مارکیٹ کی نفسیات کے سائیکلز
ہوم
آرٹیکلز
مارکیٹ کی نفسیات کے سائیکلز

مارکیٹ کی نفسیات کے سائیکلز

نو آموز
شائع کردہ Oct 14, 2019اپڈیٹ کردہ Feb 9, 2023
7m

مارکیٹ کی نفسیات کیا ہے؟

مارکیٹ کی نفسیات ایک ایسا تصور ہے کہ مارکیٹ کے تغیرات، اس کے شرکاء کی جذباتی حالات کی عکاسی کرتے ہیں یا (ان کے زیرِ اثر ہوتے ہیں)۔ یہ رویہ جاتی معاشیات کے بنیادی موضوعات میں سے ایک ہے - یہ بین الاموضوعاتی شعبہ ایسے متعدد عوامل کا مطالعہ کرتا ہے جو معاشی فیصلوں کی سمت کا تعین کرتے ہیں۔

بہت سے لوگوں کا ماننا ہے کہ جذبات ہی وہ بنیادی محرک قوت ہے جو مالیاتی مارکیٹس کی تبدیلیوں کے پسِ پردہ کارفرما ہے۔ اور یہ کہ سرمایہ کار کا مجموعی طور پر تغیر پذیر رجحان ہی وہ چیز ہے جو ایسے سائیکلز تخلیق کرتا ہے جنہیں مارکیٹ کے نفسیاتی سائیکلز کہا جاتا ہے۔

مختصراً، مارکیٹ کا رجحان مجموعی طور پر وہ احساس ہے جو کسی اثاثے کی قیمت کی حرکات کے حوالے سے سرمایہ کاران اور ٹریڈرز کو محسوس ہوتا ہے۔ جب مارکیٹ کا رجحان مثبت ہو، اور قیمتیں مسلسل بڑھتی جا رہی ہوں ، تو اسے تیزی پر مبنی رجحان (بعض اوقات اسے بُل مارکیٹ کے طور بھی جانا جاتا ہے) کہا جاتا ہے۔ اس کے برعکس، اگر قیمتیں مسلسل کم ہو رہی ہوں، تو اسے بیئر مارکیٹ کہا جاتا ہے۔

لہٰذا، رجحان انفرادی آراء اور مالیاتی مارکیٹ میں موجود تمام ٹریڈرز اور سرمایہ کاروں کے احساسات سے مل کر بنتا ہے۔ آپ اس کے بارے میں ایسے بھی سوچ سکتے ہیں کہ یہ مارکیٹ کے شرکاء کے مجموعی احساس کی اوسط ہے۔ 

لیکن، جیسا کہ کسی بھی گروپ کے ساتھ ہوتا ہے، کوئی ایک واحد رائے ہی مکمل طور پر غالب نہیں آتی۔ مارکیٹ کی نفسیات کے مفروضوں کی بنیاد پر، کسی اثاثے کی قیمت مارکیٹ کے مجموعی رجحان کے ردعمل میں مستقل طور پر تبدیل ہوتی رہتی ہے، جو از خود بھی تغیر پذیر ہوتا ہے۔ بصورت دیگر، کامیاب ٹریڈ کی انجام دہی ایک مشکل عمل ہو گا۔ 

عملی اعتبار سے، جب مارکیٹ اوپر جاتی ہے، تو اس کی ممکنہ وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ ٹریڈرز کے اعتماد اور رویے میں بہتری آئی ہے۔ مارکیٹ کا مثبت رجحان طلب میں اضافے اور سپلائی میں کمی کا باعث بنتا ہے۔ جس کے نتیجے میں، اضافی طلب مزید طاقتور رویے کا سبب بن سکتی ہے۔ اسی طرح، ایک مضبوط گھٹتا ہوا رجحان منفی رجحان کی تخلیق کرتا ہے، جس سے طلب میں کمی اور دستیاب سپلائی میں اضافہ ہوتا ہے۔

 

مارکیٹ سائیکلز کے دوران جذبات کیسے بدلتے ہیں؟

بڑھتا ہوا رجحان

تمام مارکیٹس توسیع اور کمی کے سائیکلز سے گزرتی ہیں۔ جب مارکیٹ توسیعی مرحلے میں ہو گی (یعنی بُل مارکیٹ ہو گی)، تو فضا رجائیت پسندی، یقین اور لالچ کی ہو گی۔ عموماً، یہی وہ بنیادی جذبات ہیں جو خریداری کی مضبوط سرگرمی کا سبب بنتے ہیں۔

مارکیٹ سائیکلز کے دوران کسی حد تک سائیکل نما یا حرکی اثر دیکھنا عام ہے۔ مثال کے طور پر، قیمتوں کے اوپر جانے سے رجحان زیادہ مثبت ہو جاتا ہے، جو پھر رجحان کے اور زیادہ مثبت ہونے کی وجہ بنتا ہے، اور مارکیٹ کو مزید اوپر متحرک کرتا ہے۔

