TL؛DR
لیکویڈیٹی پولز موجودہ DeFi ایکو سسٹم کے پس پردہ کام کرنے والی بنیادی ٹیکنالوجیز میں سے ایک ہیں۔ یہ خودکار مارکیٹ میکر (AMM)، قرض دینے-ادھار لینے والے پروٹوکولز، منافع جاتی فارمنگ، مصنوعی اثاثوں، آن چین انشورنس، بلاک چین گیمنگ کا اہم حصہ ہے – اور ابھی یہ فہرست جاری ہے۔
یہ خیال از خود، بہت آسان ہے۔ لیکویڈیٹی پول، بنیادی طور پر ایک بڑے ڈیجیٹل انبار میں ایک ساتھ فنڈز شامل کرنے کو کہتے ہیں۔ لیکن آپ عوامی ماحول میں اس انبار کے ساتھ کیا کر سکتے ہیں، جہاں ہر کوئی اس میں لیکویڈیٹی شامل کر سکتا ہے؟ آئیں یہ دریافت کریں کہ DeFi نے کس طرح لیکویڈیٹی پولز کے خیال کو دہرایا ہے۔
تعارف
غیر مرکزی فنانس (DeFi) نے وسیع پیمانے پر آن چین سرگرمی تخلیق کی ہے۔ DEX کے حجم مرکزی ایکسچینج پر موجود حجم کے ساتھ معنی خیز انداز میں مقابلہ کر سکتے ہیں۔ دسمبر 2020 تک، DeFi پروٹوکولز میں لاک کردہ قدر کے تقریباً 15 ملین ڈالر موجود ہیں۔ ایکو سسٹم نئی قسم کی پراڈکٹس کے ساتھ تیزی سے پھیل رہا ہے۔
لیکن یہ تمام پھیلاؤ کس طرح سے ممکن ہوا؟ ان تمام پراڈکٹس کے پس پردہ کام کرنے والی مرکزی ٹیکنالوجیز میں سے ایک لیکویڈیٹی پول ہے۔
ایک لیکویڈیٹی پول کیا ہوتا ہے؟
لیکویڈیٹی پول اسمارٹ معاہدوں میں لاک کردہ کرپٹو کرنسی فنڈز کی کلیکشن ہے۔ لیکویڈیٹی پولز غیر مرکزی ٹریڈنگ، قرضہ دینے، اور اس سے کہیں زیادہ فنکشنز کی سہولت کاری کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جن کو ہم بعد میں دریافت کریں گے۔
لیکویڈیٹی پولز کئی غیر مرکزی ایکسچینجز (DEX)، جیسا کہ Uniswap کے لیے نہایت اہم ہیں۔ ایسے صارفین جنہیں لیکویڈیٹی فراہم کنندگان (LP) کہا جاتا ہے، وہ مارکیٹ کو تخلیق کرنے کے لیے ایک ہی قدر رکھنے والے دو ٹوکنز شامل کرتے ہیں۔ اپنے فنڈز فراہم کرنے کے تبادلے کے طور پر، وہ اپنے پول میں ہونے والی ٹریڈز سے ٹریڈنگ فیس حاصل کرتے ہیں، جو ان کی مکمل لیکویڈیٹی کے متناسب ہوتی ہے۔
جیسا کہ کوئی بھی لیکویڈیٹی فراہم کنندہ ہو سکتا ہے، AMMs نے مارکیٹ سازی مزید قابل رسائی بنا دی ہے۔
لیکویڈیٹی پولز کو استعمال کرنے والے سب سے پہلے پروٹوکولز میں سے ایک Bancor ہے، لیکن اس خیال نے مزید توجہ Uniswap کی تشہیر کے بعد حاصل کی ہے۔ Ethereum پر لیکویڈیٹی پولز استعمال کرنے والی دوسری مشہور ایکسچینجز میں SushiSwap، Curve، اور Balancer شامل ہیں۔ ان مقامات پر موجود لیکویڈیٹی پولز ERC-20 ٹوکنز رکھتے ہیں۔ Binance اسمارٹ چین (BSC) پر ایک جیسے متبادلات میں PancakeSwap، BakerySwap، اور BurgerSwap شامل ہیں، جہاں پولز BEP-20 ٹوکنز رکھتے ہیں۔
