پیئر ٹو پیئر ٹریڈنگ کیا ہوتی ہے اور لوگ اس کو کس طرح استعمال کرتے ہیں؟
امواد کا جدول
تعارف
P2P ٹریڈنگ کیا ہے؟
P2P ایکسچینج کس طرح سے کام کرتی ہے؟
P2P ٹریڈنگ کے فائدے
P2P ٹریڈنگ کے نقصانات
لوگ P2P ٹریڈنگ سے کیسے مستفید ہوتے ہیں؟
بیک وقت خرید و فروخت کے خطرے کیا ہوتے ہیں؟
کیا P2P ٹریڈنگ محفوظ ہے؟
اختتامی خیالات
مزید مطالعہ
پیئر ٹو پیئر ٹریڈنگ کیا ہوتی ہے اور لوگ اس کو کس طرح استعمال کرتے ہیں؟
ہوم
آرٹیکلز
پیئر ٹو پیئر ٹریڈنگ کیا ہوتی ہے اور لوگ اس کو کس طرح استعمال کرتے ہیں؟

پیئر ٹو پیئر ٹریڈنگ کیا ہوتی ہے اور لوگ اس کو کس طرح استعمال کرتے ہیں؟

جدید
شائع کردہ Feb 8, 2023اپڈیٹ کردہ Mar 23, 2023
9m

TL؛DR

پیئر ٹو پیئر (P2P) ٹریڈنگ، صارفین کے درمیان ثالثین کے بغیر براہ راست کرپٹو کرنسیز خریدنے یا فروخت کرنے کا عمل ہے۔ P2P ایکسچینجز خریداروں اور فروخت کاران کو مربوط کرتی ہیں اور ان کو ایسکرو سروسز، فیڈ بیک / ریٹنگ کے سسٹمز، اور تنازعہ حل کرنے کے ذریعے ایک حفاظتی سطح فراہم کرتی ہیں۔

P2P ٹریڈنگ کے فائدوں میں عالمی سطح کی رسائی، ادائیگی کے متعدد آپشنز، صفر ٹرانزیکشن فیس، اور حسبِ منشاء آفرز شامل ہیں۔ تاہم، اس میں مرکزی ایکسچینجز (CEXs) کی نسبت نقصانات بھی موجود ہیں جن میں ٹریڈنگ کی کم تر رفتاریں اور کم لیکویڈیٹی شامل ہے۔

تعارف

پیئر ٹو پیئر (P2P) ٹریڈنگ، صارفین کے درمیان کسی مرکزی ثالث کے بغیر براہِ راست کرپٹو کرنسیز کو خریدنے یا فروخت کرنے کا ایک طریقہ کار ہے۔ صارفین عالمی سطح کی مارکیٹ پلیس، ادائیگی کے متعدد آپشنز، اور حسبِ منشاء آفرز تک رسائی حاصل کرنے کے لیے P2P ایکسچینجز کا استعمال کر سکتے ہیں۔ تاہم، P2P ٹریڈنگ کے اپنے نقصانات بھی ہیں جن میں ٹریڈنگ کی کم تر رفتاریں اور کم لیکویڈیٹی شامل ہے۔ اس آرٹیکل میں، ہم P2P ٹریڈنگ کی خوبیوں اور خامیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے اور یہ جانیں گے کہ لوگ اس سے کیسے مستفید ہو سکتے ہیں۔

P2P ٹریڈنگ کیا ہے؟

P2P کرپٹو کی ٹریڈنگ سے مراد صارفین کے درمیان کسی فریق ثالث یا ثالث کے بغیر براہ راست کرپٹو کرنسیز کو خریدنے اور فروخت کرنے کا عمل ہے۔ یہ CEX کا استعمال کرتے ہوئے کرپٹو کرنسیز کی خرید و فروخت کرنے کے برعکس ہے، جہاں آپ بنا مخالف فریقین کے براہ راست منتقل نہیں کر سکتے۔

