بنیادی تجزیہ (FA) کیا ہوتا ہے؟
امواد کا جدول
تعارف
بنیادی تجزیہ کیا ہوتا ہے؟
بنیادی تجزیہ (FA) بمقابلہ تکنیکی تجزیہ (TA)
بنیادی تجزیے میں مقبول اشارے
بنیادی تجزیہ اور کرپٹو کرنسیز
بنیادی تجزیے کے فوائد اور نقصانات
اختتامی خیالات
بنیادی تجزیہ (FA) کیا ہوتا ہے؟
ہوم
آرٹیکلز
بنیادی تجزیہ (FA) کیا ہوتا ہے؟

بنیادی تجزیہ (FA) کیا ہوتا ہے؟

نو آموز
شائع کردہ Jun 26, 2020اپڈیٹ کردہ Dec 2, 2022
12m

مشمولات


تعارف

جب ٹریڈنگ کی بات آتی ہے – پھر خواہ آپ صدیوں پرانے اسٹاکس کا لین دین کر رہے ہوں یا جدید کرپٹو کرنسیز کا معاملہ ہو – اس میں کوئی خاص سائنس شامل نہیں ہوتی۔ یا اگر کوئی ہو بھی سہی، تو وال اسٹریٹ کے مقبول پلیئرز اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ اسے ایک راز کی طرح محفوظ رکھا جائے۔

اس کے برعکس جو چیز ہمارے پاس ہے وہ ان ٹولز اور طریقوں کی وسیع اقسام ہیں جو ٹریڈرز اور سرمایہ کاروں نے تفویض کیے ہیں۔ آپ ان تکنیکوں کے اکثر حصے کو بنیادی طور پر دو زمرہ جات میں تقسیم کر سکتے ہیں: بنیادی تجزیہ (FA) اور تکنیکی تجزیہ (TA)۔

اس آرٹیکل میں، ہم بنیادی تجزیے کی بنیادی چیزوں کا جائزہ لیں گے۔


بنیادی تجزیہ کیا ہوتا ہے؟

بنیادی تجزیہ ایک ایسا طریقہ کار ہے جسے استعمال کرتے ہوئے سرمایہ کار اور ٹریڈرز اثاثہ جات یا کاروباری اداروں کی فطری قدر قائم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان کی قدر کا درست اندازہ لگانے کے لیے، وہ اندرونی اور بیرونی عوامل کا باریک بینی سے مطالعہ کریں گے تاکہ اس امر کا تعین ہو سکے کہ آیا زیرِ نظر اثاثہ یا کاروبار حقیقی قدر سے زائد مالیت کا حامل ہے یا پھر یہ اس کی نسبت کم قیمت ہے۔ اس کے بعد ان کے نتائج کسی حکمت عملی کو ایسے بہتر انداز میں تشکیل دینے میں مدد کرتے ہیں جو ممکنہ طور پر اچھے منافع جات کا سبب بنے گا۔

مثال کے طور پر، اگر آپ کسی کمپنی میں دلچسپی لیتے ہیں، تو ہو سکتا ہے آپ اس سے قبل کمپنی کی کمائیوں، بیلنس شیٹس، مالیاتی اسٹیٹمنٹس، اور نقد بہاؤ جیسی چیزوں کا مطالعہ کریں تاکہ اس کے مالی حالات کا اندازہ کر سکیں۔ اس کے بعد ہو سکتا ہے آپ اس تنظیم سے باہر نکل کر اس مارکیٹ یا انڈسٹری کو دیکھیں جس میں یہ آپریٹ کر رہی ہے۔ اس کے مسابقت کار کون ہیں؟ کس قسم کے ڈیمو گرافکس اس کمپنی کا ہدف ہیں؟ کیا یہ اپنی رسائی میں توسیع کر رہی ہے؟ آپ اس سطح سے مزید باہر نکل کر شرح سود اور افراط زر جیسے معاشی پہلوؤں کا جائزہ بھی لے سکتے ہیں، یہ چند عوامل محض بطور مثال ذکر کیے گئے ہیں۔

