دوہری سرمایہ کاری میں ٹریڈنگ کی 6 بہترین حکمت عملیاں
امواد کا جدول
تعارف
1. منافع جات لینا
2. کم قیمت پر خریدنا
3. اپنی HODL کردہ کرپٹو میں اضافہ کرنا
4. اپنے اسٹیبل کوائن کے ذخیرے میں اضافہ کرنا
5. مختصر مدت کی غیر مستحکم مارکیٹ میں اضافی کمائی
6. دو طرفہ پوزیشنز
اختتامی خیالات
دوہری سرمایہ کاری میں ٹریڈنگ کی 6 بہترین حکمت عملیاں
ہوم
آرٹیکلز
دوہری سرمایہ کاری میں ٹریڈنگ کی 6 بہترین حکمت عملیاں

دوہری سرمایہ کاری میں ٹریڈنگ کی 6 بہترین حکمت عملیاں

جدید
شائع کردہ May 6, 2022اپڈیٹ کردہ Dec 28, 2022
7m

TL؛DR

  • دوہری سرمایہ کاری میں، اپنے مارکیٹ ویو کے لحاظ سے مختلف حکمت عملیوں کو استعمال کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔ 

  • اگر آپ ایک کم تجربہ کار سرمایہ کار ہیں، تو آپ بآسانی منافع جات کما سکتے ہیں، کم قیمت پر خریداری کر سکتے ہیں، اور اپنے ہولڈ میں موجود کرپٹو اور اسٹیبل کوائنز پر سود کما سکتے ہیں۔ 
  • ایسے تجربہ کار سرمایہ کاران کے لیے، دوہری سرمایہ کاری کی متعدد پوزیشنز میں داخل ہونا اور مختصر مدت کے لیے اتار چڑھاؤ کی شکار مارکیٹ سے فائدہ اٹھانا ممکن ہے۔


تعارف

ایسے صارفین کے لیے Binance کمائی کی پراڈکٹس ایک اچھا نقطہ آغاز ہیں جو اپنی سرمایہ کاریوں کو متنوع بنانا چاہتے ہیں۔ دوہری سرمایہ کاری کمائی کے جدید ترین طریقوں میں سے ایک ہے اور مستقبل میں آپ کی مطلوبہ تاریخ اور قیمت پر کرپٹو کرنسی خریدنے یا بیچنے کا ذریعہ فراہم کرتی ہے۔ اپنی پوزیشن سے قطع نظر، مارکیٹ خواہ کسی بھی سمت میں حرکت کرے، آپ زیادہ سود پر مبنی آمدن کمائیں گے۔

اب جبکہ ہمیں بنیادی تصور سمجھ آ گیا ہے، تو درحقیقت ہم کمائی کیسے شروع کریں؟ درحقیقت، دوہری سرمایہ کاری کو استعمال کرنے کے بہت سے طریقے موجود ہیں۔ ان میں سے ہر ایک مارکیٹ کے لیے آپ کی ٹریڈںگ کی حکمت عملیوں اور پیشین گوئیوں کی معاونت کر سکتا ہے۔ آئیں اس کا تفصیلی جائزہ لیتے ہیں!


1. منافع جات لینا

اگرچہ اس میں محو ہو جانا کافی آسان ہے، لیکن اگر آپ کہیں سے منافع کما سکتے ہیں تو اسے لے لینا ہی بہتر رہتا ہے۔ اس مخصوص دوہری سرمایہ کاری کی حکمت عملی کے ساتھ، آپ اضافی منافع جات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور مستقبل میں اپنے بعض کرپٹو نفع جات حاصل کر سکتے ہیں۔
1.  Binance کمائی  پر مہنگی فروخت کی دوہری سرمایہ کاری کی پراڈکٹ منتخب کریں۔ اس مثال میں، ہم Ether (ETH) کی پراڈکٹ ملاحظہ کریں گے۔ ETH کی موجودہ قیمت $2,900 ہے (تمام قیمتیں BUSD میں دی گئی ہیں)۔

