کرپٹو کرنسی میں ہونے والی 8 دھوکے بازیاں اور ان سے بچنے کے طریقے
امواد کا جدول
تعارف
Bitcoin کی عام دھوکے بازیاں (اور ان سے کیسے بچیں!)
اختتامی خیالات
کرپٹو کرنسی میں ہونے والی 8 دھوکے بازیاں اور ان سے بچنے کے طریقے
ہوم
آرٹیکلز
کرپٹو کرنسی میں ہونے والی 8 دھوکے بازیاں اور ان سے بچنے کے طریقے

کرپٹو کرنسی میں ہونے والی 8 دھوکے بازیاں اور ان سے بچنے کے طریقے

نو آموز
شائع کردہ Nov 30, 2020اپڈیٹ کردہ Dec 12, 2022
7m

TL؛DR

بلاک چین اسپیس میں متعدد کرپٹو کرنسی کی دھوکے بازیاں شامل ہیں۔ چند انتہائی عام میں، بلیک میل، جعلی ایکسچینجز، جعلی تحائف، سوشل میڈیا فشنگ، کاپی اور پیسٹ مالویئر، فشنگ ای میلز، پیرامڈ(Pyramid) اور پونزی(Ponzi) اسکیمز، اور رینسم ویئر شامل ہیں۔ 

آئیں مختصراً ان سب کے متعلق بات چیت کریں تاکہ آپ انتہائی عام Bitcoin دھوکے بازیوں سے کیسے بچیں اور اپنی کرپٹو کرنسی ہولڈنگز کو محفوظ اور درست کیسے رکھیں، کے متعلق جان سکیں گے۔


تعارف

جب تک دنیا میں نئی ٹیکنالوجی متعارف کروائی جائے گی، دھوکے باز ترقی کی خاطر ایک مقام کی تلاش جاری رکھیں گے۔ بدقسمتی سے، ایک سرحد سے مبرا ڈیجیٹل کرنسی کی حیثیت سے، Bitcoin  کرپٹو کرنسی کے دھوکے بازوں کو ایک دلچسپ موقع فراہم کرتا ہے۔

Bitcoin کی غیر مرکزی نوعیت آپ کو اپنی سرمایہ کاریوں کا مکمل اختیار حاصل کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ تاہم، یہ باقاعدہ انضباطی اور قانون نافذ کرنے والے فریم ورک کے متعلق بیان کو بھی مشکل بناتی ہے۔ اگر دھوکے باز افراد آپ کو Bitcoin استعمال کرتے ہوئے جھانسہ دینے کا نظم کریں، تو وہ آپ کے BTC کو چرانے کا باعث بن سکتے ہیں، اور آپ اپنے کرپٹو کو بازیاب کروانے کی خاطر ورچوئل انداز میں کچھ نہیں کر سکتے۔

اس کے علاوہ، یہ جاننا انتہائی اہم ہے کہ دھوکے باز افراد کیسے کام کرتے ہیں اور ممکنہ ریڈ فلیگز کی شناخت کیسے کریں۔ یہاں کئی اقسام کی Bitcoin دھوکے بازیاں ہیں، لیکن دیگر دھوکے بازیوں میں سے چند ایک انتہائی عام ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم کرپٹو کرنسی میں ہونے والی آٹھ دھوکے بازیوں اور آپ ان سے کیسے بچیں، پر ایک نگاہ ڈالتے ہیں۔


Bitcoin کی عام دھوکے بازیاں (اور ان سے کیسے بچیں!)

