کرپٹو کرنسیز کے پس پردہ موجود ٹیکنالوجی، بلاک چین ہے۔ اس کی جانب سے نیٹ ورک پر موجود ہر صارف کو ایک دوسرے پر اعتماد کیے بنا ہی رضامندی کا اظہار کرنے کی اجازت دی جاتی ہے۔
شروع کے دن
1991 میں تحقیقی سائنسدانوں Stuart Haber اور W. Scott Stornetta کی جانب سے ٹائم اسٹیمپنگ کی حامل ڈیجیٹل دستاویزات کے لیے عملی حل کے طور پر کمپیوٹر سے حساب کتاب متعارف کروانے پر، بلاک چین ٹیکنالوجی کے پس پردہ موجود تصور بیان کیا گیا، تاکہ یہ دستاویزات پیچھے کی تاریخوں میں نہ جا سکیں یا ایک دوسرے سے ٹیمپر نہ ہو سکیں۔
سسٹم کی جانب سے ٹائم اسٹیمپ شدہ دستاویزات کو محفوظ کرنے کے لیے کرپٹو گرافک انداز میں بلاکس کی ایک محفوظ چین کو استعمال میں لایا گیا اور 1992 میں Merkle ٹریز کو ڈیزائن میں شامل کرتے ہوئے، ایک بلاک میں متعدد دستاویزات محفوظ کرنے کی اجازت دے کر اسے مزید موثر بنایا گیا۔ تاہم، یہ ٹیکنالوجی ناقابل استعمال ہو گئی اور Bitcoin کے آغاز سے چار سال قبل، 2004 میں یہ پیٹنٹ مکمل طور پر ختم ہو گیا۔
دوبارہ قابل استعمال پروف آف ورک
2004 میں Hal Finney (Harold Thomas Finney II) نامی کمپیوٹر سائنسدان اور کرپٹو گرافی کے ماہر کی جانب سے RPoW نامی دوبارہ قابل استعمال پروف آف ورک سسٹم متعارف کروایا گیا۔ یہ سسٹم ناقابل ایکسچینج یا نان فنجیبل ہیش کیش پر مبنی پروف آف ورک ٹوکن حاصل کرتے ہوئے کام کرتا ہے اور اس کے بدلے میں RSA کا دستخط شدہ ٹوکن تخلیق کرتا ہے، جو اس کے بعد ایک فرد سے دوسرے فرد کی جانب ٹرانسفر کیا جا سکتا ہے۔
RPoW کی جانب سے دوہرے اخرجات کے مسئلے کو ایک بااعتماد سرور پر رجسٹر شدہ ٹوکنز کی ملکیت برقرار رکھتے ہوئے حل کیا گیا، جو صارفین کو حقیقی وقت میں دنیا کے کسی کونے سے بھی اس کی درستگی اور سالمیت کی تصدیق کرنے کی اجازت دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔
RPoW کو کرپٹو کرنسیز کی تاریخ میں ایک ابتدائی پروٹو ٹائپ اور ایک نمایاں ابتدائی قدم سمجھا جا سکتا ہے۔
Bitcoin نیٹ ورک
2008 کے آخر میں، Bitcoin نامی غیر مرکزی پیئر-ٹو-پیئر الیکٹرانک کیش سسٹم متعارف کروانے والے وائٹ پیپر کو، Satoshi Nakamoto کا تخلص استعمال کرنے والے فرد یا گروپ کی جانب سے کرپٹو گرافی کی میلنگ فہرست میں پوسٹ کیا گیا۔
Bitcoin میں موجود دوہرے اخراجات کے تحفظ کو ٹرانزیکشنز ٹریک اور توثیق کرنے کے لیے، ہیش کیش پروف آف ورک الگورتھم پر مبنی ہوتے ہوئے، لیکن RPoW کی طرح ہارڈ ویئر معتبر منقسم شدہ خصوصیت استعمال میں لانے کی بجائے، غیر مرکزی پیئر-ٹو-پیئر پروٹوکول کی جانب سے فراہم کیا گیا تھا۔ مختصراً، Bitcoins انفرادی مائنرز کی جانب سے پروف آف ورک میکانزم استعمال کرتے ہوئے انعامات کے لیے "مائن" کیے جاتے ہیں اور پھر نیٹ ورک میں غیر مرکزی نوڈز کے ذریعے ان کی توثیق کی جاتی ہے۔