مندرجہ بالا طریقہ زیریں سے بالا نقطۂ نظر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے: آپ کسی ایسی کمپنی سے آغاز کرتے ہیں جس میں آپ کی دلچسپی ہو اور وسیع تر معیشت میں اس کا مقام سمجھنے کے لیے اپنا کام شروع کرتے ہیں۔ لیکن آپ مساوی سطح پر بالا سے زیریں نقطۂ نظر بھی اختیار کر سکتے ہیں، جس میں آپ پہلے وسیع منظر نامے کا معائنہ کرتے ہوئے اپنے انتخابات کو بتدریج مختصر کرتے ہیں۔

اس قسم کے تجزیے میں حتمی ہدف ایک متوقع شیئر کی قیمت تیار کرنا اور موجودہ قیمت سے اس کا موازنہ کرنا ہوتا ہے۔ اگر یہ عدد موجودہ قیمت سے زائد ہو، تو آپ اخذ کر سکتے ہیں کہ یہ کم قیمت ہے۔ اگر یہ مارکیٹ کی قیمت سے کم ہو، تو آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ یہ فی الوقت زائد مالیت کی ہے۔ اپنے تجزیے کے دوران حاصل کردہ ڈیٹا سے استفادہ کرتے ہوئے، آپ اس بارے میں باخبر فیصلے کر سکتے ہیں کہ آیا اس مخصوص کمپنی کا اسٹاک بیچنا چاہیئے یا پھر خریدنا چاہیئے۔


بنیادی تجزیہ (FA) بمقابلہ تکنیکی تجزیہ (TA)

ایسے ٹریڈرز اور سرمایہ کار جو کرپٹو کرنسی، فاریکس، یا اسٹاک مارکیٹس میں نوآموز ہیں، وہ اس حوالے سے تذبذب کا شکار ہوتے ہیں کہ کون سا طریقہ اختیار کیا جائے۔ بنیادی تجزیے اور تکنیکی تجزیے میں صریح تضاد ہے اور یہ مختلف چیزوں کے تجزیے کے لیے کافی مختلف طریقوں پر انحصار کرتے ہیں۔ اور اس کے باوجود، دونوں ہی ٹریڈنگ سے متعلق ڈیٹا فراہم کرتے ہیں۔ تو ان میں سے کون سا طریقہ بہترین ہے؟

درحقیقت، یہ سوال زیادہ اہمیت کا حامل ہے کہ ان میں سے ہر ایک کس چیز کی پیشکش کرتا ہے۔ جبلی طور پر، بنیادی تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ ضروری نہیں کہ اسٹاک کی قیمت اسٹاک کی حقیقی قدر کی نشاندہی کرتی ہو – یہ وہ تصور ہے جو ان کے سرمایہ کاری کے فیصلوں کو تقویت دیتا ہے۔ 

اس کے برعکس، تکنیکی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ مستقبل میں قیمت کی تبدیلی ایک ایسی چیز ہے جو سابقہ قیمت کی حرکات اور حجم کے ڈیٹا سے پیشن گوئی کی جا سکتی ہے۔ وہ بیرونی عوامل کا مطالعہ کرنے میں خاص دلچسپی نہیں لیتے، اس کے بجائے وہ قیمت کے چارٹس، پیٹرنز، اور مارکیٹ کے رجحانات پر غور و خوض کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ ان کا مقصد پوزیشنز میں داخل اور خارج ہونے کے لیے بہترین پوائنٹس کو شناخت کرنا ہے۔

