فیاٹ کرنسی کیا ہوتی ہے؟
ہوم
آرٹیکلز
فیاٹ کرنسی کیا ہوتی ہے؟

فیاٹ کرنسی کیا ہوتی ہے؟

نو آموز
شائع کردہ Jan 3, 2019اپڈیٹ کردہ Dec 12, 2022
5m

فیاٹ کرنسی کیا ہوتی ہے؟

آسان لفظوں میں، فیاٹ کرنسی ایک ایسا قانونی ٹینڈر ہے، جو کسی مادی چیز یا اشیاء کی بجائے اپنی اجراء کنندہ حکومت سے اپنی قدر اخذ کرتی ہے۔ فیاٹ کرنسی کی قدر قائم کرنے والی حکومت کی صلاحیت، رقم کی اس قسم میں کلیدی اہمیت رکھتی ہے۔ پوری دنیا میں زیادہ تر ممالک کی جانب سے فیاٹ کرنسی استعمال میں لاتے ہوئے اشیاء اور سروسز خریدی، سرمایہ کاری، اور بچت انجام دی جاتی ہے۔ فیاٹ کرنسی کی جانب سے قانونی ٹینڈر کی قدر قائم کرنے میں گولڈ اور کمیونٹی کے دیگر سسٹمز کے متبادل کے طور پر کام کرتا ہے۔


فیاٹ کرنسی کی ترقی

صدیوں قبل، چائنہ میں فیاٹ کرنسی کی ابتدا ہوئی۔ 11ویں صدی میں Szechuan صوبے کی جانب سے کاغذی رقم کا اجراء کیا گیا۔ اس کو پہلے پہل سلک، گولڈ، یا سلور کے متبادل کے طور پر ایکسچینج کیاجا سکتا تھا۔ لیکن آخر کار 13ویں صدی کے دوران Kublai Khan کے اختیار میں آنے کے بعد سے فیاٹ کرنسی کا سسٹم قائم کیا گیا۔ تاریخ دانوں کی جانب سے منگول سلطنت، پستی میں گرنے کی اضافی خرچے اور افراط زر کی وجوہات کے ساتھ، اس رقم کے باعث زوال کا شکار ہوئی۔

17ویں صدی کے دوران یورپ میں فیاٹ کرنسی کا استعمال عمل میں لایا گیا، جسے اسپین، سویڈن، اور نیدرلینڈ نے بھی اپنایا۔ سویڈن میں یہ سسٹم ناکامی کا شکار ہوا اور بالاآخر حکومت کی جانب سے اسے سلور اسٹینڈرڈ کے لیے چھوڑ دیا گیا۔ آںے والی اگلی دو صدیوں میں، نئے فرانس نے کینیڈا میں، امریکی کالونیز، اور پھر امریکی فیڈرل حکومت کی جانب سے بھی ملے جلے نتائج کے ساتھ فیاٹ رقم کو آزمایا گیا۔

20ویں صدی تک، امریکہ کی جانب سے محدود بنیاد پر اشیاء پر مبنی کرنسی کو پھر سے استعمال میں لانے کا آغاز کیا گیا۔ 1933 میں، حکومت کی جانب سے کاغذی رقم کو گولڈ کے متبادل کے طور پر استعمال میں لانے کا عمل روک دیا گیا۔ 1972 تک، صدر Nixon کی زیر صدارت، امریکہ نے گولڈ اسٹینڈرڈ کو بالکل چھوڑ دیا گیا، جس کے باعث بین الاقوامی سطح پر یہ اختتام پذیر ہوئی، اور فیاٹ کرنسی کے سسٹم پو سوئچ کیا گیا۔ اس کے باعث پوری دنیا میں فیاٹ کرنسی کا استعمال عمل میں لایا گیا۔


فیاٹ کرنسی بمقابلہ۔ گولڈ اسٹینڈرڈ

گولڈ اسٹینڈرڈ سسٹم کے باعث کاغذی بلز کے گولڈ میں تبادلے کا آغاز ہوا۔ درحقیقت تمام کاغذی رقم، گولڈ کی اُس محدود مقدار کی تقویت یافتہ تھی، جو حکومت کے پاس موجود تھی۔ اشیاء پر مبنی سسٹم کے تحت، حکومتیں اور بینکس صرف اپنے گولڈ ذخائر میں برابر قدر موجود ہونے پر، معیشت میں کوئی نئی کرنسی متعارف کروا سکتی ہیں۔ اس سسٹم کے باعث، حکومت کی جانب سے رقم تخلیق کرنے اور اُن کی کرنسی کی صرف معاشی عوامل پر منحصر قدر بڑھانے کی اہلیت محدود ہو گئی۔

