تعارف
شارٹ سیلنگ کی جانب سے ٹریڈرز کو اثاثے کی قیمت میں ہونے والی کمی سے نفع حاصل کرنے کی اجازت دی جاتی ہے۔ یہ مارکیٹ میں ہونے والے پُر خطر نقصان، موجودہ ہولڈنگز کو ہیج کرنے کی نظم کاری کرنے، یا کمی کے حامل نقطہ نظر کو باآسانی ظاہر کرنے کا ایک عمومی طریقہ کار ہے۔
تاہم، اکثر اوقات شارٹنگ ٹریڈنگ کی نہایت خطرے کی حامل حکمت عملی ہو سکتی ہے۔ یہ کسی اثاثے کی قیمت کی بالائی حد موجود نہ ہونے کے علاوہ، شارٹ نچوڑ کے باعث بھی ہوتا ہے۔ شارٹ نچوڑ کو قیمت میں فوری اضافے کے لحاظ سے بیان کیا جا سکتا ہے۔ اس کے پیش آنے پر، متعدد شارٹ فروخت کنندگان "دھوکے کا شکار" ہو جاتے ہیں اور فوری طور پر اپنی پوزیشنز کو آزمانے اور محفوظ بنانے کے لیے خروج کی جانب بڑھتے ہیں۔
فطری طور پر، آپ کی جانب سے شارٹ نچوڑ کو سمجھنے کا خواہش مند ہونے ہر، آپ پر پہلے شارٹنگ کا عمل سمجھنا لازم ہے۔ آپ کی جانب سے شارٹنگ اور اس کے کام کرنے کے انداز سے باخبر نہ ہونے کی صورت میں، مالیاتی مارکیٹس میں شارٹنگ کیا ہوتی ہے؟ کو چیک کریں۔
اس آرٹیکل میں، ہم یہ بیان کریں گے کہ شارٹ نچوڑ کیا ہوتا ہے، آپ کی جانب سے اس کے لیے تیاری کس طرح کی جا سکتی ہے، اور حتیٰ کہ لانگ پوزیشن میں اس سے نفع کس طرح حاصل کیا جا سکتا ہے۔
شارٹ نچوڑ کیا ہوتا ہے؟
متعدد شارٹ فروخت کنندگان سے ان کی پوزیشنز بزور چھڑوانے کے باعث اثاثے کی قیمت میں ہونے والے فوری اضافے پر، شارٹ نچوڑ ہوتا ہے۔
شارٹ فروخت کنندگان کی جانب سے اثاثے کی قیمت میں کمی ہونے کے متعلق شرط لگائی جا رہی ہے۔ اس کی بجائے قیمت کے بڑھ جانے پر، شارٹ پوزیشنز کی جانب سے غیر واقعی نقصان جمع کیا جاتا ہے۔ قیمت کے بڑھنے پر، شارٹ فروخت کنندگان سے ان کی پوزیشنز بزور بند کروائی جاتی ہیں۔ ایسا اسٹاپ خسارے کے متحرکات، تصفیہ جات ( مارجن اور futures معاہدہ جات) کے ذریعے ہو سکتا ہے۔ ایسا ٹریڈرز کی جانب سے مزید نقصانات سے اجتناب کرنے کے لیے، ان کی پوزیشنز دستی طور پر بند کرنے کے باعث بھی ہو سکتا ہے۔
اس لیے، شارٹ فروخت کنندگان اپنی پوزشینز کس طرح بند کرتے ہیں؟ وہ خریدتے ہیں۔ اسی باعث شارٹ نچوڑ سے قیمت میں فوری اضافہ ہوتا ہے۔ جیسا کہ شارٹ فروخت کنندگان کی جانب سے ان کی پوزیشنز بند کی جاتی ہیں، خرید کے آرڈرز کا واضح اثر اس عمل کو مزید تیز کرتا ہے۔ اس طرح، روایتی طور پر شارٹ نچوڑ کے ساتھ ٹریڈنگ کے حجم میں مساوی اضافہ ہوتا ہے۔
