TL؛DR
کرپٹو ٹریڈنگ میں، لیوریج سے مراد ادھار لیے گئے کیپیٹل استعمال کرتے ہوئے ٹریڈ کرنا ہے۔ لیوریج ٹریڈنگ آپ کی قوتِ خرید یا فروخت میں اضافہ کر سکتی ہے، جس سے آپ بھاری رقوم کے ساتھ ٹریڈ کر سکتے ہیں۔ یعنی اگر آپ کا ابتدائی سرمایہ کم بھی ہو، تو آپ اس کو بطور ضمانت استعمال کرتے ہوئے لیوریج شدہ ٹریڈز کر سکتے ہیں۔ اگرچہ لیوریج شدہ ٹریڈنگ آپ کے ممکنہ منافع جات میں کئی گنا اضافہ کر سکتی ہے، یہ بالخصوص تغیر پذیر کرپٹو مارکیٹ میں - زیادہ خطرے سے زدپذیر بھی ہوتی ہے۔ کرپٹو ٹریڈ کرنے کے لیے لیوریج استعمال کرتے وقت محتاط رہیں۔ مارکیٹ کی آپ کی پوزیشن کے خلاف حرکت کی صورت میں یہ خاطر خواہ نقصانات کا باعث بن سکتی ہے۔
تعارف
لیوریج ٹریڈنگ بالخصوص نوآموز لوگوں کے لیے، باعثِ الجھن ہو سکتی ہے۔ لیکن لیوریج آزمانے سے پہلے، یہ سمجھنا ضروری ہے کہ یہ کیا چیز ہے اور یہ کس طرح کام کرتی ہے۔ یہ آرٹیکل کرپٹو مارکیٹس میں لیوریج ٹریڈنگ پر توجہ مرکوز کرے گا، لیکن معلومات کا ایک بڑا حصہ روایتی مارکیٹس کے لیے بھی درست ہے۔
کرپٹو ٹریڈنگ میں لیوریج کیا ہوتی ہے؟
ادھار لیے گئے سرمائے کو استعمال کرتے ہوئے کرپٹو یا دیگر مالیاتی اثاثہ جات ٹریڈ کرنے کو لیوریج کہا جاتا ہے۔ یہ آپ کی قوتِ خرید یا فروخت میں اضافہ کرتا ہے تاکہ آپ اس سرمائے سے زیادہ کے ساتھ ٹریڈ کر سکیں جتنا کہ فی الوقت آپ کے والیٹ میں موجود ہے۔ اس کرپٹو ایکسچینج کے لحاظ سے کہ جس پر آپ ٹریڈ کرتے ہیں، آپ اپنے اکاؤںٹ بیلنس سے 100 گنا زیادہ تک ادھار لے سکتے ہیں۔
لیوریج کی رقم تناسب کے طور پر بیان کی جاتی ہے، جیسا کہ 1:5 (5x)، 1:10 (10x)، یا 1:20 (20x)۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ آپ کے سرمائے میں کتنے گنا تک اضافہ کیا گیا ہے۔ مثال کے طور پر، فرض کریں کہ آپ کے پاس اپنے ایکسیچنج اکاؤنٹ میں $100 موجود ہے لیکن آپ bitcoin (BTC) میں $1,000 مالیت کی پوزیشن کو کھولنا چاہتے ہیں۔ 10x لیوریج کے ساتھ، آپ کے $100 کی قوتِ خرید $1,000 کے مساوی ہو گی۔
لیوریج شدہ ٹریڈنگ کس طرح کام کرتی ہے؟
اس سے پہلے کہ آپ فنڈز ادھار لے سکیں اور لیوریج کو شروع کر سکیں، آپ کو اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں فنڈز کو ڈپازٹ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ آپ کی جانب سے فراہم کردہ ابتدائی سرمایہ وہ چیز ہے جسے ہم ضمانت کہتے ہیں۔ مطلوبہ ضمانت کا دارومدار آپ کے زیرِ استعمال لیوریج اور اس پوزیشن کی کُل مالیت پر ہوتا ہے جس کو آپ کھولنا چاہتے ہیں (جو مارجن کہلاتی ہے)۔
