کرپٹو کا ڈر اور لالچ کا انڈیکس کیا ہے؟
امواد کا جدول
تعارف
انڈیکس کیا ہوتا ہے؟
مارکیٹ کا اشارہ کیا ہوتا ہے؟
ڈر اور لالچ کا انڈیکس کیا ہوتا ہے؟
کرپٹو کا ڈر اور لالچ کا انڈیکس کس طرح کام کرتا ہے؟
کرپٹو کا ڈر اور لالچ کا انڈیکس فائدہ مند کیوں ہے؟
کیا میں انڈیکس کو طویل مدتی تجزیے کے لیے استعمال کر سکتا ہوں؟
اختتامی خیالات
کرپٹو کا ڈر اور لالچ کا انڈیکس کیا ہے؟
ہوم
آرٹیکلز
کرپٹو کا ڈر اور لالچ کا انڈیکس کیا ہے؟

کرپٹو کا ڈر اور لالچ کا انڈیکس کیا ہے؟

نو آموز
شائع کردہ Jul 7, 2021اپڈیٹ کردہ Feb 9, 2023
7m

TL؛DR

کرپٹو کا ڈر اور لالچ کا انڈیکس، کرپٹو مارکیٹ کے رجحان کے لیے 0 سے 100 تک کا اسکور فراہم کرتا ہے۔ یہ اسٹاک مارکیٹ کا تجزیہ کرنے کے لیے، CNNMoney کے ڈر اور لالچ کے انڈیکس پر مبنی ہوتا ہے۔ 

ڈر (0 سے 49 تک کے اسکور) مارکیٹ میں کم قدر اور زائد سپلائی کو ظاہر کرتا ہے۔ لالچ (50 سے 100 تک کا اسکور) کرپٹو کرنسیز کی زائد قدر اور ممکنہ ببل کی تجویز دیتی ہے۔

کرپٹو مارکیٹ میں داخل یا خارج ہونے کا انتخاب کرتے وقت، ڈر اور لالچ کی سطح میں تبدیلیوں کو نوٹ کرنا آپ کی حکمت عملی کا حصہ بن سکتا ہے۔


تعارف

ایک اچھا ٹریڈر یا سرمایہ کار اس چیز کا فیصلہ کرتے وقت ہمیشہ معاونتی ڈیٹا تلاش کرے گا، کہ آیا اس کو کرپٹو مارکیٹ میں خریداری کرنی چاہیئے یا فروخت کرنی چاہیئے۔ اگرچہ اس میں ملاحظہ کرنے کے لیے چارٹس، تجزیہ کرنے کے لیے بنیادی معلومات، اور سمجھنے کے لیے مارکیٹ کا رجحان موجود ہوتے ہیں۔ تاہم، ہر دستیاب میٹرک اور انڈیکس کا مطالعہ کرنا، وقت کا بہتر استعمال نہیں ہے۔ کرپٹو کے ڈر اور لالچ کے انڈیکس کے ساتھ، رجحان اور بنیادی میٹرکس کا مجموعہ مارکیٹ کے ڈر اور لالچ کی ایک جھلک فراہم کرتا ہے۔ اگرچہ آپ کو صرف اس اشارے پر انحصار نہیں کرنا چاہیئے، تاہم یہ کرپٹو کرنسی کی مارکیٹس کے مجموعی رجحانات کی نشاندہی کرنے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے۔

cta


انڈیکس کیا ہوتا ہے؟

روایتی طور پر، ایک انڈیکس ڈیٹا کے متعدد پوائنٹس کو لیتا ہے اور انہیں ایک واحد شماریاتی پیمائش میں ضم کرتا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ آپ نے پہلے ہی Dow Jones کی صنعتی اوسط (DJIA) کے متعلق سنا ہو، جو اسٹاک مارکیٹ ٹریک کرنے والا ایک مشہور انڈیکس ہے۔ DJIA، امریکہ میں متعدد اسٹاک ایکسچینجز پر شامل فہرست 30 بڑی کمپنیوں کا قیمت کی بنیاد پر اوزانی مجموعہ ہے۔ ٹریڈرز اور سرمایہ کاران DJIA خرید سکتے ہیں، تاکہ ان کمپنیوں کے اسٹاکس کا مجموعی ایکسپوژر حاصل کر سکیں۔