اس موثر مارکیٹ کے نظریے (EMH) کے حامیوں کا خیال ہے کہ تکنیکی تجزیے (TA) کے ساتھ مارکیٹ سے مستقل طور پر بہتر کارکردگی کا حصول ناممکن ہے۔ یہ تھیوری بیان کرتی ہے کہ مالیاتی مارکیٹس اثاثوں کے بارے میں تمام جانی پہچانی معلومات کی نمائندگی کرتی ہیں (کہ وہ معقول ہیں) اور یہ کہ وہ پہلے ہی سابقہ ڈیٹا پر غور کر چکی ہیں۔ EMH کے "کمزور" ورژنز بنیادی تجزیے سے صرفِ نظر نہیں کرتے، لیکن اس کی "مضبوط" شکلیں یہ دلیل پیش کرتی ہیں کہ ٹھوس تحقیق کے باوجود بھی، مسابقتی فائدے کا حصول ناممکن ہے۔

یہ بات واضح ہے، کہ اس جوڑے پر مشتمل دونوں حکمت عملیاں بہترین ہیں، کیونکہ یہ دونوں مختلف شعبوں میں غیر معمولی ادراکات فراہم کرتی ہیں۔ ہو سکتا ہے بعض لوگ ٹریڈنگ کے مخصوص طریقوں سے بہتر سمجھتے ہوں، اور عملی اعتبار سے، کئی ٹریڈرز مکمل تناظر کا مشاہدہ کرنے کے لیے دونوں کو یکجا کر کے استعمال کرتے ہیں۔ یہ مختصر مدت کی ٹریڈز اور طویل مدتی سرمایہ کاریوں کے لیے یکساں مفید ہے۔


بنیادی تجزیے میں مقبول اشارے

ہم بنیادی تجزیے کے ادراکات کے لیے  کینڈل اسٹکسMACD، یا RSI کو نہیں دیکھتے – اس کے بجائے FA کے مخصوص اشارے استعمال کیے جاتے ہیں۔ اس حصے میں، ہم ان میں سے چند مقبول اشاروں پر گفتگو کا سلسلہ آگے بڑھائیں گے۔


فی شیئر کمائیاں (EPS)

فی شیئر کمائیاں کسی کمپنی کے منافع کی صلاحیت کا مستحکم تخمینہ ہیں، جو ہمیں آگاہ کرتی ہیں کہ یہ کسی بقایا شیئر کے لیے کتنا منافع کماتی ہیں۔ اس کا حساب درج ذیل فارمولے کے ذریعے لگایا جاتا ہے:

(کُل آمدنی - ترجیحی منافع جات) / شیئرز کی تعداد


فرض کریں کہ کوئی کمپنی منافع ادا نہیں کرتی ہے، اور اس کا منافع $1 ملین ہے۔ جاری کردہ 200,000 شیئرز کے ساتھ، فارمولہ ہمیں $5 مالیت کی EPS فراہم کرتا ہے۔ اگرچہ یہ حساب کچھ خاص پیچیدہ نہیں ہے، لیکن پھر بھی یہ ہمیں ممکنہ سرمایہ کاریوں کے حوالے سے کچھ سوجھ بوجھ فراہم کرتا ہے۔ عام طور پر زیادہ (یا ترقی پذیر) EPS کے حامل کاروباری ادارے سرمایہ کاروں کے لیے زیادہ پُرکشش ہوتے ہیں۔

بعض لوگ فی شیئر موافق کمائیوں کی تائید کرتے ہیں، کیونکہ یہ بھی ان عوامل پر غور کرتی ہے جو کُل شیئرز کی تعداد بڑھا سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، اسٹاک آپشنز کی صورت میں ملازمین کو کمپنی کا اسٹاک خریدنے کا آپشن دیا جاتا ہے۔ چونکہ عام طور پر ایسا کرنے سے کُل آمدنی کو تقسیم کرتے ہوئے زیادہ تعداد میں شیئرز ملتے ہیں، ہم عام EPS کے مقابلے میں موافق EPS کے لیے نسبتاً کم قیمت کی توقع رکھیں گے۔