بعض اوقات، لالچ اور یقین کا شدید رجحان مارکیٹ کو اس طرح سے اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے کہ مالیاتی ببل بن سکتا ہے۔ اس طرح کے منظرنامے میں، کئی سرمایہ کاران اصل قیمت سے چشم پوشی کرتے ہوئے غیر معقول رویہ اختیار کر لیتے ہیں، اور محض اس یقین سے کسی اثاثے کی خریداری کرتے رہتے ہیں کہ مارکیٹ میں اضافہ جاری رہے گا۔ 

وہ مارکیٹ کے مومینٹم کے لحاظ سے لالچ اور حد سے زیادہ منافع حاصل کرنے کے لیے پُرامید ہیں۔ اگر قیمت حد سے زیادہ تجاوز کر جائے، تو مقامی ٹاپ تخلیق ہو جاتا ہے۔ عام طور پر، اسے زیادہ سے زیادہ مالیاتی خطرے کا مقام تصور کیا جاتا ہے۔

کچھ صورتوں میں، چونکہ اثاثہ جات بتدریج فروخت ہوتے ہیں، اس لیے، تھوڑی دیر کے لیے مارکیٹ یکطرفہ حرکت کا شکار رہے گی۔ اسے تقسیم کا مرحلہ بھی کہا جاتا ہے۔ تاہم، کچھ سائیکلز واضح تقسیمی مرحلہ پیش نہیں کرتے، اور ٹاپ پر پہنچنے کے فوراً بعد ہی، زیریں رجحان کا آغاز ہوتا ہے۔

گھٹتا رجحان

جب مارکیٹ کا رخ دوسری جانب ہو جاتا ہے، تو بشاشت کا مزاج تیزی سے دلجمعی میں تبدیل ہو سکتا ہے، کیونکہ بہت سے ٹریڈرز اس بات کو ماننے سے انکار کرتے ہیں کہ عروج پذیر رجحان ختم ہو گیا ہے۔ قیمتوں کے زوال پذیر ہوتے ہوئے، مارکیٹ کا رجحان فوری طور پر منفی طرف چلا جاتا ہے۔ اس میں اکثر اضطراب، رد حقیقت، اور ہیجان کے احساسات شامل ہوتے ہیں۔

اس تناظر میں، ہم بے چینی کو ایک ایسے لمحے کے طور پر بیان کر سکتے ہیں، جب سرمایہ کاران قیمت کی کمی پر سوال اٹھانا شروع کر دیتے ہیں، جو کہ بعد ازاں انکار کے مرحلے کا سبب بنتا ہے۔ انکار کی مدت کی شناخت عدم قبولیت کے احساس سے ہوتی ہے۔ بہت سے سرمایہ کاران اپنی کھوئی ہوئی پوزیشنز کو ہولڈ رکھنے پر زور دیتے ہیں، یا تو اس وجہ سے کہ "فروخت میں بہت دیر ہو چکی ہے" یا اس لیے کہ وہ اس بات پر یقین کرنا چاہتے ہیں کہ "مارکیٹ جلد ہی اصلی حالت میں واپس آ جائے گی۔"

لیکن جیسے جیسے قیمتیں مزید کم ہوتی ہیں، اسی طرح فروخت کی لہر بھی مضبوط تر ہوتی جاتی ہے۔ اس مقام پر، اکثر اوقات خوف اور ہنگامہ ایسی صورتحال کا سبب بنتے ہیں، جسے مارکیٹ میں سب فروخت کرنا کہا جاتا ہے (جب ہولڈرز اپنے اثاثہ جات سے دستبردار ہو جائیں اور ان کو مقامی سطح پر کم قیمت میں فروخت کریں)۔

حتمی طور پر، زیریں رجحان اس وقت رکتا ہے جب اتار چڑھاؤ میں کمی واقع ہوتی ہے اور مارکیٹ مستحکم ہو جاتی ہے۔ عموماً، مارکیٹ امید اور رجائیت پسندی کے احساس کے ایک مرتبہ پھر سے ابھرنے سے قبل یکطرفہ محرکات کا شکار ہوتی ہے۔ اس طرح کی یکطرفہ مدت جمع کاری کے مرحلے کے طور پر بھی جانی جاتی ہے۔

 