جبکہ دوسری جانب، فیاٹ کرنسی سسٹم کے تحت، رقم کی کسی بھی شے میں منتقلی ممکن نہیں ہو سکتی۔ فیاٹ رقم کے ساتھ، اتھارٹیز براہ راست اپنی کرنسی کی قدر پر اثرات مرتب کر سکتی ہیں اور انہیں معاشی حالات سے منسلک کر سکتی ہیں۔ حکومتوں اور ان کے ممالک کے مرکزی بینکس کے جانب سے کرنسی کے سسٹم پر کافی زیادہ کنٹرول رکھا گیا ہے۔ وہ مختلف ٹولز کے ساتھ بدلتے ہوئے مالیاتی ایونٹس جیسا کہ فریکشنل ریزرو بینکنگ اور مقداری نرمی کی تخلیق پر ردعمل کا اظہار کر سکتے ہیں۔

گولڈ اسٹینڈرڈ کے وکلاء کے مطابق، اشیاء پر مبنی کرنسی کا سسٹم زیادہ مستحکم رہتا ہے، کیونکہ یہ کسی مادی اور قابل قدر شے کا تفویت یافتہ ہے۔ فیاٹ کرنسی کی معاونت کرنے والے افراد کے مطابق گولڈ کی قیمتیں برقرار رہی ہیں۔ اس زمرے میں، اشیاء پر مبنی کرنسی اور فیاٹ رقم دونوں کی قدر اور مالیت میں تبدیلی آ سکتی ہے۔ لیکن فیاٹ کرنسی کے نظام کے ساتھ، معاشی بدحالی کی صورت میں حکومت مزید لچک پذیر انداز میں کام کر سکتی ہے۔


فیاٹ کرنسی استعمال میں لانے کے فوائد اور نقصانات

معیشت دانوں اور دیگر مالیاتی ماہرین فیاٹ کرنسی کے لیے متفق نہیں ہیں۔ حمایت اور مخالفت کرنے والے افراد کی جانب سے اس کرنسی سسٹم کے فوائد اور نقصانات پر مباحثہ کیا جاتا ہے۔

  • نایابی: فیاٹ رقم، گولڈ کے جیسی مادی اشیاء کی نایابی سے متاثر اور محدود نہیں ہوتی۔

  • لاگت: فیاٹ رقم، اشیاء پر مبنی رقم کی نسبت تیار کرنے کے لیے زیادہ مناسب ہیں۔

  • رد عمل کااظہار: فیاٹ کرنسی کی جانب سے حکومتوں اور ان کے مرکزی بینکس کو معاشی مسائل کے متعلق بات کرنے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔

  • بین الاقوامی ٹریڈ: فیاٹ کرنسی کو دنیا بھر میں قومیں استعمال کرتی ہیں، جس سے یہ بین الاقوامی ٹریڈ کے لیے کرنسی کی قابل قبول قسم بن جاتی ہے۔

  • سہولت: گولڈ کے برخلاف، فیاٹ کی رقم کسی ایسے مادی ذخائر پر اعتماد کرتی ہے، جسے اسٹوریج، حفاظت، نگرانی، اور دیگر مہنگے تقاضے درکار ہوتے ہیں۔

  • کوئی اصل قدر نہیں: فیاٹ کرنسی میں کوئی اصل قدر موجود نہیں ہوتی۔ اس عمل سے حکومتیں کسی بھی شے کے بنا رقم تخلیق کر سکتی ہیں، جس سے شدید افراط زر سے سامنا ہوتا ہے اور ان کا معاشی نظام انتشار کا شکار ہو جاتا ہے۔

  • گزشتہ طور پر پُر خطر: گزشتہ طور پر، فیاٹ کرنسی کے سسٹمز کے نافذ ہونے سے عمومی طور پر مالیاتی انتشار پھیلتا ہے، جس سے ان سسٹمز میں موجود خطرات ظاہر ہوتے ہیں۔