کرپٹو کا ڈر اور لالچ کا انڈیکس بھی مارکیٹ ڈیٹا کی اوزانی پیمائش ہی ہے، لیکن یہاں ان کی مماثلات ختم ہو جاتی ہیں۔ کرپٹو کا ڈر اور لالچ کا انڈیکس کوئی ایسی چیز نہیں ہے، جسے آپ خرید سکیں اور نہ ہی یہ کسی قسم کا مالیاتی آلہ ہے۔ یہ صرف مارکیٹ کا ایک ایسا اشارہ ہے، جو آپ کے تجزیے کو مکمل کر سکتا ہے۔


مارکیٹ کا اشارہ کیا ہوتا ہے؟

مارکیٹ کے اشارہ جات ٹریڈرز اور سرمایہ کاران کے لیے مارکیٹ ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کا عمل آسان بناتے ہیں۔ اشارہ جات مارکیٹ تجزیے کی تمام اقسام میں موجود ہوتے ہیں: تکنیکی تجزیہ، بنیادی تجزیہ، اور رجحانی تجزیہ۔ اگر آپ پہلے سے ہی تکنیکی تجزیے (TA) کا تجربہ کر چکے ہیں، تو آپ ممکنہ طور پر اشارہ جات کے ساتھ پہلے ہی تجربہ حاصل کر چکے ہیں۔ ان میں آسان متحرک اوسطوں سے لے کر Ichimoku کلاؤڈز جیسے چارٹ کے پیچیدہ پیٹرنز شامل ہیں۔ TA کے اشارہ جات قیمتوں، ٹریڈنگ کے حجم، اور دیگر شماریاتی رجحانات کا تجزیہ کرنے سے متعلق ہوتے ہیں۔

بنیادی تجزیے کے اشارہ جات مختلف حکمت عملی پر مشتمل ہوتے ہیں۔ جب آپ کسی ٹوکن یا اسٹاک کے متعلق تحقیق کرتے ہیں، تو آپ بنیادی طور پر اس چیز کا تعین کرنے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں کہ پراجیکٹ کی مضمر بنیادی قدر کیا ہے۔ مثلاً، آپ کی تحقیق میں کسی اشارے میں جمع کردہ صارفین کی تعداد اور مارکیٹ کی کُل قدر شامل ہو سکتی ہے۔

اس کے علاوہ، ہمارے پاس مارکیٹ رجحان کے اشارہ جات موجود ہیں، جو سرمایہ کاران اور ٹریڈرز کے جذبات اور تصورات کا اندازہ لگاتے ہیں۔ کرپٹو کا ڈر اور لالچ کا انڈیکس، متعدد میں سے ایک ہے۔ دیگر مثالوں میں Augmento اور WhaleAlert کا بُل اور بیئر انڈیکس شامل ہے، جو کرپٹو مارکیٹس میں ویلز سے بڑی ٹرانسفرز کو ٹریک کرتا ہے۔ کسی حد تک، کرپٹو کی تحقیق سوشل میڈیا، کمیونٹی، اور عوامی رائے کے تجزیے پر کافی زیادہ انحصار کرتی ہے۔ اسی باعث، اثاثے کی اس کلاس کے لیے رجحان کا تجزیہ کارآمد ثابت ہو سکتا ہے۔


ڈر اور لالچ کا انڈیکس کیا ہوتا ہے؟

CNNMoney نے درحقیقت ڈر اور لالچ کا انڈیکس تخلیق کیا تھا، تاکہ اسٹاکس اور شیئرز کے لیے مارکیٹ رجحان کا تجزیہ کر سکے۔ اس کے بعد سے، Alternative.me نے اپنا ورژن تشکیل کیا، جو کرپٹو کی مارکیٹ سے مطابقت پذیر تھا۔ 

