO بڑھ سکتا ہے۔ آپ کسی پوزیشن میں داخل ہو کر نقصان ہونے کے بعد خارج ہو سکتے ہیں، اور FOMO کے باعث پوزیشن میں دوبارہ داخل ہو سکتے ہیں۔ ان دونوں صوتوں میں کافی بڑا نقصان ہوتا ہے۔

  • غیر رسمی گفتگو اور افواہیں: دیگر ٹریڈرز یا انٹرنیٹ کی جانب سے معلومات کا حصول، سرمایہ کاری کے عمل کو دلچسپ بنا سکتا ہے۔ تاہم، کسی مشہور کرپٹو کرنسی کے متعلق کی جانے والی افواہوں، سرمایہ کاری کے مشورے، یا تجاویز کو مضبوط تحقیق اور تجزیے کے طور پر نہیں سمجھا جانا چاہیئے۔

  • اتار چڑھاؤ: دونوں اطراف میں وقوع پذیر ہونے والے قیمت کے بڑے اتار چڑھاؤ کے ذریعے نفع حاصل کیا جا سکتا ہے۔ آیا آپ سرمایہ کاری کرتے ہوئے قیمت کے بڑھنے یا گھٹتے ہوئے رجحان میں کرپٹو کرنسی مارکیٹ کی شارٹنگ کی توقع کر رہے ہیں، آگے بڑھتے جانا آسام عمل ہے۔ آپ سرمایہ کاری کرنے کے لیے بیئر نما مارکیٹ کو ایک بہتر موقع کے طور پر دیکھ سکتے ہیں لیکن آخر میں کسی بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔


لیوریج سمجھیں

مارجن یا Futures پر فنڈز ادھار لے کر زائد منافع جات بنانے کا عمل پُر کشش ہو سکتا ہے۔ تاہم، آپ کے بڑے نقصانات ہونے کی صورت میں، اس عمل کے ساتھ تصفیہ ہونے اور فوری طور پر آپ کا سارا سرمایہ کھونے کا خطرہ لاحق ہوتا ہے۔ آپ کی جانب سے اپنی حدود میں رہنے پر، تصفیے کا عمل لازمی طور پر برا نہیں ہوتا۔ تاہم، آپ کی جانب سے کی گئی منصوبہ بندی سے زائد کھونے یا خطرہ لاحق ہونے پر، اس عمل کو ذمہ دار ٹریڈنگ سے تعبیر نہیں کیا جا سکتا۔ آپ کی جانب سے لیوریج کو استعمال میں لانے سے قبل، اس کے کام کرنے کے انداز کی سمجھ بوجھ یقینی بنائیں۔

آپ نے لیوریج کو 10x ضارب کی طرح آپ کے ابتدائی سرمائے کو 10 سے ضرب کرتے ہوئے دیکھا ہو گا۔ لیوریج شدہ 10,000$ کا 10x آپ کو ٹریڈ کرنے کے لیے 100,000$ دیتا ہے، اور آپ کے ابتدائی سرمائے کے ذریعے آپ کے نقصانات کا ازالہ کیا جاتا ہے۔ آپ کا سرمایہ ایک بار ختم ہونے کی صورت میں، ایکسچینج کی جانب سے آپ کی پوزیشن کا تصفیہ کر دیا جاتا ہے۔

لیوریج ٹریڈنگ کو غیر ذمہ داری سے استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔ اس میں کافی خطرہ موجود ہے، اس لیے خطرات کو مکمل طور پر سمجھنے کے لیے کوائن کے مارجن شدہ Futures اور USDT کے مارجن شدہ Futures کو احتیاط سے پڑھنا یقینی بنائیں۔ Binance کی جانب سے نئے صارفین کی ذمہ دار ٹریڈنگ کے متعلق حوصلہ افزائی کرنے کے لیے ان کی لیوریج محدود کر کے حفاظت کی جاتی ہے۔


کولنگ آف مدت استعمال میں لانا

ٹریڈرز کی جانب سے لیوریج شدہ ذمہ داری استعمال میں لانے کے عمل میں معاونت کرنے کے لیے، Binance کے پاس آپ کی ٹریڈ میں استعمال کی گئی رقم کنٹرول کرنے کے لیے، Binance Futures میں ایک ان بلٹ فیچر موجود ہے۔ آپ کی جانب سے ٹریڈنگ کے اپنے منصوبے سے منسلک رہنے اور صرف اپنے وسائل میں ٹریڈ یقینی بنانے کے لیے، کولنگ آف مدت کو استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔ آپ اس فیچر کو فعال کر کے ایک مہینے تک اپنا اکاؤنٹ لاک کر سکتے ہیں۔ آپ کی جانب سے ایک بار کولنگ آف مدت آن کرنے پر، اسے ٹائمر ختم نہ ہونے تک واپس نہیں کیا جا سکتا۔

cta2cta2


اختتامی خیالات

ہر فرد کی جانب سے ٹریڈنگ ذمہ داری کے ساتھ انجام دی جانی چاہیئے، اور اس میں ایکسچینجز بھی شامل ہیں۔ Binance کی جانب سے ٹریڈرز کو درست انتخاب کرنے کے عمل سے متعلق رہنمائی فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتا ہے۔ آپ کی جانب سے ڈیجیٹل اثاثہ جات، اسٹاکس، یا اشیاء کی ٹریڈنگ انجام دینے پر، آپ کو خطرے کی نظم کاری کی مناسب حکمت عملیاں لاگو اور اپنی ذاتی تحقیق کرنی چاہیئے۔ آپ کے ٹریڈنگ کی اپنی سرگرمی کے متعلق فکر مند، نہایت پشیمان، یا برداشت سے زائد نقصان ہونے کی صورت میں، Binance کی صارفی معاونت سے رجوع کریں۔