تمام اشاروں کی طرح، فی شیئر کمائیاں بھی واحد ایسی چیز نہیں ہونی چاہیئے جو کسی ممکنہ سرمایہ کاری کی قدر کا اندازہ لگانے کے لیے استعمال کی جائے۔ اس کے باوجود، اگر اس کو دیگر کے ساتھ ملا کر استعمال کیا جائے تو یہ ایک مفید ٹول ہے۔


قیمت سے کمائیوں (P/E) کا تناسب

قیمت سے کمائیوں کا تناسب (یا، سادہ لفظوں میں P/E تناسب) کسی کاروبار کی شیئر کی قیمت کا تقابل اس کی EPS سے کرتے ہوئے، اس کی قدر کا اندازہ لگاتا ہے۔ اس کا حساب درج ذیل فارمولے کے ذریعے کیا جاتا ہے:

شیئر کی قیمت / فی شیئر کمائیاں


چلیں اسی کمپنی کو دوبارہ استعمال کرتے ہیں جو سابقہ مثال میں ذکر کی گئی، جس کی EPS $5 تھی۔ بالفرض ہر شیئر $10 پر ٹریڈ ہو رہا ہو، تو اس صورت میں P/E کا تناسب 2 ہو گا۔ اس کا کیا مطلب ہے؟ تو، اس کا زیادہ دارومدار اس چیز پر ہوتا ہے کہ ہماری بقیہ تحقیق کیا ظاہر کر رہی ہے۔ 

بہت سے لوگ منافع سے کمائیوں کا تناسب استعمال کرتے ہیں تاکہ اس بات کا تعین کیا جا سکے کہ آیا کسی اسٹاک کی مالیت زائد ہے (اگر تناسب زیادہ ہو) یا یہ کم قیمت ہے (اگر یہ تناسب کم ہو)۔ مماثل کاروباری اداروں کے P/E تناسب سے اس نمبر کا تقابل کرتے ہوئے اس پر توجہ دینا بہتر ہو سکتا ہے۔ پھر بھی یہ بات مدِنظر رہے کہ، یہ اصول ہمیشہ درست نہیں ہوتا، لہٰذا بہتر رہے گا کہ اس کے ساتھ معیاری اور مقداری تجزیے کی دیگر تکنیکیں بھی استعمال کی جائیں۔


قیمت سے کتاب کا (P/B) تناسب

قیمت سے اساسی قدر کا تناسب (جو قیمت سے ایکویٹی کا تناسب یا P/B تناسب بھی کہلاتا ہے) ہمیں بتا سکتا ہے کہ سرمایہ کار اس کمپنی کو اس کی اساسی قدر کے تناظر میں کس قدر اہمیت دیتے ہیں۔ اساسی قدر کسی کاروبار کی وہ قدر ہے جو اس کی مالیاتی رپورٹس میں بیان کردہ ہو (جو عام طور پر اثاثہ جات سے واجبات کی تفریق ہوتی ہے)۔ اس کا حساب کچھ یوں لگایا جاتا ہے:

قیمت فی شیئر / اساسی قدر فی شیئر


آئیں ایک بار پھر اسی کمپنی کو استعمال میں لاتے ہیں جس کا ذکر ہم نے گزشتہ مثالوں میں کیا تھا۔ ہم فرض کریں گے کہ اس کی اساسی قدر $500,000 ہے۔ ہر شیئر $10 پر ٹریڈ ہوتا ہے، اور ان کی کُل تعداد 200,000 ہے۔ لہذا، ہم اساسی قدر حاصل کرنے کے لیے $500,000 کو 200,000 سے تقسیم کریں گے، جو ہمیں $2.5 دیتا ہے۔ 

ان اعداد کو فارمولے میں داخل کرتے ہوئے، $10 کو $2.5 سے تقسیم کرنے سے ہمیں قیمت سے اساسی قدر کا تناسب 4 ملتا ہے۔ زمینی حقائق کی رو سے، یہ کچھ خاص اچھا معلوم نہیں ہوتا۔ یہ ہمیں آگاہ کرتا ہے کہ شیئرز فی الوقت اس قیمت سے چار گنا زیادہ پر ٹریڈ ہو رہے ہیں جو کمپنی میں ان کی اصل کاغذی مالیت ہے۔ اس سے ہم اخذ کر سکتے ہیں، کہ مارکیٹ شاید اس کاروبار کی زیادہ ترقی کی توقع رکھتے ہوئے، اسے اصل قدر سے زائد مالیت دے رہی ہے۔ اگر ہمارے پاس تناسب 1 سے کم آتا، تو اس سے ظاہر ہونا تھا کہ اس کاروبار کی مالیتی قدر اس سے زیادہ جو فی الوقت مارکیٹ میں شناخت ہو رہی ہے۔

قیمت سے اساسی قدر کے تناسب کا ایک کمزور پہلو یہ ہے کہ یہ صرف "بھاری اثاثہ جات" کے حامل کاروباری اداروں کے لیے زیادہ موزوں ہے۔ بہرطور، یہ ان کمپنیوں کی درست نمائندگی نہیں کرتا جن کے مادی اثاثے مختصر ہوں۔


قیمت/کمائیوں سے نمو (PEG) کا تناسب

قیمت/کمائیوں سے نمو کا تناسب (PEG) منافع سے کمائیوں کے تناسب کی ہی ایک توسیع ہے، جو اس کے دائرہ کار کو وسعت دیتی ہے تاکہ شرح نمو پر بھی توجہ دی جا سکے۔ یہ درج ذیل فارمولے کو استعمال کرتا ہے:

قیمت سے کمائیوں کا تناسب / کمائیوں کی شرح نمو


کمائیوں کی شرح نمو ایک مقررہ وقت کی مدت میں کمپنی کی کمائیوں میں متوقع نمو کا ایک تخمینہ ہے۔ ہم اسے فیصدی شکل میں بیان کرتے ہیں۔ فرض کریں کہ ہم نے اگلے پانچ سالوں میں اپنی مذکورہ بالا کمپنی کے لیے اوسط نمو کا تخمینہ 10% پر لگایا ہے۔ ہم قیمت سے کمائی کا تناسب (2) لیتے ہیں اور اسے 10 سے تقسیم کرتے ہیں جس کے نتیجے میں ہمیں 0.2 کا تناسب حاصل ہو گا۔

یہ تناسب تجویز کرے گا کہ کمپنی میں سرمایہ کاری کرنا کافی فائدہ مند ہو سکتا ہے کیونکہ اس کی قیمت اصل قدر سے کہیں کم ہے اور یہ مستقبل میں اچھا منافع دے گی۔ عام طور پر 1 سے کم تناسب کا حامل کوئی بھی کاروبار، کم قدر کا حامل تصور کیا جاتا ہے۔ اس سے زائد کوئی بھی کاروبار زائد قدر کا ہو سکتا ہے۔

کئی لوگ PEG تناسب کو P/E کی نسبت زیادہ موزوں خیال کرتے ہیں، کیونکہ یہ خاصے اہم متغیر پر توجہ دیتا ہے جس سے P/E پہلو تہی کرتا ہے۔


➟ کرپٹو کرنسی کے ساتھ شروعات کرنا چاہتے ہیں؟ Binance پر Bitcoin کو خریدیں!


بنیادی تجزیہ اور کرپٹو کرنسیز

مذکورہ بالا میٹرکس حقیقی معنوں میں کرپٹو کرنسی پر لاگو نہیں ہوتے ہیں۔ اس کے بجائے، آپ کسی پراجیکٹ کی اثر پذیری کا اندازہ لگانے کے لیے دوسرے عوامل پر غور کر سکتے ہیں۔ مندرجہ ذیل حصے میں چند ایسے اشارے بیان کیے گئے ہیں جو کرپٹو کرنسی کے ٹریڈرز استعمال کرتے ہیں۔