کرپٹو کا ڈر اور لالچ کا انڈیکس، مختلف رجحانات اور مارکیٹ اشارہ جات کے مجموعے کا تجزیہ کرتا ہے، تاکہ اس امر کا تعین کیا جا سکے کہ آیا مارکیٹ کے شرکاء لالچی ہیں یا ڈر کا شکار ہیں۔ 0 کا اسکور شدید ڈر ظاہر کرتا ہے، جبکہ 100 شدید لالچ کی نشاندہی کرتا ہے۔ 50 کا اسکور یہ ظاہر کرتا ہے کہ مارکیٹ کافی حد تک غیر جانبدار ہے۔

ڈر کا شکار مارکیٹ اس امر کا اشارہ ہو سکتی ہے کہ کرپٹو کرنسیز کی قدر معمول سے کم ہے۔ مارکیٹ میں شدید ڈر کی وجہ سے ضرورت سے زیادہ فروخت کا عمل اور زائد دباؤ رونما ہو سکتا ہے۔ ضروری نہیں کہ ڈر کا مطلب یہ ہو کہ مارکیٹ طویل مدتی مندی کے رجحان میں داخل ہو گئی ہے۔ اس کی بجائے، آپ مارکیٹ کے مجموعی رجحان کے لیے اسے قلیل یا وسط مدتی ریفرنس سمجھ سکتے ہیں۔

مارکیٹ میں لالچ، اس کے متضاد صورتحال ہے۔ اگر سرمایہ کاران اور ٹریڈرز لالچی ہوں، تو معمول سے زائد قدر اور ببل ہونے کے امکان موجود ہوتا ہے۔ ایسی صورتحال کا تصور کریں، جہاں سرمایہ کاران FOMO (محروم رہ جانے کا خوف) کی وجہ سے مارکیٹس میں انتہائی زیادہ فعال ہو جاتے ہیں، جس کے نتیجے میں Bitcoin کی قیمت معمول سے زائد ہو جاتی ہے۔ دیگر الفاظ میں، زائد لالچ زیادہ ڈیمانڈ کا سبب بنتی ہے، جس سے قیمت میں مصنوعی اضافہ ہوتا ہے۔


کرپٹو کا ڈر اور لالچ کا انڈیکس کس طرح کام کرتا ہے؟

Alternate.me ہر دن 0 سے 100 تک نئی قدر کا حساب لگاتی ہے۔ جولائی 2021 تک، کرپٹو ڈر اور لالچ کا انڈیکس صرف Bitcoin سے متعلق معلومات کو استعمال کرتا ہے۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ جب قیمت اور رجحان کی بات آتی ہے، تو BTC مجموعی طور پر کرپٹو کی مارکیٹ کے ساتھ کافی زیادہ ہم آہنگ ہے۔ مستقبل میں دیگر بڑے کوائنز کے احاطہ کرنے کے منصوبے ہیں، جن میں ممکنہ طور پر Ether (ETH) اور BNB شامل ہیں۔

ڈر اور لالچ کا انڈیکس


آپ انڈیکس کے اسکیل کو درج ذیل زمرہ جات میں تقسیم کر سکتے ہیں:

  • 0-24: شدید ڈر (نارنجی)

  • 25-49: ڈر (زرد/پیلا)

  • 50-74: لالچ (ہلکا سبز)

  • 75-100: شدید لالچ (سبز)

انڈیکس قدر کا حساب لگانے کے لیے مارکیٹ کے پانچ مخلتف اوزانی عوامل کو یکجا کرتا ہے۔ آیئے جائزہ لیتے ہیں:

