متحرک اوسط کی موافقت و تضاد (MACD)، ٹریڈرز کی جانب سے تکنیکی تجزیے (TA) انجام دینے کے لیے وسیع پیمانے پر استعمال کیا جانے والا ایک اوسیلیٹر اشارہ ہے۔ MACD رجحان پر عمل پیرا ایک ایسا ٹول ہے، جو متحرک اوسطوں کو اسٹاک، کرپٹو کرنسی، یا کسی دیگر قابل ٹریڈ اثاثے کے مومینٹم کا تعین کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے۔
1970 کی دہائی کے آخر میں Gerald Appel کی جانب سے تشکیل کردہ، متحرک اوسط کا موافقت و تضاد کا اشارہ قیمت کے پہلے سے وقوع پذیر ہونے والے ایونٹس ٹریک کرتا ہے، اس لیے، گزشتہ اشاروں کے زمرے میں آتا ہے (جو ماضی کی قیمت کی حرکات یا ڈیٹا کی بنیاد پر سگنلز فراہم کرتا ہے)۔ MACD، مارکیٹ مومینٹم اور قیمت کے ممکنہ رجحانات کی پیمائش کرنے کے لیے معاون ثابت ہو سکتا ہے اور بہت سارے ٹریڈرز کی جانب سے داخلے اور اخراج کے ممکنہ مقامات کی نشاندہی کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
MACD کے میکانزم کی تفصیلات جاننے سے قبل، متحرک اوسطوں کے خیال کے متعلق سمجھنا اہم ہے۔ ایک متحرک اوسط (MA) ایک ایسی لائن ہے، جو پہلے سے طے شدہ دورانیے میں پچھلے ڈیٹا کی اوسط قدر ظاہر کرتا ہے۔ مالیاتی مارکیٹس کے سیاق و سباق میں متحرک اوسطیں، تکنیکی تجزیے (TA) کے لیے سب سے مشہور اشاروں میں سے ایک ہیں اور انہیں دو مختلف اقسام میں تقسیم کیا جا سکتا ہے: عام متحرک اوسطیں (SMAs) اور ایکسپونینشل متحرک اوسط (EMAs)۔ جبکہ SMAs اندراج کیے جانے سارے ڈیٹا کو یکساں اہمیت دیتی ہیں، EMAs سب سے حالیہ ڈیٹا کے اقدار (قیمت کے نئے مقامات) کو زیادہ اہمیت دیتی ہیں۔
MACD کس طرح کام کرتا ہے
MACD کے اشارہے کو دو ایکسپونینشل متحرک اوسطیں (EMAs) تفریق کر کے تشکیل دیا جاتا ہے تاکہ مرکزی لائن (MACD لائن) تخلیق کی جا سکے، جسے پھر سگنل لائن کی نمائندگی کرنے والے ایک اور EMA کا حساب لگانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
علاوہ ازیں، اس میں MACD کا ہسٹو گرام موجود ہوتا ہے، جس کا حساب دو لائنز کے مابین فرق کی بنیاد پر لگایا جاتا ہے۔ ہسٹو گرام میں دیگر دو لائنز کے ہمراہ درمیانی لائن کے اوپر اور نیچے اتار چڑھاؤ آتا ہے، جسے صفر لائن کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔
اس لیے MACD کا اشارہ صفر لائن پر مبنی تین عناصر پر مشتمل ہوتا ہے:
MACD لائن (1): عروج یا زوال کے مومینٹم (مارکیٹ کے رجحان) کا تعین کرنے میں معاونت کرتا ہے۔ دو ایکسپونینشل متحرک اوسطیں (EMA) تفریق کرنے سے اس کا حساب لگایا جاتا ہے۔
