BNB اسمارٹ چین (BSC) کے لیے بہترین کرپٹو والیٹس
امواد کا جدول
تعارف
مجھے کون سا کرپٹو والیٹ استعمال کرنا چاہیے؟
MetaMask
Binance چین والیٹ 
ٹرسٹ والیٹ
MathWallet
SafePal
اختتامی خیالات
BNB اسمارٹ چین (BSC) کے لیے بہترین کرپٹو والیٹس
ہوم
آرٹیکلز
BNB اسمارٹ چین (BSC) کے لیے بہترین کرپٹو والیٹس

BNB اسمارٹ چین (BSC) کے لیے بہترین کرپٹو والیٹس

نو آموز
شائع کردہ Jul 30, 2021اپڈیٹ کردہ Dec 28, 2022
7m

TL؛DR

کرپٹو والیٹ کا انتخاب کرنا آپ کی ضروریات پر منحصر ہے۔ سیکورٹی، نگہداشت، اور اسمارٹ معاہدہ جات کے ساتھ تعاملات انجام دینا توجہ طلب کلیدی نکات ہیں۔ آپ مختلف ڈیوائسز پر اپنے والیٹ تک رسائی کرنے کے خواہاں ہو سکتے ہیں۔

براؤزر ایکسٹینشن والیٹس کے لیے MetaMask، MathWallet، اور Binance چین والیٹ بہتر آپشنز ہیں۔ اگر آپ موبائل تجربے کو ترجیح دیتے ہیں، تو iOS اور Android کے لیے MetaMask، MathWallet، ٹرسٹ والیٹ اور SafePal میسر ہیں۔ یہ غیر مرکزی ہیں اور آپ کے ڈیوائس پر آپ کی نجی کلید محفوظ کرتے ہیں۔ SafePal بہترین سیکورٹی کے متلاشی افراد کے لیے کولڈ اسٹوریج ہارڈویئر والیٹس کی بھی پیشکش کرتا ہے۔ ہارڈویئر ورژن سے ہٹ کر، تمام بیان کیے جانے والے والیٹس مفت استعمال کیے جا سکتے ہیں۔


تعارف

BNB اسمارٹ چین (BSC) قدرے نئی ہے، اس لیے تمام والیٹس فی الوقت BEP-20 ٹوکنز کی معاونت نہیں کرتے۔ BSC کا معاونتی والیٹ تلاش کرنے پر منتخب کرنے کے لیے کچھ اقسام اور آپشنز ہیں۔ نگہداشت، سیکورٹی، اور قابلِ استعمال ہونے کی صلاحیت توجہ طلب ہیں، اور ہر کسی کی اپنی ترجیحات ہوتی ہیں۔ ذیل میں بیان کیے گئے پانچ والیٹس تھوڑے مختلف ہیں، اس لیے آپ کی جانب سے انہیں آزمانا اور اپنی ترجیحات کا تعین کرنا اہم ہے۔

cta1


مجھے کون سا کرپٹو والیٹ استعمال کرنا چاہیے؟

اس سے قبل کہ آپ کسی مخصوص والیٹ کو منتخب کریں، اپنی ضرورت کے متعلق سوچیں۔ وہاں پر ایک سے زائد قسم کے والیٹ موجود ہیں۔ زیادہ تر BSC والیٹس غیر تحویلی ہوں گے، جس کا مطلب ہے کہ آپ کو اپنی نجی کلید پر کنٹرول حاصل ہے۔ BSC والیٹس بھی عمومی طور پر ہاٹ والیٹس ہوتے ہیں جو آپ کو فوراً DApps سے مربوط ہونے یا اسٹیکنگ کی شروعات کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔ ہر قسم کے اپنے فوائد اور نقصانات ہیں۔