1. اتار چڑھاؤ (انڈیکس کا 25%)۔ اتار چڑھاؤ گزشتہ 30 یا 90 دنوں کی اوسطوں کے ساتھ Bitcoin کی موجودہ قدر کی پیمائش کرتا ہے۔ یہاں پر انڈیکس، مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کے لیے اتار چڑھاؤ کو متبادل کے طور پر استعمال کرتا ہے۔

2. مارکیٹ مومینٹم/حجم (انڈیکس کا %25)۔ Bitcoin کے موجودہ ٹریڈنگ کے حجم اور مارکیٹ کے مومینٹم کا موازنہ گزشتہ 30 اور 90 دنوں کی اوسط قیمتوں کے ساتھ کیا جاتا ہے اور اس کے بعد انہیں یکجا کیا جاتا ہے۔ زائد حجم کی مسلسل خریداری، مارکیٹ کے مثبت یا لالچی رجحان کی تجویز دیتی ہے۔

3. سوشل میڈیا (انڈیکس کا %15)۔ یہ عنصر Twitter پر Bitcoin سے متعلق ہیش ٹیگز اور بالخصوص، اس کے تعامل کی شرح کو دیکھتا ہے۔ عام طور پر، مستقل اور غیر معمولی مقدار میں زیادہ تعاملات کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ مارکیٹ میں ڈر کی نسبت لالچ زیادہ ہے۔

4. Bitcoin کی بالادستی (انڈیکس کا %10)۔ یہ ان پُٹ مارکیٹ میں BTC کی بالادستی کی پیمائش کرتا ہے۔ مارکیٹ کی بڑھی ہوئی بالادستی کوائن میں نئی سرمایہ کاری اور Altcoins سے فنڈز کی ممکنہ دوبارہ مختصی ظاہر کرتی ہے۔

5. Google رجحانات (انڈیکس کا %10)۔ Bitcoin سے متعلق تلاش کے سوالات کے لیے Google رجحانات کے ڈیٹا کو دیکھنے سے، انڈیکس مارکیٹ رجحان کے متعلق ادراکات فراہم کر سکتا ہے۔ مثلاً، "Bitcoin دھوکہ دہی" کی تلاشوں میں اضافے سے مارکیٹ میں زائد ڈر ظاہر ہو گا۔

6. سروے کے نتائج (انڈیکس اسکور کا %15)۔ یہ ان پُٹ فی الوقت اور کچھ وقت سے بند ہے۔


کرپٹو کا ڈر اور لالچ کا انڈیکس فائدہ مند کیوں ہے؟

کرپٹو کا ڈر اور لالچ کا انڈیکس، مارکیٹ رجحان میں ہونے والی تبدیلیوں کو چیک کرنے کے لیے قابل قدر ٹول ہو سکتا ہے۔ باقی مارکیٹ کی طرف سے رجحان پر عمل پیرا ہونے سے قبل، بڑی تبدیلیاں داخل اور خارج ہونے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ گزشتہ تین مہینے پر مشتمل کرپٹو کرنسی کی کُل مارکیٹ کیپ بمقابلہ انڈیکس اعداد و شمار چیک کرتے ہوئے، ہم اس کی مفصل مثال ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

ڈر لالچ کا انڈیکس img1


اپریل 26، 2021 پوائنٹ 1 کو ظاہر کرتا ہے، جو 73 (لالچ) سے لے کر 27 (ڈر) تک کے انڈیکس میں ایک نمایاں تبدیلی کا حتمی حصہ ہے۔ 12 مئی، 2021 پر پوائنٹ 2 ایک اور سلائڈ کا آغاز ظاہر کرتا ہے، جو 68 (لالچ) سے لے کر 26 (ڈر) تک مشتمل ہے۔ ہم ان تبدیلیوں کا کرپٹو مارکیٹ کی مجموعی مالیت کے ساتھ موازنہ کرتے ہوئے، یہ ملاحظہ کر سکتے ہیں کہ آیا یہ کرپٹو مارکیٹ سے مماثل ہے۔

