Tether (USDT) کیا ہوتا ہے؟
ہوم
آرٹیکلز
Tether (USDT) کیا ہوتا ہے؟

Tether (USDT) کیا ہوتا ہے؟

نو آموز
شائع کردہ Dec 21, 2020اپڈیٹ کردہ Jun 28, 2024
7m

TL؛DR

Tether (USDT) آج کل کے مقبول ترین اسٹیبل کوائنز میں سے ایک ہے۔ اسے امریکی ڈالر کے برابر مالیت کا حامل بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔ یہ کوائن کئی مختلف بلاک چینز پر موجود ہے اور گزشتہ چند سالوں میں اس کے ٹریڈنگ کے حجم میں اضافہ ہوا ہے اور اس کی لیکویڈیٹی میں بھی بہتری دیکھی گئی ہے۔

دیگر اسٹیبل کوائنز کی طرح، USDT بھی کرپٹو کرنسیز کی ٹریڈںگ کے لیے مفید ہے کیونکہ یہ ٹریڈرز کو مارکیٹ کے اس اتار چڑھاؤ سے بچنے کی اجازت دیتا ہے جو BTC اور دیگر کرپٹو اثاثہ جات میں عام ہے۔ اسٹیبل کوائنز کا استعمال کرنے سے کرپٹو اور فیاٹ کرنسیز کے مابین تبادلے کے اضافی اخراجات اور اس وجہ سے پیش آنے والی تاخیر سے بھی نجات ملتی ہے۔


تعارف

Tether کرپٹو کرنسی کے ایکو سسٹم کا ایک کلیدی جزو ہے۔ دسمبر 2020 تک، Tether کی درجہ بندی دنیا کی چوتھی بڑی کرپٹو کرنسی کے طور پر کی گئی ہے جس کی مارکیٹ کی حد تقریباً $20 بلین ہے، جو Bitcoin، Ethereum اور XRP سے ذرا سی ہی پیچھے ہے۔ مزید برآں، عام طور پر اس کی درجہ بندی ایک ایسے کوائن کے طور پر کی جاتی ہے جس کا روزمرہ کا ٹریڈنگ کا حجم سب سے زیادہ ہوتا ہے، حتیٰ کہ اس معاملے میں یہ Bitcoin کو بھی پیچھے چھوڑ دیتا ہے۔

لیکن Tether کیا ہوتا ہے، اور یہ آپ کے لیے کس طرح سے مفید ثابت ہو سکتا ہے؟


Tether (USDT) کیا ہوتا ہے؟

Tether (USDT) دنیا کا پہلا اسٹیبل کوائن (ایک ایسی کرپٹو کرنسی جو فیاٹ کرنسی کی مالیتی قدر کی نقل کرتی ہے) ہے۔ 2014 میں اس کو بنیادی طور پر Bitcoin کے سرمایہ کار Brock Pierce، معروف کاروباری شخصیت Reeve Collins، اور Craig Sellers نامی سافٹ ویئر ڈویلپر نے Realcoin کے نام سے ریلیز کیا تھا۔
ابتدائی طور پر USDT کو Omni لیئر کے ذریعے Bitcoin پروٹوکول پر جاری کیا گیا تھا، لیکن اس کے بعد سے یہ دیگر بلاک چینز پر بھی منتقل ہو چکا ہے۔ جیسا کہ آپ مندرجہ ذیل چارٹ میں دیکھ سکتے ہیں، درحقیقت، Ethereum پر اس کی زیادہ تر سپلائی ERC-20 ٹوکن کی صورت میں موجود ہے۔ یہ کئی دیگر بلاک چینز پر بھی جاری کیا گیا ہے، جن میں TRON، EOS، Algorand، Solana، اور OMG نیٹ ورک شامل ہیں۔



دنیا کی اکثر اہم ترین کرپٹو کرنسیز کی طرح – Tether کو بھی کامیابیوں اور تنازعات دونوں کا سامنا ہوتا رہا ہے۔

خاص طور پر اپنے ابتدائی دنوں میں، USDT کی قیمت کسی حد تک اتار چڑھاؤں کا شکار رہی ہے، حتیٰ کہ ایک وقت میں تو یہ $1.2 تک پہنچ گئی تھی۔ تاہم، 2019 کے اوائل سے کوائن میں اتار چڑھاؤ کی شرح کافی کم رہی ہے۔ یہ ٹھہراؤ ممکنہ طور پر اس کے ٹریڈنگ کے حجم میں مسلسل اضافے اور کرپٹو کرنسی کی مارکیٹس کی مجموعی ترقی کے مرہون منت ہے۔



