کرپٹو کرنسی کی ایک روزہ ٹریڈنگ کے لیے نوآموز کی رہنمائی
ہوم
آرٹیکلز
کرپٹو کرنسی کی ایک روزہ ٹریڈنگ کے لیے نوآموز کی رہنمائی

کرپٹو کرنسی کی ایک روزہ ٹریڈنگ کے لیے نوآموز کی رہنمائی

نو آموز
شائع کردہ Jul 1, 2020اپڈیٹ کردہ Nov 11, 2022
9m

تعارف

ایک روزہ ٹریڈنگ سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ٹریڈنگ کی حکمت عملیوںمیں سے ایک ہے۔ ایک روزہ ٹریڈرز زیادہ تر مالیاتی مارکیٹس، جیسا کہ اسٹاکس، فوریکس، اشیاء، اور ظاہر ہے، کہ کرپٹو کرنسی کی مارکیٹس میں فعال ہیں۔ تاہم، کیا آپ کے لیے کرپٹو کرنسی کی ایک روزہ ٹریڈنگ ایک بہتر انتخاب ہے؟ ایک روزہ ٹریڈرز کس طرح پیسے بناتے ہیں؟ کیا آپ کو ایک روزہ ٹریڈنگ کا آغاز کرنا چاہیئے؟

افسوس، کہ ہمارے پاس ان سوالات کا کوئی بھی جواب موجود نہیں ہے، لیکن یہ آرٹیکل وہ سب بیان کرے گا، جس کا آپ کے لیے ایک روزہ کرپٹو کی ٹریڈنگ کا آغاز کرنے سے قبل جاننا ضروری ہے۔


ایک روزہ ٹریڈنگ کیا ہوتی ہے؟

ایک روزہ ٹریڈنگ ایک ایسی ٹریڈنگ کی حکمت عملی ہے، جس میں ٹریڈ کے ایک ہی دن میں پوزیشنز میں داخل ہونا اور ان سے خارج ہونا شامل ہوتا ہے۔ جیسا کہ ٹریڈنگ ایک ہی دن کے اندر ہوتی ہے، اس لیے یہ حکمت عملی  ایک دن پر مبنی ٹریڈنگ بھی کہلائی جا سکتی ہے۔ ایک روزہ ٹریڈرز کا ہدف مالیاتی آلات کو آزمانے اور قیمت میں ہونے والی تبدیلیوں سے منافع کمانے کے لیے، ایک دن پر مبنی ٹریڈنگ کی حکمت عملیوں کا استعمال ہے۔

"ایک روزہ ٹریڈر" کی اصطلاح کا ماخذ اسٹاک مارکیٹ ہے، جہاں پر فقط ہفتے کے کاروباری ایام میں ہی ٹریڈنگ کی جا سکتی ہے۔ اس لحاط سے، ایک روزہ ٹریڈرز کبھی بھی پوزیشن کو رات بھر کے لیے جاری نہیں رہنے دیتے، کیوں کہ وہ قیمت کی ایک دن پر مبنی حرکات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔


ایک روزہ ٹریڈرز کس طرح پیسے بناتے ہیں؟

ایک روزہ کامیاب ٹریڈرز کو مارکیٹ کے حوالے سے وسیع شعور اور بہتر تجربہ حاصل ہو گا۔ ایک روزہ ٹریڈرز روایتی طور پر ٹریڈ کے حوالے سے کوئی تصور قائم کرنے کے لیے  تکنیکی تجزیہ (TA) استعمال کریں گے۔ وہ عمومی طور پر ٹریڈز کے داخلی اور خارجی مقامات کی نشاندہی کرنے کے لیے حجم، قیمت کی حرکات، چارٹ پیٹرنز، اور تکنیکی اشارات استعمال کریں گے۔ کسی بھی ٹریڈنگ کی حکمت عملی کی طرح، ایک روزہ ٹریڈنگ میں بھی کامیابی حاصل کرنے کے لیے خطرے کی نظم کاری کرنا بہت اہم ہے۔

جیسا کہ بنیادی ایونٹس میں پیش رفت کے لیے کافی وقت درکار ہو سکتا ہے، ممکن ہے کہ ایک روزہ ٹریڈرز بنیادی تجزیے (FA)کے متعلق متفکر نہ ہوں۔ تاہم اس کے باوجود بھی، کچھ ایسے ایک روزہ ٹریڈرز موجود ہیں جن کی حکمت عملی "خبروں کی ٹریڈنگ" پر مبنی ہوتی ہے۔ اس میں ٹریڈنگ کی سرگرمی میں ہونے والے وقتی اضافے سے فائدہ حاصل کرنا اور ایک حالیہ اعلان یا خبر کی بدولت زیادہ حجم کے حامل اثاثوں کی تلاش شامل ہے۔

ایک روزہ ٹریڈرز کا مقصد مارکیٹ کے اتار چڑھاؤسے منافع حاصل کرنا ہوتا ہے۔ اس طرح، حجم اور لیکویڈیٹی بھی ایک روزہ ٹریڈنگ کے لیے ناگزیر ہیں۔ بالآخر، ایک روزہ ٹریڈرز کو فوری ٹریڈز انجام دینے کے لیے بہتر لیکویڈیٹی درکار ہوتی ہے۔ یہ بات بالخصوص اس وقت صادق آتی ہے جب بات کسی پوزیشن سے خارج ہونے کی ہو۔ کسی ایک ٹریڈ پر بڑی سلِپیج، ایک روزہ ٹریڈر کے ٹریڈنگ اکاؤنٹ پر بہت برے اثرات مرتب کر سکتی ہے۔ اسی وجہ سے ایک روزہ ٹریڈرز روایتی طور پر زائد لیکویڈ کے حامل مارکیٹ کے جوڑوں کی ٹریڈ کریں گے۔ 

کچھ ایک روزہ ٹریڈرز صرف ایک مارکیٹ کے جوڑے، جیسا کہ BTC/USDTکی ٹریڈ انجام دیں گے۔ دیگر تکنیکی یا بنیادی خصوصیات (یا دونوں) پر مبنی واچ لسٹ کو تخلیق کریں گے اور یہ انتخاب کریں گے کہ اُس فہرست سے کس آلے کے ذریعے ٹریڈ انجام دی جائے۔


ایک روزہ ٹریڈنگ کی حکمت عملیاں

اسکیلپنگ

ایک روزہ ٹریڈرز کے درمیان اسکیلپنگ، ٹریڈنگ کی نہایت ہی عام حکمت عملی ہے۔ یہ مختصر مدت کے دوران ہونے والی قیمت میں معمولی حرکات سے فائدہ حاصل کرنے پر مشتمل ہے۔ یہ لیکویڈیٹی میں موجود فاصلہ،  لگائی اور مانگی گئی قیمت کا فرق، اور مارکیٹ کی دیگر کمیاں ہو سکتی ہیں۔

اسکالپرز، لیوریج کے ساتھ اپنے نتائج میں بہتری لانے کی خاطر اکثر اوقات مارجن پر ٹریڈ انجام دیں گے، یا Futures معاہدہ جات کی ٹریڈ کریں گے۔ جیسا کہ متناسب قیمت کے اہداف معمولی ہوتے ہیں، اس لیے پوزیشن کے بڑے سائزز زیادہ معقول معلوم ہوتے ہیں۔ دراصل، یہ عام طور پر ایک روزہ ٹریڈنگ کی زیادہ تر حکمت عملیوں کے لیے درست ہے۔

تاہم، لیوریج کے ساتھ ٹریڈنگ کرنے سے یہ مراد نہیں ہے کہ خطرے کی نظم کاری کے اصولوں کی کوئی ضرورت نہیں رہی۔ ایک کامیاب اسکالپر مارجن کے تقاضوں سے آگاہ رہے گا اور پوزیشن سائز کے تعین کے وقت مناسب اصول لاگو کرے گا۔ اگر آپ پوزیشن سائز کے تعین کے لیے ایک آسان سے فارمولے کے بارے میں پڑھنا چاہتے ہیں، تو ٹریڈنگ میں پوزیشن کے سائز کا حساب کیسے لگایا جائے کو ملاحظہ کریں۔

ہو سکتا ہے کہ اسکالپرز انفرادی ٹریڈز انجام دیتے ہوئے اپنے داخلی اور خارجی مقامات کا تعین کرنے کے لیے آرڈر بُک کی تجزیے، اور حجم کے ہیٹ میپس جیسی حکمت عملیوں سمیت، دیگر بہت سے تکنیکی اشارات کا استعمال کریں۔ تاہم، ٹریڈ پر فوری عمل درآمد اور زائد خطرے کی وجہ سے، تجربہ کار ٹریڈرز کے لیے عموماً اسکالپنگ کو زیادہ مناسب سمجھا جاتا ہے۔ اضافی طور پر، لیوریج کے زائد استعمال کے باعث، کچھ بری ٹریڈز، ٹریڈنگ اکاؤنٹ کو فوری طور پر ہلا کر رکھ سکتی ہیں۔ 


رینج ٹریڈنگ

رینج ٹریڈنگ ایک ایسی سادہ سی حکمت عملی ہے جو کینڈل اسