ٹریڈنگ کی نفسیات: جذبات کے بغیر ٹریڈ کیسے کی جائے
ہوم
آرٹیکلز
ٹریڈنگ کی نفسیات: جذبات کے بغیر ٹریڈ کیسے کی جائے

ٹریڈنگ کی نفسیات: جذبات کے بغیر ٹریڈ کیسے کی جائے

نو آموز
شائع کردہ Feb 15, 2023اپڈیٹ کردہ Apr 6, 2023
6m

TL؛DR

ٹریڈنگ کی نفسیات ٹریڈر کی فیصلہ سازی کے عمل میں موجود جذباتی پہلو کی عکاس ہوتی ہے۔ ایک خاص حد تک، ہر ٹریڈر جذباتی محرکات کا حامل ہوتا ہے۔ خوف اور لالچ ٹریڈرز کو متاثر کرنے والے دو بنیادی جذبات ہیں — دونوں غلط فیصلوں کا باعث بن سکتے ہیں، مثلاً ایک ہی اثاثے پر توجہ مرکوز رکھنا یا خوف کی وجہ سے ہنگامی فروخت سرانجام دینا۔ 

خاص کر کرپٹو جیسے تغیر پذیر ٹریڈنگ کے ماحول میں — اگر کسی ٹریڈر کو اعلیٰ سطح کا تکنیکی اور بنیادی تجزیہ سرانجام دینے کا طریقہ معلوم بھی ہو، تب بھی ایک کمزور یا الجھن زدہ دماغ بآسانی جذبات سے متاثر ہو جائے گا جو ان کے پورٹ فولیو کے لیے انتہائی نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

ٹریڈنگ کی نفسیات سے کیا مراد ہے؟

ٹریڈنگ کی نفسیات کا مطلب ایسے نفسیاتی عوامل ہیں جو کرپٹو یا اسٹاکس جیسی مارکیٹس میں لوگوں کی ٹریڈ سرانجام دینے کے طریقے پر اثرانداز ہوتے ہیں۔ یہ بات اس تصور پر مبنی ہے کہ جذبات ٹریڈر کی فیصلہ سازی کے عمل پر خاصا اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ 

مثال کے طور پر، لالچ ٹریڈر کو زائد خطرے پر مبنی فیصلہ سازی کرنے کی جانب راغب کر سکتا ہے، جیسے کرپٹو کرنسی کو اس کی تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمت کی وجہ سے بلند ترین قیمتوں پر خرید لینا۔ اس کے برعکس، ٹریڈر ڈر کے پیشِ نظر مارکیٹ سے قبل از وقت خروج اختیار کر سکتا ہے۔

FOMO خاص طور پر اس وقت عام ہوتا ہے جب وقت کی نسبتاً قلیل مدت کے دوران کسی اثاثے کی قدر کی مقبولیت میں خاطر خواہ اضافہ ہوتا ہے۔ اس میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ کوئی شخص اس کے سبب مارکیٹ میں منطق اور وجہ کی بجائے جذبات پر مبنی فیصلے انجام دے سکتا ہے۔

جذبات ہر ٹریڈر پر اثرانداز ہوتے ہیں۔ بہت سارے لوگوں کے لیے، مالی نقصان تکلیف دہ ہوتا ہے، جبکہ پیسے کمانا مسرت کا باعث ہوتا ہے۔ 

ٹریڈنگ کرتے وقت اپنے ذہنی رجحان کو سمجھنا کیوں ضروری ہوتا ہے

ٹریڈنگ میں خوف اور لالچ دو بنیادی جذبات ہیں۔ 

خوف ٹریڈر کو تمام خطروں سے اجتناب کرنے اور ممکنہ طور پر ایک کامیاب ٹریڈ کی انجام دہی سے محروم کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔ دوسری طرف، لالچ منافع جات میں اضافہ کرنے کے لیے اضافی خطرہ مول لینے کا باعث سکتا ہے، مثلاً کسی بھی اثاثے کو اس کی تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمت کی وجہ سے بلند ترین قیمت پر خرید لینا۔ 

تجربہ کار ٹریڈرز کو خوف اور لالچ کے درمیان توازن برقرار رکھنے کا طریقہ معلوم ہوتا ہے۔ خوف ٹریڈرز کو غیر ضروری خطرے مول لینے سے باز رکھتا ہے، جبکہ لالچ ان کی حوصلہ افزائی کرتا ہے تاکہ وہ مواقع سے استفادہ کرتے ہوئے سرمایہ کاری انجام دے سکیں۔ تاہم، عموماً، ان دونوں جذبات پر زیادہ انحصار ٹریڈنگ کے غیر معقول فیصلوں کا باعث بنتا ہے۔ 

ایک درست ذہنی رجحان کے ساتھ ٹریڈ کرنے کے متعلق سیکھنا اتنا ہی اہمیت کا حامل ہے جتنا کہ بنیادی تجزیہ سرانجام دینا یا چارٹ پڑھنے کا طریقہ کار جاننا اہم ہے۔ ٹریڈرز اپنے جذبات کو سمجھتے ہوئے اور ان پر کنٹرول حاصل کرتے ہوئے، باخبر فیصلہ سازیاں کر سکتے ہیں اور خسارہ جات میں کمی لا سکتے ہیں۔

یقیناً، جذبات سے عاری فیصلے انجام دینے کی بات کرنا، عملاً ایسا کرنے سے زیادہ آسان ہے۔ ٹریڈرز روزانہ کی بنیاد پر متعدد چیلنجز کے ساتھ نبرد آزمائی کرتے ہیں جو جذباتی ردِ عمل کو اجاگر کر سکتے ہیں۔ یہاں چند ایک مثالیں دی گئی ہیں۔

  1. غیر واقعی توقعات: ٹریڈنگ جلد از جلد دولت حاصل کرنے کی اسکیم کا نام نہیں ہے۔ جو لوگ اس اندازِ فکر کے ساتھ ٹریڈنگ میں شامل ہوتے ہیں، وہ ہزیمت سے دو چار ہو سکتے ہیں۔ کسی بھی مہارت کی طرح، ٹریڈنگ میں بھی سالہا سال کی عملی مشق اور نظم و ضبط کی ضرورت ہوتی ہے۔

  2. نقصان اٹھانا: یہاں تک کہ بہترین ٹریڈرز کو بھی دل شکستہ ایام کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ نئے ٹریڈرز کے لیے، ٹریڈز سے نقصان اٹھانے کے تصور کا فہم خاصا مشکل ہے اور ان حالات میں جب وہ مارکیٹ میں بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتے ہیں تو یہ عام طور پر مزید ناکام کوششوں کا باعث بن سکتا ہے۔

  3. جیت جانا: اگرچہ جیتنے کا احساس بہت اچھا ہوتا ہے، لیکن اس کا نقصان اس صورت میں سامنے آ سکتا ہے کہ ٹریڈرز میں زیادہ خود اعتمادی یا ناقابلِ تسخیر احساس پیدا ہو جائے، اور وہ اس غلط ادراک کا شکار ہو سکتے ہیں کہ وہ کبھی بھی نقصان نہیں اٹھا سکتے۔ یہ انتہائی خطرناک فیصلوں کا باعث بن سکتا ہے، اور حتمی طور پر اس سے نقصانات واقع ہو سکتے ہیں۔ 

  4. مارکیٹ کا رجحان اور سوشل میڈیا: نوآموز ٹریڈرز اس بات سے بآسانی متاثر ہو جاتے ہیں کہ انٹرنیٹ پر موجود لوگ کیا رائے رکھتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر منفی رجحان اس ڈر کا باعث بنتا ہے، جس کا نتیجہ ہنگامی فروخت کی صورت میں سامنے آ سکتا ہے۔ ٹریڈر کا مخصوص ٹوکن خریدنے کے لیے کسی بھی بااثر شخص کے مشورے کی اندھی تقلید کرنا نہایت غیر دانشمندانہ امر ہے، خاص طور پر اس صورت میں کہ اگر وہ بااثر شخص ٹوکن کے پراجیکٹ کی طرف سے اسپانسر کردہ ہو اور اس کی تشہیر کرنے کے لیے اس کو ادائیگی کی گئی ہو۔

ایک بہتر ٹریڈر بننے کے لیے ٹریڈنگ کی نفسیات کو کیسے استعمال کیا جائے

دور اندیشی پر مبنی سوچ رکھیں

قابلِ حصول اہداف ترتیب دیں۔ آپ کے طے شدہ ہدف کے لیے ایک حقیقت پسندانہ منصوبہ، آپ کو غیر حقیقی توقعات کی وجہ سے زائد ٹریڈنگ سرانجام دینے یا شدید جذباتی ہونے سے باز رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ یہ امر آپ کی توجہ کو قلیل وقتی منافعوں و نقصانات کی بجائے طویل مدتی اہداف پر مرکوز رکھنے میں بھی مدد فراہم کرے گا۔

وقفہ لیں 

باقاعدہ وقفے اس حوالے سے انتہائی ناگزیر ادراک اور توضیح فراہم کر سکتے ہیں کہ اصل صورتِ حال کیا ہے۔ اگر آپ ٹریڈز جیتنے کا تسلسل حاصل کر چکے ہیں تو اس سے پہلے کہ آپ زائد ٹریڈنگ کا شکار ہوں ایک قدم پیچھے ہٹ جائیں۔ علاوہ ازیں، رات بھر کام کرنے سے آپ ذہنی تھکاوٹ کا شکار ہو جائیں گے اور اس کا نتیجہ آپ کے غلط فیصلوں کی صورت میں سامنے آئے گا۔ وقفے صرف آپ کے پورٹ فولیو کے لیے ہی نہیں بلکہ آپ کی ذاتی جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے بھی کارآمد ثابت ہوتے ہیں۔

غلطیوں سے سیکھیں

ٹریڈنگ کرتے ہوئے ہر شخص غلطیاں کرتا ہے۔ خود پر غصہ ہونے یا اپنے ساتھ برا کرنے کی بجائے، مزید سرمایہ صرف کرتے ہوئے اپنے نقصانات کی تلافی کرنے کی کوشش کریں، واپس جائیں اور اس بات کا پتہ لگائیں کہ کیا غلط ہوا تھا۔ سابقہ غلطیوں سے آپ نے کیا سیکھا ہے، اس کی بنیاد پر نئی حکمت عملیاں نافذ کریں اور اس طرح آپ آنے والے وقت کے لیے مزید آمادہ ہو جائیں گے۔ 

اصول ترتیب دیں  

تفصیلی ٹریڈنگ کا منصوبہ تخلیق کریں اور اس پر ڈٹے رہیں۔ یہ منصوبہ اس بات کی وضاحت کرے گا کہ آپ مختلف حالات کا سامنا کیسے کریں گے اور یہ ذہنی دباؤ کے اوقات کے دوران آپ کو اپنی رد عمل کی سرگرمیوں پر قابو رکھنے میں مددگار ثابت ہو گا۔ اس کی چند ایک مثالوں میں اسٹاپ خسارے اور منافع جات لیں کا استعمال، اپنے ایک یوم کے نفع جات اور نقصانات کے ضمن میں رقم کی حد مقرر کرنا، اور آپ کے لیے ایک اطمینان بخش خطرے کی نظم کاری کی حکمت عملی شامل ہیں۔ 

اگر آپ کے ذہن میں ایک واضح منصوبہ موجود ہو، تو آپ کسی جذباتی ردِعمل کو اپنے فیصلوں پر حاوی ہونے کی اجازت دئیے بنا یہ جان لیں گے کہ کون سے اقدامات پر عمل درآمد ناگزیر ہے، جو اس بات کو یقینی بنائے گا کہ آپ اس ابتدائی منصوبے سے پیچھے نہیں ہٹے، جو آپ نے کسی پوزیشن میں داخل ہونے سے پہلے اپنے لیے ترتیب دیا تھا۔ 

کیا کرپٹو میں ٹریڈنگ کی نفسیات مختلف ہے؟

ٹریڈنگ کی نفسیات اثاثے کی کسی بھی قسم کے لیے ایک حقیقت پر مبنی تصور ہے، جس میں کرپٹو بھی شامل ہے۔ خاص کر پیسے کے معاملے میں، تمام انسان ایک حد تک یکسانیت کے حامل ہیں۔ مثال کے طور پر، بہت سارے لوگ مالی نقصان سے محظوظ نہیں ہوتے اور اس کے برعکس بھی یہی صورتِ حال ہے۔ مزید یہ کہ کسی بھی اثاثے کے ٹریڈرز جب مسلسل کامیابیاں سمیٹ رہے ہوتے ہیں، تو وہ پُرجوش محسوس کرتے ہیں۔ 

