تعارف
جب آپ کو اپنے اسمارٹ فون پراپنی ڈیجیٹل بینکنگ ایپ کو اپڈیٹ کرنے کی ہدایت دی جاتی ہے، تو آپ شاید دوسری بار سوچتے تک نہیں ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ آپ کا فون آپ کے نوٹس کیے بغیر خود کار طور پر اپڈیٹ کرتا ہو۔ آخر کار، یہ ایک ضروری عمل ہے – اگر آپ سافٹ ویئر کا تازہ ترین ورژن انسٹال نہیں کرتے، تو آپ کو اس کی سروسز تک رسائی سے مسترد کر دیے جانے کا خطرہ ہوتا ہے۔
بلاک چین نیٹ ورک میں فیصلہ سازی کون کرتا ہے؟
ڈویلپرز
ڈویلپرز کوڈ کو تخلیق اور اپڈیٹ کرنے کے ذمہ دار ہیں۔ آپ کے روایتی کوائن کے لیے، اس عمل میں کوئی بھی حصہ ڈال سکتا ہے۔ کوڈ عوامی طور پر دستیاب ہے، اس لیے وہ تبدیلیوں کو جمع کروا سکتے ہیں تاکہ دوسرے ڈویلپرز اس پر نظرثانی کر سکیں۔
مائنرز
مکمل نوڈ کے صارفین
آپ ان زمرہ جات میں اکثر اوورلیپ پائیں گے۔ مثال کے طور پر، آپ کوئی ڈویلپر اور مکمل نوڈ صارف، یا کوئی مائنر اور مکمل نوڈ صارف بن سکتے ہیں۔ آپ تینوں ہو سکتے ہیں یا کچھ بھی نہیں۔ درحقیقت، بہت سے افراد جن کو ہم کرپٹو کرنسی صارفین سمجھتے ہیں، ان میں سے کوئی بھی کردار ادا نہیں کرتے۔ اس کے بجائے، وہ لائٹ نوڈز یا مرکزی سروسز استعمال کرنے کا انتخاب کرتے ہیں۔
ڈویلپرز آپ کے گھر میں داخل نہیں ہو رہے اور نہ ہی آپ پر بندوق کی نوک پر Bitcoin Core ڈاؤن لوڈ کرنے کا دباؤ ڈال رہے ہیں۔ اگر مائنرز صارفین پر ایک ان چاہی تبدیلی مسلط کرنے کے لیے "میری رائے ورنہ بائے" کا رویہ اپناتے ہیں، تو، صارفین صرف بائے بائے کا ہی انتخاب کریں گے۔
فورک کیا ہے؟
سافٹ ویئر فورک اس مقام پر واقع ہوتی ہے جہاں سافٹ ویئر کو کاپی یا اس میں ترمیم کی جاتی ہے۔ اصل پراجیکٹ جاری رہتا ہے، لیکن اب یہ نئے والے سے الگ کر دیا جاتا ہے، جو کہ مختلف سمت اپناتا ہے۔ فرض کریں کہ آپ کی پسندیدہ کرپٹو کرنسی مواد کی ویب سائٹ کا اس بات سے ایک بڑا اختلاف رہا تھا کہ آگے کیسے بڑھا جائے۔ ٹیم کا ایک حصہ ایک مختلف ڈومین پر سائٹ کی نقل تیار کر سکتا ہے۔ لیکن آگے بڑھتے ہوئے، وہ اصل سے مختلف قسم کا مواد پوسٹ کریں گے۔
پراجیکٹس عمومی بنیاد پر قائم ہوتے ہیں اور ان کی ہسٹری مشترکہ ہوتی ہے۔ بالکل ایک سیدھی سڑک کی طرح جو آگے جا کر دو میں تقسیم ہو جاتی ہے، اب ان کے راستوں میں مستقل تضاد ہوتا ہے۔
ہارڈ فورکس بمقابلہ۔ سافٹ فورکس
ایک جیسے نام اور حتمی طور پر ایک ہی جیسے مقصد کے باجود، ہارڈ فورکس اور سافٹ فورکس نمایاں طور پر مختلف ہیں۔ آئیں ہر ایک کو ایک نظر دیکھتے ہیں۔
ہارڈ فورک کیا ہے؟
ہارڈ فورکس تاریخی اعتبار سے-غیر مطابقت پذیر سافٹ ویئر اپڈیٹس ہیں۔ عموماََ، یہ اس وقت وقوع پذیر ہوتی ہیں جب نوڈز نئے اصولوں کو ایسے طریقے سے شامل کرتے ہیں جو پرانے نوڈز کے اصولوں سے متصادم ہوتے ہیں۔ نئے نوڈز صرف نئے ورژن آپریٹ کرنے والے دیگر نوڈز سے بات چیت کر سکتے ہیں۔ نتیجتاََ، بلاک چین دو الگ نیٹ ورکس تخلیق کرتے ہوئے، تقسیم ہو جاتی ہے: ایک پرانے اصولوں کے ساتھ، اور ایک نئے اصولوں کے ساتھ۔۔