سرمایہ کاران مارکیٹ کی نفسیات کا استعمال کیسے کرتے ہیں؟

یہ فرض کرتے ہوئے کہ مارکیٹ کی نفسیات کی تھیوری درست ہے، لہٰذا اسے سمجھنا ٹریڈر کو زیادہ موزوں اوقات میں پوزیشنز پر داخل ہونے اور خارج ہونے میں مدد دے سکتا ہے۔ مارکیٹ کا عمومی برتاؤ بارآوری سے متضاد ہے: سب سے بڑے مالیاتی موقع کا لمحہ (خریدار کے لیے) اس وقت آتا ہے جب زیادہ تر لوگ ناامید ہوتے ہیں، اور مارکیٹ نہایت کم ترین سطح پر ہوتی ہے۔ اس کے برعکس، سب سے زیادہ مالیاتی خطرے کا موقع اکثر تب سامنے آتا ہے جب مارکیٹ کے شرکاء کی اکثریت بشاشت اور زائد پُراعتمادی کا شکار ہوتی ہے۔

تاہم، کچھ ٹریڈرز اور سرمایہ کاران مارکیٹ کی نفسیات کے سائیکلز کے مختلف مراحل کی نشاندہی کے لیے اس کے رجحان کے مطالعے کی کوشش کرتے ہیں۔ مثالی طور پر، وہ ان معلومات کو ہنگامی صورت حال میں (کم ترین قیمتوں پر) خریدنے اور لالچ ہونے پر (زائد قیمتوں پر) بیچنے کی کوشش کریں گے۔ تاہم، عملی طور پر، ان اعلیٰ ترین پوائنٹس کی کوئی آسان کام نہیں ہے۔ جو چیز ایسا دکھائی دے کہ مقامی کم قیمت (معاونت) ہولڈ کرنے میں ناکام ہو سکتی ہے، تو وہی چیز کم ترین قیمت سے بھی نیچے گرنے کا باعث بن سکتی ہے۔

 

تکنیکی تجزیہ اور مارکیٹ کی نفسیات

مارکیٹ کے سائیکلز پر غور کرنا اور یہ جاننا کہ مجموعی طور پر کس طرح نفسیات تبدیل ہوتے ہیں، آسان کام ہے۔ پچھلے ڈیٹا کا تجزیہ کرنا اس بات کی وضاحت کرتا ہے کہ کون سے اقدامات اور فیصلے منافع بخش ہوں گے۔

تاہم، یہ سمجھنا انتہائی مشکل ہو گا کہ جس طرح چل رہا ہے، وقت کے ساتھ مارکیٹ کیسے تبدیل ہو رہی ہے - اور اس سے بھی زیادہ اس بات کی پیشن گوئی کرنا مشکل ہو گا کہ آگے کیا ہونے والا ہے۔ بہت سے سرمایہ کاران تکنیکی تجزیے (TA) کا استعمال کرتے ہوئے یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ مارکیٹ کس سمت جا رہی ہے۔

اس طرح، ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ TA کے اشارے وہ ٹولز ہیں جو اس وقت استعمال میں لائے جاتے ہیں جب مارکیٹ کی نفسیاتی حالت کی پیمائش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہوتی ہے۔ مثلاً، متعلقہ قوت کے انڈیکس (RSI) کا اشارہ اس بات کی نشاندہی کر سکتا ہے کہ مارکیٹ کے مضبوط مثبت رجحان (مثلاً، زیادہ لالچ) کی وجہ سے کب اثاثہ ضرورت سے زیادہ خریدا گیا۔

اشارے کی ایک اور مثال MACD ہے جو مارکیٹ کے سائیکل کے مختلف نفسیاتی مراحل کو ظاہر کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مختصراً، اس کی لائنز کے درمیان تعلق اس چیز کی نشاندہی کر سکتا ہے کہ مارکیٹ کا مومینٹم کب تبدیل (مثلاً قوت خرید کا نسبتاً کمزور ہو جانا) ہو گا۔

 

Bitcoin اور مارکیٹ کی نفسیات

2017 کی Bitcoin بُل مارکیٹ اس بات کی واضح مثال ہے کہ مارکیٹ کی نفسیات کس طرح سے قیمتوں پر اور اس کے برعکس اثرانداز ہوتی ہے۔ جنوری تا دسمبر، Bitcoin تقریباً $900 کے اضافے سے $20,000 تک کی کُل وقتی بلند قیمت تک پہنچ گیا۔ اس اضافے کے دوران، مارکیٹ کا رجحان زیادہ سے زیادہ مثبت ہوتا گیا۔ بُل مارکیٹ کے جوش و خروش کے نتیجے میں، ہزاروں نئے سرمایہ کاران نے شمولیت اختیار کی۔ FOMO، زائد رجائیت پسندی، اور لالچ نے قیمتوں میں اضافے کو اس وقت تک تیز کیا – جب تک صورتحال تبدیل نہیں ہو گئی۔

