عارضی نقصان کی تفصیل
ہوم
آرٹیکلز
عارضی نقصان کی تفصیل

عارضی نقصان کی تفصیل

جدید
شائع کردہ Oct 19, 2020اپڈیٹ کردہ May 18, 2023
6m

TL؛DR

اگر آپ کسی بھی طرح DeFi میں شامل رہے ہیں، تو آپ نے یقیناً یہ اصطلاح بھی سن رکھی ہو گی۔ عارضی نقصان اس وقت ہوتا ہے جب آپ کے ٹوکنز کی قیمت اس وقت کی نسبت تبدیل ہو جاتی ہے جب آپ نے ان کو پول میں ڈپازٹ کروایا تھا۔ یہ تبیلی جتنی بڑی ہو گی، نقصان بھی اتنا ہی بڑا ہو گا۔ 

ذرا رکیں، تو کیا لیکویڈیٹی فراہم کرنے سے مجھے مالی نقصان ہو سکتا ہے؟ اور یہ نقصان عارضی کیوں ہے؟ بات یہ ہے، کہ اس کی وجہ خودکار مارکیٹ میکر نامی خاص مارکیٹ کے ڈیزائن کی موروثی خصوصیت بنتی ہے۔ کسی لیکویڈیٹی پول کو لیکویڈیٹی فراہم کرنا منافع بخش ثابت ہو سکتا ہے، لیکن آپ کو عارضی نقصان کا تصور اپنے ذہن میں رکھنا ہو گا۔


تعارف

Uniswap، SushiSwap، یا PancakeSwap جیسے DeFi پروٹوکولز میں حجم اور لیکویڈیٹی کے حساب سے بے پناہ اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ یہ لیکویڈیٹی پروٹوکولز فنڈز کے حامل تقریباً کسی بھی فرد کو اس قابل بناتے ہیں کہ وہ ایک مارکیٹ میکر بن سکیں اور ٹریڈنگ کی فیس کو کما سکیں۔ مارکیٹ میکنگ کے عمل میں جمہوری اصول کے نفاذ نے کرپٹو اسپیس کی معیشتی سرگرمی کافی حد تک ہموار بنائی ہے۔

لہٰذا، اگر آپ ان پلیٹ فارمز کے لیے لیکویڈیٹی فراہم کرتے ہیں تو آپ کے لیے کیا جاننا ضروری ہے؟ اس آرٹیکل میں، ہم اہم ترین تصورات میں سے ایک کا جائزہ لیں گے – عارضی نقصان۔


عارضی نقصان کیا ہوتا ہے؟

عارضی نقصان تب ہوتا ہے جب آپ کسی لیکویڈیٹی پول کو لیکویڈیٹی فراہم کرتے ہیں، اور آپ کی جانب سے ڈپازٹ کردہ اثاثوں کی قیمت اس وقت سے تبدیل ہو جاتی ہے جب آپ نے ان کو ڈپازٹ کروایا تھا۔ یہ تبدیلی جتنی بڑی ہو گی، عارضی نقصان کا امکان اتنا ہی زیادہ ہو گا۔ اس صورت میں، اس نقصان سے مراد یہ ہے کہ رقم کو نکلواتے ہوئے ڈالر کی مالیت اس سے کم ہو گی جب رقم ڈپازٹ کروائی گئی تھی۔

قیمت کی نسبتاً کم حد میں اثاثے رکھنے والے پولز کو عارضی نقصان کا کم خطرہ لاحق ہو گا۔ مثلاً، اسٹیبل کوائنز یا کسی اور کوائن کے رواں کردہ ورژنز، قیمت کی نسبتاً محدود حد کے اندر رہیں گے۔ اس صورت میں، لیکویڈیٹی فراہم کنندگان (LPs) کے لیے عارضی نقصان کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

لہٰذا اس صورت میں لیکویڈیٹی فراہم کنندگان لیکویڈیٹی کیوں فراہم کریں گے اگر انہیں عارضی نقصان کا خطرہ لاحق ہو؟ کیونکہ عارضی نقصان کو ٹریڈنگ فیس کے ذریعے روکا جا سکتا ہے۔ در اصل، ٹریڈنگ فیس کے سبب Uniswap پر موجود ایسے پولز بھی منافع بخش ہو سکتے ہیں جنہیں عارضی نقصان کا کافی بڑا خطرہ لاحق ہوتا ہے۔ 

Uniswap ہر ٹریڈ پر 0.3% عائد کرتی ہے جوکہ براہ راست لیکویڈیٹی فراہم کنندگان کے پاس جاتی ہے۔ اگر مذکورہ پول کا ٹریڈنگ حجم بہت زیادہ ہے، تو اس صورت میں لیکویڈیٹی فراہم کرنا منافع بخش ثابت ہو سکتا ہے چاہے اس پول کو عارضی نقصان کا شدید خطرہ ہی لاحق کیوں نہ ہو۔ تاہم، اس کا دارومدار پروٹوکول، خصوصی پول، ڈپازٹ کرہ اثاثہ جات، اور حتیٰ کہ وسیع تر مارکیٹ کی صورتحال پر بھی ہوتا ہے۔


عارضی نقصان کیسے ہوتا ہے؟

آیئے اس بات کا جائزہ لیتے ہیں کہ ایک عارضی نقصان لیکویڈیٹی فراہم کنندہ کو کیسے متاثر کر سکتا ہے۔

Alice ایک لیکویڈیٹی پول میں 1 ETH اور 100 DAI کو ڈپازٹ کرواتی ہے۔ اس خصوصی خودکار مارکیٹ میکر (AMM) میں، ڈپازٹ کردہ ٹوکن کے جوڑے کو مساوی قیمت درکار ہوتی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ڈپازٹ کے وقت ETH کی قیمت 100 DAI تھی۔ اس کا یہ بھی مطلب ہے کہ ڈپازٹ کے وقت ڈالر کی صورت میں Alice کے ڈپازٹ کی مالیت 200 USD تھی۔

مزید براں، پول میں کل 10 ETH اور 1,000 DAI موجود ہیں – جوکہ Alice ہی کی مانند دیگر LPs نے فنڈ کیے ہوں گے۔ لہٰذا، پول میں Alice کا شیئر 10% تھا، اور کل لیکویڈیٹی 10,000 تھی۔

فرض کریں کہ ETH کی قیمت میں 100 DAI تک اضافہ ہو جاتا ہے۔ اس صورتحال کے دوران، بیک وقت خرید و فروخت کرنے والے ٹریڈرز پول میں DAI کو شامل کریں گے اور اس وقت تک کے لیے اس میں سے ETH ہٹا دیں گے جب تک کہ یہ تناسب موجودہ قیمت کی عکاسی نہ کرنے لگے۔ یاد رکھیں، AMMs آرڈر بُکس کے حامل نہیں ہوتے۔ کسی پول میں اثاثے کی قیمت کا تعین پول میں ان کے مابین موجود تناسب کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ اگرچہ پول میں لیکویڈیٹی ساکن رہتی ہے (10,000)، تاہم اس میں موجود اثاثہ جات کا تناسب بدلتا رہتا ہے۔

اگر ابھی ETH کی قیمت 400 DAI ہے، تو پول میں ETH اور DAI کی تعداد کا تناسب تبدیل ہو چکا ہو گا۔ اب پول میں 5 ETH اور 2,000 DAI موجود ہیں، بھلا ہو بیک وقت خرید و فروخت کرنے والے ٹریڈرز کے عمل دخل کا۔

لہٰذا، Alice اپنے فنڈز کو نکلوانے کا فیصلہ کرتی ہے۔ جیسا کہ ہم پہلے سے ہی جانتے ہیں، پول میں وہ 10% حصے کی حقدار ہے۔ نتیجتاً، وہ 0.5 ETH اور 200 DAI، یعنی کل ملا کر 400 USD کو نکلوا سکتی ہے۔ اسے تو اچھا خاصا منافع ہوا ہے کیونکہ اس کی جانب سے ڈپازٹ کردہ ٹوکنز کی مالیت تو 200 USD تھی،ہے نا؟ لیکن رکیں، اس صورت میں کیا ہوتا اگر وہ اپنے 1 ETH اور 100 DAI محض ہولڈ میں رکھتی؟ مشترکہ طور پر ڈالرز کی صورت میں ان ہولڈنگز کی مالیت آج 500 USD ہوتی۔

ہم ملاحظہ کر سکتے ہیں کہ Alice کو لیکویڈیٹی پول میں ڈپازٹ کرنے کی نسبت HODLing سے زیادہ فائدہ ہوتا۔ اسی لیے ہم اسے عارضی نقصان کہتے ہیں۔ اس صورت میں، Alice کا نقصان اتنا بڑا نہیں تھا کیونکہ ابتدائی ڈپازٹ ایک نسبتاً کم قیمت کا حامل تھا۔ تاہم، یاد رکھیں، یہ عارضی نقصان بڑے نقصانات کا باعث بن سکتا ہے (جس میں ابتدائی ڈپازٹ کا ایک بڑا حصہ شامل ہے)۔

اس کے ساتھ ہی، Alice مکمل طور پر اس ٹریڈنگ فیس سے محروم ہو جاتی ہے جو اسے لیکویڈیٹی فراہم کرنے کی صورت میں حاصل ہوتی۔ بہت سی صورتوں میں، حاصل کردہ فیس نقصانات کا اثر کم کر دے گی اور لیکویڈیٹی کی فراہمی کو منافع بخش بنائے گی۔ اس کے باوجود بھی، کسی DeFi پروٹوکول کو لیکویڈیٹی فراہم کرنے سے پہلے عارضی نقصان کو سمجھنا ضروری ہے۔