2. ہم ہدفی قیمت کو $3,500 اور تصفیہ جاتی تاریخ کو ایک ہفتے کی مدت تک کے لیے مقرر کریں گے۔ 

3. اس کے بعد اگر ڈپازٹ کردہ ETH ایک ہفتے کے اندر تصفیہ جاتی تاریخ پر پہنچ جاتا ہے، تو ہمیں اس کو ہدفی قیمت پر بیچنے کا موقع مل جائے گا۔ اگر تصفیہ جاتی تاریخ پر ETH کی قیمت 3,500 BUSD یا اس سے زیادہ ہوتی ہے، تو اسے BUSD کے عوض فروخت کر دیا جائے گا۔

یہ چیز لالچ کی وجہ سے اپنے منافع جات لینا بھول جانے یا ایسا نہ کرنے کی صورتحال کے امکان کو ختم کر دیتی ہے! بیک وقت، آپ APY بھی کما سکتے ہیں۔

4. اگر تصفیہ جاتی تاریخ پر آپ کی ہدفی قیمت پوری نہیں ہوتی، تو آپ تب بھی ڈپازٹ کردہ ETH پر APY کماتے رہیں گے اور ETH واپس وصول کرتے رہیں گے۔

 

2. کم قیمت پر خریدنا

کم قیمت پر خریدنے کا عمل ٹریڈںگ کی ایک اور عام حکمت عملی ہے جو آپ کو مارکیٹ کی مندی سے فائدہ اٹھانے کا موقع دیتی ہے۔ کم قیمت پر خریداری کر کے، آپ بعد ازاں مارکیٹ میں چڑھاؤ کی توقع کرتے ہیں جب آپ اسے منافع حاصل کرنے کے لیے بیچ سکیں۔ دوہری سرمایہ کاری کے ساتھ، اضافی سود پر مشتمل آمدنی حاصل کرتے ہوئے مستقبل میں کم قیمت پر ممکنہ خریداری کی منصوبہ بندی کرنا آسان ہوتا ہے۔

1. Binance کمائی پر سستی خریداری کی دوہری سرمایہ کاری کی پراڈکٹ منتخب کریں۔ اس مثال میں، ہم ایک BTC پراڈکٹ کو دیکھیں گے جسے  Tether (USDT) کے ذریعے خریدا جا سکتا ہے۔ BTC کی موجودہ قیمت $39,000 ہے۔

2. ہم ایک ہفتے کی تصفیہ جاتی تاریخ کے ساتھ BTC کے لیے $36,500 کی ہدفی قیمت کو منتخب کریں گے۔

3. اگر ہماری تصفیہ جاتی تاریخ پر مارکیٹ کی قیمت $36,500 یا اس سے کم ہوئی، مثال کے طور پر یہ $36,000، تو BTC کو ہماری ہدفی قیمت پر خریدا جائے گا۔ آپ کو اپنا کمایا گیا سود بھی حاصل ہو جائے گا۔ 

4. اگر تصفیہ جاتی تاریخ پر آپ کی ہدفی قیمت ($36,500) پوری نہیں ہوتی، تو آپ تب بھی ڈپازٹ کردہ USDT کو واپس وصول کرنے سے پہلے اس پر APY کمائیں گے۔

 

3. اپنی HODL کردہ کرپٹو میں اضافہ کرنا

دوہری سرمایہ کاری میں داخل ہوتے وقت، آپ کو ہمیشہ مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ پر شرط لگانے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ بلکہ درحقیقت، اگر قیمت نسبتاً مستحکم رہتی ہے یا آپ کی ہدفی قیمت تک نہیں پہنچتی، تو آپ اس وقت بھی پراڈکٹ کا اچھا استعمال کر سکتے ہیں۔ اس موقعے پر، ہم صرف سود کے ذریعے کرپٹو پر منافع جات کمانا چاہتے ہیں۔