یہاں زیر غور لانے کے لیے ایک اور چیز موجود ہے۔ شارٹ سود جتنا زیادہ ہو گا، شارٹ فروخت کنندگان کو روکنا اور ان کی پوزیشنز بزور بند کروانا اتنا ہی آسان ہو گا۔ دیگر الفاظ میں، روکنے کے لیے جتنی زیادہ لیکویڈیٹی موجود ہو گی، شارٹ نچوڑ کے باعث اتنا ہی زیادہ اتار چڑھاؤ کے عمل میں اضافہ ہو گا۔ اس طرح، شارٹ نچوڑ طلب میں عارضی اضافہ اور رسد میں کمی ہے۔
شارٹ نچوڑ کے برخلاف، لانگ نچوڑ موجود ہوتا ہے – اگرچہ یہ اتنا عام نہیں ہے۔ لانگ نچوڑ ایک ویسا ہی اثر ہے، جو لانگز کی جانب سے فروخت کے واضح دباؤ کا شکار ہونے پر ہوتا ہے، جس کے باعث قیمت میں فوری اتار سامنے آتا ہے۔
شارٹ نچوڑ کس طرح ہوتا ہے؟
خرید کے دباؤ میں فوری اضافے کے باعث شارٹ نچوڑ ہوتا ہے۔ آپ کی جانب سے شارٹنگ سے متعلق ہمارا آرٹیکل پڑھنے پر، آپ شارٹنگ کے پُر خطر حکمت عملی ہونے کے متعلق جان سکیں گے۔ تاہم، شارٹ پوزیشنز کو (خرید کے آرڈرز کے ذریعے) فوری محفوظ بنانے کے لیے ایک دم کوشش کے باعث، شارٹ نچوڑ کو اتار چڑھاؤ کا خصوصی ایونٹ بنایا جاتا ہے۔ اس میں قیمت کی نمایاں سطحوں پر متحرک ہونے والے متعدد اسٹاپ خسارے کے آرڈرز شامل ہوتے ہیں، اور متعدد شارٹ فروخت کنندگان کی جانب سے دستی طور پر ایک ہی وقت میں ان کی پوزیشنز کو بند کیا جا رہا ہے۔
شارٹ پوزیشن حاصل کی جا سکنے والی کسی بھی مالیاتی مارکیٹ میں شارٹ نچوڑ ہو سکتا ہے۔ اُسی وقت، مارکیٹ شارٹ کرنے کے لیے آپشنز میں کمی کے باعث قیمت میں بڑا اضافہ ہو سکتا ہے۔ بہرکیف، کسی اثاثے کے برخلاف شرط لگانے کا کوئی بہتر طریقہ کار موجود نہ ہونے کی صورت میں، یہ عمل طویل دورانیے کے لیے جاری رہ سکتا ہے۔
شارٹ نچوڑ کی پیشگی شرط، لانگ پوزیشنز پر شارٹ پوزیشنز کی اکثریت ہو سکتی ہے۔ فطری طور پر، لانگ پوزیشنز سے زائد نمایاں شارٹ پوزیشنز ہونے کی صورت میں، اس عمل کو مزید تیز کرنے کے لیے مزید لیکویڈیٹی میسر ہے۔ اسی باعث لانگ/شارٹ تناسب، مارکیٹ کے رجحان پر نظر رکھنے کے خواہش مند ٹریڈرز کے لیے ایک کارآمد ٹول ہو سکتا ہے۔ آپ کی جانب سے Binance Futures کے لیے حقیقی وقت پر مبنی لانگ/شارٹ تناسب چیک کرنے کا خواہش مند ہونے پر، آپ اس صفحے پر ایسا انجام دے سکتے ہیں۔
چند جدید ٹریڈرز کی جانب سے قیمت کے اضافے سے نفع حاصل کرنے اور آگے بڑھنے کے لیے، شارٹ نچوڑ کے ممکنہ مواقع تلاش کیے جائیں گے۔ اس حکمت عملی میں نچوڑ ہونے سے قبل کسی پوزشین کا حصول اور زیادہ قیمت پر فروخت کرنے کے لیے فوری اضافے کو استعمال میں لانے کا عمل شامل ہے۔
➟ کرپٹو کرنسی پر آغاز کرنا چاہتے ہیں؟ Binance پر Bitcoin خریدیں!