لیکویڈیٹی پولز بمقابلہ آرڈر بکس
اس بات کو جاننے کے لیے کہ لیکویڈیٹی پولز کیسے مختلف ہیں، آئیں الیکٹرانک ٹریڈنگ کے بنیادی بلڈنگ بلاک – آرڈر بُک پر غور کرتے ہیں۔ آسان الفاظ میں، ایک آرڈر بُک کسی خاص مارکیٹ کے لیے فی الوقت جاری آرڈرز کی ایک کلیکشن ہوتی ہے۔
آرڈرز کو ایک دوسرے کے ساتھ مماثلت دینے والا سسٹم مماثل انجن کہلاتا ہے۔ مماثل انجن کے ساتھ، آرڈر بُک کسی بھی مرکزی ایکسچینج (CEX) کی اساس ہے۔ یہ ماڈل مؤثر ایکسچینج کی سہولت کاری کرنے کے لیے بہترین ہے اور پیچیدہ مالیاتی مارکیٹس کو تخلیق کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
تاہم، DeFi ٹریڈنگ میں، کسی مرکزی فریق کی جانب سے فنڈز ہولڈ کیے بغیر ہی آن چین ٹریڈز انجام دینا شامل ہوتا ہے۔ آرڈر بُکس کی بات آنے پر یہ امر مسئلے کا باعث بن سکتا ہے۔ آرڈر بُک کے ساتھ انجام دیے جانے والے ہر تعامل کے لیے گیس فیس درکار ہوتی ہے، جس سے ٹریڈز انجام دینا زیادہ مہنگا ہو جاتا ہے۔
یہ ٹریڈنگ کے جوڑوں کے لیے لیکویڈیٹی فراہم کرنے والے ٹریڈرز یعنی مارکیٹ میکرز کے کام کو بھی نہایت مہنگا بنا دیتی ہے۔ تاہم، سب سے بڑھ کر یہ، کہ زیادہ تر بلاک چینز روزانہ بلینز ڈالرز کے لیے کی جانے والی ٹریڈنگ کے لیے درکار تھروپٹ سنبھال ہی نہیں سکتیں۔
اس بات سے یہ مراد ہے کہ Ethereum جیسی بلاک چین پر، ایک آن چین آرڈر بُک ایکسچینج عملی طور پر انجام نہیں دی جا سکتی۔ آپ سائیڈ چینز یا سطح دو کے حل کو استعمال کر سکتے ہیں، اور یہ جلد ہی آنے والے ہیں۔ تاہم، نیٹ ورک اپنی موجودہ ساخت میں تھروپٹ سنبھالنے کا اہل نہیں ہے۔
اس سے پہلے کہ ہم مزید بیان کریں، یہ بات نوٹ کرنا اہم ہے کہ کچھ ایسے DEXes ہیں جو آن چین آرڈر بُکس کے ساتھ بہتر انداز میں کام کرتے ہیں۔ Binance DEX کی تشکیل Binance چین پر کی جاتی ہے، اور اسے بالخصوص تیز اور سستی ٹریڈنگ کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ ایک اور مثال Solana بلاک چین پر تشکیل دیا جانے والا Serum پراجیکٹ ہے۔
تاہم اس کی باوجود بھی، جیسا کہ کرپٹو اسپیس میں بہت سارے اثاثے Ethereum پر موجود ہیں، آپ ان کو اس وقت تک کسی دوسرے نیٹ ورکس پر ٹریڈ نہیں کر سکتے جب تک آپ کراس چین برج استعمال نہ کر لیں۔
لیکویڈیٹی پولز کس طرح سے کام کرتے ہیں؟
خود کار مارکیٹ میکرز (AMM) نے یہ سب تبدیل کر دیا ہے۔ یہ ایک نمایاں جدت ہے جو کسی آرڈر بک کے بنا ہی آن چین ٹریڈنگ کی اجازت دیتی ہے۔ جیسا کہ ٹریڈز کرنے کے لیے براہ راست کوئی فریق ثالث درکار نہیں ہوتا، ٹریڈرز ٹوکن کے جوڑوں پر پوزیشنز میں داخل اور ان سے خارج ہو سکتے ہیں جو آرڈر بُک ایکسچینجز پر نہایت غیر لیکویڈ ہوں گے۔