1. Binance کمائی پر مہنگی فروخت کی دوہری سرمایہ کاری  کی پراڈکٹ منتخب کریں۔ اس مثال میں، ہم BTC کی پراڈکٹ کو دیکھیں گے۔ BTC کی موجودہ قیمت $39,000 ہے۔

2. ہم ایک ہفتے کی تصفیہ جاتی تاریخ کے ساتھ BTC کے لیے $40,000 کی ہدفی قیمت کو منتخب کریں گے۔

2. بآسانی APY کو حاصل کرنے کے لیے، ہم امید کرتے ہیں کہ Bitcoin کی قیمت مستحکم رہے گی یا اس میں کمی واقع ہو گی اور یہ ہدفی قیمت کو پورا کرنے سے قاصر ہو گی۔

3. تصفیہ جاتی تاریخ پر، BTC کی قیمت $38,000 ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ اپنے ڈپازٹ کردہ BTC کو اپنے پاس رکھیں گے اور کمایا ہوا تمام سود وصول کریں گے۔ یہ آپ کو اپنی کرپٹو ہولڈنگز پر زیادہ سود کمانے کا ایک آسان طریقہ فراہم کرتا ہے۔

 

4. اپنے اسٹیبل کوائن کے ذخیرے میں اضافہ کرنا

ہم میں سے بہت سے لوگ اسٹیبل کوائنز کو ایک ایسے طریقے کے طور پر دیکھتے ہیں جس کے ذریعے بلاک چین کے ایکو سسٹم میں حاصل شدہ منافع جات کو برقرار رکھا جا سکتا ہے۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم انہیں بھی کمانے کے قابل نہیں بنا سکتے۔ اگر ہمیں ہدفی قیمت پوری نہ ہونے کی امید ہو، تو اس صورت میں یہ حکمت عملی گزشتہ سے مماثل ہوتی ہے۔
1. Binance کمائی پر سستا خریدنے کی دوہری سرمایہ کاری کی پراڈکٹ کو سبسکرائب کریں۔ اس مثال میں، ہم ایک MATIC پراڈکٹ کو دیکھیں گے جسے USDT کے ذریعے خریدا جا سکتا ہے۔ MATIC کی موجودہ قیمت $1.20 ہے۔

2. ہم ایک ہفتے کی تصفیہ جاتی تاریخ کے ساتھ MATIC کے لیے $1.10 کی ہدفی قیمت کو منتخب کریں گے۔

2. اسٹیبل کوائن کا APY کمانے کے لیے، ہم امید کرتے ہیں کہ MATIC کی قیمت مستحکم رہے گی یا اس میں اضافہ ہو گا اور یہ ہدفی قیمت کو پورا کرنے سے قاصر ہو گی۔

3. تصفیہ جاتی تاریخ پر، MATIC کی قیمت $1.22 ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ اپنے ڈپازٹ کردہ USDT کو اپنے پاس رکھیں گے اور اسٹیبل کوائن سے کمایا گیا تمام سود وصول کریں گے۔ یہ آپ کو اپنی اسٹیبل کوائن ہولڈنگز پر زیادہ سود کمانے کا ایک آسان طریقہ فراہم کرتا ہے۔


5. مختصر مدت کی غیر مستحکم مارکیٹ میں اضافی کمائی

ہماری پچھلی چار حکمت عملیوں نے آپ کی حکمت عملی کے لحاظ سے سود کمانے اور پہلے سے طے شدہ قیمتوں پر خرید و فروخت کرنے کے آسان طریقے فراہم کیے ہیں۔ تاہم، دوہری سرمایہ کاری کے ساتھ مزید تجربہ کار انداز میں کھیلنے کا موقع بھی ہوتا ہے۔