Tether (USDT) کس طرح سے کام کرتا ہے؟

زیادہ روایتی کرپٹو اثاثہ جات کے برعکس، اسٹیبل کوائنز کی افادیت کا راز ان کے متعلقہ استحکام میں پوشیدہ ہے۔ ایک اسٹیبل کوائن ہونے کے ناطے، Tether کی توجہ اس کو فیاٹ کرنسی سے ٹیتھر یا پیگ کرنے پر مرکوز ہوتی ہے۔ USDT کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کو درحقیقت عین USD کی مالیت کے ساتھ پیگ کیا گیا تھا، اور ہر USDT کی گردش پر $1 USD کو ہولڈ کیا جاتا تھا۔

Tether کے اصل وائٹ پیپر کے مطابق:

گردش میں جاری کردہ ہر ٹیتھر یونٹ کو ایک­بٹا ایک کے تناسب (یعنی ایک Tether USDT ایک امریکی ڈالر کے برابر ہوتا ہے) کی حمایت حاصل ہوتی ہے جو ہانگ کانگ میں قائم شدہ Tether Limited کے متعلقہ فیاٹ کرنسی کے یونٹ میں ہولڈ کردہ ڈپازٹ کے ذریعے فراہم کی جاتی ہے۔

اگرچہ حقیقتاً Tether کا مساوی اثاثہ USD تھا، لیکن بعد ازاں اس نے اس حد تک ترقی حاصل کی کہ اب یہ حقیقی دنیا کی نقد کے مساوی دیگر اشیاء، اثاثہ جات، اور قرضہ جات سے قابلِ وصول چیزوں کے ساتھ ساتھ، ضمانت ہولڈ کرنے کے عمل کو بھی شامل کر سکتا ہے۔

جیسا کہ آپ ذیل میں دیے گئے USDT/USD کے چارٹ پر دیکھ سکتے ہیں، یہ کوائن (عام طور پر) USD کے ساتھ ایک بٹا ایک کی مستحکم شرح پر ٹریڈ کرتا ہے۔ تاہم، مارکیٹ کے اہم ایونٹس اس کی قیمت پر اثرانداز ہو سکتے ہیں۔


Tether (USDT) کیوں اہم ہے

Tether کرپٹو اور فیاٹ کرنسیز کے درمیان ایک پُل کا کردار ادا کرتا ہے۔ یہ سرمایہ کاروں کے لیے ایک ایسے آسان طریقے کی پیشکش کرتا ہے کہ جس کے ذریعے وہ دیگر کرپٹو کرنسیز کے فطری اتار چڑھاؤ سے متاثر ہوئے بغیر، USD کے مساوی ٹریڈ کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔

اس استحکام کی فراہمی سے، سرمایہ کاران فیاٹ کرنسی سے مماثل ایک ڈیجیٹل اثاثے کو ہولڈ تو کر سکتے ہیں، تاہم اس کے ساتھ ہی انہیں کرپٹو مارکیٹس میں موجود دیگر کوائنز کی ٹریڈ میں نرمی بھی برتنی پڑتی ہے۔ Tether کی کلیدی خصوصیات ہی اسے ایک مقبول کوائن بناتی ہیں – باوجود اس کے، کہ یہ خطرات سے یکسر محفوظ نہیں۔

کلیدی خصوصیات

  • 1:1 تناسب (USD سے USDT میں)
  • استحکام (جس حد تک USD کو مستحکم سمجھا جا سکتا ہے)
  • مختلف بلاک چینز پر دستیاب ہے
  • روایتی کرپٹو کرنسیز کے مقابلے میں استعمال کی مختلف صورتیں


Tether (USDT) کے استعمال کی صورتیں

مارکیٹ کے استحکام تک فوری رسائی

اگر Bitcoin یا دیگر کرپٹو اثاثہ جات کی قیمت تیزی سے گر رہی ہے، تو آپ انہیں نقد کی صورت میں نکلوانے کی بجائے USDT کی صورت میں فوری طور پر ٹریڈ کر سکتے ہیں۔


ایکسچینجز کے درمیان فنڈز کو بآسانی منتقل کریں

Tether کے ذریعے، آپ اپنے فنڈز کو ایکسچینجز کے درمیان نہایت تیزی سے منتقل کر سکتے ہیں۔ یہ دیگر کوائنز کے ساتھ بیک وقت خرید و فروخت پر مبنی ٹریڈنگ کے لیے بھی مفید ثابت ہو سکتا ہے۔


صرف کرپٹو کے لیے مخصوص ایکسچینجز پر ٹریڈ کریں

بعض ایکسچینجز میں فیاٹ ڈپازٹ کرنے اور رقم نکلوانے کی سہولیات تو موجود نہیں ہوتی ہیں، البتہ وہ USDT ٹریڈنگ کی اجازت ضرور دیتے ہیں۔ پہلے Tether کو حاصل کرتے ہوئے، آپ ان ایکسچینجز پر ٹریڈ کر سکتے ہیں اور اس صورت میں آپ کو BTC (یا دیگر کرپٹوز) کی صورت میں ٹریڈنگ کے لیے استعمال شدہ اپنے مرکزی فنڈز رکھتے ہوئے مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کے متعلق فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں ہوتی۔


