رویہ جاتی جانب داریاں کیا ہیں اور ہم ان سے کیسے بچ سکتے ہیں؟
ہوم
آرٹیکلز
رویہ جاتی جانب داریاں کیا ہیں اور ہم ان سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

رویہ جاتی جانب داریاں کیا ہیں اور ہم ان سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

جدید
شائع کردہ Dec 18, 2022اپڈیٹ کردہ Feb 9, 2023
5m


TL;DR

رویہ جاتی جانب داریاں ایسے ناقابل فہم نظریات ہوتے ہیں جو کہ ہمارے علم میں لائے بغیر ہمارے کرپٹو ٹریڈنگ کے فیصلوں کو متاثر کر سکتے ہیں۔ فیصلوں کو متاثر کرنے والے عمومی رویوں میں حد سے زیادہ خود اعتمادی، پچھتاوے سے بچنے کے لیے غلط وقت پر خریدنا یا فروخت کرنا، توجہ کا محدود عرصہ، اور رجحان کو تلاش کرنا شامل ہے۔ ٹریڈرز اور سرمایہ کاروں کو ان جانب داریوں سے باخبر رہنا چاہیئے اور غیر معقول فیصلے کرنے کے خطرے کو کم کرنے کے لیے ان سے بچنا چاہیئے۔ چار جانب داریاں اور ان سے نمٹنے کے طریقے یہ ہیں۔

تعارف

جب رویہ جاتی جانب داریوں کی پڑتال نہیں کی جاتی، تو یہ ٹریڈنگ اور سرمایہ کاری کے غلط فیصلوں کا باعث بن سکتی ہیں۔ درحقیقت، یہ مطالعے کی ایک مکمل فیلڈ ہے جسے رویہ جاتی فنانس کہا جاتا ہے، جو کہ نفسیاتی تھیوری کو روایتی مالیاتی معاشیات کے ساتھ یکجا کرتی ہے۔ جانب داریاں اکثر غیر دانستہ طور پر ہوتی ہیں، لہٰذا آپ کو جانب داری سے متاثرہ فیصلہ سازی کو کم کرنے کے لیے اپنے رویے پر خاص توجہ دینا ہو گی۔

اسرائیلی امریکی ماہر نفسیات و اقتصادیات Daniel Kahneman اور آنجہانی عالم اور ریاضی کے ماہر نفسیات Amos Tversky نے انسانی رویے اور نفسیات کا وسیع طور پر مطالعہ کیا ہے۔ دلچسپی رکھنے والے قارئین انسانی جانب داریوں کو بہتر طور سمجھنے کے لیے غیر یقینی صورت حال کے تحت فیصلے: تحقیق اور جانب داریاں ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

حد سے زیادہ خود اعتمادی

"اس بات کا وہم ہو جانا کہ ہمیں ماضی کے بارے میں سب کچھ پتا ہے، ہماری مستقبل کی پیشن گوئی کی صلاحیت کے حوالے سے حد سے زیادہ خود اعتمادی کو فروغ دیتا ہے۔"― Daniel Kahneman

حد سے زیادہ خود اعتمادی پر مبنی جانبداری ان ٹریڈرز پر لاگو ہوتی ہے جو کہ اپنی ٹریڈنگ کی صلاحیت پر حد سے زیادہ بھروسہ کرتے ہیں، جو کہ ان کی جانب سے خطرے کے حامل مارکیٹ کے فیصلوں یا حد سے زیادہ ٹریڈ کا باعث بنتا ہے۔ آپ ان اثاثوں کے حوالے سے حد سے زیادہ خود اعتمادی کا شکار ہو سکتے ہیں جن میں آپ نے پہلے سے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی ہو، جو کہ تنوع میں کمی کے حامل پورٹ فولیو کا باعث بنتا ہے۔

اگرچہ کچھ مستثنیات ہو سکتی ہیں، تاہم کولمبیا یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر Kai Ruggeri کی سربراہی میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق ریٹیل سرمایہ کار جتنا زیادہ فعال ہوتا ہے، وہ اتنے ہی کم پیسے کما پاتا ہے۔ ٹریڈنگ پر کم اور سرمایہ کاری پر زیادہ توجہ دیں، کیوںکہ سرمایہ کاری اکثر پراجیکٹ یا کرپٹو کرنسی کی اصل مالیت میں مزید بنیادی تحقیق شامل کرتی ہے۔

مکمل تحقیق کرنے کے بعد آپ اپنی ٹریڈز کو متنوع بنانے پر بھی غور کر سکتے ہیں۔ یہ واحد ٹوکن ہولڈ کرنے سے متعلقہ مجموعی خطرے کو کم کرنے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے۔

پچھتاوے سے بچنا

رٹسمائیکن یونیورسٹی کے معاشیات کے پروفیسر Jie Qin کی معاشی تھیوری کے جریدے میں شائع کردہ تحقیق سے واضح ہوا ہے کہ اس بات کا دُہرا امکان تھا کہ ٹریڈرز قابل منافع پوزیشن کو بہت جلد اور نقصان کی پوزیشن بہت دیر سے بیچ دیں تاکہ نفع جات اور سرمایہ کاری کے نقصان میں پچھتاوے سے بچ سکیں۔ ہم پچھتاوے سے بچنے کے عادی ہیں، چاہے وہ ہمیں غیر معقول فیصلے کرنے پر ہی مجبور کیوں نہ کرے۔ 

ایسا کرنے کی خواہش کی ختم کرنے کے لیے، آپ مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کے دوران فیصلے کرنے کے بجائے ٹریڈنگ اور سرمایہ کاری کی مخصوص حکمت عملیوں پر کاربند رہ سکتے ہیں۔ اس حوالے سے آسان حکمت عملی یہ ہے کہ قیمت اور معیار کی پہلے سے مقررہ شرائط کے ساتھ اپنی ٹریڈز کو خودکار بنائیں۔ 