3 جنوری 2009 کو، Satoshi Nakamoto کی جانب سے پہلا Bitcoin بلاک مائن کرنے پر Bitcoin وجود میں آیا، جو 50 Bitcoins کے انعام پر مشتمل تھا۔ Bitcoin کا پہلا وصول کنندہ Hal Finney تھا، جس نے 12 جنوری 2009 کو دنیا کی پہلی Bitcoin ٹرانزیکشن میں Satoshi Nakamoto سے 10 Bitcoins حاصل کیے۔
Ethereum
2013 میں، ایک پروگرامر اور Bitcoin میگزین کے شریک بانی، Vitalik Buterin نے کہا کہ Bitcoin کو غیرمرکزی ایپلیکیشنز بنانے کے لیے اسکرپٹنگ زبان کی ضرورت ہے۔ Vitalik کی جانب سے کمیونٹی کی رضامندی حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد، Ethereum نامی ایک نیا بلاک چین پر مبنی منقسم شدہ کمپیوٹنگ پلیٹ فارم بنانے کی شروعات کی گئی، جواسکرپٹنگ کی خصوصیت پر مشتمل تھا، اور اسے اسمارٹ معاہدہ جات کہا گیا۔
اسمارٹ معاہدہ جات Ethereum بلاک چین پر تعینات اور عمل درآمد کیے جانے والے پروگرامز یا اسکرپٹس ہوتے ہیں، مثلاً انہیں مخصوص شرائط پوری ہونے پر ٹرانزیکشن کے لیے استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔ اسمارٹ معاہدہ جات پروگرامنگ کی مخصوص زبانوں میں لکھے اور بائٹ کوڈ میں یکجا کیے جاتے ہیں، جو بعد میں Ethereum ورچوئل مشین (EVM) نامی غیر مرکزی ٹیورنگ مکمل ورچوئل مشین کی جانب سے پڑھے اور عمل درآمد کیے جا سکتے ہیں۔
ڈویلپرز کی جانب سے Ethereum بلاک چین پر چلنے والی ایپلیکیشنز، تخلیق اور شائع کی جا سکتی ہیں۔ یہ ایپلیکیشنز عمومی طور پر DApps (غیر مرکزی ایپلیکیشنز) کہلائی جاتی ہیں اور Ethereum بلاک چین میں پہلے سے سینکڑوں کی تعداد میں DApps چل رہی ہیں، جس میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، جوئے بازی کی ایپلیکیشنز، اور مالیاتی ایکسچینجز شامل ہیں۔
Ethereum کی کرپٹو کرنسی Ether کہلاتی ہے، اسے اکاؤںٹس کے مابین ٹرانسفر کیا جا سکتا ہے اور اسمارٹ معاہدہ جات پر عمل درآمد کرواتے ہوئے استعمال میں لائی جانے والی شماریاتی توانائی کی فیس ادا کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
آج کے دور میں بلاک چین ٹیکنالوجی افراد کی توجہ حاصل کر رہی ہے اور کرپٹو کرنسیز تک محدود ہونے کی بجائے، یہ متعدد ایپلیکیشنز میں پہلے سے ہی استعمال میں لائی جا رہی ہے۔ بلاک چین اور دیگر دلچسپ موضوعات کے متعلق مزید معلومات کے لیے، Binance اکیڈمی پر موجود ہماری دیگر ویڈیوز ملاحظہ کرنا نہ بھولیں۔