Forex طرز کی ٹریڈنگ

چونکہ USDT کو USD سے پیگ کیا جاتا ہے، اس لیے آپ مقامی (غیر امریکی) کرنسیز کو USDT میں تبدیل کرتے ہوئے اس وقت Forex طرز کی ٹریڈںگ انجام دے سکتے ہیں جب ان کی مالیت USD کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے۔ اس کے بعد جب مقامی کرنسی کی مالیت گر جاتی ہے تو آپ اسے نقد کی صورت میں مقامی کرنسیز پر نکلوا سکتے ہیں یا اس کو دیگر اثاثہ جات کے بدلے میں ایکسچینج کر سکتے ہیں۔


Tether (USDT) کو کیسے اسٹور کیا جائے

Binance اور کرپٹو کرنسی کے دیگر ایکسچینجز کے علاوہ، آپ اپنے USDT کو مختلف کرپٹو والیٹس پر بھی اسٹور کر سکتے ہیں۔ ان میں ویب اور موبائل والیٹس (جیسا کہ ٹرسٹ والیٹ)، یا فریقِ ثالث کے سافٹ ویئر والیٹس کے ذریعے آنے والے کولڈ اسٹوریج ہارڈویئر والیٹس (جیسا کہ Ledger) شامل ہیں۔

چونکہ USDT کو مختلف قسم خی بلاک چینز پر جاری کیا جاتا ہے، لہذا آپ کو اس امر کو یقینی بنانا ہو گا کہ آپ اسے ایک ہی نیٹ ورک سے اور ایک ہی نیٹ ورک پر ٹرانسفر کر رہے ہیں۔

مثال کے طور پر، اگر آپ Binance USDT کو نکلوانے کے صفحے پر جاتے ہیں، تو آپ کو ٹرانسفر کرنے کے لیے نیٹ ورک کے پانچ مختلف آپشنز دکھائی دیں گے: Binance چین (BEP2)، Binance اسمارٹ چین (BEP20)، Ethereum (ERC20)، Tether (OMNI)، اور Tron (TRC20)۔

Binance پر USDT ٹرانسفرکرنے کے لیے نیٹ ورک کے آپشنز۔


لہذا محتاط رہیں۔ اگر آپ غلط نیٹ ورک استعمال کریں گے تو آپ اپنے فنڈز سے محروم ہو سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، اگر آپ Omni USDT کو ERC-20 USDT ایڈریس پر بھیجنے کی کوشش کرتے ہیں، تو آپ کا ٹرانسفر ممکنہ طور پر ضائع ہو جائے گا۔

نوٹ کریں کہ، دسمبر 2020 تک، ERC-20 USDT وہ واحد قسم ہے جو Ledger کی جانب سے معاونت یافتہ ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ایسے USDT Ledger ہارڈویئر والیٹس پر ٹرانسفر کرنے کے لیے دستیاب نہیں ہوتے جو Bitcoin بلاک چین (Omni لیئر) پر چلتے ہوں۔


دیگر Tether کرپٹو کرنسیز

USDT کے علاوہ، Tether کے پاس دیگر اسٹیبل کوائنز بھی موجود ہیں:

  • EURT: یورو سے پیگ کردہ Tether کوائن
  • CNHT: چینی یوان سے پیگ کردہ Tether کوائن
  • XAUT: حقیقی سونے سے پیگ کردہ Tether کوائن


آپ Tether کی شفافیت کے صفحے پر ملاحظہ کر سکتے ہیں کہ مختلف بلاک چینز پر ان میں سے ہر کوائن کی کتنی مقدار زیرِ گردش ہے۔


اختتامی خیالات

اسٹیبل کوائنز نے کرپٹو ٹریڈنگ کی دنیا میں کافی زیادہ سہولت متعارف کروائی ہے کیونکہ انہوں نے ٹریڈرز کے لیے فیاٹ کرنسیز اور کرپٹو کے مابین مسلسل تبدیلی کی ضرورت کو کم کر دیا ہے۔ اسی لیے، USDT ایک ایسا باسہولت اثاثہ ہے جو آسان کرپٹو ٹریڈنگ کے لیے نہایت ضروری ہے۔

اگرچہ ریزروز کے موثر ہونے کے حوالے سے مختلف سوالات اٹھائے جاتے رہے ہیں، تاہم گزشتہ چند سالوں کا حجم، بطور اسٹیبل کوائن، Tether کی مالیت پر اعتماد کی نشاندہی کرتا ہے۔ USDT کے علاوہ، آپ دیگر اسٹیبل کوائنز، جیسے کہ BUSD، USDC، TUSD اور PAX کو استعمال کرنے کا انتخاب بھی کر سکتے ہیں۔