سگنل لائن (2): MACD لائن کا EMA (عمومی طور پر 9 مدتی EMA)۔ سگنل لائن اور MACD لائن کا مشترکہ تجزیہ، ممکنہ تبدیلیوں یا داخلی اور خارجی مقامات کی نشاندہی کرنے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔
ہسٹوگرام (3): MACD لائن اور سگنل لائن کے تضاد اور موافقت کی تصویری نمائندگی۔ دوسرے لفظوں میں، ہسٹو گرام کا حساب دو لائنز کے مابین پائے جانے والے فرق کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔
MACD لائن
عمومی طور پر، ایکسپونینشل متحرک اوسطوں کی اثاثے کی اختتامی قیمت کے مطابق پیمائش کی جاتی ہے، اور عمومی طور پر دو EMAs کا حساب کرنے کے لیے استعمال کیے جانے والے دورانیے 12 دورانیوں (تیز تر) اور 26 دورانیوں (سست تر) کے طور پر سیٹ کیے جاتے ہیں۔ دورانیے کو مختلف طریقوں سے (منٹس، گھنٹے، دن، ہفتے، مہینوں) تشکیل کیا جا سکتا ہے، لیکن یہ آرٹیکل روزمرہ کی سیٹنگز پر توجہ مرکوز رکھے گا۔ اب بھی MACD کے اشارے کو ٹریڈنگ کی مختلف حکمت عملیوں کے مطابق بنانے کے لیے اپنے مطابق بنایا جا سکتا ہے۔
وقت کی معیاری رینجز فرض کرتے ہوئے، MACD کی لکیر کا حساب 12 دن کے EMA سے 26 دن کے EMA کو تفریق کر کے لگایا جاتا ہے۔
MACD لائن = 12d EMA - 26d EMA
جیسا کہ بیان کیا جا چکا ہے کہ MACD لائن صفر لائن کے اوپر اور نیچے جھولتی ہے، اور یہ درمیانی لائن کے کراس اوورز کی نشاندہی کرتا ہے، اور ٹریڈرز کو 12 دن اور 26 دن کے EMA کی اپنی متعلقہ پوزیشن تبدیل کرنے کا بتاتا ہے۔
سگنل لائن
بطور ڈیفالٹ، سگنل لائن کا مرکزی لائن کے 9 دن کے EMA سے حساب لگایا جاتا ہے اور، گزشتہ حرکات کے متعلق مزید ادراکات فراہم کرتا ہے۔
سگنل لائن = MACD لائن کا 9d EMA
اگرچہ یہ ہمیشہ درست نہیں ہوتے، MACD لائن اور سگنل لائن کے کراس کرنے پر، یہ ایونٹس رجحان کی درستگی کے سگنلز کے طور پر، بالخصوص ان کے MACD چارٹ کے شدید حالات میں وقوع پذیر ہونے پر بھی سمجھے جاتے ہیں (صفر لائن سے کافی اوپر یا کافی نیچے)۔
MACD کا ہسٹوگرام
ہسٹوگرام، MACD لائن اور سگنل لائن کی متعلقہ حرکات کے تصویری ریکارڈ سے زائد اور کچھ نہیں ہے۔ اس کا حساب دونوں کو تفریق کر کے لگایا جاتا ہے:
MACD کا ہسٹوگرام = MACD لائن - سگنل لائن
تاہم، تیسری متحرک لائن شامل کرنے کی بجائے، ہسٹوگرام بار گراف پر مشتمل ہوتا ہے، جو اس کا تصویری طور پر پڑھنا اور سمجھنا آسان بناتا ہے۔ یہ نوٹ کریں کہ ہسٹوگرام بارز کا اثاثے کے ٹریڈنگ حجم سے کوئی لینا دینا نہیں ہوتا۔
MACD کی سیٹنگز