شارٹ نچوڑ کی مثالیں
شارٹ نچوڑ، اسٹاک مارکیٹ میں نہایت عام ہیں۔ یہ عمومی طور پر کسی ادارے کے گرد کم رجحان، اسٹاک کی زیادہ قیمت، اور شارٹ پوزشینز کی کثیرتعداد پر مشتمل ہوتا ہے۔ کسی غیر متوقع مثبت خبر کے سامنے آںے کی صورت میں، ان تمام شارٹ پوزیشنز کو بزور خرید کا کہا جائے گا، جس کے باعث اسٹاک کی قیمت میں اضافہ ہو گا۔ اس کے باوجود بھی، شارٹ نچوڑ بنیادی ایونٹ ہونے کی بجائے، ایک تکنیکی پیٹرن ہے۔
ہسٹری میں چند تخمینوں سے مسابقت میں، Tesla (TSLA) اسٹاک سب سے زیادہ شارٹ کردہ اسٹاکس میں سے ایک رہا ہے۔ اس کے باوجود بھی، قیمت میں فوری اضافے دیکھنے میں آئے ہیں، جن کے باعث شارٹ فروخت کنندگان دھوکے کا شکار ہوئے ہیں۔
شارٹ نچوڑ، کرپٹو کرنسی مارکیٹس، بالخصوص Bitcoin مارکیٹس میں بھی کافی عام ہیں۔ Bitcoin ڈیریویٹوز مارکیٹ کی جانب سے زیادہ لیوریج کی حامل پوزیشنز کو استعمال میں لایا جاتا ہے، اور انہیں نسبتاً قیمت کی مختصر حرکات کے ساتھ شکار یا تصفیہ کیا جا سکتا ہے۔ اس طرح، Bitcoin مارکیٹس میں شارٹ اور لانگ نچوڑ متعدد بار ہوتا ہے۔ اگر آپ ایسی حرکات میں تصفیہ ہونے یا ان کا شکار ہونے سے اجتناب کرنے کے خواہش مند ہیں، تو استعمال میں لائی گئی لیوریج کی مقدار پر احتیاط سے غور کریں۔ آپ کی جانب سے خطرے کی نظم کاری کی مناسب حکمت عملی اپنائی جانی چاہیئے۔
درج ذیل میں 2019 کے ابتدائی حصے سے Bitcoin قیمت کی رینج پر نظر ڈالیں۔ قیمت کے تیزی سے نقصان کی جانب بڑھنے کے بعد، یہ رینج میں تھی۔ مارکیٹ کا رجحان نسبتاً کم تھا، جیسا کہ متعدد سرمایہ کاران کی جانب سے گھٹتے رجحان کے جاری رہنے کی امید کے ساتھ، شارٹ پوزیشنز کی تلاش جاری رہے گی۔
BTC/USD مارکیٹ میں ممکنہ شارٹ نچوڑ۔
تاہم، قیمت اتنی تیزی سے رینج سے گزر جاتی ہے کہ جگہ کی طویل مدت تک دوبارہ پڑتال نہیں ہوتی۔ اس کی صرف کرونا وائرس کی عالمی وباء کے دوران (جسے "بلیک تھیسرڈے" کے نام سے جانا جاتا ہے)، سالوں بعد دوبارہ پڑتال ہوئی۔ یہ فوری قدم ممکنہ طور پر، وسیع شارٹ حفاظت کے باعث تھا۔
اختتامی خیالات
خلاصہ بیان کرتے ہوئے، شارٹ فروخت کنندگان کے شکار ہونے اور اپنی پوزیشنز بزور محفوظ کرنے پر، شارٹ نچوڑ کا عمل ہوتا ہے، جو قیمت میں فوری اضافے کا باعث بنتا ہے۔
بالخصوص شارٹ نچوڑ، نہایت لیوریج شدہ مارکیٹس میں اتار چڑھاؤ کا شکار ہو سکتے ہیں۔ متعدد ٹریڈرز اور سرمایہ کاران کی جانب سے زائد لیوریج استعمال میں لانے پر، قیمت کی فوری حرکات دیکھنے میں آتی ہیں، جیسا کہ واضح تصفیہ جات کے باعث مثبت اثرات پیش آتے ہیں۔
آپ کی جانب سے شارٹ پوزیشن کا اندراج کرنے سے قبل، شارٹ نچوڑ کے نفاذ کو سمجھنا یقینی بنائیں۔ بصورت دیگر، آپ کو شدید نقصانات ہو سکتے ہیں۔ اگر آپ شارٹنگ اور کئی دیگر ٹریڈنگ کی تکنیکوں کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں، تو نوآموزوں کے لیے کرپٹو کرنسی ٹریڈنگ کا مکمل ہدایت نامہ ملاحظہ کریں۔