TL;DR
لگائی اور مانگی گئی قیمت کا فرق، اثاثہ جات کے لیے طلب کردہ کم ترین قیمت اور سب سے زیادہ لگائی گئی قیمت کا فرق ہوتا ہے۔ تصفیہ جاتی اثاثے جیسے Bitcoin، کم لیکویڈیٹی اور ٹریڈنگ کے حجم کے مقابلے میں کم ترین فرق کے حامل ہوتے ہیں۔
جب ایک ٹریڈ ابتدائی طور پر درخواست کردہ قیمت سے مختلف اوسط قیمت پر طے پائے تو سلِپیج واقع ہوتی ہے۔ یہ زیادہ تر مارکیٹ آرڈرز پر عمل درآمد کرتے ہوئے واقع ہوتی ہے۔ اگر آپ کا آرڈر مکمل کرنے کے لیے لیکیویڈیٹی نا کافی ہے یا مارکیٹ اتار چڑھاؤ کا شکار ہے، تو حتمی آرڈر کی قیمت تبدیل ہو سکتی ہے۔ کم لیکویڈیٹی کے حامل اثاثہ جات کے ذریعے سلِپیج سے نمٹنے کے لیے، آپ اپنے آرڈر کو چھوٹے حصوں میں تقسیم کرنے کی کاوش کر سکتے ہیں۔
تعارف
کرپٹو ایکسچینج پر آپ کے اثاثہ جات کی خرید و فروخت کرتے ہوئے، مارکیٹ کی قیمتیں براہ راست سپلائی اور ترسیل سے متعلقہ ہوتی ہیں۔ قیمت کے علاوہ، دیگر قابل غور عوامل میں ٹریڈنگ کا حجم، مارکیٹ لیکویڈیٹی، اور آرڈر کی اقسام شامل ہیں۔ آپ کو ہمیشہ اپنی خواہش کے عین مطابق ٹریڈ کی قیمت نہیں ملے گی، کیونکہ یہ مارکیٹ کے حالات اور آپ کے استعمال کردہ آرڈر کی اقسام پر منحصر ہے۔
یہاں خریداروں اور فروخت کنندگان کے مابین مسلسل بات چیت ہو رہی ہے جو دونوں اطراف کے درمیان (لگائی اور مانگی گئی قیمت کا فرق) فرق پیدا کرتی ہے۔ آپ کو سلِپیج کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے، کیونکہ یہ اس اثاثے کی قیمت اور اتار چڑھاؤ پر منحصر ہے، جس کو آپ ٹریڈ کرنا چاہتے ہیں (اس کے متعلق مزید بعد میں)۔ کسی بھی سرپرائز سے بچنے کے لیے، ایکسچینج کی آرڈر بک کے متعلق بنیادی علم حاصل کرنے کے لیے لمبا سفر طے کرنا پڑے گا۔
لگائی اور مانگی گئی قیمت کا فرق کیا ہوتا ہے؟
لگائی اور مانگی گئی قیمت کا فرق، آرڈر بک کی سب سے زیادہ لگائی گئی قیمت اور کم ترین مانگی گئی قیمت کا درمیانی فرق ہے۔ روایتی مارکیٹوں میں، فرق مارکیٹ میکرز اور بروکر لیکویڈیٹی فراہم کنندگان کی جانب سے تخلیق کیا جاتا ہے۔ کرپٹو مارکیٹوں میں، فرق خریداروں اور فروخت کنندگان کے متعین آرڈرز کے درمیانی فرق کا نتیجہ ہے۔