آپ آرڈر بُک کو پیئر۔ٹو۔پیئر کے طور پر سمجھ سکتے ہیں، جہاں خریدار اور فروخت کنندگان آرڈر بُک کے ذریعے مربوط کیے جاتے ہیں۔ مثال کے طور پر، Binance DEX پر ٹریڈنگ پیئر۔ٹو۔پیئر ہے جیسا کہ ٹریڈز براہ راست صارفی والیٹس کے درمیان ہوتی ہیں۔
AMM کا استعمال کرتے ہوئے ٹریڈ مختلف ہوتی ہے۔ آپ AMM پر ٹریڈنگ کرتے ہوئے اسے پیئر-تا-معاہدے کے طور پر سوچ سکتے ہیں۔
جیسا کہ ہم بیان کر چکے ہیں، لیکویڈیٹی پول فنڈز کا ایک ایسا مجموعہ ہے جو اسمارٹ معاہدے میں لیکویڈیٹی فراہم کنندگان کی طرف سے ڈپازٹ کروایا جاتا ہے۔ جب آپ AMM پر ٹریڈ کرتے ہیں، تو روایتی طور پر آپ کے ساتھ کوئی فریقِ مخالف نہیں ہوتا۔ بلکہ دراصل، آپ لیکویڈیٹی پول میں لیکویڈیٹی کے برخلاف ٹریڈ کر رہے ہوتے ہیں۔ خریدار کو کچھ خریدنے کے لیے، اس موقعے پر کسی فروخت کنندہ کی ضرورت نہیں ہوتی، صرف پول میں معقول لیکویڈیٹی درکار ہوتی ہے۔
آپ کی جانب سے Uniswap پر تازہ ترین فوڈ کوائن خریدنے پر، روایتی لحاظ سے دوسری جانب کوئی فروخت کنندہ موجود نہیں ہوتا۔ بلکہ دراصل، آپ کی سرگرمی کی نظم کاری اس الگورتھم کے ذریعے کی جاتی ہے جو پول میں ہونے والے واقعات پر نگاہ رکھتا ہے۔ علاوہ ازیں، قیمت کا تعین بھی اسی الگورتھم کے ذریعے کیا جاتا ہے جو پول میں ہونے والی ٹریڈز پر مبنی ہوتا ہے۔ اگر آپ اس حوالے مزید جاننے کے خواہاں ہیں کہ یہ کس طرح سے کام کرتا ہے، تو ہمارا AMM آرٹیکل ملاحظہ کریں۔
ظاہر ہے، کہ لیکویڈیٹی نے کہیں نہ کہیں تو ظاہر ہونا تھا، اور کوئی بھی فرد ایک لیکویڈیٹی فراہم کنندہ ہو سکتا ہے، اس لے انہیں کسی حد تک آپ کے فریق مخالف کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ لیکن، آرڈر بُک ماڈل کی صورت میں یہ بات درست نہیں ہے، جیسا کہ آپ پول چلانے والے معاہدے کے ساتھ تعامل انجام دے رہے ہیں۔
لیکویڈیٹی پولز کس لیے استعمال ہوتے ہیں؟
اب تک، ہم نے لیکویڈیٹی پولز کے سب سے مقبول استعمال، یعنی AMMs کے بارے میں ہی بیان کیا ہے۔ تاہم، جیسا کہ ہم بیان کر چکے ہیں، لیکویڈیٹی کو پول کرنا نہایت آسان تصور ہے، اس لیے اسے کئی ایک مختلف طریقوں سے استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔
ان میں سے ایک منافع جاتی فارمنگ یا لیکویڈیٹی مائننگ ہے۔ لیکویڈیٹی پولز جیسے yearn خود کار طور پر منافع پیدا کرنے والے پلیٹ فارمز کی بنیاد ہیں، جہاں صارفین پولز میں اپنے فنڈز کو شامل کرتے ہیں جنہیں پھر منافع پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