ڈر لالچ کا انڈیکس img2


پوائنٹ 1، 12 مئی پر 2.53$ ٹریلین تک کی بلندی پر پہنچنے سے قبل، ایک بار پھر سے 26 اپریل کو 1.78$ ٹریلین (USD) پر آغاز ظآہر کرتا ہے۔ اگر آپ اسے اُس سے ملاتے ہیں جسے ہم نے اوپر بیان کیا ہے، تو آپ لالچ سے ڈر تک رجحان میں بڑی تبدیلی ملاحظہ کرتے ہیں، جو کرپٹو مارکیٹ کیپ میں مقامی آخری حصے کے ساتھ موافق ہے۔ جیسا کہ مارکیٹ مزید لالچی ہو جاتی ہے، مارکیٹ کی مجموعی کیپ اپنی زیادہ سے زیادہ حد تک پہنچنے تک، بڑھتی رہتی ہے۔ زیادہ سے زیادہ، رجحان ایک بار پھر تیزی سے گرا۔

ہماری مثال کے باعث، انڈیکس مارکیٹ میں خریداری کا موقع تلاش کرنے اور فروخت کی پیشکش کرنے میں کار آمد ثابت ہوا ہے۔ آپ انڈیکس استعمال کرتے ہوئے یہ چیک کر سکتے ہیں، کہ آیا آپ کے جذباتی تاثرات بڑھ چکے ہیں یا مارکیٹ سے مسابقت میں ہیں۔ لیکن کیا یہ ہر صورتحال میں کار آمد ہو گا؟ ممکنہ طور پر، جی نہیں۔


کیا میں انڈیکس کو طویل مدتی تجزیے کے لیے استعمال کر سکتا ہوں؟

یہ اشارہ کرپٹو کے مارکیٹ سائیکلز کے طویل مدتی تجزیے پر بھی کام نہیں کرتا۔ بُل یا بیئر رجحان کے اندر، ڈر اور لالچ کے متعدد سائیکلز موجود ہیں۔ یہ سوئچز فائدہ حاصل کرنے کے لیے، سوئنگ ٹریڈرز کے لیے کار آمد ہیں۔ تاہم، ایسے سرمایہ کاران جو ہولڈ کرنا چاہتے ہیں، ان کے لیے صرف انڈیکس سے بُل مارکیٹ سے بیئر میں تبدیلی کی پیشن گوئی کرنا مشکل ہو گا۔ آپ پر طویل مدتی تناظر حاصل کرنے کے لیے، مارکیٹ کے دیگر پہلوؤں کا تجزیہ کرنا لازم ہے۔

ہمیشہ کی طرح، تجویز کردہ مشورہ یہ ہے کہ آپ کو تجزیے کے صرف ایک اشارے یا انداز پر انحصار نہیں کرنا چاہیئے۔ کسی بھی رقم کی سرمایہ کاری کرنے سے قبل اپنی ذاتی تحقیق کرنے کا عمل یقینی بنائیں (DYOR) اور صرف اُس کی سرمایہ کاری کریں، جس کا نقصان آپ برداشت کر سکتے ہیں۔

cta2cta2


اختتامی خیالات

کرپٹو کا ڈر اور لالچ کا انڈیکس، بنیادی اور مارکیٹ رجحان کے میٹرکس کی مکمل رینج کو یکجا اور ان کا خلاصہ کرنے کا ایک آسان طریقہ ہے۔ آپ یہ کام بذات خود کرنے کی بجائے، سوشل میڈیا، Google رجحانات، اور دیگر شماریات کو ٹریک کرنے کے لیے اشارے پر انحصار کر سکتے ہیں۔ اگر آپ اسے اپنے تجزیے میں شامل کرنا چاہتے ہیں، تو اسے دیگر میٹرکس اور اشارہ جات کے ساتھ مکمل کرنے پر توجہ دیں، تاکہ مزید متوازن منظر دیکھ سکیں۔