CEX اور DEX میں کیا فرق ہے؟
ہوم
آرٹیکلز
CEX اور DEX میں کیا فرق ہے؟

CEX اور DEX میں کیا فرق ہے؟

نو آموز
شائع کردہ Dec 15, 2022اپڈیٹ کردہ Apr 6, 2023
9m

TL؛DR

ایک مرکزی ایکسچینج (CEX) رجسٹر شدہ صارفین کو کرپٹو کرنسی ایکسچینج سروسز کی پیشکش کرتی ہے۔ روایتی طور پر اس کی بنیادی سروس خریداروں اور فروخت کنندگان کو کسی آرڈر بُک کے ساتھ مماثل کرتی ہے، اگرچہ ایک CEX اپنے توثیق شدہ صارفین کو کرپٹو کی متعدد پراڈکٹس کی پیشکش کر سکتا ہے۔ CEX نوآموزوں کو ایک ایسا آسان ترین طریقہ کار فراہم کرتا ہے، جس کے ذریعے وہ بلاک چین انفراسٹرکچر اور ٹولز کے متعلق وسیع معلومات کے بنا ہی شروعات کر سکتے ہیں۔

ایک غیر مرکزی ایکسچینج (DEX) اپنی ایکسچینج سروسز چلانے کے لیے آن چین اسمارٹ معاہدہ جات استعمال کرتا ہے۔ زیادہ تر صورتوں میں، یہ اُس لیکویڈیٹی کے ساتھ لیکویڈیٹی پولز سے ٹوکنز سواپ کرے گا، جو دیگر صارفین سواپ فیس کے بدلے میں فراہم کرتے ہیں۔ 

آپ کو کسی DEX کے لیے رجسٹر کرنا درکار نہیں ہے، یعنی یہ والیٹ اور چند کرپٹو کے حامل کسی بھی فرد کے لیے میسر ہیں۔ DEXs غیر مرکزی فنانس (DeFi) کی دنیا میں داخلے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں اور صارفین کو خاطر خواہ آزادی فراہم کرتے ہیں۔ تاہم، ان میں CEX کی طرف سے فراہم کی جانے والی معاونت شامل نہیں ہوتی، اور انہیں استعمال کرنے پر ناقابل تصیح غلطیاں بھی ہو سکتی ہیں۔

تعارف

اگر آپ کرپٹو پر تحقیق کرتے رہے ہیں، تو ممکنہ طور پر آپ کا DEXs سے سامنا ہوا ہو گا۔ شاید آپ پہلے سے ہی Binance جیسے CEX کے صارف ہیں لیکن DEX استعمال کرنے کے خواہاں ہیں یا DeFi کے کسی ایسے تازہ ترین کوائن کو خریدنے کی تلاش میں ہیں، جو فی الوقت CEXs پر میسر نہیں ہے۔

اپنے خیالات سے قطع نظر، آپ کو انہیں استعمال کرنے کا فیصلہ کرنے سے قبل، CEX اور DEX کے مابین موجود پیچیدہ فرق معلوم ہونا چاہیئے۔ اس بنیاد پر کہ آپ کیا کرنا چاہتے ہیں اور آپ کس سطح کا تجربہ رکھتے ہیں، ہر ایک کے اپنے فوائد اور نقصانات ہیں۔

 

ایکسچینجز کی مختلف اقسام کا کیا مقصد ہے؟

آپ کے ایک نئے ٹریڈر ہونے یا صرف روایتی فنانس میں تجربہ رکھنے کی صورت میں، CEX اور DEX کے مابین فرق کرنا کٹھن ثابت ہو سکتا ہے۔ CEX کے کام کا طریقہ وہی ہے، جو اسٹاکس کی دنیا میں آپ کو ملنے والی دیگر کسی بھی چیز کا ہو سکتا ہے، جس میں — ایک واحد ادارہ آرڈر بُک استعمال کرتے ہوئے کارروائی انجام دیتا ہے، جہاں مارکیٹ میکرز اور ٹیکرز آرڈرز دیتے ہیں۔ اس کے بعد آرڈر بُک خریداروں کو فروخت کنندگان کے ساتھ مماثل کرتی ہے، اور ٹرانزیکشن کا تھوڑا سا حصہ بطور فیس لیتی ہے۔ 

اس کارروائی میں آرڈر بُک اور ایکسچینج ادارے کو مرکزی حیثیت حاصل ہے، جو ماڈل کو مرکزی بناتے ہیں۔ Binance جیسا CEX استعمال کرنے کے لیے، آپ کو مقامی ضابطہ کاریوں کے مطابق اکاؤنٹ تخلیق کرنا ہو گا، اور اپنی شناخت کی توثیق کروانی ہو گی۔ جب آپ اپنے CEX اکاؤںٹ میں ان اثاثہ جات کو ڈپازٹ کر لیتے ہیں، جنہیں آپ CEX پر ٹریڈ کرنے کے خواہاں ہیں، تو اس کے بعد ایکسچینج بھی انہیں اپنی تحویل میں لے لے گا۔

تاہم، ایک DEX کو اسمارٹ معاہدہ جات کے ذریعے چلایا جاتا ہے، جو کسی بلاک چین پر خودکار طور پر عمل کو انجام دینے والے کوڈ کے حصے ہوتے ہیں۔ کوئی ادارہ یا پراجیکٹ DEX تخلیق کرنے اور اسے چلانے میں معاونت فراہم کر سکتا ہے، لیکن تصوراتی طور پر یہ اُس وقت تک خود کو چلاتا ہے، جب تک لوگ اسے لیکویڈیٹی فراہم کرتے رہتے ہیں۔

CEXs کے برعکس، DEXs روایتی طور پر ٹریڈنگ کی سہولت کاری کرنے کے لیے آرڈر بُکس استعمال نہیں کرتے۔ اس کی بجائے، وہ بنیادی طور پر خودکار مارکیٹ میکر (AMM) کا ماڈل استعمال کرتے ہیں۔ DEX استعمال کرنے کے لیے، آپ کو صرف کرپٹو والیٹ اور چند کرپٹو درکار ہوں گے، (جوکہ کسی بھی قسم کی گیس / ٹرانزیکشن فیس کے لیے کافی ہوں)۔ اس کی غیر مرکزی نوعیت کے باعث، اس کے صارفین کے لیے کوئی رجسٹریشن یا اکاؤنٹ درکار نہیں ہے۔

CEX نوآموزوں کے لیے ایک صارف دوست تجربے کی پیشکش کرتا ہے اور داخلے کا آسان ذریعہ ہے۔ کسی بھی چیز کے غلط ہونے کی صورت میں، آپ ایکسچینج کی صارفی معاونت کی ٹیم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ ایک DEX کئی فوائد پر مشتمل ہوتا ہے لیکن یہ روایتی طور پر ایسے تجربہ کار صارفین کے لیے زیادہ پُر کشش ہوتے ہیں، جو استعمال میں آسانی پر غیر مرکزیت کو فوقیت دیتے ہیں۔

مرکزی ایکسچینجز: فوائد

صارف دوست 

Binance جیسا CEX اس امر پر توجہ مرکوز رکھتا ہے کہ وہ ہر طرح کے صارفین کے لیے صارف دوست تجربات فراہم کرے۔ کرپٹو پر آنے والے نوآموز افراد کو Binance تبدیلی جیسے تبدیلی کے آسان ٹولز تک رسائی حاصل ہوتی ہے، جبکہ تجربہ کار ٹریڈرز اسپاٹ ایکسچینج کے TradingView ٹولز استعمال کر سکتے ہیں۔ ایک CEX اپنی سروسز کے حصے کے طور پر ممکنہ طور پر مفصل رہنمائیوں کا حامل بھی ہو گا (Binance اکیڈمی ایک مثال ہے)۔

CEX پر رجسٹر کروانے کا عمل، کسی بینک میں اکاؤںٹ کھولنے کے عمل کے مترادف ہے۔ ہم میں سے بیشتر افراد اس سسٹم سے واقفیت رکھتے ہیں، لہٰذا تکنیکی معلومات کا حامل ہونا لازم نہیں ہے۔ متعدد CEXs کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کے ساتھ ادائیگی کی پیشکش کرتے ہیں، جس کے باعث آپ کی کرپٹو کی پہلی سرمایہ کاری ہر ممکن حد تک آسان ہو جاتی ہے۔

معاونت اور حفاظت

کرپٹو پر آنے والے نوآموز افراد کے لیے DEXs استعمال کرنے پر سب سے بڑی رکاوٹوں میں سے ایک یہ ہے کہ وہ غیر مرکزی ٹولز کے عادی ہو جاتے ہیں۔ کسی بھی قسم کی غلطی ہونے کی صورت میں کرپٹو والیٹس، ایڈریسز، گیس فیس، اور بلاک چین کے دیگر پہلوؤں میں ناقابل تلافی نقصان ہو سکتا ہے۔ ایسے کوئی سسٹم ایڈمنز موجود نہیں ہیں جو معاونت کی پیشکش کریں، اس لیے اپنی سیڈ عبارت کھونے یا کسی غلط والیٹ میں کرپٹو بھیجنے پر، آپ کو اپنی معاونت آپ کرنا ہو گی۔