تاہم، کرپٹو ٹریڈرز کو درپیش چند منفرد نفسیاتی چیلنجز موجود ہیں۔

اسٹاک مارکیٹ کے برعکس، جو ہفتہ وار چھٹی کے دوران بند رہتی ہے، کرپٹو کرنسی کی مارکیٹ 24/7 جاری رہتی ہے۔ نتیجتاً، کرپٹو ٹریڈرز کو ٹریڈنگ کے ٹولز، اپنے اثاثوں، اور، سب سے اہم یہ کہ، ممکنہ مواقع تک ہمیشہ رسائی حاصل ہوتی ہے۔ ایسا ٹریڈر جو جذباتی طور پر عائد کردہ ٹریڈنگ کی فیصلہ سازیوں کی زد میں رہتا ہے، اس کے لیے 24/7 رسائی نہایت مہنگی ثابت ہو سکتی ہے۔ 

کرپٹو کی مارکیٹ نہایت تغیر پذیر بھی ہے۔ کوائن کی تمام قیمتیں اپنی ابتدائی سطح پر واپس آنے سے پہلے دگنی بھی ہو چکی ہیں — جو سب ایک دن میں ہوا ہے۔ قیمتوں میں اس طرح کی سنگین تغیر پذیری کے نتیجے میں ٹریڈرز کو نظم و ضبط کا مضبوط شعور برقرار رکھتے ہوئے تیزی سے غور و فکر کی ضرورت ہوتی ہے۔ 

مثلاً، پیشہ ورانہ ٹریڈرز تیزی سے بڑھتے ہوئے اثاثے کی سمت میں صرف اس لیے نہیں جاتے کہ ہر کوئی اس کے متعلق گفتگو کر رہا ہے، اور نہ ہی وہ محض اس وجہ سے اپنے تمام سرمائے کو خطرے میں ڈالنے کا فیصلہ کرتے ہیں کیونکہ مارکیٹ نے ایک دن اچھی کارکردگی دکھائی ہے۔

اختتامی خیالات

جذبات کرپٹو کی ٹریڈنگ میں انتہائی عمومی خامیوں میں سے ایک ہیں۔ اپنے ذہنی رجحان اور جذباتی محرکات کا ادراک رکھتے ہوئے اپنے جذبات پر قابو پانے کا علم ایک ایسا انمول ہنر ہے جو آپ کو نفع جات کا تعاقب کرنے یا ہنگامی بٹن دبانے اور آپ کے پورٹ فولیو کو لیکویڈیٹ ہونے سے بچائے گا۔ 

حتمی طور پر، ایک اچھا ٹریڈر بننے کا عمل برسوں کی مسلسل تدریس کے عمل اور عملی مشق کا متقاضی ہے۔ ٹریڈنگ کے ذریعے دولت مند بننے کے لیے کوئی مختصر راستہ یا لائف ہیک موجود نہیں ہے۔ ایسی حکمت عملی اپنائیں جو آپ کی مالیاتی صورتِ حال کے لیے مناسب ہے، عملی مشق جاری رکھیں، اور خوف اور لالچ کو خود پر ایسی فیصلہ سازی کرنے کے لیے حاوی نہ ہونے دیں جو عام طور پر آپ سرانجام نہیں دیتے۔ 

مزید مطالعہ

اعلامیہ اور خطرے کا انتباہ: یہ مواد آپ کو کسی قسم کی نمائندگی اور ضمانت کے بنا، صرف عام معلومات اور تعلیمی مقاصد کے لیے "جوں کا توں" کی بنیاد پر پیش کیا گیا ہے۔ اس کو مالی مشورہ نہ گردانا جائے، اور نہ ہی اس کا مقصد کسی خاص پراڈکٹ یا سروس کی خریداری کی تجویز دینا ہے۔ ڈیجیٹل اثاثے کی قیمتیں تغیر پذیری کا شکار ہو سکتی ہیں۔ آپ کی سرمایہ کاری کی قدر میں نفع و نقصان ہو سکتے ہیں، اور ہو سکتا ہے کہ آپ کو وہ رقم واپس نہ ملے جو آپ نے سرمایہ کاری میں صرف کی تھی۔ آپ اپنی سرمایہ کاری کے فیصلوں کے از خود ذمہ دار ہیں اور Binance اکیڈمی آپ کو ہونے والے کسی قسم کے نقصانات کے لیے جوابدہ نہیں ہے۔ یہ مالی مشورہ نہیں ہے۔