اس طرح کی ایک حکمت عملی ڈالر میں لاگت کی اوسط (DCA) ہے، ایک ایسا طریقہ جسے ٹریڈرز، اثاثے کی قیمت سے قطع نظر، متواتر اوقات میں مقرر کردہ رقوم کی سرمایہ کاری کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ 

آپ ٹریلنگ اسٹاپ آرڈر بھی استعمال کر سکتے ہیں، جو کہ آپ کو مارکیٹ کی قیمت سے ایک مخصوص فیصد کی دوری پر پری سیٹ آرڈر دینے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ قیمت کی سمت کو خودکار طور پر ٹریک کرنے کے علاوہ، ٹریلنگ اسٹاپ آرڈرز نقصان کو محدود کرتے ہوئے منافع جات کو لاک کرنے میں مدد کر سکتے ہیں، جس کے نتیجے آپ کا فائدہ یہ ہو گا کہ آپ پچھتاوے کی وجہ سے مارکیٹ کے غلط وقت پر استعمال سے بچ سکیں۔

توجہ کا محدود عرصہ

مارکیٹ میں مختلف قسم کے ٹوکنز کی موجودگی میں، کرپٹو کے لاتعداد مواقع دستیاب ہوتے ہیں۔ تاہم، ٹریڈنگ کرنے سے قبل ہر آپشن کو مکمل طور پر سمجھنے کے لیے ہمارے پاس توجہ کی محدود مقدار باقی ہے۔

مزید برآں، کرپٹو کے مختلف مواقع کے آس پاس عام طور پر مارکیٹ کا بہت زیادہ شور و غل موجود ہوتا ہے۔ یہ غلط اور ناکافی معلومات پر مبنی ٹریڈنگ کے فیصلوں کا باعث بن سکتا ہے۔

کسی ایسی ٹریڈ کے حوالے سے جلد بازی نہ کریں جس کا آپ نے پہلے بغور جائزہ نہ لیا ہو۔ جلد بازی میں کام کرنے کے بجائے، ذاتی طور پر تحقیق کریں (DYOR) اور ٹریڈنگ سے قبل مکمل بنیادی اور تکنیکی تجزیہ انجام دیں۔

اس کے علاوہ، بہتر یہ ہی ہے کہ ایسے فریق ثالث بااثر افراد کی معلومات پر انحصار نہ کیا جائے جن کا مواد کرپٹو ٹریڈنگ کے ممکنہ مواقعوں سے متعلق ہوتا ہے۔

رجحان کے پیچھے چلنا

ٹولین یونیورسٹی کے پروفیسر Prem C. Jain اور یونیورسٹی آف راچسٹر کے پروفیسر Joanna Shuang Wu کی جانب سے کی جانے والی ایک اور تحقیق کے مطابق، مشترکہ فنڈز کے لیے مختص کردہ تمام نئے سرمائے کا 39% حصہ پِچھلے سال کے اعلیٰ ترین کارکردگی کے حامل فنڈز کے 10% حصے میں شامل ہو گیا، جو کہ رجحان کے پیچھے چلنے سے متعلق ہمارے ارادے کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ مضبوط تحقیق پر مبنی معقول فیصلوں کے بجائے ٹریڈنگ کی پُر خطر کارروائیوں کا سبب بن سکتا ہے۔ 

کرپٹو مارکیٹ کی غیر مستحکم نوعیت کے باعث، ٹریڈرز کو ممکنہ طور پر ٹوکن کی ایکسپونینشل قیمت میں اضافے کے ذریعے گمراہ کیا جا سکتا ہے اور وہ اس اضافے کی معاونت کرنے والے بنیادی پہلوؤں کو نظر انداز کر سکتے ہیں۔ بھیڑ چال میں شامل ہونے کے برعکس، صرف ماضی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ٹوکنز پر توجہ کے بجائے، ان اثاثوں پر توجہ دیں جو آپ کے خیال میں اپنی اصل مالیت سے کم پر ٹریڈ ہو رہے ہیں۔

جیسا کہ Warren Buffet نے ایک بار کہا، " دوسروں کے لالچی ہونے پر خوفزدہ ہوں، اور دوسروں کے خوفزدہ ہونے پر لالچ کریں۔" 

آپ ٹوکن کے مقبول ہونے پر ہر مرتبہ ٹریڈ میں داخل ہونے کے بجائے اپنی ٹریڈنگ کی حکمت عملی کو موزوں بنانے اور اس پر کاربند رہنے کی کوشش بھی کر سکتے ہیں۔ نوآموز افراد کے لیے، Binance اکیڈمی پر ٹریڈنگ کی حکمت عملی کے درجنوں آرٹیکلز موجود ہوتے ہیں، بشمول ہمارا کرپٹو ٹریڈنگ کی حکمت عملیوں کے حوالے سے نوآموز کا ہدایت نامہ، ایک روزہ ٹریڈنگ کی حکمت عملیاں، اور اپنی ٹریڈنگ کی حکمت عملی کو بیک ٹیسٹ کرنے کا طریقہ کار۔

اختتامی خیالات

بطور انسان، فیصلہ سازی کے دوران اپنی صلاحیت پر انحصار کرنا فطری عمل ہے۔ اپنے رویے کی نگرانی کریں اور اپنی رویہ جاتی جانب داریوں کا جائزہ لیتے رہیں اور آپ کی جانب سے ٹریڈنگ کے غلط فیصلے کرنے کا امکان بہت کم ہو جائے گا۔

مزید مطالعہ