بلیک میل

بلیک میل، دھوکے باز افراد کی جانب سے حساس معلومات کو ریلیز کر کے دوسروں کو دھمکانے کے لیے استعمال ہونے والا ایک مشہور طریقہ ہے جب تک کہ کسی طریقے سے ان کو معاوضہ نہ دے دیا جائے۔ عموماً، ان کا معاوضہ کرپٹو کرنسی، زیادہ تر نام نہاد Bitcoin کی صورت میں آتا ہے۔

بلیک میل، دھوکے باز افراد کے ذریعے یا تو آپ کے متعلق حساس معلومات تلاش کرتی یا خود سے بناتی ہے اور اس معلومات کو لیوریج کرتے ہوئے آپ کو زبردستی Bitcoin یا کسی دوسری شکل میں رقم بھیجنے کی پوزیشن میں لانے کے لیے کام کرتی ہے۔

اپنے Bitcoins کے علاوہ، دھوکے باز افراد کی بلیک میلنگ سے بچنے کا بہترین راستہ یہ ہے کہ آپ اپنے لاگ ان کی معلومات، آپ آن لائن کس سائٹ کو ملاحظہ کرتے ہیں، اور آپ کو اپنی معلومات کس کو دینی ہے، اس کا انتخاب احتیاط سے کریں۔ جب کبھی ممکن ہو دو عوامل پر مبنی منظوری کا استعمال کرنا بھی عقلمندانہ امر ہے۔ اگر وہ معلومات جس سے وہ آپ کو بلیک میل کر رہے ہیں اور آپ جانتے ہیں کہ وہ درست نہیں ہے، تو آپ تکلیف سے مبرا ہو سکتے ہیں۔


جعلی ایکسچینجز

جیسا کہ نام سے واضح ہے، جعلی ایکسچینجز، اصل کرپٹو ایکسچینجز کی جعلی کاپیاں ہیں۔ عموماً، ان دھوکے دہیوں کو موبائل ایپلیکیشنز کے طور پر ظاہر کیا جائے گا، لیکن آپ انہیں ڈیسک ٹاپ ایپلیکیشنز یا جعلی ویب سائٹس کے طور پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔ آپ کو احتیاط برتنی ہو گی، کیونکہ کچھ جعلی ایکسچینجز اصل ایکسچینز سے انتہائی مماثلت رکھتی ہیں۔ وہ پہلی جھلک میں اصل نظر آتی ہیں، لیکن ان کا اصل مقصد آپ کی رقم چوری کرنا ہوتا ہے۔

عموماً، یہ جعلی ایکسچینجز، مفت کرپٹو کرنسییز، مسابقتی قیمتوں، کم ایکسچینج فیس، اور گفٹس پیش کرتے ہوئے، کرپٹو ٹریڈرز اور سرمایہ کاران کو اپنی جانب راغب کریں گی۔

جعلی ایکسچینجز سے دھوکہ کھانے سے بچاؤ کے لیے، آپ کو اصل URL کو بک مارک کرنا چاہیے اور ہمیشہ لاگ ان کرنے سے قبل اس کی دوہری پڑتال کرنی چاہیئے۔ آپ URLs کی قانونی حیثیت، Telegram گروپس، Twitter اکاؤنٹس، اور مزید کی پڑتال کرنے کے لیے، Binance توثیق کار کا استعمال بھی کر سکتے ہیں۔ 

جب موبائل ایپلیکشنز پر بات آتی ہے، تو ڈویلپر کی معلومات، ڈاؤن لوڈز، جائزے اور تبصروں کی تعداد کی توثیق کاری کو یقینی بنائیں۔ مزید تفصیلات کے لیے موبائل ڈیوائسز پر موجود عام دھوکے ملاحظہ کریں۔


جعلی تحائف

جعلی تحائف، آپ کی کرپٹو کرنسیز کے ذریعے آپ کو کسی چھوٹے ڈپازٹ کے بدلے میں کوئی چیز مفت میں فراہم کرتے ہوئے دھوکہ دے سکتے ہیں۔ عموماً، دھوکے باز افراد پہلے آپ سے کسی Bitcoin ایڈریس پر فنڈز بھیجنے کا مطالبہ کریں گے تاکہ آپ اس کے بدلے میں مزید Bitcoins حاصل کر سکیں (مثلاً، "0.1 BTC بھیجیں اور 0.5 BTC حاصل کریں")۔ بہرحال اگر آپ یہ Bitcoin ٹرانزیکشنز کر لیتے ہیں، تو آپ کو کچھ بھی حاصل نہیں ہو گا اور نہ ہی آپ کو دوبارہ اپنے فنڈز دکھائی دیں گے۔