جیسا کہ بیان کیا جا چکا ہے، MACD کی ڈیفالٹ سیٹنگز کا انحصار EMA کے 12، 26، اور 9 دورانیے - اس طرح MACD (12، 26، 9) پر ہوتا ہے۔ تاہم، کچھ تکنیکی تجزیہ کار اور چارٹ تشکیل کرنے والے زیادہ حساس اشارے کی تخلیق کے لیے دورانیوں کو تبدیل کرتے ہیں۔ مثلاً، MACD (5، 35، 5) اکثر روایتی مالیاتی مارکیٹس میں طویل مدتی ٹائم فریمز کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے، جیسا کہ ہفتہ وار یا ماہانہ چارٹس۔
یہ بات قابل توجہ ہے کہ کرپٹو کرنسی مارکیٹس میں زیادہ اتار چڑھاؤ ہونے کے باعث، MACD اشارے کی حساسیت بڑھانے سے خطرہ لاحق ہو سکتا ہے کیونکہ نتیجتاً مزید غلط سگنلز اور کمراہ کن معلومات تشکیل ہو سکتی ہیں۔
MACD چارٹس کس طرح پڑھی جائیں
جیسا کہ نام سے ظاہر ہے، متحرک اوسط کا موافقت و تضاد کا اشارہ متحرک اوسطوں کے مابین تعلق کا ٹریک کرتا ہے، اور دونوں لائنز کے مابین تعلق کو آیا مواقفت یا تضاد کے طور پر بیان کیا جا سکتا ہے۔ لائنز کے ایک دوسرے کے جانب بڑھنے سے مواقفت اور دور بڑھنے سے تضاد پیدا ہوتا ہے۔
اب بھی MACD اشارے کے متعلقہ سگنلز نام نہاد کراس اوورز سے متعلق ہیں، جو MACD لائن کے درمیانی لائن (درمیانی لائن کے کراس اوورز) کے اوپر یا نیچے سے کراس کرنے پر ہوتے ہیں، یا سگنل لائن (سگنل لائن کراس اوورز) کے اوپر یا نیچے سے کراس کرنے پر ہوتے ہیں۔
یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ دونوں سینٹر اور سگنل لائن کے کراس اوورز متعدد بار وقوع پذیر ہو سکتے ہیں، جس سے بالخصوص اتار چڑھاؤ کے حامل اثاثہ جات، جیسا کہ کرپٹوکرنسیز کے تناظر میں - بہت غلط اور پیچیدہ سگنلز پیدا ہوتے ہیں۔ اس لیے، کسی فرد کا صرف MACD اشارے پر بھروسہ کرنا مناسب نہیں ہے۔
درمیانی لائن کا کراس اوور
MACD لائن کے مثبت یا منفی مقام پر حرکت کرنے سے درمیانی لائن کراس اوورز رونما ہوتے ہیں۔ اس کے درمیانی لائن سے اوپر کراس کرنے پر MACD کی مثبت قدر یہ ظاہر کرتی ہے کہ 12 دنوں پر مشتمل EMA، 26 دنوں پر مشتمل والے سے زائد ہے۔ اس کے برعکس، MACD لائن کے درمیانی لائن سے نیچے کراس کرنے پر منفی MACD ظاہر کیا جاتا ہے، اس کا مطلب ہے کہ 26 دنوں پر مشتمل اوسط 12 دنوں پر مشتمل والی سے زائد ہے۔ دوسرے لفظوں میں، MACD کی ایک مثبت لائن مضبوط بالائی مومینٹم کی تجویز دیتی ہے، جبکہ ایک منفی لائن نچلی سطح کی جانب تیزی سے بڑھنا ظاہر کرتی ہے۔
سگنل لائن کا کراس اوور
MACD لائن کے سگنل لائن کے اوپر سے کراس کرنے پر، ٹریڈرز اکثر اسے خرید کے ممکنہ موقع سے تعبیر کرتے ہیں (داخلی مقام)۔ دوسری جانب، MACD لائن کے سگنل لائن کے نیچے سے کراس کرنے پر ٹریڈرز اسے بیچنے کے موقع سے تعبیر کرتے ہیں (خروجی مقام)۔