بالفرض آپ 10x لیوریج کے ساتھ Ethereum (ETH) میں $1,000 کی سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔ مطلوبہ مارجن $1,000 کا 1/10 ہو گا، یعنی آپ کو اھدار لیے گئے فنڈز کی ضمانت کے طور پر اپنے اکاؤنٹ میں $100 رکھنا ہوں گے۔ اگر آپ 20x لیوریج کو استعمال کرتے ہیں، تو آپ کا مطلوبہ مارجن اس سے بھی کم ہو گا ($1,000 کا 1/20 = $50)۔ لیکن یہ بات ذہن نشین رکھیں کہ لیوریج جتنا زیادہ ہو گا، لیکویڈیٹ ہونے کے خطرات بھی اتنے ہی زیادہ ہوں گے۔
ابتدائی مارجن ڈپازٹ کے علاوہ، آپ کو اپنے ٹریڈز کے لیے مارجن کی حد کو برقرار رکھنے کی ضرورت بھی ہو گی۔ جب مارکیٹ آپ کی پوزیشن کے خلاف حرکت کرتی ہے، اور مارجن بحالی کی حد سے کم ہو جاتا ہے، تو آپ کو لیکویڈیٹ ہونے سے بچنے کے لیے اپنے اکاؤنٹ میں مزید فنڈز کو رکھنے کی ضرورت ہو گی۔ اس حد کو بحالی کا مارجن بھی کہا جاتا ہے۔
لیوریج شدہ لانگ پوزیشن کی مثال
تصور کریں کہ آپ 10x لیوریج کے ساتھ BTC کی مد میں $10,000 مالیت کی لانگ پوزیشن کو کھولنا چاہتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ $1,000 بطور ضمانت استعمال کریں گے۔ اگر BTC کی قیمت میں 20% تک اضافہ ہوتا ہے، تو آپ کُل $2,000 (فیس کو مائنس کر کے) کا منافع حاصل کریں گے، جو اس $200 سے کہیں زیادہ ہے جو آپ اس صورت میں کماتے جب آپ لیوریج کو استعمال کیے بغیر اپنے $1,000 کو ٹریڈ کرتے۔
تاہم، اگر BTC کی قیمت 20% سے کم ہو جاتی ہے، آپ کی پوزیشن $2,000 نیچے چلی جائے گی۔ چونکہ آپ کا ابتدائی سرمایہ (ضمانت) محض $1,000 ہے، اس لیے 20% کمی تصفیے (آپ کا بیلنس صفر ہو جائے گا) کا باعث بنے گی۔ درحقیقت، مارکیٹ میں محض 10% کمی کے باعث بھی آپ کا تصفیہ ہو سکتا ہے۔ تصفیے کی اصل مالیت کا دارومدار آپ کے زیرِ استعمال ایکسچینج پر ہو گا۔
لیکویڈیٹ ہونے سے بچنے کے لیے، آپ کو اپنی ضمانت میں اضافے کے لیے اپنے والیٹ میں مزید فنڈز کو شامل کرنے کی ضرورت ہو گی۔ اکثر صورتوں میں، ایکسچینج آپ کو تصفیہ واقع ہونے سے پہلے ایک مارجن کال (مثلاً ایک ای میل جس میں آپ کو مزید فنڈز شامل کرنے کے لیے کہا جائے گا)۔
لیوریج شدہ شارٹ پوزیشن کی مثال
اب، تصور کریں کہ آپ 10x لیوریج کے ساتھ BTC پر $10,000 مالیت کی شارٹ پوزیشن کو کھولنا چاہتے ہیں۔ اس صورت میں، آپ کسی اور سے BTC کو ادھار لیں گے اور اسے موجودہ مارکیٹ کی قیمت پر بیچ دیں گے۔ آپ کی ضمانت $1,000 ہے، لیکن چونکہ آپ 10x لیوریج پر ٹریڈنگ کر رہے ہیں، اس لیے آپ $10,000 مالیت کے BTC کو بیچ سکتے ہیں۔
BTC کی موجودہ قیمت $40,000 پر فرض کرتے ہوئے، آپ نے 0.25 BTC کو ادھار لیا اور اسے بیچ دیا۔ اگر BTC کی قیمت 20% تک گر ($32,000 تک نیچے) جاتی ہے، تو آپ صرف $8,000 کے ساتھ 0.25 BTC کو واپس خرید سکتے ہیں۔ یہ چیز آپ کو $2,000 کا نیٹ منافع (فیس کو مائنس کر کے) دے گی۔