جعلی تحائف کی دھوکے بازیوں کی کئی اقسام ہیں۔ کچھ دھوکے، BTC کی بجائے، دیگر کرپٹو کرنسیز، جیسا کہ ETH, BNB, XRP اور بہت کچھ، کا مطالبہ کریں گے۔ کچھ صورتوں میں، وہ آپ کی نجی کلیدوں یا دیگر حساس معلومات کا مطالبہ کر سکتے ہیں۔

جعلی تحائف زیادہ تر Twitter اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، جہاں دھوکے باز افراد مشہور ٹویٹس، وائرل خبروں، یا اعلانات (جیسا کہ پروٹوکول اپ گریڈ یا آنے والے ICO) پر حاصل ہوتے ہیں۔

جعلی تحائف کی دھوکہ دہی سے بچنے کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ کسی بھی ایسے لین دین میں شرکت نہ کی جائے جہاں پہلے آپ سے کسی قیمتی چیز کا تقاضا کیا جائے۔ قانونی حیثیت کے حامل تحائف کبھی بھی فنڈز کا مطالبہ نہیں کریں گے۔


سوشل میڈیا فشنگ

سوشل میڈیا فشنگ Bitcoin کا ایک عام دھوکہ ہے، جس کو آپ جعلی تحائف کی طرح، زیادہ تر سوشل میڈیا پر پائیں گے۔ دھوکے باز افراد، ایک ایسا اکاؤںٹ تخلیق کریں گے، جو بظاہر کرپٹو اسپیس میں ایک با رسوخ فرد معلوم ہو گا (اسے بھیس دھارنا بھی کہتے ہیں)۔ اس کے بعد، وہ ٹویٹس یا چیٹ کے براہ راست پیغامات کے ذریعے جعلی تحائف کی پیشکش کریں گے۔

سوشل میڈیا فشنگ کی دھوکہ بازی سے بچنے کا بہترین راستہ اس فرد کی دوہری پڑتال کرنا ہے، کہ آیا وہ جو کہتا ہے وہ اصل میں ہے۔ عموماً، کچھ مخصوص سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اشارات، جیسا کہ Twitter اور Facebook پر نیلے رنگ میں چیک مارکس موجود ہوتے ہیں۔


کاپی اور پیسٹ مالویئر

کاپی اور پیسٹ مالویئر، دھوکے باز افراد کے پاس آپ کے فنڈز چوری کرنے کا ایک نہایت ہی خفیہ طریقہ ہے۔ مالویئر کی یہ قسم، کلپ بورڈ پر موجود آپ کا ڈیٹا ہائی جیک کرتی ہے اور اگر آپ کی جانب سے احتیاط نہ برتی جائے، تو آپ براہِ راست دھوکے باز افراد کو رقم بھیج سکتے ہیں۔

فرض کریں کہ آپ اپنے دوست Bob کو BTC کی رقم بھیجنا چاہتے ہیں۔ اس صورت میں، وہ آپ کو اپنا Bitcoin ایڈریس بھیجے گا تاکہ آپ اسے اپنے Bitcoin والیٹ میں کاپی اور پیسٹ کر سکیں۔ تاہم، اگر آپ کی ڈیوائس کاپی اور پیسٹ مالوئیر سے متاثرہ ہے، تو اسی لمحے جب آپ Bob کا ایڈریس پیسٹ کریں گے تو خودکار طور پر اس کی جگہ، دھوکے باز افراد کا ایڈریس پیسٹ ہو جائے گا۔ اس کا مطلب ہے کہ جتنا جلدی آپ Bitcoin ٹرانزیکشن بھیجیں گے اور اس کی تصدیق کریں گے، اتنی جلدی آپ کی BTC کی ادائیگی دھوکے باز افراد کے ہاتھ میں ہو گی اور Bob کو کچھ بھی حاصل نہیں ہو گا۔