1. تحویلی - والیٹ فراہم کنندہ آپ کی نجی کلید کو ہولڈ کرتا ہے۔ آپ کے ڈیجیٹل اثاثہ جات کے ساتھ ایسا ایکسچینج والیٹ میں ہوتا ہے۔ آپ اپنی نجی کلید پر ملکیتی حقوق رکھے بغیر اپنے والیٹ پر مکمل کنٹرول نہیں رکھ سکتے۔ بالکل اسی طرح آپ DApps سے بھی مربوط نہیں کر سکیں گے۔ مثلاً، اگر آپ صرف BSC ٹوکنز اور کرپٹو کے دیگر اثاثے اسپاٹ ٹریڈ کرنے کے خواہاں ہیں، تو تحویلی والیٹ ایک مناسب انتخاب ہے۔ لیکن محتاط رہیں۔ جیسا کہ Binance پر اسے باحفاظت انداز میں انجام دیا جا سکتا ہے، آپ کو کسی بھی تحویلی والیٹ یا ایکسچینج پر اپنے فنڈز سے متعلق بھروسہ نہیں کرنا چاہیے۔ 

2. غیر تحویلی - آپ اپنی نجی کلیدوں کی ملکیت رکھتے ہیں۔ یہ زیادہ تر ٹریڈرز اور سرمایہ کاروں کی جانب سے اپنی کلیدوں اور سیڈ عبارتوں کا بہتر دھیان رکھنے پر محفوظ ترین آپشن ہے۔ وہ والیٹس جنہیں ہم بعد میں بیان کریں گے، وہ تمام غیر تحویلی آپشنز ہیں جو آپ کو DApps کے ساتھ تعامل کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔

3. ہاٹ والیٹس - یہ کرپٹو والیٹس انٹرنیٹ سے مربوط ہیں اور عمومی طور پر غیر تحویلی ہوتے ہیں (جب تک آپ مرکزی ایکسچینج استعمال نہ کر رہے ہوں)۔ ہاٹ والیٹس ٹرانزیکشنز انجام دینے کے لیے باسہولت ہیں لیکن سیکورٹی کے کچھ خطرات پائے جاتے ہیں۔ آپ کی نجی کلید کو آپ کی عوامی کلید کے ساتھ آن لائن رکھا جاتا ہے اور صارف کی جانب سے سیٹ کیے گئے پاس ورڈ کے ساتھ عمومی طور پر اس تک رسائی کی جا سکتی ہے۔ کسی بھی محفوظ پاس ورڈ سروس کی طرح، آپ کو ہیک یا فشڈ کیا جا سکتا ہے۔ آپ کو خطرات سے نمٹنے کے لیے دو عوامل پر مبنی منظوری (2FA) کے طریقہ کار بھی استعمال میں لانے چاہیں۔

4. کولڈ والیٹ - آپ کسی ماہر ہارڈویئر پر اپنی نجی کلید کو آف لائن محفوظ کرتے ہیں۔ آپ کے BSC ٹوکنز کو ہولڈ کرنے کے لیے یہ سب سے زیادہ محفوظ آپشن ہے، لیکن اکثر ٹرانزیکشنز کرنے اور DApps کے ساتھ تعاملات انجام دینے کے لیے یہ سب سے زیادہ ناقابل عمل طریقہ ہے۔

آپ باآسانی اوپر بیان کیے گئے کا مجموعہ استعمال کر کے ان کی صلاحیتیں اکٹھی کر سکتے ہیں۔ تاہم، روز کی جانے والی ٹرانزیکشنز اور DeFi کے لیے، غیر تحویلی ہاٹ والیٹ ایک مضبوط اور لچکدار آپشن ہے۔ آئیے کچھ مشہور ترین آپشنز کا جائزہ لیتے ہیں۔


MetaMask

MetaMask ایک براؤزر ایکسٹینشن اور موبائل ایپ کرپٹو والیٹ ہے، جو BSC اور دیگر بلاک چینز کی معاونت کرتا ہے، جن میں Ethereum، Polygon، اور Binance چین شامل ہیں۔ MetaMask کی تشکیل 2016 میں بلاک چین کی ایک نمایاں کمپنی، ConsenSys کی جانب سے ہوئی۔ بہت سالوں سے، MetaMask صرف اپنی ایکسٹینشن کی پیشکش کرتا ہے، جس کی وجہ سے یہ اب تک ان کی مشہور ترین پراڈکٹ ہے۔ 

MetaMask براؤزر ایکسٹینشن آپ کو ٹرانزیکشنز کرنے اور اسمارٹ معاہدہ جات اور DApps کےساتھ تعامل انجام دینے کی اجازت دیتا ہے۔