اگر آپ CEX استعمال کرتے ہوئے ٹریڈ کرتے ہیں، تو آپ ان مشکلات سے بچ سکتے ہیں۔ مثلاً، آپ کے اپنے Binance اکاؤنٹ تک رسائی کھونے کی صورت میں صارفی معاونت آپ کی معاونت کر سکتی ہے، اور Binance پراڈکٹس میں اپنی کرپٹو منتقل کرنے پر گیس فیس ادا کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ یہ اقدامات صارفین کی معاونت کرتے ہیں اور انہیں ایسی ناقابل تصحیح غلطیاں کرنے سے بچا سکتے ہیں، جو کبھی کبھار DEXs پر لوگوں سے سرزد ہو جاتی ہیں۔

مزید انضمام شدہ سروسز

CEX پراڈکٹس اور انضمام شدہ سروسز کی وسیع رینج کی پیشکش کر سکتا ہے، جس کے باعث یہ کرپٹو کی ہمہ جہت شاپ بن جاتا ہے۔ Binance جیسے CEX پر، آپ پلیٹ فارم سے خارج ہوئے بنا ہی ٹریڈنگ اور اسٹیکنگ سروسز، NFT مارکیٹ پلیس، Launchpad، P2P ایکسچینج، اور اس سے کہیں زائد تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں، ان مختلف شعبہ جات کے مابین فنڈز منتقل کرنا آسان ہے۔ آپ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کر سکتے ہیں اور حتیٰ کہ Travala جیسے شراکت دار مرچنٹس کے ساتھ ڈیلز سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

مرکزی ایکسچینجز: نقصانات

حملے سے زد پذیری

بڑے مرکزی ادارہ جات کی حیثیت سے CEXs متواتر حملوں کی زد میں ہوتے ہیں، جس سے مراد یہ ہے کہ CEX پر صارف کے محفوظ شدہ کوئی بھی فنڈز چوری کیے جا سکتے ہیں۔ اگرچہ سکیورٹی CEXs کی ترجیح ہے، تاہم یہ ہیکس اور چوری کے خطرے کو کم نہیں کر سکتے۔ کئی سالوں میں، بڑی نوعیت کے کئی ہیکس واقع ہوئے ہیں، جیسا کہ Mt۔ Gox ہیک۔

ٹرانزیکشن کی اضافی فیس

آپ کی جانب سے CEX پر استعمال کردہ — اگر تمام سروسز نہیں، — تو تقریباً ہر سروس پر ٹرانزیکشن کی فیس عائد کی جائے گی۔ اکثر اوقات یہ سروس میں ہی مخفی یا "فطری طور پر موجود" ہوتی ہے۔ CEXs کے آپریشنل اخراجات زائد ہونے کے سبب، انہیں DEXs کی جانب سے پیش کردہ ٹرانزیکشن کی کم فیس کے ساتھ مقابلے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ تاہم، CEX کی اضافی ٹرانزیکشن کی فیس کا موازنہ DEX استعمال کرنے کی گیس فیس سے کیا جانا چاہیئے، جو چند نیٹ ورکس پر کافی زیادہ ہو سکتی ہے۔

صارف کو اثاثہ جات کی تحویل حاصل نہیں

CEX استعمال کرنے پر، آپ کو اپنی کرپٹو اس کے والیٹ ہی میں ڈپازٹ کروانی ہو گی۔ یعنی، آپ اپنے فنڈز کو CEX کے حوالے کرتے ہوئے ان کی تحویل سے دستبردار ہو جاتے ہیں۔ اس طرح، آپ انہیں اپنی مرضی کے مطابق نکلوانے کے قابل نہیں رہتے۔ کسی ایکسچینج کے قرض دار ہونے کی صورت میں یہ امر مسئلے کا باعث بن سکتا ہے اور آپ مکمل طور پر اپنے فنڈز کھو سکتے ہیں۔ یہ صورت حال بالکل ایسی ہی ہے، جیسے کسی بینک میں اپنے کیش کو محفوظ رکھا جائے — یعنی آپ بینک جا کر اپنے فنڈز تک رسائی حاصل نہیں کر سکتے۔ 