اگر آپ فوری طور پر مارکیٹ کی قیمت پر خریداری کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کو فروخت کنندہ کی جانب سے کم ترین مانگی گئی قیمت کو منظور کرنا ہو گا۔ اگر آپ فوری طور پر فروخت کرنا چاہتے ہیں، تو خریدار سے زیادہ سے زیادہ لگائی گئی قیمت طلب کریں گے۔ زیادہ تصفیہ جاتی اثاثہ جات (جیسے فاریکس) میں لگائی اور مانگی گئی قیمت کا فرق کم ہوتا ہے، یعنی خریدار اور فروخت کنندگان اثاثے کی قیمت میں کوئی خاص قسم کی تبدیلی لائے بغیر اپنے آرڈرز پر عمل درآمد کروا سکتے ہیں۔ یہ آرڈر بک میں موجود آرڈرز کی بڑی تعداد کا نتیجہ ہے۔ بڑے حجم کے آرڈرز کے بند ہونے پر لگائی اور مانگی گئی قیمت میں بڑا فرق، قیمت میں مزید نمایاں اتار چڑھاؤ واقع ہو گا۔
مارکیٹ میکرز اور لگائی اور مانگی گئی قیمت کا فرق
لیکویڈیٹی کا تصور مالیاتی مارکیٹوں کے لیے اہم ہے۔ اگر آپ کم لیکویڈیٹی کی حامل مارکیٹوں پر ٹریڈ کرنے کی کوشش کرتے ہیں، تو جب تک دوسرے ٹریڈر آپ کے آرڈرسے مماثلت نہیں رکھتے، آپ خود کو گھنٹوں یا دنوں تک انتظار کرتے ہوئے دیکھیں گے۔
لیکویڈیٹی تخلیق کرنا ضروری ہے، لیکن محض انفرادی ٹریڈرز سے تمام مارکیٹوں کی لیکویڈیٹی کافی نہیں ہوتی۔ روایتی مارکیٹوں میں، مثلاً بروکرز اور مارکیٹ میکرز بیک وقت خرید و فروخت کے منافع جات کے بدلے میں لیکویڈیٹی فراہم کرتے ہیں۔
ایک مارکیٹ میکر، بآسانی اثاثے کی بیک وقت خرید و فروخت کرنے پر لگائی اور مانگی گئی قیمت کے فرق سے فائدہ حاصل کر سکتا ہے۔ مارکیٹ میکرز، زائد مانگی گئی قیمت پر فروخت کرنے اور کم ترین لگائی گئی قیمت پر بار بار خریدنے کی بجائے، بیک وقت خرید و فروخت کے منافع کی صورت میں فرق حاصل کر سکتے ہیں۔ اگر پورا دن بڑی تعداد میں ٹریڈ کی جائے تو چھوٹے سے چھوٹا فرق بھی خاص قسم کے منافع جات فراہم کر سکتا ہے۔ چونکہ مارکیٹ میکرز مقابلہ کرتے ہیں اور فرق کو کم رکھتے ہیں، اس لیے زائد طلب والے اثاثہ جات کم فرق کے حامل ہوتے ہیں۔
مثلاً، مارکیٹ میکر $1 کا فرق پیدا کرتے ہوئے بیک وقت، $350 فی کوائن پر BNB کی خریداری اور $351 پرBNB فروخت کرنے کی پیشکش کر سکتا ہے۔ کوئی اور جو مارکیٹ میں فوری طور پر ٹریڈ کرنے کی خواہش رکھتا ہو، اسے ان کی پوزیشنز پر پورا اترنا ہو گا۔ یہ فرق مارکیٹ میکر کے لیے خالصتاً بیک وقت خرید و فروخت سے حاصل کردہ منافع ہے، جو انہیں فروخت کرنا ہوتا ہے وہ خریدتے ہیں اور جو وہ خریدتے ہیں وہ فروخت کرتے ہیں۔
ڈیپتھ چارٹس اور لگائی اور مانگی گئی قیمت کا فرق
آئیں کچھ حقیقی دنیا کی کرپٹو کرنسی کی مثالیں اور حجم، لیکویڈیٹی، اور لگائی اور مانگی گئی قیمت کے فرق کے مابین تعلق ملاحظہ کرتے ہیں۔ آپ Binance کی ایکسچینج UI میں، [Depth] چارٹ ویو پر سوئچ ہو کر، بآسانی لگائی اور مانگی گئی قیمت کا فرق ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ یہ بٹن چارٹ ایریا کے بالائی دائیں کونے میں موجود ہے۔