MetaMask


MetaMask آپ کو بلاک چین کے مختلف نیٹ ورکس کے ساتھ بھی مربوط ہونے دیتا ہے (آپ اپنے مطابق مین نیٹس شامل کر سکتے ہیں)۔ یہ آپ کو ٹرانزیکشن پر دستخط کرنے، آپ کی عوامی اور نجی کلیدوں کی نظم کاری کرنے کی اجازت دیتا ہے، اور سواپس کی ایک ایسی سروس کی پیشکش کرتا ہے جو ایک سے زائد غیر مرکزی ایکسچینجز (DEXs) سے بہترین قیمتیں فراہم کرتا ہے۔ MetaMask اپنی آسانی اور استعمال میں سہولت کے باعث BSC صارفین کے لیے ایک مشہور انتخاب ہے۔


Binance چین والیٹ 

Binance چین والیٹ Binance سے ایک آفیشل براؤزر ایکسٹینشن ہے۔ فی الوقت، والیٹ Binance چین، BSC، اور Ethereum کی معاونت کرتا ہے۔ دیگر بیان کیے گئے والیٹس سے موازنہ کرنے پر Binance چین والیٹ سب سے زیادہ بنیادی میں سے ایک ہے۔ اگر آپ کرپٹو کو مرکزی طور پر Binance ایکسچینج پر ہولڈ کرتے ہیں لیکن کبھی کبھار DApps استعمال کرتے ہیں، تو اس کے والیٹ کا براہ راست والا فیچر مددگار ہو سکتا ہے۔

والیٹ مربوط کرنا


اپنے Binance اکاؤنٹ کو Binance چین والیٹ کے ساتھ مربوط کرنے سے، آپ Binance کوائن (BNB) یا ETH جیسے کرپٹو اثاثہ جات کو دستی طور پر ایڈریسز کا اندراج کیے بغیر دونوں کے مابین ٹرانسفر کر سکتے ہیں۔ اگر آپ دلچسپی رکھتے ہیں، تو Binance چین والیٹ کس طرح استعمال کیا جائےکو چیک کریں۔

bcw cta


ٹرسٹ والیٹ

ٹرسٹ والیٹ iOS اور Android کے لیے میسر ایک اوپن سورس موبائل والیٹ ایپ ہے۔ یہ Binance کا آفیشل مرکزی والیٹ بھی ہے اور Ethereum ایکو سسٹم کی بہترین بلاک چینز، BSC، Binance چین، اور اس سے کہیں زائد کی معاونت کرتا ہے۔ آپ کو سیڈ عبارت کے ذریعے اپنی نجی کلیدوں تک مکمل رسائی بھی حاصل ہے۔ ایپ میں کچھ اضافی ان بلٹ فنکشنالٹیز موجود ہیں، جن میں کرپٹو کی کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے خرید اور ایک نان فنجیبل ٹوکن (NFT) کا حامل والیٹ شامل ہیں۔ Android ورژن کے پاس DApps کے لیے براؤزر بھی ہے۔

ٹرسٹ والیٹ کے پاس ایک سہولتی اور گورننس ٹوکن، TWT موجود ہے۔ ٹوکن کو ہولڈ کرنے سے، آپ فیصلہ سازی میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں، جیسا کہ نئی بلاک چین ی معاونت کو شامل کرنا اور نئے ٹوکنز کے ساتھ تعاملات کرنا۔ آپ TWT کے ساتھ DEX اور کرپٹو پر کی جانے والی خریداریوں پر رعایتیں بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

ٹرسٹ والیٹ

اگر آپ ٹرسٹ والیٹ آزمانے کے لیے تیار ہیں، تو شروعات کرنے کے لیے ہمارے ٹرسٹ والیٹ کو BNB اسمارٹ چین (BSC) سے مربوط کرنے والے ٹیوٹوریل کا استعمال کریں۔


MathWallet

MathWallet iOS اور Android ڈیوائسز کے لیے کرپٹو کرنسی والیٹ براؤزر ایکسٹینسشن، ویب پر منبی ایک والیٹ، اور ایک موبائل ایپ کی پیشکش کرتا ہے۔ یہ تقریباً 40 مختلف بلاک چینز کی معاونت کرتا ہے اور BSC کی سب سے پہلے معاونت کرنے والوں میں سے ایک تھا۔ 2017 میں میتھ گلوبل فاؤنڈیشن کی جانب سے قائم کردہ، اس فاؤنڈیشن نے Binance Labs کی سربراہی میں ہونے والے سیریز B کے فنڈنگ راؤنڈ میں 12$ ملین سے زائد جمع کیے۔