رجحان کے پلٹنے کی ابتداء 2017 کے آخر اور 2018 کے آغاز میں ہوئی۔ اگلی اصلاح کے نیتجے میں دیر سے شامل ہونے والے کئی لوگوں کو خاطر خواہ نقصانات اٹھانا پڑے۔ اگرچہ زیریں رجحان پہلے سے ہی قائم ہو چکا تھا، لیکن غلط اعتماد اور دلجمعی بہت سے لوگوں کے لیے HODLing پر زور دینے کا باعث بنی۔ 

کچھ مہینوں کے بعد، مارکیٹ کے رجحانات شدید منفی ثابت ہوئے ہیں کیونکہ سرمایہ کاران کا اعتماد کُل وقتی کم ترین سطح پر پہنچ چکا تھا۔ FUD اور ہنگامی صورتحال کی وجہ سے بہت سے لوگوں نے زیادہ قیمت میں خرید کر کم قیمت میں فروخت کیا، جس کے نتیجے میں بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ اگرچہ ٹیکنالوجی بنیادی طور پر یکساں تھی، اس کے باوجود بعض لوگ Bitcoin کے حوالے سے مایوسی کا شکار ہو گئے ہیں۔ دراصل، یہ مسلسل بہتر ہوتی جا رہی ہے۔

 

دانشمندی کے تعصبات

دانشمندی کے تعصبات ایسے عام سوچنے کے پیٹرنز ہیں جو اکثر انسانوں کے ناقابلِ فہم فیصلہ سازیوں کا سبب بنتے ہیں۔ یہ پیٹرنز انفرادی ٹریڈرز اور مارکیٹ دونوں، پر مکمل طور پر اثرانداز ہو سکتے ہیں۔ چند عام مثالیں یہ ہیں:

  • تصدیقی تعصب: یہاں ان معلومات کو زیادہ اہمیت دی جاتی ہے جو ہمارے ذاتی نظریات کی تصدیق کریں، جبکہ اس کے برعکس ملنے والی معلومات کو نظرانداز یا یا رد کردیا جاتا ہے۔ مثلاً، بُل مارکیٹ میں موجود سرمایہ کاران ہمیشہ مثبت خبروں پر نگاہیں مرکوز رکھتے ہیں، جبکہ ایسی بری خبروں یا علامات کو نظر انداز کرتے ہیں جو کہ مارکیٹ کے رجحان کے پلٹنے سے متعلق ہوتی ہیں۔

  • نقصان سے بچاؤ: عام انسانی فطرت ہے کہ وہ نفع حاصل کرنے کی خوشی سے زیادہ نقصانات کا سامنا کرنے سے ڈرتے ہیں، خواہ نفع اس کے برابر یا اس سے زائد ہی کیوں نہ ہو۔ بالفاظ دیگر، عموماً خسارے کی تکلیف، نفع کے نتیجے میں حاصل ہونے والی خوشی سے کہیں زیادہ تکلیف دہ ہوتی ہے۔ اس کے نتیجے میں ٹریڈرز اچھے مواقع سے ہاتھ دھو سکتے ہیں یا مارکیٹ کی سب فروخت کرنے کی مدت کے دوران ہنگامی فروخت سرانجام دے سکتے ہیں۔

  • فطری صلاحیت کا اثر: یہ ایک ایسا رجحان ہے جس میں لوگ اپنی ملکیتی اشیاء کی قدر میں اضافہ ظاہر کرتے ہیں، محض اس لیے کیونکہ وہ ان کی ملکیت میں ہوتی ہیں۔ مثلاً، ایک سرمایہ کار کو اس بات پر یقین کرنے کا قوی امکان ہے کہ اس کے کرپٹو کرنسی کے بیگ کی قدر اس شخص کی نسبت بہت زیادہ ہے جس کے پاس کوئی کوائن موجود نہیں ہے۔

 

اختتامی خیالات

بہت سارے ٹریڈرز اور سرمایہ کاران کا اتفاق ہے کہ نفسیات مارکیٹ کی قیمتوں اور سائیکلز پر اثرانداز ہوتی ہے۔ اگرچہ نفسیاتی مارکیٹ کی سائیکلز بہتر طور پر جانی پہچانی ہیں، لیکن ان کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ آسان نہیں ہوتا۔ 1600 کی دہائی میں Dutch Tulip Mania سے لے کر 90 کی دہائی کے ڈاٹ کام ببل تک، حتیٰ کہ مہارت یافتہ ٹریڈرز نے بھی مجموعی مارکیٹ کے رجحان سے اپنے رویے کو الگ کرنے میں مشکل کا سامنا کیا ہے۔ سرمایہ کاران نہ صرف مارکیٹ کی نفسیات بلکہ اپنی ذاتی نفسیات اور اس چیز کو سمجھنے کے لیے مشکل کام کا بھی سامنا کرتے ہیں کہ یہ چیز کیسے ان کی فیصلہ سازی پر اثرانداز ہو رہی ہے۔