نیٹ ورک کی قدر سے ٹرانزیکشنز (NVT) کا تناسب

NVT تناسب کرپٹو FA میں خاصا اہم بنتا جا رہا ہے، جسے کرپٹو کرنسی کی مارکیٹس میں P/E تناسب کے مساوی تصور کیا جاتا ہے۔ اس کا حساب مندرجہ ذیل طریقے سے لگایا جا سکتا ہے:

نیٹ ورک کی مالیت / یومیہ ٹرانزیکشن کا حجم


NVT کسی زیرِ جائزہ نیٹ ورک کے زیرِ عمل ٹرانزیکشنز کی قدر کی بنیاد پر، اس کی قدر کی تشریح کی کوشش کرتا ہے۔ فرض کریں کہ آپ کے پاس دو پراجیکٹس ہیں: کوائن A اور کوائن B۔ دونوں کی مارکیٹ میں سرمائے کی کھپت $1,000,000 ہے۔ تاہم، کوائن A کا یومیہ ٹرانزیکشن کا حجم $50,000 ہے، جبکہ کوائن B کا $10,000 مالیت کا ہے۔

اس کوائن A کے لیے NVT کا تناسب 20 ہے، اور کوائن B کے لیے NVT 100 ہے۔ سادہ لفظوں میں، کم NVT تناسبات کے حامل اثاثے اصل قدر سے کم قیمت کے تصور کیے جاتے ہیں، جبکہ زیادہ تناسبات کے حامل اثاثے اصل قدر سے زائد قیمت کے حامل ہوتے ہیں۔ یہ خصوصیات از خود بتاتی ہیں کہ کوائن B کے مقابلے میں کوائن A اصل قدر سے کم قیمت کا ہے۔


فعال ایڈریسز

کچھ لوگ نیٹ ورک پر فعال ایڈریسز کی تعداد کو دیکھتے ہیں تاکہ اس بات کا اندازہ لگایا جا سکے کہ یہ کتنا استعمال ہو رہا ہے۔ اگرچہ یہ کسی اکیلے اشارے کی طرح قابلِ اعتماد اشارہ نہیں ہے (اسے گیم کی طرز پر بنایا جا سکتا ہے)، اس کے باوجود یہ نیٹ ورک کی سرگرمی کے بارے میں معلومات ظاہر کر سکتا ہے۔ آپ زیرِ جائزہ کسی ڈیجیٹل اثاثے کی حقیقی قدر کا اندازہ لگانے کے لیے اس پر غور کر سکتے ہیں۔


قیمت سے مائننگ کا مساوی تناسب

قیمت سے مائننگ کا مساوی تناسب پروف آف ورک کے ان کوائنز کی قدر کا اندازہ لگانے کے لیے ایک میٹرک ہے، جنہیں نیٹ ورک کے شرکاء مائن کرتے ہیں۔ یہ اس عمل سے وابستہ لاگتوں کو مدنظر رکھتا ہے: جو کہ بجلی اور ہارڈ ویئر کے اخراجات ہیں۔

کوائن کی مارکیٹ کی قیمت / کوائن کو مائن کرنے کا خرچ


قیمت سے مائننگ کا مساوی تناسب کسی بلاک چین نیٹ ورک کی موجودہ حالت کے بارے میں کافی معلومات فراہم کر سکتا ہے۔ مساوی تناسب سے مراد ایک کوائن کو مائن کرنے کی لاگت ہے – مثال کے طور پر، اگر یہ $10,000 ہے، تو مائنرز عام طور پر ایک نیا یونٹ بنانے کے لیے $10,000 خرچ کرتے ہیں۔

فرض کریں کہ کوائن A $5,000 اور کوائن B $20,000 پر ٹریڈ کرتا ہے، اور دونوں کے مساوی تناسب کا پوائنٹ $10,000 ہے۔ تو اس صورت میں کوائن A کا تناسب 0.5 ہو گا، جبکہ کوائن B کا تناسب 2 ہو گا۔ چونکہ کوائن A کا تناسب 1 سے کم ہے، اس لیے یہ ہمیں بتاتا ہے کہ مائنرز کوائن کو مائن کرنے میں خسارے پر کام کر رہے ہیں۔ اس کوائن B کی مائننگ منافع بخش ہے، کیونکہ مائننگ پر خرچ ہونے والے ہر $10,000 کے عوض، آپ کو $20,000 ملنے کی توقع ہو گی۔

ہو سکتا ہے مراعات کی وجہ سے آپ کو ایسا لگے کہ یہ تناسب وقت کے ساتھ 1 کی جانب بڑھ جائے گا۔ کوائن A کی صورت میں، نقصان پر مائننگ کرنے والے افراد ممکنہ طور پر نیٹ ورک کو چھوڑ دیں گے جب تک کہ قیمت میں اضافہ نہ ہو۔ کوائن B میں ایک پرکشش انعام موجود ہے، لہذا اس صورت میں آپ توقع رکھ سکتے ہیں کہ مزید مائنرز اس سے فائدہ اٹھانے کے لیے اس وقت تک شامل ہوتے رہیں گے جب تک یہ مزید منافع بخش نہیں رہتا۔

اس اشارے کی اثر پذیری متنازعہ ہے۔ اس کے باوجود، یہ آپ کو مائننگ کی معاشیات کا ایک تصور فراہم کرتا ہے، جسے آپ اپنے ڈیجیٹل اثاثے کے مجموعی جائزے میں شامل کر سکتے ہیں۔


وائٹ پیپر، ٹیم، اور روڈ میپ

کرپٹو کرنسیز اور ٹوکنز کی قدر قائم کرنے کا مقبول ترین طریقہ اس پراجیکٹ میں کچھ قدیم طرز کی اچھی تحقیق کو شامل کرتا ہے۔ وائٹ پیپر کا مطالعہ کرتے ہوئے، آپ کسی پراجیکٹ کے اہداف، اس کے استعمال کی صورتوں، اور اس کی ٹیکنالوجی کو سمجھ سکتے ہیں۔ ٹیم کے ممبرز کا ٹریک ریکارڈ آپ کو ان کی صلاحیت کے حوالے سے ایک تصور فراہم کرتا ہے کہ وہ پراڈکٹ کو کتنا تیار اور توسیع کر سکتے ہیں۔ حتمی طور پر، روڈ میپ آپ کو بتاتا ہے کہ آیا یہ پراجیکٹ درست راہ پر گامزن ہے۔ اس کے ساتھ کچھ اضافی تحقیق بھی شامل کی جا سکتی ہے تاکہ اس چیز کے امکان کا تعین کیا جا سکے کہ آیا یہ پراجیکٹ اپنے سنگ ہائے میل کو پورا کر پائے گا۔


بنیادی تجزیے کے فوائد اور نقصانات

بنیادی تجزیے کے فوائد اور نقصانات

بنیادی تجزیہ کاروباری اداروں کی پڑتال کرنے کا ایک ایسا مضبوط طریقہ کار ہے جس کا مقابلہ تکنیکی تجزیہ قطعاً نہیں کر سکتا۔ دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کا ماننا ہے کہ کسی بھی ٹریڈ کو شروع کرنے کے لیے مختلف قسم کے مقداری اور معیاری عوامل کا مطالعہ کرنا از حد ضروری ہے۔

کوئی بھی شخص بنیادی تجزیہ انجام دے سکتا ہے کیونکہ اس کا دارومدار جانی پہچانی تکنیکوں اور فوری دستیاب کاروباری ڈیٹا پر ہوتا ہے۔ یا کم از کم، روایتی مارکیٹس میں معاملہ ایسا ہی ہے۔ درحقیقت، اگر ہم کرپٹو کرنسی (جو ابھی بھی ایک چھوٹی انڈسٹری ہے) کا جائزہ لیں، تو وہاں پر ڈیٹا ہمیشہ دستیاب نہیں ہوتا، اور اثاثوں کے مابین بہت زیادہ قریبی تعلق کا مطلب یہ ہے کہ ہو سکتا ہے FA اتنا موثر نہ ہو۔