CEX حالیہ مارکیٹ کی قیمتوں کا پتہ لگانے اور اپنی کرپٹو خریدنے، بیچنے، یا ہولڈ کرنے کی خاطر مناسب وقت کا تعین کرنے کے لیے چارٹس اور مارکیٹ آرڈر کے جمع کاروں کا استعمال کرے گی۔ جب آپ کچھ خریدنے یا بیچنے کے لیے آمادہ ہوتے ہیں، تو ایکسچینج اپنی آرڈر بُک میں آپ کا آرڈر درج کرتی ہے اور آپ کی طرف سے ٹرانزیکشن سرانجام دینے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

آپ کے استعمال کردہ آرڈر کی قسم کی بنیاد پر سلِپیج جیسے اثرات سے اس بات کو مراد لیا جا سکتا ہے کہ آپ کو اپنی منشاء کے عین مطابق قیمت نہیں ملے گی۔ دوسری طرف، P2P ٹریڈنگ آپ کو قیمتوں کا تعین کرنے، تصفیہ جاتی وقت، اور آپ کس کو فروخت کرنا چاہتے ہیں اور کس سے خریدنا چاہتے ہیں، پر مکمل اختیار دیتی ہے۔

P2P ایکسچینج کس طرح سے کام کرتی ہے؟

آپ P2P ایکسچینج کو بھی Facebook مارکیٹ پلیس کی طرح سمجھ سکتے ہیں — وہ دونوں خریداروں اور فروخت کاروں کو مربوط کرنے کے طریقہ کار کے طور پر ملتے جلتے ہیں۔ تاہم، Facebook مارکیٹ پلیس پر کچھ خریدنا یا بیچنا دشوار ہو سکتا ہے، کیونکہ مخالف فریقین غیر شناساں ہوتے ہیں اور ان پر اعتماد کرنا مشکل ہوتا ہے۔

کیا ہو گا اگر فروخت کنندہ کو ادائیگی موصول ہو جائے، اس کے بعد وہ خریدار کو بلاک کر دے اور انہیں ان کی خریدی گئی پراڈکٹ بھی ترسیل نہ کرے؟ اس صورت میں، خریدار دھوکہ دہی کی وجہ سے پیسے سے محروم ہو جائے گا۔

P2P ایکسچینجز کا مقصد نہ صرف خریداروں اور فروخت کاروں کو مربوط کرنا ہے، بلکہ یہ ٹرانزیکشنز کو محفوظ بناتے ہوئے اور دھوکہ دہی کا خطرہ کم کرتے ہوئے، ان کو ایک حفاطتی سطح بھی فراہم کرتی ہیں۔ خریدار اور فروخت کار کرپٹو کے اشتہارات براؤز کر سکتے ہیں اور اپنے ذاتی اشتہارات کو پوسٹ کر سکتے ہیں، جو اس تحفظ سے استفادہ کرتے ہوئے فیڈ بیک اور ریٹنگ کے سسٹمز کو ممکن بناتے ہیں۔

مزید یہ کہ، P2P ایکسچینج کرپٹو کی خریداری کرنے یا اس کی فروخت کے عمل کو محفوظ بنانے کے لیے اس وقت تک ایسکرو کا استعمال کرتی ہے، جب تک کہ فریقین کی طرف سے ٹرانزیکشن کی تصدیق نہ ہو جائے۔ مثال کے طور پر، اگر آپ فیاٹ کی رقم کے عوض Bitcoin کو فروخت کر رہے ہیں، تو Binance آپ کے Bitcoin (BTC) کو ایسکرو کر دے گا۔ ایک بار آپ کو فیاٹ کی رقم موصول ہونے کے بعد، آپ ٹرانزیکشن کی تصدیق کر سکتے ہیں اور BTC کو خریدار کے والیٹ میں ریلیز کر دیا جائے گا۔

اگر کوئی بھی فریق ٹرانزیکشن سے غیر مطمئن ہو، تو وہ اپیل دائر کر سکتا ہے تاکہ فریقِ مخالف کے ساتھ مسئلہ حل کیا جا سکے یا Binance کسٹمر سپورٹ سے مدد مانگی جا سکے۔ براہ کرم نوٹ کر لیں کہ اپیل آرڈر پر کارروائی کے دوران لازمی طور پر دائر کی جائے، چاہے آرڈر ابھی تک تاخیر کا شکار ہو۔