جیسا کہ سگنل کے کراس اوورز معاون ہو سکتے ہیں، یہ ہمیشہ قابل بھروسہ نہیں ہوتے۔ خطرات کم کرنے کے لیے ان کی چارٹ میں موجودگی کے مقام پر غور بھی کیا جا سکتا ہے۔ مثلاً، اگر کراس اوور خرید کا کہتا ہے لیکن MACD لائن کا اشارہ درمیانی لائن سے نیچے ہے (منفی)، مارکیٹ کے حالات کو اب بھی گھٹتا ہوا تصور کیا جا سکتا ہے۔ اس کے برخلاف، اگر سگنل لائن کارس اوور فروخت کے ممکنہ مقام کو ظاہر کرتا ہے، لیکن MACD لائن کا اشارہ مثبت (صفر لائن سے اوپر) ہے، مارکیٹ کے حالات اب بھی بڑھنے کے امکانات موجود ہیں۔ ایسی صورت حال میں، فروخت کے سگنل کی پیروی زیادہ خطرے کی حامل ہو سکتی ہے (بڑے رجحان پر غور کرنا)۔
MACD اور قیمت میں تضادات
MACD چارٹس درمیانی لائن اور سگنل لائن کے کراس اوورز کے ساتھ، MACD چارٹ اور اثاثے کی قیمت کی حرکت کے مابین تضاد کے ذریعے ادراکات بھی فراہم کر سکتے ہیں۔
مثلاً، اگر کسی کرپٹو کرنسی کی قیمت کی حرکات بلند ترین سے بھی بڑھ جاتی ہیں جبکہ MACD کم تر سے بھی نیچے تخلیق کرتی ہی، تو ہمیں گھٹتے تضادات ہوتے ہیں، جو یہ ظاہر کرتے ہیں کہ قیمت بڑھنے کے باوجود بڑھتا ہوا مومینٹم (خریداری کا دباؤ) پہلے کی طرح مضبوط نہیہں رہا۔ گھٹتے تضادات کو عمومی طور پر فروخت کے مواقع سے تشبیہ دی جاتی ہے کیونکہ وہ قیمت میں تبدیلیوں سے قبل پیش آتے ہیں۔
اس کے برخلاف اگر MACD لائن اثاثے کی قیمت پر دو بڑھتی ہوئیں قیمتیں بناتی ہے، جو دو کم ترین قیمتوں کے ساتھ ہم آہنگ ہو جاتی ہیں، پھر اسے بڑھتے ہوئے تضاد کے طور پر سمجھا جاتا ہے، جو یہ تجویز کرتا ہے کہ قیمت گھٹنے کے باوجود خریداری کا دباؤ مضبوط ہے۔ بڑھتے تضادات قیمت میں تبدیلیوں سے قبل پیش آتے ہیں، جو ممکنہ طور پر قلیل مدتی گھٹنے (گھٹتے ہوئے رجحان سے بڑھتے ہوئے رجحان کی جانب) کو ظاہر کرتے ہیں۔
اختتامی خیالات
تکنیکی تجزیے کی بات آنے پر، متحرک اوسط کی موافقت و تضاد کا اوسیلیٹر سب سے زیادہ کارآمد میسر ٹولز میں سے ایک ہے۔ یہ نہ صرف استعمال کرنے میں نہایت آسان ہے بلکہ مارکیٹ کے رجحانات اور مارکیٹ کے مومینٹم کی شناخت کرنے میں بھی موثر ہے۔
تاہم، جیسا کہ زیادہ تر TA اشارے، MACD ہمیشہ ٹھیک نہیں ہوتا اور خاص طور پر اتار چڑھاؤ کے حامل اثاثہ جات کے متعلق یا کمزور رجحانات یا قیمت کی اطراف میں حرکات کے دوران بہت سی غلط اور گمراہ کن سگنلز فراہم کرتے ہیں۔ بہت سے ٹریڈرز نتیجتاً خطرات کم کرنے اور سگنلز کی مزید تصدیق کے لیے دیگر اشاروں - جیسا کہ RSI اشارہ کے ساتھ MACD استعمال کرتے ہیں۔