[Depth] آپشن، اثاثہ جات کی آرڈر بک کی تصویری نمائندگی کرتا ہے۔ آپ، سرخ رنگ میں مانگی گئی قیمت اور تعداد کے ساتھ سبز رنگ میں لگائی گئی قیمت اور ان کی تعداد ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ ان دو شعبہ جات کے مابین فرق کو لگائی اور مانگی گئی قیمت کا فرق کہتے ہیں، جس کا حساب، آپ سبز رنگ میں لگائی گئی قیمت میں سے سرخ رنگ میں موجود مانگی گئی قیمت کو نکالتے ہوئے کر سکتے ہیں۔
جیسا کہ ہم پہلے تذکرہ کر چکے ہیں، کہ لیکویڈیٹی اور لگائی اور مانگی گئی قیمت میں موجود چھوٹے فرق کے درمیان بظاہر تعلق ہے۔ ٹریڈنگ کا حجم، عام طور پر لیکویڈیٹی کا ایک استعمال ہونے والا اشارہ ہے، اس لیے، ہم اثاثے کی قیمت کے فیصد کے طور پر لگائی اور مانگی گئی قیمت کے کم فرق سے زائد حجم ملاحظہ کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔ بڑی تعداد میں ٹریڈ شدہ کرپٹو کرنسیز، اسٹاکس، اور دیگر اثاثہ جات کی لگائی اور مانگی گئی قیمت کے فرق سے مستفید ہونے کے خواہش مند ٹریڈرز کے مابین سخت ترین مقابلہ ہے۔
لگائی اور مانگی گئی قیمت کے فرق کا فیصد
ہمیں مختلف کرپٹو کرنسیز اور اثاثہ جات کی لگائی اور مانگی گئی قیمت کے فرق کا موازنہ کرنے کے لیے، ان کا جائزہ فیصد میں کرنا ہو گا۔ حساب آسان ہے:
(مانگی گئی قیمت - لگائی گئی قیمت)/مانگی گئی قیمت x 100 = لگائی اور مانگی گئی قیمت کے فرق کا فیصد
آئیں BIFI کو بطور مثال لیتے ہیں۔ دوران تحریر، BIFI $907 کی مانگی گئی قیمت اور $901 کی لگائی گئی قیمت کا حامل تھا۔ یہ فرق ہمیں $6 کی لگائی اور مانگی گئی قیمت کا فرق فراہم کرتا ہے۔ $6 کو $907 سے تقسیم کر کے، 100 سے ضرب دی جائے، تو ہمیں حتمی لگائی اور مانگی گئی قیمت کے فرق کا فیصد اندازاً 0.66% حاصل ہوتا ہے۔
اب فرض کریں کہ Bitcoin $3 کی لگائی اور مانگی گئی قیمت کے فرق کا حامل ہے۔ جبکہ یہ اس سے نصف فیصد ہے جو ہم نے BIFI کے ساتھ فیصد میں موازنہ کر کے حاصل کیا تھا، Bitcoin کی لگائی اور مانگی گئی قیمت کا فرق صرف 0.0083% ہے۔ خاص طور پر، BIFI کم تر ٹریڈنگ کے حجم کا حامل بھی ہے، جو ہمارے اس نظریے کی معاونت کرتا ہے کہ ممکنہ طور پر کم تصفیہ جاتی اثاثے لگائی اور مانگی گئی قیمت میں زائد تفرقات لا سکتے ہیں۔