غیر مرکزی ایکسچینجز: فوائد

فنڈز کی تحویل

DEX استعمال کرتے ہوئے، آپ کسی ٹریڈ یا تعامل کے مکمل ہونے تک اپنے فنڈز کی تحویل نہیں کھوتے۔ یعنی، آپ انہیں اپنی مرضی کے مطابق منتقل اور محفوظ کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کی کرپٹو ایک ایسے والیٹ میں محفوظ ہے جس کی سیڈ عبارت تک رسائی صرف آپ کو حاصل ہے، تو آپ کو اپنے اثاثہ جات پر مکمل اختیار حاصل ہوتا ہے۔ غیر مرکزیت کے وکلاء کے لیے، یہ نہایت پیچیدہ عوامل میں سے ایک ہے۔

ڈیٹا کی حفاظت اور رازداری

DEX استعمال کرتے ہوئے ذاتی و شناختی معلومات فراہم کرنے اور اس بات کی فکر کرنے کی قطعاً ضرورت نہیں، کہ آیا یہ پوری طرح سے محفوظ ہیں۔ یعنی آپ کا ڈیٹا، آپ کی شناخت چُرانے کے خواہش مند بد نیت افراد سے محفوظ رہتا ہے۔ نوٹ کریں کہ کسی ایکسچینج کو استعمال کرنے پر، آپ مقامی ضابطہ کاریوں اور قوانین کے پابند ہوتے ہیں۔ 

داخلے میں حائل کم رکاوٹیں

گیس فیس کی ادائیگی اور ٹریڈ انجام دینے کے لیے DEX استعمال کرنے کے عمل میں صرف ایک والیٹ اور چند کرپٹو درکار ہوتے ہیں۔ یہ عمل عالمی سطح پر لوگوں کے بڑے گروپ کے لیے DEXs کو خاطر خواہ حد تک قابل رسائی بناتا ہے۔ غیر مرکزیت کے مداحوں کے لیے، یہ ایک بڑا فائدہ ہے، اور بیشتر افراد DEX کی مزید نجی نوعیت کو ترجیح دیتے ہین۔ یقیناً، انہیں مقامی قانون سازی کے زمرے، نیز کرپٹو ضابطہ کاری پر ہونے والے متعلہ مباحثوں کے دوران مدنظر رکھا جانا چاہیئے۔

غیر مرکزی ایکسچینجز: نقصانات

استعمال اور اندراج میں پیچیدہ

پہلی مرتبہ استعمال کرنے والے صارف کے لیے، DEX کو نیویگیٹ اور استعمال کرنے کے متعلق سیکھنا دشوار ہو سکتا ہے۔ ان تمام رکاوٹوں میں گیس کی فیس، لیکویڈیٹی پولز، والیٹس، اور سلِپیج شامل ہیں، جن پر قابو پایا جانا ہے۔ DEX کے پُر اعتماد انداز میں کام کرنے اور ذمہ دارانہ انداز میں سرمایہ کاری کرنے کے متعلق سمجھنے میں وقت درکار ہوتا ہے، لہٰذا آپ کو چاہیئے کہ دستیاب ٹولز کی سمجھ بوجھ حاصل کریں۔

آن اور آف ریمپ، فیاٹ کی کمی

گزشتہ طور پر، کرپٹو کی سمجھ بوجھ حاصل کرنے کے عمل کے دوران موجود نمایاں رکاوٹوں میں سے ایک، اپنا پہلا کوائن یا ٹوکن خریدنے کا عمل تھا۔ اب بطور معیار، CEXs کرپٹو خریدنے کے لیے کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ جیسے آپشنز کی پیشکش کرتے ہیں۔ اگرچہ چند DEXs فریق ثالث کے فراہم کنندگان کے ساتھ اس سروس کی پیشکش کرنے کا آغاز کر رہے ہیں، مگر زیادہ تر اب بھی کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتے۔ 

لیکویڈیٹی کی مشکلات

اوسطاً، بڑے CEXs کی نسبت DEXs مختصر حجم اور کم لیکویڈیٹی پر مشتمل ہوتے ہیں۔ CEX کے برعکس، DEX پر مارکیٹ کی وسعت کم ہو سکتی ہے، اور بڑی ٹریڈز قیمت پر نمایاں اثرات کا سبب بن سکتی ہیں۔ ایسے ٹریڈرز یا سرمایہ کاران، جو بڑے حجم پر مشتمل آرڈرز دیتے ہیں، اکثر اوقات اوؤر دی کاؤنٹر (OTC) ٹریڈرز یا Binance جیسی آرڈر کی وسیع بُکس استعمال کرتے ہوئے، مناسب قیمت حاصل کر سکتے ہیں۔