P2P ٹریڈنگ کے فائدے

عالمی مارکیٹ پلیس

ایک مقامی P2P Bitcoin ایکسچینج کا ایک فائدہ یہ ہے کہ یہ آپ کو عالمی مارکیٹ کے کرپٹو کرنسی کے خریداروں اور فروخت کاروں تک رسائی فراہم کرتی ہے۔ مثال کے طور پر، کچھ P2P ایکسچینجز سینکڑوں ممالک میں قابل رسائی ہیں، جو چند منٹوں میں دنیا بھر میں موجود لوگوں کے ساتھ کرپٹو کرنسیز کی خرید اور فروخت کرنے میں آپ کی مدد کرتی ہیں۔

متعدد ادائیگی کے طریقے

روایتی ایکسچینجز P2P ایکسچینجز کی مانند بہت سارے ادائیگی کے آپشنز فراہم نہیں کر سکتیں۔ مثال کے طور پر، Binance P2P بالمشافہ کیش کی ادائیگیوں سمیت 700 سے زیادہ ادائیگی کے طریقے فراہم کرتا ہے۔ یہ ان لوگوں کے لیے کارآمد ہو سکتا ہے جو بالمشافہ ٹرانزیکشنز سرانجام دینے کو فوقیت دیتے ہیں یا ان لوگوں کے لیے جو بینک اکاؤنٹ تک رسائی سے قاصر ہوں۔

ٹیکرز کے لیے صفر ٹریڈنگ کی فیس

اگرچہ کچھ کرپٹو کرنسی ایکسچینجز ایک مقررہ فیس یا فی ٹریڈ فیصد چارج کرتی ہیں، جب کہ دیگر ٹریڈرز کو مفت میں مربوط ہونے اور ٹرانزیکشنز سرانجام دینے میں مدد دیتی ہیں — اس لیے P2P ایکسچینج کے متعلق فیصلہ کرنے سے پہلے شرائط و ضوابط کی پڑتال کرنا یقینی بنائیں۔ 

بذریعہ ایسکرو ٹرانزیکشنز کی حفاظت

مذکورہ بالا کے مطابق، کچھ کرپٹو کرنسی ایکسچینجز خریداروں اور فروخت کاران دونوں کے تحفظ کے لیے ایسکرو سروسز کا استعمال کرتی ہیں۔ ایسکرو کے ساتھ ٹرانزیکشن کو محفوظ بنانے کا انتخاب کرتے ہوئے، ایکسچینج کی طرف سے فنڈز کو روک لیا جاتا ہے اور صرف اس صورت میں ریلیز کیا جاتا ہے جب فریقین ٹرانزیکشن کی شرائط کو پورا کرتے ہیں۔

ٹرانزیکشنز کو لازمی طور پر ایک مخصوص ٹائم فریم میں مکمل کر لیا جانا چاہیئے؛ اگر کوئی خریدار مخصوص وقت میں فیاٹ ادائیگی سرانجام نہیں دیتا، تو ان کا آرڈر منسوخ ہو جائے گا اور کرپٹو کرنسی فروخت کار کے والیٹ میں واپس بھیج دی جائے گی۔

حسبِ منشاء آفرز

فروخت کاران کے پاس فروخت کی قیمت، ایکسچینج ریٹ، ادائیگی کے طریقے، اور اس بات کا مکمل اختیار موجود ہے کہ فی ٹرانزیکشن یہ کتنا فروخت کرنے کے لیے آمادہ ہیں۔ خریداروں کا معاملہ بھی ایسا ہی ہوتا ہے (خریدنے کی قیمت، ادائیگی کا طریقہ کار، اور فی ٹرانزیکشن وہ کتنا صرف کرنے کے لیے آمادہ ہیں)۔ جیسے ہی فریقین کی شرائط ترتیب دی جاتی ہیں، ڈیل طے کی جا سکتی ہے۔