Bitcoin کے فرق میں کمی ہمیں چند نتائج اخذ کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ لگائی اور مانگی گئی قیمت کے فرق کا کم تر فیصد، اثاثے کے زائد تصفیہ جاتی ہونے کی نشاندہی کرتا ہے۔ اگر آپ بڑے مارکیٹ کے آرڈرز پر عمل درآمد کرنا چاہتے ہیں، تو یہاں عموماً آپ کی متوقع قیمت ادا کرنے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
سلِپیج کیا ہے؟
سلِپیج، زائد اتارچڑھاؤ یا کم لیکویڈیٹی کی حامل مارکیٹوں میں عام صورتحال ہے۔ سلِپیج اس وقت واقع ہوتی ہے جب ٹریڈ متوقع یا درخواست کردہ قیمت سے مختلف قیمت پر طے ہوتی ہے۔
مثلاً، فرض کریں کہ آپ کو $100 کا ایک بڑا مارکیٹ آرڈر درج کرنا ہے، لیکن آپ کا آرڈر اس قیمت پر مکمل کرنے کے لیے، مارکیٹ کے پاس اہم لیکویڈیٹی نہیں ہے۔ نتیجتاً، آپ کا آرڈر مکمل ہو جانے تک، آپ کو ذیل میں دیئے گئے ($100 سے زائد) آرڈرز لینے ہوں گے۔ اس بنا پر آپ کی خریداری کی اوسط قیمت $100 سے زائد ہو جائے گی، اور اسے ہم سلِپیج کہتے ہیں۔
دیگر الفاظ میں، آپ کا مارکیٹ آرڈر تخلیق کرنے پر، آرڈر بک پر متعین آرڈرز کے لیے، ایک ایکسچینج خودکار طور پر آپ کی خرید یا فروخت سے مماثلت رکھتی ہے۔ آرڈر بک آپ کو بہتر قیمت سے منسلک کرے گی، لیکن اگر آپ کی مطلوبہ قیمت کے لیے حجم نا کافی ہے تو آپ آرڈر چین پر مزید آگے کی جانب بڑھنے کا آغاز کریں گے۔ یہ عمل آپ کے آرڈر کو مارکیٹ میں غیر متوقع، مختلف قیمتوں پر درج کرنے کا باعث بنتا ہے۔
کرپٹو میں، خودکار مارکیٹ میکرز اور غیر مرکزی ایکسچینزمیں سلِپیج ایک عام صورت ہے۔ سلِپیج، تغیر پذیر یا کم لیکویڈیٹی کے حامل Altcoins کے لیے متوقع قیمت سے 10% زائد ہو سکتی ہے۔
مثبت سلِپیج
ضروری نہیں کہ سلِپیج کا مطلب یہ ہے کہ آپ امید سے بدتر قیمت کے ساتھ ختم کریں گے۔ اگر قیمت آپ کا خرید کا آرڈر کرتے ہوئے کم ہو جاتی ہے یا فروخت کا آرڈر کرتے ہوئے بڑھ جاتی ہے، تو مثبت سلِپیج واقع ہو سکتی ہے۔ اگرچہ یہ غیر عمومی ہے، مثبت سلِپیج زائد اتار چڑھاؤ کی حامل مارکیٹوں میں واقع ہوتی ہے۔
رواں سلِپیج
کچھ ایکسچینجز آپ کو کسی بھی پیش آنے والی سلیپج سے باز رکھنے کے لیے، رواں سلِپیج کی سطح کو دستی طور پر سیٹ کرنے کی اجازت دیتی ہیں۔ آپ یہ آپشن خود کار مارکیٹ میکرز جیسے BNB اسمارٹ چین پر PancakeSwap اور Ethereum کے Uniswap میں ملاحظہ کریں گے۔
آپ کی سلِپیج کی سیٹ کردہ تعداد آپ کے آرڈر کو کلیئر کرنے کے لے درکار وقت پر بالواسطہ اثر ڈال سکتی ہے۔ اگر آپ نے کم سلِپیج سیٹ کی ہے تو آپ کا آرڈر مکمل ہونے کے لیے طویل وقت لے سکتا ہے یا بالکل مکمل ہی نہیں ہو گا۔ اگر آپ نے اسے بہت زیادہ پر سیٹ کیا ہے، تو دوسرے ٹریڈر یا بوٹ آپ کے زیر التواء آرڈر ملاحظہ کر سکتے ہیں یا آپ کو فرنٹ رن کر سکتے ہیں۔