مجھے DEX یا CEX میں سے کس کا استعمال کرنا چاہیئے؟

اب تک، کرپٹو پر آنے والے نوآموز افراد کے لیے سادہ ترین تجربہ CEX کا استعمال ہے۔ یہ کسی غیر مرکزی بلاک چین کے انفراسٹرکچر کے ساتھ منسلک سیکھنے کے ابتدائی سفر کو ختم کر دیتا ہے۔ CEX کا استعمال کرتے ہوئے مسائل در پیش ہونے کی صورت میں، ایک معاونتی ٹیم ہر ممکن حد تک آپ کی معاونت اور رہنمائی کرے گی۔

مجموعی طور پر، CEX میں اپنے فنڈز تک رسائی کھونے یا انہیں کسی غلط ایڈریس پر ٹرانسفر کرنے جیسی ناقابل تصحیح غلطیاں انجام دینے کے مواقع کافی حد تک کم ہوتے ہیں۔ لہٰذا، پہلی مرتبہ کرپٹو کی سمجھ بوجھ حاصل کرنے یا کسی آسان اور ہموار سروس کو ترجیح دینے کی صورت میں، بطور حل، CEX آپ کے لیے موجود ہے۔

دوسری جانب، DeFi کی دنیا میں DEX ایک بہترین طریقہ کار ہے۔ آپ Ethereum ورچوئل مشین (EVM) کے کسی واحد والیٹ کے ساتھ، DeFi کی بڑی دنیا کو دریافت کر سکتے ہیں۔ کرپٹو کے پیشہ ور صارفین کے لیے DEX ایک متنوع آپشن ہے اور یہ اعلیٰ درجے کی آزادی کی پیشکش کرتا ہے۔

اگر آپ مارکیٹ میں کم کل مالیت رکھنے والے نئے پراجیکٹس کی وسیع رینج میں سرمایہ کاری کرنے کے خواہش مند ہیں، تو DEX بھی آپ کے لیے ایک بہترین حل ہے۔ اگرچہ CEXs اکثر اوقات نئے ٹوکنز لانچ کرتے رہتے ہیں، تاہم DEXs اب تک زیادہ تر نئے ٹوکنز کی سیلز اور لیکویڈیٹی کی سہولت کاری کرتے ہیں۔

مذکورہ بالا کو مدنظر رکھتے ہوئے، اور فوری فیصلہ کرنے میں معاونت کے لیے، ایکسچینج کی ہر قسم کے لیے ذیل میں بتائی گئی استعمال کی صورتوں سے رجوع کریں:

CEX

DEX

فیاٹ کرنسیز کے ساتھ بآسانی کرپٹو کی خرید اور فروخت انجام دیں

مارکیٹ میں کل کم مالیت رکھنے والے ایسے کوائنز اور ٹوکنز خریدیں، جو ممکنہ طور پر ایکسچینج پر موجود نہ ہوں

اپنی نجی کلید(کلیدوں) کی نظم کاری انجام دینے اور انہیں محفوظ رکھنے کی کوئی ضرورت نہیں

اپنی کرپٹو کی مکمل تحویل حاصل کریں

کم سلِپیج کے ساتھ زائد لیکویڈیٹی کی حامل مارکیٹس تک رسائی حاصل کریں

لیکویڈیٹی فراہم کرتے ہوئے ٹرانزیکشن فیس کمانے کے مواقع

مسائل در پیش ہونے کی صورت میں معاونت تک رسائی

روایتی طور پر کم فیس کی حامل غیر مرکزی سروسز

CEX ترک کیے بنا ہی پراڈکٹس کی وسیع رینج میں شامل ہوں

ایک سے زائد بلاک چینز پر DeFi پراڈکٹس کی مکمل رینج تک رسائی حاصل کریں

اختتامی خیالات

اگر آپ کوئی DEX استعمال کرنے کے متعلق سوچ رہے ہیں، تو آپ کو چاہیئے کہ اس رہنمائی میں موجود مواد کے علاوہ اپنی ذاتی تحقیق بھی انجام دیں۔ اگرچہ بعض افراد کو یہ فوائد دلچسپ معلوم ہوتے ہیں، تاہم ہم آپ کو ان کے استعمال اور ان سے منسلک ٹولز مکمل طور پر سمجھنے کا عمل یقینی بنانے کی تجویز دیتے ہیں۔

اس موضوع پر مزید معلومات کے لیے، ہمارے آرٹیکل غیر مرکزی ایکسچینج (DEX) کیا ہوتا ہے؟ سے رجوع کریں۔ اگر آپ اپنے زیر استعمل CEX کی پیش کردہ سروسز سے مطمئن ہیں، تو سوئچ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ بہت سے لوگوں کے لیے، CEX استعمال میں آسانی اور میسر معاونت کے بہترین امتزاج کی پیشکش کرتا ہے۔