نوڈز اپڈیٹ ہونے کے بعد نیلے رنگ میں تبدیل ہو جاتے ہیں۔ پرانے پیلے نوڈز ان کو مسترد کر دیتے ہیں، جبکہ نیلے والے ایک دوسرے سے مربوط ہو جاتے ہیں۔
پس اب دو نیٹ ورکس متوازی چل رہے ہیں۔ وہ دونوں بلاکس کو پھیلانے اور ٹرانزیکشنز کے عمل کو جاری رکھیں گے، لیکن اب مزید وہ ایک ہی بلاک چین پر کام نہیں کر رہے۔ تمام نوڈز فورک کے مقام تک ایک جیسی بلاک چین کے حامل تھے (اور یہ ہسٹری یوں ہی رہے گی)، لیکن بعد ازاں ان کے بلاکس اور ٹرانزیکشنز مختلف ہوں گی۔
بلاک سائز میں اضافے کے لیے اصولوں میں ترمیم درکار ہوتی ہے۔ یہ SegWit سافٹ فورک سے پہلے کی بات ہے (اس پر مزید تفصیل جلد پیش کی جائے گی)، اس لیے نوڈز صرف 1MB سے چھوٹے سائز کے بلاکس کو قبول کریں گے۔ اگر آپ نے 2MB کا کوئی بلاک تخیلق کیا تھا جو کہ بصورت دیگر جائز تھا، تو دیگر نوڈز پھر بھی اس کو مسترد کریں گے۔
صرف وہ نوڈز جو 1MB سے زائد سائز کے بلاکس کو قبول کرنے کے لیے اپنا سافٹ ویئر تبدیل کر چکے ہیں، ان بلاکس کو قبول کر سکتے ہیں۔ یقیناََ، وہ ان کو پرانے ورژن کے ساتھ غیر مطابقتی بنا دے گا، لہذا صرف ایک جیسی پروٹوکول ترامیم والے نوڈز ہی بات چیت کر سکتے ہیں۔
سافٹ فورک کیا ہے
تاہم، ایسا کرنا آپ کو نیٹ ورک سے خود کار طور پر منقطع نہیں کرتا۔ آپ اب بھی ان نوڈز سے بات چیت کرتے ہیں جو کہ ان اصولوں کو نافذ نہیں کر رہے، لیکن آپ ان کی پاس کردہ معلومات میں سے کچھ کو فلٹر کر دیتے ہیں۔
SegWit فعالی کے دو سال بعد تک بھی، تمام نوڈز اپ گریڈ نہیں ہوئے ہیں۔ ایسا کرنے کے فوائد ہیں، لیکن کوئی حقیقی فوری ضرورت نہیں ہے کیونکہ نیٹ ورک کو توڑنے والی کوئی تبدیلی نہیں ہے۔
ہارڈ فورکس بمقابلہ۔ سافٹ فورکس – کون سا بہتر ہے؟
بنیادی طور پر، فورکس کی درج بالا دونوں اقسام مختلف مقاصد انجام دیتی ہیں۔ متنازعہ ہارڈ فورکس کمیونٹی کو تقسیم کر سکتے ہیں، لیکن منصوبہ بند فورکس ہر ایک کے اتفاق کے ساتھ سافٹ ویئر میں ترمیم کی آزادی کی اجازت دیتے ہیں۔
سافٹ فورکس ایک نرم آپشن ہیں۔ عمومی طور پر، آپ اس حوالے سے مزید محدود ہو جاتے ہیں کہ آپ کیا کچھ کر سکتے ہیں کیونکہ آپ کی نئی تبدیلیاں پرانے اصولوں سے متصادم نہیں ہو سکتیں۔ یعنی کہ، اگر آپ کی اپڈیٹ کواس انداز میں تشکیل دیا سکتا ہو کہ یہ مطابقت برقرار رکھے، تو آپ کو نیٹ ورک کو حصوں میں تقسیم کے بارے میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔
اختتامی خیالات
ہارڈ فورکس اور سافٹ فورکس بلاک چین نیٹ ورکس کی طویل مدتی کامیابی کے لیے ناگزیر ہیں۔ وہ ہمیں مرکزی اتھارٹی کی کمی کے باوجود، غیر مرکزی سسٹمز میں تبدیلیاں اور اپ گریڈز کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔
فورکس بلاک چینز اور کرپٹو کرنسیز میں ان کی تخلیق کے دوران ہی نئی خصوصیات کے انضمام کو ممکن بناتے ہیں۔ ان میکانزمز کے بغیر، ہمیں ٹاپ-ڈاؤن کنٹرول کے ساتھ مرکزی سسٹم کی ضرورت ہو گی۔ بصورت دیگر، ہم پروٹوکولز کے لیے ساری زندگی انہیں اصولوں کو لے کر پھنسیں رہیں گے۔