تاہم، اگر BTC میں $48,000 تک 20% اضافہ ہو جاتا ہے، تو 0.25 BTC کو واپس خریدنے کے لیے آپ کو اضافی $2,000 کی ضرورت ہوگی۔ چونکہ آپ کے اکاؤنٹ بیلنس میں صرف $1,000 موجود ہیں اس لیے آپ کی پوزیشن لیکویڈیٹ کر دی جائے گی۔ دوبارہ، لیکویڈیٹ ہونے سے بچنے کے لیے، آپ کو تصفیے کی قیمت تک پہنچنے سے پہلے اپنی ضمانت میں اضافہ کرنے کے لیے اپنے والیٹ میں مزید فنڈز کو شامل کرنے کی ضرورت ہو گی۔
کرپٹو ٹریڈ کرنے کے لیے لیوریج کیوں استعمال کیا جاتا ہے؟
جیسا کہ بیان کیا جا چکا ہے، ٹریڈرز اپنی پوزیشن کے سائز اور ممکنہ منافع جات میں اضافہ کرنے کے لیے لیوریج استعمال کرتے ہیں۔ لیکن جیسا کہ مندرجہ بالا مثالوں سے واضح ہے، لیوریج شدہ ٹریڈنگ زیادہ بڑے نقصانات کا باعث بھی بن سکتی ہے۔
لیوریج شدہ ٹریڈنگ کے ساتھ خطرات کا نظم کیسے کرتے ہیں؟
Binance پر مارجن ٹریڈںگ کیسے استعمال کریں؟
3. آپ کو اپنے مارجن والیٹ میں فنڈز کو ٹرانسفر کرنے کی ضرورت بھی ہو گی۔ کینڈل اسٹک چارٹ کے نیچے [Transfer Collaterals] پر کلک کریں۔

4. فنڈز کے ٹرانسفر کے لیے والیٹ، مطلوبہ مارجن اکاؤنٹ، اور ٹرانسفر ہونے والے کوائن کو منتخب کریں۔ رقم کو درج کریں اور [Confirm] پر کلک کریں۔ اس مثال میں، ہم 100 USDT کو کراس مارجن اکاؤنٹ پر ٹرانسفر کر رہے ہیں۔


7. آپ [Total] کے ذریعے USDT کی رقم کو درج کر کے، یا [Amount] کے ذریعے خریدے جانے والے BNB کی رقم کو درج کر کے لیوریج کے ساتھ BNB کو خرید سکتے ہیں۔ آپ استعمال کے لیے دستیاب بیلنس کے فیصد کو منتخب کرنے کے لیے ذیل میں موجود بار ڈریگ بھی کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد آپ کو وہ رقم دکھائی دے گی جو آپ اس ٹریڈ کے لیے ادھار پر لے رہے ہیں۔ پوزیشن کو کھولنے کے لیے [Margin Buy BNB] پر کلک کریں۔

اختتامی خیالات
لیوریج آپ کو کم ابتدائی سرمایہ کاری اور زیادہ منافع جات لانے کے امکان کے ساتھ بآسانی شروعات کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ اس کے باوجود، جب لیوریج مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کے ساتھ یکجا ہو جائے تو یہ فوری طور پر تصفیہ جات کے وقوع پذیر ہونے کا باعث بن سکتی ہے، بالخصوص جب آپ ٹریڈ کرنے کے لیے 100x لیوریج کا استعمال کرتے ہیں۔ لیوریج شدہ ٹریڈنگ پر عمل درآمد سے پہلے خطرات کی پڑتال کر لیں اور ہمیشہ احیتاط سے ٹریڈ کریں۔ بالخصوص لیوریج کو استعمال کرتے وقت، آپ کو ایسے فنڈز کبھی بھی ٹریڈ نہیں کرنے چاہیئں جنہیں آپ کھونے کی سکت نہیں رکھتے۔