کرپٹو پراجیکٹس کے لیے درست افراد تک نئے ٹوکنز کی تقسیم کا عمل نہایت دشوار گزار امر ہے۔ لیکویڈیٹی مائننگ ایک نہایت ہی کامیاب روش رہی ہے۔ بنیادی طور پر، اپنے ٹوکنز لیکویڈیٹی پول میں شامل کرنے والے صارفین تک ٹوکنز مرحلہ وار تقسیم کر دیے جاتے ہیں۔ پھر، نئے منٹ شدہ ٹوکنز ہر صارف کے پول کے شیئر تک متناسب انداز میں تقسیم کر دیے جاتے ہیں۔
یہ بات ذہن نشین رہے؛ یہ دیگر لیکویڈیٹی پولز کے ٹوکنز بھی ہو سکتے ہیں، جنہیں پول ٹوکنز کہا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر، اگر آپ Uniswap تک لیکویڈیٹی فراہم کر رہے ہیں یا کمپاؤنڈ کو فنڈز کا قرضہ دے رہے ہیں، تو آپ کو ایسے ٹوکنز حاصل ہوں گے جو پول میں آپ کا شیئر ظاہر کریں گے۔ آپ یہ ٹوکنز دیگر پول میں ڈپازٹ کروا کر منافع حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ چینز خاصی پیچیدہ ہو سکتی ہیں، جیسا کہ پروٹوکولز، دیگر پروٹوکولز کے پول ٹوکنز کو اپنے پراڈکٹس میں شامل کرتے ہیں، اور یہ سسلہ یوں ہی جاری رہتا ہے۔
ہم گورننس کو، استعمال کی صورت بھی تصور کر سکتے ہیں۔ بعض صورتوں میں، گورننس کی ایک باضابطہ تجویز پیش کرنے کے لیے ٹوکن کے ووٹس کی نہایت بلند سطح درکار ہوتی ہے۔ اگر فنڈز ایک ساتھ پول کر دیے جائیں، تو شمولیت اختیار کرنے والے ایک ایسے مقصد کے تحت یکجا ہو سکتے ہیں جو پروٹوکول کے لیے اہم گردانا جاتا ہے۔
DeFi کا ایک اور ابھرتا ہوا حصہ اسمارٹ معاہدے کے خطرے کے برخلاف انشورنس ہے۔ اس کے بہت سے اطلاقات، لیکویڈیٹی پولز سے تقویت یافتہ ہیں۔
لیکویڈیٹی پول کا ایک اور بہترین استعمال ٹرنچنگ کے لیے کیا جا سکتا ہے۔ یہ تصور روایتی مالیات سے ماخوز ہے جس میں مالیاتی پراڈکٹس کے خطرات اور منافع جات کی بنیاد پر ان کی تقسیم شامل ہے۔ جیسا کہ آپ امید کریں گے، یہ پراڈکٹس LPs کو اپنی منشاء کے مطابق خطروں اور منافع جات کی پروفائلز کو منتخب کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔
مصنوعی اثاثوں کی بلاک چین پر منٹنگ لیکویڈیٹی پولز پر بھی منحصر ہے۔ لیکویڈیٹی پول میں کچھ ضمانت شامل کریں، اسے کسی قابل اعتبار اوریکل سے مربوط کریں، اور آپ کے لیے ایک مصنوعی ٹوکن پیش کیا جائے گا جسے کسی بھی اثاثے کے ساتھ پیگ کیا جا سکتا ہے۔ دراصل، یہ مسئلہ اس سے کہیں زیادہ پیچیدہ ہے، تاہم بنیادی تصور نہایت آسان ہے۔
ہم اس کے علاوہ مزید کیا سوچ سکتے ہیں؟ لیکویڈیٹی پولز اور کئی طریقوں سے استعمال کیا جا سکتا ہے، جو ابھی پوشیدہ ہیں، اور ان سب کا انحصار DeFi ڈویلپرز کی مہارت پر ہے۔
➟ کرپٹو کرنسی کا آغاز کرنا چاہتے ہیں؟ Binance پر Bitcoin (BTC) کو خریدیں!