اگر آپ ایک ہی والیٹ متعدد ڈیوائسز میں استعمال کرنے کے خواہاں ہیں، تو اس سلسلے میں MathWallet بہت زیادہ لچک کی پیشکش کرتا ہے۔ آپ کی ضروریات کے پیش نظر آپ کے موبائل ڈیوائس، براؤزر ایکسٹینشن، اور ویب پر مبنی والیٹ کے مابین حرکت کرنا آسان ہے۔

میتھ والیٹ


SafePal

SafePal ایک ہارڈویئر والیٹ فراہم کنندہ ہے، جس کے پاس ایک غیر مرکزی موبائل والیٹ ایپ بھی موجود ہے۔ اس کی فنکشنالٹی غیر مرکزی فنانس (DeFi) سیکشن کے اضافے کے ساتھ ٹرسٹ والیٹ کے جیسی ہے۔ اس سیکشن میں DeFi کے پہلے سے مشہور پلیٹ فارمز اور DApps، نیز براؤزر کے ساتھ لنکس موجود ہیں۔ اگر آپ اپنی ڈیوائس پر ایپس سوئچ کیے بغیر DApps تک رسائی کے خواہاں ہیں، تو SafePal iOS اور Android دونوں کے لیے ایک موزوں آپشن ہے۔ اس پراجیکٹ میں ایک سہولتی ٹوکن SFP بھی موجود ہے، جسے رعایتوں اور بونسز کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

SafePal S1 کا ہارڈویئر والیٹ

SafePal S1 کا ہارڈویئر والیٹ کسی Trezor ڈیوائس یا لیجر نینو سے موازنہ کرنے پر ایک زیادہ مناسب آپشن ہے۔ اگر آپ اپنے BSC ٹوکنز آف لائن محفوظ کرنے کے خواہاں ہیں، تو آپ جب تک محفوظ رکھنا چاہیں یہ اُس وقت تک کسی بھی ہاٹ والیٹ سے زیادہ سیکورٹی فراہم کرتا ہے۔ تاہم، آپ کو DApps استعمال کرنے کے لیے اپنے ٹوکنز کو SafePal کے اپنے ہاٹ والیٹ میں ٹرانسفر کرنا ہو گا۔

cta2cta2


اختتامی خیالات

تمام کرپٹو ہولڈرز کے لیے ایک قابل اعتماد اور مستحکم والیٹ رکھنا اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ یہاں پر بیان کیے جانے والے پانچ والیٹس بلاک چین کمیونٹی میں قابل اعتماد ہیں اور پوری دنیا میں BSC کے ملینز میں صارفین ہیں۔ BSC کی بات آنے پر یہ مجموعہ کافی مختصر ہے، لیکن کلیدی نکات ایک جیسے ہیں: DApp کے ساتھ تعامل، نگہداشت، قابلِ استعمال ہونے کی صلاحیت، اور قابل اعتماد ہونا۔ اس سب کا انحصار آپ کی صارفی پروفائل پر بھی ہوتا ہے۔

کسی فعال ٹریڈر کے لیے، ایک غیر تحویلی ہاٹ والیٹ ٹریڈ کرنے اور محفوظ رہنے کے لیے بھی سب سے فوری طریقہ ہو گا۔ DeFi فارمرز ڈیسک ٹاپ کے ذریعے DApps تک مربوط ہونے کے لیے براؤزر پر مبنی ایکسٹینشن والیٹ کے زیادہ کنٹرول کو سراہیں گے۔ اگر آپ صرف HODLing کر رہے ہیں، تو ایک آسان موبائل تجربہ موزوں ہو سکتا ہے۔

ہماری جانب سے تجویز کردہ BSC والیٹس، ہارڈویئر کی آپشن کے علاوہ مفت استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ آپ سیکورٹی کی درکار سطح اور والیٹ کے پُر اعتماد طور پر کام کرنے کو یقینی بناتے ہوئے کی بنیاد پر منتخب کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کے پاس اپنی نجی کلید موجود ہیں، تو لازمی طور پر انہیں محفوظ اور مخفی رکھیں۔