اگر یہ درست طور پر انجام دیا جائے، تو یہ ان اسٹاکس کی شناخت کے لیے ایک بنیاد فراہم کرتا ہے جو فی الوقت اصل قدر سے کم قیمت کے حال ہیں اور وقت کے ساتھ مقبولیت حاصل کر سکتے ہیں۔ Warren Buffett اور Benjamin جیسے مقبول سرمایہ کاروں نے مسلسل یہ ثابت کیا ہے کہ اس طریقے سے کاروبار میں کی گئی مضبوط تحقیق سے شاندار نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔


بنیادی تجزیے کے فوائد اور نقصانات

بنیادی تجزیہ کرنا آسان ہے، لیکن اچھا بنیادی تجزیہ کرنا خاصا مشکل ہے۔ کسی اسٹاک کی "بدیہی قدر" کا تعین کرنا ایک وقت طلب علم ہے جو فارمولے کے اندر محض نمبرز شامل کرنے سے کہیں زیادہ کام کا تقاضا کرتا ہے۔ بہت سے عوامل کا جائزہ لینا ضروری ہے، اور موثر انداز میں ایسا کرنے کے لیے سیکھنے کا عمل خاصا دشوار گزار ہو سکتا ہے۔ مزید یہ بھی کہ، یہ مختصر مدت کی ٹریڈز کے مقابلے میں طویل مدتی ٹریڈز کے لیے زیادہ موزوں ہے۔

اس قسم کا تجزیہ مارکیٹ کی ان طاقتور قوتوں اور رجحانات کو بھی نظر انداز کرتا ہے، جن کی تکنیکی تجزیہ شناخت کر سکتا ہے۔ جیسا کہ ایک John Maynard Keynes نامی ماہرِ اقتصادیات نے ایک بار کہا تھا: 

مارکیٹ اس سے زیادہ عرصے تک غیر معقول برتاؤ پر برقرار رہ سکتی ہے جتنا کہ آپ مالی لحاظ سے مستحکم رہتے ہیں۔

ایسے اسٹاکس جو حقیقی قدر سے کم قیمت ظاہر ہوتے ہیں (ہر میٹرک کے لحاظ سے)، مستقبل میں ان کی قدر میں اضافے کی ضمانت نہیں ہوتی۔


اختتامی خیالات

بنیادی تجزیہ ایک ایسا مستحکم عمل ہے جس کی تائید بعض کامیاب ترین ٹریڈرز کرتے ہیں۔ کسی حکمت عملی کو بہتر شکل دیتے ہوئے، سرمایہ کار نہ صرف اسٹاکس، کرپٹو کرنسیز، اور دیگر اثاثوں کی درست قدر کا بہتر اندازہ لگانے کا عمل سیکھ سکتے ہیں، بلکہ کاروباری اداروں اور انڈسٹریز کو بھی مجموعی طور پر بہتر انداز میں سمجھ سکتے ہیں۔

اگر بنیادی تجزیے کو تکنیکی تجزیے کے ساتھ ملا کر استعمال کیا جائے تو یہ ٹریڈرز اور سرمایہ کاروں کو ان اثاثہ جات اور کاروباری اداروں کی اچھی سوجھ بوجھ فراہم کر سکتا ہے جن سے وہ منافع لے سکتے ہیں۔ کئی لوگ روایتی اور کرپٹو کرنسی کی مارکیٹس دونوں میں FA اور TA کے امتزاج کی تائید کرتے ہیں۔

تاہم، کرپٹو مارکیٹس کی حساسیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے، آپ کو سمجھنا چاہیئے کہ ہو سکتا ہے FA اس قدر موثر نہ ہو۔ ہمیشہ اپنی ذاتی تحقیق کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے پاس خطرے کی نظم کاری کے حوالے سے مضبوط حکمت عملی موجود ہے۔