لیکویڈیٹی پولز میں شامل خطرات
اگر آپ کسی AMM کے لیے لیکویڈیٹی فراہم کر رہے ہیں، تو آپ کے لیے ہر عارضی خسارے سے واقف ہونا ضروری ہے۔ مختصراً، آپ کی طرف سے کسی AMM کے لیے لیکویڈیٹی فراہم کرنے پر یہ HODLing کے مقابلے میں ڈالر کی مالیت میں ہونے والا خسارہ ہے۔
اگر آپ کسی AMM کے لیے لیکویڈیٹی فراہم کر رہے ہیں، تو آپ کا سامنا عارضی خسارے سے ہو سکتا ہے۔ کبھی کبھار یہ معمولی سا ہوتا ہے؛ اور کبھی کبھار یہ زیادہ بھی ہو سکتا ہے۔ اگرآپ فنڈز کو دو طرفہ لیکویڈیٹی پول میں شامل کرنے کے بارے میں غور کر رہے ہیں، تو اس حوالے سے ہمارا آرٹیکل ضرور پڑھیں۔
دھیان میں رکھنے والی ایک اور بات اسمارٹ معاہدے کے خطرے ہیں۔ آپ کی طرف سے لیکویڈیٹی پول میں فنڈز ڈپازٹ کروانے پر، وہ پول میں آ جاتے ہیں۔ چونکہ آپ کے فنڈز کو ہولڈ کرنے والا کوئی ثالث موجود نہیں ہے، لہٰذا معاہدے کو ہی اُن فنڈز کا نگران سمجھا جا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر، اگر کوئی بگ آ جاتا ہے یا فلیش قرضے کے ذریعے کسی کمزروی سے فائدہ اٹھایا جاتا ہے، آپ کے فنڈز ہمیشہ کے لیے ضائع ہو سکتے ہیں۔
ان پراجیکٹس سے بھی محتاط رہیں جہاں ڈویلپرز کے پاس پول کو چلانے والے اصولوں کو تبدیل کرنے کا اختیار ہوتا ہے۔ کبھی کبھار، ڈویلپرز کے پاس اسمارٹ معاہدے کے کوڈ کی انتظامی کلید یا پھر اس تک کوئی دیگر ترجیحی رسائی موجود ہوتی ہے۔ اس کی وجہ سے وہ کوئی بھی خطرناک کام انجام دے سکتے ہیں، جیسے کہ پول میں موجود فنڈز پر قبضہ۔ جتنا ممکن ہو سکے، کوشش کر کے فراڈ اسکیم اور دھوکوں سے بچنے اور نکلنے کے لیے ہمارا DeFi سے متعلقہ دھوکے نامی آرٹیکل ملاحظہ کریں۔
اختتامی خیالات
لیکویڈیٹی پولز، DeFi ٹیکنالوجی کے موجودہ اسٹیک کے پسِ پردہ کام کرنے والی بنیادی ٹیکنالوجیز میں سے ایک ہیں۔ یہ غیر مرکزی ٹریڈنگ، قرضہ دینا، منافع بنانا، اور مزید بہت سی چیزوں کو ممکن بناتے ہیں۔ یہ اسمارٹ معاہدے تقریباً DeFi کے ہر حصے کو تقویت دیتے ہیں، اور امید ہے کہ وہ ایسا کرنا جاری رکھیں گے۔