SAFU
صارفین کیلئے محفوظ اثاثہ جات کا فنڈ (SAFU) ایک ایمرجنسی انشورنس فنڈ ہے جس کا قیام Binance کی جانب سے جولائی 2018 میں صارفین کے فنڈز کو محفوظ رکھنے کی خاطر عمل میں لایا گیا تھا۔ جب فنڈ کا قیام عمل میں لایا گیا تھا، تو Binance نے اسے بڑی سطح تک بڑھانے کی غرض سے صارفین کو محفوظ رکھنے کی خاطر ٹریڈنگ کی فیس کا ایک فیصدی حصہ مختص کیا۔
29 جنوری 2022 کو ابتدائی قیمت کی بنیاد پر محفوظ اثاثہ جات کے فنڈ کی مالیت 1 بلین US$ لگائی گئی تھی۔ فنڈ کی مالیت مارکیٹ کی بنیاد پر تغیر کا شکار ہو گی۔ SAFU فنڈ والیٹس BNB، BTC، USDT، اور TUSD پر مشتمل ہیں۔
SAFU والیٹ کے ایڈریسز
SAFU کی ابتداء
غیر شیڈول کردہ دیکھ بھال کے دوران، Binance کے CEO، Changpeng Zhao (CZ)، نے صارفین کو یہ بیان دیتے ہوئے ٹویٹ کیا:
فنڈز محفوظ ہیں
اس کے بعد، اس امر کو یقینی بنانے کی خاطر کہ صارفین آگاہ رہیں کہ در حقیقت، ان کے فنڈز، محفوظ ہیں، یہ عبارت "فنڈز محفوظ ہیں" CZ کی جانب سے باقاعدگی سے استعمال کی جانے لگی ۔