P2P ٹریڈنگ کے نقصانات

ٹریڈنگ کی کم ترین رفتاریں

اگرچہ فریقین کی طرف سے ٹرانزیکشن کی تصدیق کیے جانے کے بعد P2P ٹرانزیکشن فوری طور پر سرانجام دی جا سکتی ہو، لیکن کئی وجوہات کے پیشِ نظر ایک فریق ٹرانزیکشن کو ملتوی کر سکتا ہے۔ جبکہ روایتی ٹریڈنگ میں، آپ کو آگے جانے سے پہلے ٹرانزیکشن کی تصدیق کرنے کے لیے کسی خریدار یا فروخت کار کا انتظار کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔

کم لیکویڈیٹی

فطری طور پر، P2P ایکسچینجز عملی نوعیت کے سبب CEXs سے کم تر لیکویڈیٹی کی حامل ہوتی ہیں۔ اس کی وجہ سے، ایسے بڑے ٹریڈرز جن کو بڑی ٹرانزیکشنز مکمل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، اوور دی کاؤنٹر (OTC) ٹریڈز، یا معیاری ایکسچینج کے ذریعے خرید / فروخت کے استعمال کو فوقیت دے سکتے ہیں۔

لوگ P2P ٹریڈنگ سے کیسے مستفید ہوتے ہیں؟

کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے P2P ٹریڈنگ ایک آسان طریقہ ہے۔ یہ نہ صرف آپ کو دیگر افراد کے ساتھ براہ راست کرپٹو کرنسی کی خرید اور فروخت کرنے میں مدد دیتی ہے، بلکہ یہ آپ کو روایتی ایکسچینجز سے متعلقہ چند ٹرانزیکشن کی فیسوں سے بھی بچاتی ہے۔ یہاں ایسے تین طریقے موجود ہیں جن کو لوگ اپنے مفاد کے لیے P2P ٹریڈنگ سرانجام دینے کے لیے استعمال کرتے ہیں:

فیاٹ سے بیک وقت خرید و فروخت

P2P ٹریڈنگ فیاٹ کی رقم کے ساتھ بیک وقت خرید و فروخت کے مواقع فراہم کرتی ہے۔ مثال کے طور پر، 100 فیاٹ کرنسیز سے زیادہ کے ساتھ Binance پر انتخاب کرنے کے لیے، آپ کے پاس ان فیاٹ کرنسیز میں موجود قیمت کے تفرقات سے مستفید ہونے کا موقع ہے۔

بیک وقت خرید و فروخت کرنے والے لوگ کسی بھی قسم کی خریداری کرنے سے پہلے قیمتوں کے تفرقات اور ممکنہ منافع جات سے حساب لگانے کا آغاز کرتے ہیں۔ درج ذیل مثال میں یہ ظاہر کیا گیا ہے کہ کس طرح بیک وقت خرید و فروخت کرنے والا شخص قیمت کے تفرقات سے لیوریج کر سکتا ہے۔

BTC/USD کی ٹریڈنگ: اگر قیمتِ خرید $21,000 یا €23,100 ہے (مارکیٹس میں USD اور EUR کی قیمتیں مختلف ہیں) اور قیمتِ فروخت $20,800 یا €22,880 ہو، تو Bitcoin کو خریدنا اور اسے فوری طور پر USD کی صورت میں واپس فروخت کرنا $200 یا €220 (قیمتِ فروخت - قیمتِ خرید) کو کھونے کا باعث بنے گا۔

BTC/EUR کی ٹریڈنگ: اگر قیمتِ خرید $21,364 یا €23,500 ہو اور قیمتِ فروخت $21,182 یا €23,300 ہو، تو USD سے Bitcoin خریدنا اور اسے EUR کے عوض فروخت کرنا $182 یا €200 کے منافعے کا سبب بنے گا۔

مذکورہ بالا مثال اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ کیسے BTC کو US کی مارکیٹ سے خرید کر اور اسے EUR کے بدلے فروخت کرنا محض مقامی مارکیٹ پر خریدنے اور بیچنے سے زیادہ سودمند ہے۔