فیاٹ کرنسی بمقابلہ۔ کرپٹو کرنسی

فیاٹ کرنسی اور کرپٹو کرنسی کے مابین جو امر مشترک ہے، وہ یہ ہے کہ ان میں سے دونوں ہی کسی مادی اشیاء کی جانب سے تقویت یافتہ نہیں ہیں - لیکن ان کی مسابقت یہیں ختم ہو جاتی ہے۔ جیسا کہ فیاٹ کرنسی کو حکومتوں اور مرکزی بینکس کی جانب سے کنٹرول کیا جاتا ہے، کرپٹو کرنسیز منقسم ڈیجیٹل لیجر جنہیں بلاک چین کہا جاتا ہے، ان کے باعث لازمی طور پر غیر مرکزی ہیں۔

کرنسی کے ان دو سسٹمز کے مابین موجود ایک اور قابل توجہ فرق یہ ہے کہ، رقم کی یہ دونوں اقسام کس طرح تیار کی جاتی ہیں۔ زیادہ تر کرپٹو کرنسیز کی طرح، Bitcoin کی سپلائی محدود اور کنٹرول میں ہے۔ اس کے برخلاف، بینکس قوم کی معاشی ضروریات کے متعلق اپنے فیصلوں کے مطابق، کسی بھی شے کے بنا فیاٹ رقم بنا سکتے ہیں۔

کرپٹو کرنسیز کے رقم کی ڈیجیٹل قسم ہونے کے باعث کوئی مادی فریق مخالف نہیں ہے اوریہ بارڈر کی قید سے آزاد ہیں، جس سے انہیں دنیا بھر میں ٹرانزیکشنز انجام دینے کے لیے کم پابندیوں کا سامنا ہے۔ علاوہ ازیں، ٹرانزیکشنز نا قابل واپسی ہوتی ہیں، اور فیاٹ سسٹم سے موازنہ کرنے پر، کرپٹو کرنسیز کی فطرت کے باعث ٹریکنگ کا عمل زیادہ مشکل ہو جاتا ہے۔

یاد رکھیں، کرپٹو کرنسی مارکیٹ نہایت چھوٹی ہے، اس لیے، یہ روایتی مارکیٹس سے زیادہ اتار چڑھاؤ کی زد میں ہے۔ کرپٹو کرنسیز کے عالمی سطح پر قبول نہ ہونے کی وجوہات میں سے ایک وجہ یہ ہے، لیکن جیسا کہ کرپٹو کی معیشت بڑھ اور مضبوط ہو رہی ہے، اتار چڑھاؤ کے گھٹنے کے امکانات موجود ہیں۔


اختتامی خیالات

کرنسی کی ان دونوں اقسام کا مستقبل غیر یقینی ہے۔ جیسا کہ کرپٹو کرنسیز کے لیے سفر ابھی باقی ہے اور یہ یقیناً کافی زیادہ چیلنجز کا سامنا کریں گی، فیاٹ کرنسی کی ہسٹری رقم کی اس قسم کے کمزور پہلوؤں کو بیان کرتی ہے۔ اسی باعث متعدد افراد اپنی مالیاتی ٹرانزیکشنز کی کم از کم کچھ فیصد کے لیے کرپٹو کرنسی کے سسٹم کی جانب بڑھنے کی ممکنات دریافت کر رہے ہیں۔

Bitcoin اور کرپٹو کرنسیز کی تخلیق کے پس پردہ اہم خیالات میں سے ایک خیال ایک ایسی نئی قسم کی رقم دریافت کرنا تھی، جو منقسم پیئر-ٹو-پیئر نیٹ ورک پر تیار کی گئی ہے۔ Bitcoin کو فیاٹ کرنسی کے سارے سسٹم کے متبادل کے طور پر تخلیق نہیں کیا گیا تھا، لیکن ایک معاشی نیٹ ورک کے جیسے متبادل کی پیشکش کرنے کے امکانات موجود ہیں۔ اس میں پھر بھی بہتر معاشرے کے لیے اچھے مالیاتی سسٹم تخلیق کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

پوسٹس شیئر کریں
ایک اکاؤنٹ کو رجسٹر کریں
آج ہی ایک Binance اکاؤنٹ کھولتے ہوئے اپنی معلومات عمل میں لائیں