اس صورتحال میں، فرنٹ رننگ تب واقع ہو گی جب کوئی دوسرا ٹریڈر، پہلے اثاثے کی خریداری کے لیے، آپ کے مقابلے میں زائد گیس فیس سیٹ کرتا ہے۔ پھر فرنٹ رن کا حامل شخص زائد قیمت پر آپ کو فروخت کرنے کی خاطر ایک اور ٹریڈ ان پٹ کرتا ہے، جس کو آپ اپنی رواں سلِپیج کی بنیاد پر لینے کے خواہاں ہوتے ہیں۔
منفی سلِپیج کو کم کرنا
اگرچہ آپ ہمیشہ سلِپیج سے بچاؤ نہیں کر سکتے، آپ اسے کم کرنے کی کوشش کرنے کے لیے یہاں چند حکمت عملیاں استعمال کر سکتے ہیں۔
1۔ بڑا آرڈر کرنے کی بجائے، اسے چھوٹے بلاکس میں توڑنے کی کوشش کریں۔ اپنے آرڈرز کی توسیع کے لیے آرڈر بک پر کڑی نظر رکھیں، اس بات کو یقینی بنائیں کہ دستیاب حجم سے بڑے آرڈرز درج نہ کروائیں۔
2۔ غیر مرکزی ایکسچینج کا استعمال کرتے ہوئے، ٹرانزیکشن فیس پر غور کرنا نہ بھولیں۔ کچھ نیٹ ورکس بھاری فیسوں کے حامل ہوتے ہیں جن کا انحصار بلاک چین ٹریفک پر ہوتا ہے، اور سلِپیج سے بچنے کی وجہ سے آپ کے حاصل کردہ نفع کو ختم کر سکتے ہیں۔
3۔ اگر آپ کم لیکویڈیٹی کے حامل اثاثہ جات جیسے چھوٹے لیکویڈیٹی پولکے ساتھ ڈیل کر رہے ہیں، تو آپ کی ٹریڈنگ کی سرگرمی خاص طور پر اثاثے کی قیمت کو متاثر کر سکتی ہے۔ ایک واحد ٹرانزیکشن، کم تعداد میں سلِپیج کا شکار ہو سکتی ہے، لیکن آپ کی جانب سے کی گئی بہت سے چھوٹی ٹرانزیکشنز اگلے بلاک کی قیمت کو متاثر کر سکتی ہیں۔
4۔ متعین آرڈرز استعمال کریں۔ ان آرڈرز نے ٹریڈنگ کی انجام دہی پر آپ کی طلب کردہ قیمت کی وصولی یقینی بنائی۔ آپ کی مارکیٹ آرڈر کی رفتار کی قربانی دینے پر، آپ اس بات کو یقینی بنا سکتے ہیں کہ آپ منفی سلِپیج کا شکار نہ ہوں گے۔
اختتامی خیالات
کرپٹو کرنسی کی ٹریڈ کرتے ہوئے، یہ نہ بھولیں کہ لگائی اور مانگی گئی قیمت کا فرق یا سلِپیج، آپ کی ٹریڈز کی حتمی قیمت کو تبدیل کر سکتے ہیں۔ آپ ہمیشہ ان سے گریز نہیں کر سکتے، لیکن یہ آپ کے فیصلوں پر غور کرنے کے لیے اہمیت کے حامل ہیں۔ چھوٹی ٹریڈز کے لیے یہ کم ہو سکتی ہے، لیکن یاد رہے کہ بڑے حجم کے حامل آرڈرزکے ساتھ، فی یونٹ اوسط قیمت متوقع قیمت سے زائد ہو سکتی ہے۔
کسی ایسے شخص کے لیے جو غیر مرکزی فنانس کے تجربے کا حامل ہو، سلِپیج کا فہم رکھنا ٹریڈنگ کی بنیادوں کا حصہ ہے۔ بغیر بنیادی علم کے، آپ فرنٹ رننگ یا کثیر سلِپیج سے اپنی رقم کھونے کا زائد خطرہ مول لے سکتے ہیں۔