ہمیشہ کی طرح، سرمایہ کاری میں ایک فطری خطرہ موجود ہوتا ہے۔ یہ حکمت عملی صرف ایسے تجربہ کار سرمایہ کاران کو استعمال کرنی چاہیئے جو غیر مستحکم مارکیٹس میں پر اطمینان رہتے ہیں۔ اس ایپلیکیشن کے ساتھ، ہم مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کی توقع کرتے ہیں لیکن یہ چیز واضح نہیں کہ آیا مارکیٹ میں تیزی آئے گی یا پھر یہ مندی کی جانب جائے گی۔
اس صورت حال سے فائدہ اٹھانے کے لیے، ہمیں سستا خریدنے اور مہنگا بیچنے کی حکمت عملی پر مبی پراڈکٹس کا مجموعہ استعمال کرنا ہو گا۔ آئیں ایک مثال پر نظر ڈالتے ہیں۔
1. Binance کمائی پر مہنگا بیچنے کی دوہری سرمایہ کاری کی پراڈکٹ منتخب کریں۔ اس مثال میں، ہم BNB کی پراڈکٹ کو دیکھیں گے۔ BTC کی موجودہ قیمت $395 ہے۔

2. ہم ایک ہفتے کی تصفیہ جاتی تاریخ کے ساتھ BNB کے لیے $420 کی ہدفی قیمت کو منتخب کریں گے۔

3. یہ مارکیٹ اتار چڑھاؤ کا شکار ہے، جس کا مطلب ہے کہ دو چیزیں وقوع پذیر ہو سکتی ہیں۔ 

  1. اگر ہدفی قیمت پوری نہیں ہوتی ہے، تو آپ اپنا BNB اور حاصل کردہ سود اپنے پاس رکھیں گے۔ آپ مہنگا بیچنے کا ایک نیا آرڈر تخلیق کر سکتے ہیں، جس سے آپ زیادہ سود کما سکتے ہیں یا اسے زیادہ قیمت پر بیچ سکتے ہیں۔ 
  2. اگر ہدفی قیمت پوری ہو جاتی ہے، تو آپ اپنے BNB کو $420 فی یونٹ پر بیچ دیں گے اور سود حاصل کریں گے۔ آپ سستا خریدنے کا آرڈر دے سکتے ہیں، جو آپ کو کم قیمت پر کرپٹو خریدنے کا موقع فراہم کرے گا۔ 

4. جب بھی آپ کی ہدفی قیمت پوری ہو جائے، تو دوسری سمت میں موجود دوہری سرمایہ کاری کی پراڈکٹس کو آزمائیں۔ اگر ہدفی قیمت پوری نہیں ہوتی ہے، تو اس وقت تک اسی سمت کے ساتھ جاری رکھیں جب تک کہ ہدفی قیمت پوری نہ ہو جائے۔ 

4. مارکیٹ میں یہ اندازِ تعامل، آپ کے منافع جات میں اضافہ کرتے ہوئے آپ کو کم قیمت پر خریدنے یا زیادہ قیمت پر بیچنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔


6. دو طرفہ پوزیشنز

ہماری حتمی حکمت عملی، پچھلی حکمت عملی سے مماثلت رکھتی ہے، لیکن اس صورت میں ہم بیک وقت دو پوزیشنز کھولتے ہیں۔ ایسا کرنے کے لیے، آپ کو دو قسم کے ٹوکنز ہولڈ کرنے کی ضرورت ہو گی: ایک کرپٹو میں (جیسے BNB) اور دوسرا اسٹیبل کوائن میں (جیسے USDT)۔ اگر BNB کی قیمت فی الوقت $390 ہے تو آئیں دیکھتے ہیں کہ یہ کیسے کام کرتا ہے۔ 

1. BNB کی مہنگا بیچنے کی دوہری سرمایہ کاری کی اس پراڈکٹ کو سبسکرائب کرنے کے لیے BNB استعمال کریں جس کی ہدفی قیمت $420 اور تصفیہ جاتی تاریخ ایک ہفتے پر مقرر کی جاتی ہے۔
2. BNB کی سستا خریدنے کی دوہری سرمایہ کاری کی پراڈکٹ کو سبسکرائب کرنے کے لیے BNB استعمال کریں۔ ایک ہفتے کی تصفیہ جاتی تاریخ کے ساتھ اپنی ہدفی قیمت کو $360 پر سیٹ کریں۔