مختلف ایکسچینجز کے درمیان بیک وقت خرید و فروخت

P2P ٹریڈنگ بیک وقت خرید و فروخت کرنے والے لوگوں کو متعدد مواقع فراہم کرتی ہے، کیونکہ اکثر اوقات یہاں ایکسچینجز کے درمیان قیمت کے واضح تفرقات موجود ہوتے ہیں۔ بہت سے لوگ P2P ٹریڈنگ کو اس لیے کرپٹو اثاثوں کی خرید و فروخت کے لیے استعمال کرتے ہیں تاکہ ان تفرقات سے مستفید ہو سکیں۔

یہ عموماً یکساں اثاثے کی خرید و فروخت کرنے کے ذریعے مختلف ایکسچینجز کے درمیان بیک وقت خرید و فروخت کر سکتے ہیں، تاکہ مختلف ایکسچینجز پر اس کی قیمت کے تفرقات سے مستفید ہو سکیں۔

مثال کے طور پر، اگر ایکسچینج A پر Bitcoin $21,000 اور ایکسچینج B پر$21,100 کے بدلے فروخت ہوتا ہے، تو اس حساب سے اس کو A پر خریدنا اور فوری طور پر اسے B پر بیچنے کے نتیجے میں خریدار کو فی Bitcoin $100 کمانے کا موقع ملے گا۔

خرید اور فروخت کے اشتہارات شائع کریں

اس طریقے کے ذریعے آپ P2P ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر اس اثاثے پر مشتمل کوئی اشتہار پوسٹ کر سکتے ہیں، جس کی خریداری یا فروخت میں آپ دلچسپی رکھتے ہیں، نیز اس میں وہ قیمت بھی شامل ہوتی ہے جس پر آپ ٹرانزیکٹ کرنے کے لیے متفق ہوتے ہیں۔ ایک بار آپ کے اشتہار کے پوسٹ ہو جانے پر، دیگر پلیٹ فارم کے صارفین جو اسے ملاحظہ کریں گے، اس کے بعد یہ فیصلہ کریں گے کہ آیا وہ آپ کے ساتھ ٹریڈ انجام دینے کے خواہشمند ہیں۔

اگر کوئی دیگر P2P صارف آپ کے ساتھ ٹریڈ کرنے کا فیصلہ کرتا ہے، تو وہ آپ کو ٹریڈ کی درخواست بھیجے گا۔ ایک بار آپ کے درخواست منظور کرنے کے بعد، فریقین ٹریڈ کو مکمل کر سکتے ہیں۔ مارکیٹ کی قیمت سے زیادہ قیمت طے کرنے کے عمل کا انتخاب کرنا، اس بات کو یقینی بنائے گا کہ آپ مزید منافع حاصل کر سکتے ہیں۔

مثال کے طور پر آپ ایک اشتہار $20,000 پر Bitcoin خریدنے کے لیے اور ایک دوسرا اشتہار $20,200 پر Bitcoin کو بیچنے کے لیے شائع کر سکتے ہیں۔ اس طرح سے، آپ اپنے ہر منتقل کردہ 1 Bitcoin کے بدلے $200 کما سکتے ہیں۔

بیک وقت خرید و فروخت کے خطرے کیا ہوتے ہیں؟

اگرچہ ایک ٹریڈر کے لیے بیک وقت خرید و فروخت فائدہ مند ہو سکتی ہے، لیکن اس کے ساتھ اپنے خطرات اور لاگتیں وابستہ ہوتی ہیں۔ مثال کے طور پر، ایکسچینج ریٹس میں تبدیلی کرنے کا عمل کرنسی یا اثاثے کی قدر کو گھٹانے کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ اس صورت میں، اگر اس سے پہلے کہ وہ اسے کسی دوسری مارکیٹ پر فروخت کریں، ان کے اثاثے کی قدر میں کمی واقع ہو جائے، تو ٹریڈر مالیاتی خسارے کا شکار بن سکتا ہے۔

مزید یہ کہ، مارکیٹس کے مابین اثاثوں کو ٹرانسفر کرنے کے عمل کے ساتھ بینکنگ کی فیسیں وابستہ ہوتی ہیں، جو منافع جات میں کمی کا باعث بن سکتی ہیں۔ یہاں ٹرانزیکشنز کی مالی معاونت کی قیمت اور کہیں اور فنڈز کی سرمایہ کاری نہ کرنے کے موقع کی قیمت جیسی بالواسطہ قیمتیں بھی موجود ہو سکتی ہیں۔

کیا P2P ٹریڈنگ محفوظ ہے؟

P2P ٹریڈنگ عموماً محفوظ ہے لیکن عام طور پر یہ ایکسچینج اور اس میں موجود حفاظتی تدابیر پر انحصار کرتی ہے۔ اگرچہ سابقہ P2P ایکسچینجز کے ساتھ چوری اور دھوکے بازیوں کا زیادہ خطرہ موجود ہوتا ہے، چنانچہ نئے P2P ٹریڈنگ کے پلیٹ فارمز نے اپنی سکیورٹی کے اقدامات کو مزید بہتر کیا ہے۔

آج ایک سرکردہ P2P ایکسچینج کے پاس صارفین کی حفاظت کو برقرار رکھنے کے لیے، ایسکرو سروس، باقاعدہ سکیورٹی اپڈیٹس، اور (دوسرے اقدامات میں سے) شناختی توثیق کا سخت عمل موجود ہو گا۔ تاہم، مستحکم حفاظتی اقدامات کے باوجود تمام ٹریڈنگ کی سرگرمی کے ساتھ خطرے موجود ہوتے ہیں — اور اس سے P2P ٹریڈنگ کو استثنیٰ حاصل نہیں۔

اختتامی خیالات

P2P کرپٹو کرنسی کی ٹریڈنگ، کسی قسم کے ثالثین کی مداخلت کے بغیر براہ راست کرپٹو کرنسیز کو خریدنے یا بیچنے کا ایک طریقہ کار ہے۔ P2P ٹریڈنگ کے ساتھ، آپ مخالف فریقین کی قیمتوں کو اور اپنی ٹرانزیکشنز کے اوقات کار کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔ اگرچہ یہ Facebook مارکیٹ پلیس سے مشابہت رکھ سکتی ہے، لیکن اس میں فیڈ بیک سسٹمز، ریٹنگز، اور ایسکرو سروسز کے ذریعے سکیورٹی کی اضافی سطح شامل ہے۔

یہ عالمی سطح کی مارکیٹ پلیس، بالمشافہ کیش ٹرانزیکشنز سمیت ادائیگی کے کئی آپشنز تک رسائی فراہم کرتی ہے۔ جبکہ P2P ٹرانزیکشنز CEXs پر ہونے والی ٹرانزیکشنز کی نسبت سست رو اور کم لیکویڈ کی حامل ہو سکتی ہیں، وہ لوگ جو انتظار کرنے پر رضامند ہیں یا اپنی ٹریڈز کو حسبِ منشاء بنانا چاہتے ہیں، وہ بیک وقت خرید و فروخت اور P2P ٹریڈنگ کے پیش کردہ دیگر مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

مزید مطالعہ

اعلامیہ اور خطرے کا انتباہ: یہ مواد آپ کو کسی قسم کی نمائندگی اور ضمانت کے بغیر، محض عام معلومات اور تعلیمی مقاصد کے لیے "جوں کا توں" کی بنیاد پر پیش کیا گیا ہے۔ اس کو مالی مشورہ نہ گردانا جائے، اور نہ ہی اس کا مقصد کسی خاص پراڈکٹ یا سروس کی خریداری کی تجویز دینا ہے۔ ڈیجیٹل اثاثے کی قیمتیں اتار چڑھاؤ کا شکار ہو سکتی ہیں۔ آپ کی سرمایہ کاری کی قدر میں نفع و نقصان ہو سکتے ہیں، اور ہو سکتا ہے کہ آپ کو وہ رقم واپس نہ ملے جو آپ نے سرمایہ کاری میں لگائی تھی۔ آپ اپنی سرمایہ کاری کے فیصلوں کے از خود ذمہ دار ہیں اور Binance اکاڈیمی آپ کو ہونے والے کسی قسم کے نقصانات کے لیے جوابدہ نہیں ہے۔ یہ کوئی مالی مشورہ نہیں ہے۔