عارضی نقصان کا تخمینہ

عارضی نقصان اس وقت پیش آتا ہے جب پول میں موجود اثاثوں کی قیمت تبدیل ہو جاتی ہے۔ لیکن یہ کس حد تک تبدیل ہوتی ہے؟ ہم اس کو ایک گراف پر پلاٹ کر سکتے ہیں۔ یاد رکھیں کہ اس میں لیکویڈیٹی کی فراہمی سے حاصل ہونے والی فیس شامل نہیں۔


اس بات کا خلاصہ پیش ہے کہ HODLing کی نسبت ہونے والے نقصانات کے حوالے سے یہ گراف ہمیں کیا بتانے کی کوشش کر رہا ہے:

  • قیمت میں 1.25x تبدیلی = 0.6% نقصان
  • قیمت میں 1.50x تبدیلی = 2.0% نقصان
  • قیمت میں 1.75x تبدیلی = 3.8% نقصان
  • قیمت میں 2x تبدیلی = 5.7% نقصان
  • قیمت میں 3x تبدیلی = 13.4% نقصان
  • قیمت میں 4x تبدیلی = 20.0% نقصان
  • قیمت میں 5x تبدیلی = 25.5% نقصان
ایک اور اہم بات جو آپ کے لیے سمجھنا ضروری ہے۔ عارضی نقصان ہو کر ہی رہتا ہے قطع نظر اس کے کہ قیمت کس سمت میں تبدیل ہوتی ہے۔ عارضی نقصان کو صرف اس چیز سے فرق پڑتا ہے کہ ڈپازٹ کے وقت سے لے کر اب تک قیمت کا تناسب کیا ہے۔ اگر آپ اس کا تفصیلی جائزہ چاہتے ہیں، تو pintail کا آرٹیکل کوملاحظہ کریں۔


کسی AMM کو لیکویڈیٹی فراہم کرنے کے خطرات

سچ کہا جائے، تو عارضی نقصان کی اصطلاح ٹھیک نہیں۔ اسے عارضی نقصان اس لیے کہا جاتا ہے کیونکہ نقصانات کا احساس صرف اس وقت ہوتا ہے جب آپ لیکویڈیتی پول سے اپنے کوائنز کو نکلوا لیتے ہیں۔ تاہم، اس مقام پر، یہ نقصانات مستقل صورت اختیار کر لیتے ہیں۔ آپ کو حاصل ہونے والی فیس ان نقصانات کا ازالہ کر سکتی ہے، تاہم تب بھی یہ نام کسی حد تک گمراہ کن ہے۔

کسی AMM میں اپنے فنڈز کو ڈپازٹ کرواتے ہوئے خاص خیال رکھیں۔ جیسا کہ ہم تذکرہ کر چکے ہیں، بعض لیکویڈیٹی پولز کو دیگر کے مقابلے میں عارضی نقصان کا زیادہ خطرہ لاحق ہوتا ہے۔ ایک سادہ اصول کے تحت، کسی اثاثے میں اتار چڑھاؤ جتنا زیادہ ہو گا، آپ کو عارضی نقصان کا امکان بھی اتنا ہی زیادہ ہو گا۔ ایک معمولی سی رقم کو ڈپازٹ کرتے ہوئے آغاز لینا بہتر ثابت ہو سکتا ہے۔ اس طرح، ایک بڑی رقم کو لگانے سے قبل آپ ایک سرسری سا اندازہ حاصل کر سکتے ہیں کہ آپ کو کتنے منافعے کی توقع کرنی چاہیئے۔ 

ایک آخری نقطہ یہ ہے کہ مزید آزمودہ و ثابت شدہ AMMs کا جائزہ لیا جائے۔ DeFi کسی بھی فرد کے لیے یہ امر کافی آسان بناتا ہے کہ موجودہ AMM فورک کیا جا سکے اور معمولی سی تبدیلیاں کی جا سکیں۔ تاہم، اس سے آپ کو بگز کا سامنا ہو سکتا ہے، جس سے آپ کے فنڈز ہمیشہ کے لیے AMM میں پھنس سکتے ہیں۔ اگر ایک لیکویڈیٹی پول غیر معمولی طور پر زائد منافع جات کی ضمانت دے، تو کہیں نہ کہیں کوئی سمجھوتہ کیا جا رہا ہو گا، جس سے متعلقہ خطرات بھی زیادہ ہو سکتے ہیں۔


اختتامی خیالات

AMMs کو لیکویڈیٹی فراہم کرنے کی خواہش کرنے والے ہر فرد کے لیے عارضی نقصان کا بنیادی تصور سمجھنا ضروری ہے۔ مختصراً، اگر ڈپازٹ کردہ اثاثے کی قیمت ڈپازٹ کے وقت کی نسبت تبدیل ہو جاتی ہے، تو LP کو عارضی نقصان کا سامنا ہو سکتا ہے۔