3. مارکیٹ کا عدم استحکام تین ممکنہ نتائج کا سبب بن سکتا ہے: 

  1. دونوں پوزیشنز کی ہدفی قیمت پوری نہیں ہوئی کیونکہ قیمت $360 اور $420 کے درمیان رہتی ہے۔ اس صورت میں، آپ اپنے اصل BNB اور USDT ڈپازٹس کو، دونوں کرنسیز میں کمائے گئے سود سمیت اپنے پاس رکھیں گے۔ 

  2. BNB کی قیمت $420 تک پہنچنے یا اس سے زیادہ ہونے کا مطلب یہ ہے، کہ مہنگا بیچنے کی پوزیشن کی ہدفی قیمت پوری ہو چکی ہے۔ آپ کا BNB اور جمع شدہ سود $420 فی یونٹ کے حساب سے بیچا جائے گا، اور آپ اپنے سستا خریدنے کے USDT ڈپازٹ کے ساتھ کمائے گئے سود کو بھی اپنے پاس رکھیں گے۔ مختصر یہ کہ، آپ BNB کو بیچ کر منافع حاصل کر سکتے ہیں اور USDT کی مد میں بھی سود جمع کر سکتے ہیں۔
  3. BNB کی قیمت $360 تک پہنچنے یا اس سے زیادہ ہونے کا مطلب یہ ہے، کہ سستا خریدنے کی پوزیشن کی ہدفی قیمت پوری ہو چکی ہے۔ آپ اپنی مرضی کی قیمت پر BNB کو خریدیں گے اور اپنا سود وصول کریں گے، اور آپ کمائے گئے سود سمیت اپنے مہنگا بیچنے کے BNB ڈپازٹ کو بھی اپنے پاس رکھیں گے۔ مختصر یہ کہ، آپ BNB کو نسبتاً کم قیمت پر خرید سکتے ہیں جبکہ اس دوران آپ BNB کی مد میں سود کمانا بھی جاری رکھ سکتے ہیں۔


اختتامی خیالات

محض سود کمانے اور خریدنے یا بیچنے کے علاوہ بھی دوہری سرمایہ کاری میں مزید بہت کچھ موجود ہے۔ آپ APY کے اضافی بونس کے ساتھ اپنی ٹریڈنگ کی حکمت عملیوں کی منصوبہ بندی کرنے کے طریقے کے طور پر اس پراڈکٹ کو استعمال کر سکتے ہیں۔ لہٰذا، اگر آپ اپنی سرمایہ کاریوں کو متنوع بنانے کا ذریعہ ڈھونڈ رہے ہیں، تو دریافت کرنے کے لیے دوہری سرمایہ کاری ایک بہترین پراڈکٹ ہے۔

اعلامیہ: دوہری سرمایہ کاری اصل رقم کی ضمانت دینے والی پراڈکٹ نہیں ہے۔ سبسکرائب شدہ اثاثہ جات لاک کر دیے جاتے ہیں اور صارفین تصفیہ جاتی تاریخ سے قبل انہیں منسوخ یا ریڈیم نہیں کر سکتے۔ اگر تصفیہ جاتی تاریخ پر خریدنے کے لیے مارکیٹ کی قیمت آپ کی ہدفی قیمت سے بہت نیچے گر جاتی ہے، تو آپ کو مارکیٹ کی قیمت کی نسبت زیادہ قیمت پر خریداری کرنی پڑے گی، اور صورتحال اس کے برعکس ہونے پر بھی ایسا ہی ہو گا۔ Binance قیمت کے اتار چڑھاؤ کی وجہ سے ہونے والے کسی قسم کے نقصانات کی ذمہ داری قبول نہیں کرتا۔ براہ کرم سبسکرائب کرنے سے پہلے پراڈکٹ کی تمام شرائط بغور پڑھیں۔