اس قسم کی دھوکہ دہی سے بچنے کے لیے، آپ کو اپنی کمپیوٹر کی سکیورٹی کے حوالے سے انتہائی محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ مشکوک پیغامات یا ای میلز سے، جن میں متاثرہ منسلکات یا خطرناک لنکس شامل ہو سکتے ہیں، محتاط رہیں۔ اپنی ڈیوائس پر جن ویب سائٹس کو آپ براؤز کرتے ہیں اور جن سافٹ ویئر کو آپ انسٹال کرتے ہیں، ان پر توجہ دیں۔ آپ کو ایک اینٹی وائرس انسٹال کرنے اور باقاعدگی سے خطرات کو اسکین کرنے پر بھی غور کرنا چاہیئے۔ اپنی ڈیوائس کے آپریٹنگ سسٹم (OS) کو اپ ٹو ڈیٹ رکھنا بھی انتہائی اہم ہے۔


فشنگ ای میلز

فشنگ کی متعدد اقسام ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ عام استعمال ہونے والی قسم فشنگ ای میلز کا استعمال کرنا ہے، جو آپ کو کسی متاثرہ فائل کو ڈاؤن لوڈ کر کے یا کسی ایسے لنک کو کلک کرنے سے جو بظاہر اصل معلوم ہوتا ہے لیکن آپ کو کسی مشکوک ویب سائٹ کی جانب لے جاتا ہے، دھوکہ دینے کی کوشش کر سکتی ہیں۔ خاص طور پر، یہ ای میلز اس صورت میں خطرناک ثابت ہوتی ہیں جب وہ آپ کی اکثر زیر استعمال پراڈکٹ یا سروس کا روپ دھارتی ہیں۔

دھوکے باز افراد، عمومی طور پر آپ کے فنڈز یا اکاؤنٹ کو محفوظ بنانے کے لیے فوری طور پر عمل کاری انجام دینے کے لیے پیغام بھیجیں گے۔ وہ آپ سے اکاؤںٹ کی معلومات اپڈیٹ کرنے، پاس ورڈ ری سیٹ کرنے، یا دستاویزات کو اپلوڈ کرنے کی درخواست کر سکتے ہیں۔ زیادہ تر صورتوں میں، ان کا ہدف آپ کی لاگ ان کی معلومات حاصل کر کے آپ کے اکاؤنٹ کو ہیک کرنا ہے۔

 فشنگ ای میلز کی دھوکہ دہی سے بچاؤ کے لیے پہلا مرحلہ، اس بات کی پڑتال کرنا ہے کہ آیا ای میلز اصل ذرائع سے موصول ہو رہی ہیں۔ اگر کوئی شک ہو، تو آپ کمپنی سے بھی، اس بات کی تصدیق کرنے کے لیے کہ آیا آپ کو موصول شدہ ای میل ان کی جانب سے بھیجی گئی ہے، براہ راست رابطہ کر سکتے ہیں۔ دوسرا، آپ اس بات کی پڑتال کرنے کے لیے ای میل لنکس پر (بنا کلک کیے) نظر ڈال سکتے ہیں کہ آیا URLs میں غلط ہجے، غیر معمولی حروف، اور دیگر بے قاعدگیاں شامل ہیں۔

یہاں تک کہ اگر آپ کو ریڈ فلیگ نہ مل سکیں، تو بھی آپ کو لنکس کو کلک کرنے سے باز رہنا چاہیئے۔ اگر آپ کو اپنے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرنے کی ضرورت ہو، تو آپ کو اسے دیگر ذرائع سے، جیسا کہ دستی طور پر URL ٹائپ کر کے یا بک مارکس کا استعمال کر کے حاصل کرنا چاہیئے۔


پونزی(Ponzi) اور پیرامڈ(Pyramid) اسکیمز

پونزی اور پیرامڈ اسکیمز، تاریخ کے دو قدیم ترین مالیاتی دھوکے ہیں۔ پونزی اسکیم ایک طرح کی سرمایہ کاری کی حکمت عملی ہے، جو پرانے سرمایہ کاروں کو نئے سرمایہ کاروں کی رقم کے ذریعے ادائیگیاں واپس کرتی ہے۔ جب دھوکے باز افراد ایک مدت تک نئے سرمایہ کار نہ لا سکیں، تو رقم کا بہاؤ رک جاتا ہے۔ OneCoin، کرپٹو پونزی اسکیم کی ایک بہترین مثال تھی۔

پیرامڈ اسکیم ایک کاروباری نمونہ ہے، جو ممبرز کو ان کے نئے ممبرز کو درج کرنے کی تعداد کے حساب سے ادائیگی کرتی ہے۔ کسی بھی ممبر کو درج نہ کروانے پر، رقم کا بہاؤ رک جاتا ہے۔

ان اسکیمز سے صریح طور پر بچنے کا بہترین راستہ یہ ہے کہ آپ اپنی خریدی گئی کرپٹو کرنسیز پر خود تحقیق کریں – خواہ وہ Altcoin ہو یا Bitcoin۔ اگر کرپٹو یا Bitcoin فنڈ کی قدر مکمل طور پر نئے سرمایہ کاران یا نئے شامل ہونے والے ممبرز پر منحصر ہے تو ممکن ہے کہ آپ اپنے آپ کو پونزی یا پیرامڈ اسکیم کا حصہ پائیں گے۔


رینسم ویئر

رینسم ویئر مالویئر کی ایک قسم ہے جو یا تو متاثرین کے موبائل یا کمپیوٹر ڈیوائس کو لاک کرتا ہے یا انہیں قیمتی ڈیٹا تک رسائی سے باز رکھتا ہے – جب تک کہ تاوان (عموماً BTC میں) ادا نہ کیا گیا ہو۔ یہ حملے خاص طور پر تب تباہ کن ثابت ہوتے ہیں، جب یہ ہسپتالوں، ایئر پورٹس، اور حکومتی اداروں کو نشانہ بناتے ہیں۔

عموماً، رینسم ویئر، اس صورت میں اہم فائلز یا ڈیٹا بیسز تک رسائی کو بلاک کر دے گا اور ان کو حذف کرنے کی دھمکی دے گا، جب ڈیڈ لائن ختم ہونے سے قبل اس کو ادائیگی موصول نہ ہوئی ہو۔ لیکن بد قسمتی سے، اس بات کی کوئی ضمانت نہیں کہ حملہ آور اپنے وعدے کا پاس رکھیں گے۔

یہاں رینسم ویئر کے حملوں سے خود کو بچانے کے لیے کچھ اہم چیزیں ہیں، جو آپ کر سکتے ہیں:

  • اینٹی وائرس انسٹال کریں اور اپنے آپریٹنگ سسٹم اور ایپلیکیشنز کو اپڈیٹ رکھیں۔

  • اشتہارات اور مشکوک لنکس کو کلک کرنے سے اجتناب کریں۔

  • ای میل کی منسلکات سے محتاط رہیں۔ آپ کو ان فائلوں سے اضافی احتیاط برتنی چاہیئے، جو .exe، .vbs، یا .scr پر ختم ہو رہی ہوں۔

  • اپنی فائلوں کو باقاعدگی سے بیک اپ کریں تاکہ اگر آپ متاثر ہو جائیں تو ان کو بحال کر سکیں۔

  • آپ NoMoreRansom.org پر رینسم ویئر سے بچاؤ کے لیے کارآمد مشورے اور مفت ریکوری ٹولز حاصل کر سکتے ہیں۔


اختتامی خیالات

یہاں پر دھیان میں رکھنے کے لیے کئی قسم کی دھوکے بازیاں موجود ہیں۔ تاہم، یہ جاننا کہ یہ دھوکے بازیاں کیسے کام کرتی ہیں، مکمل طور پر ان سے بچاؤ کے لیے پہلا اہم مرحلہ ہے۔ اگر آپ انتہائی عام Bitcoin کی دھوکے بازیوں سے بچ سکتے ہیں، تو آپ اپنی کرپٹو ہولڈنگز کو محفوظ اور درست رکھنے کے قابل ہوں گے۔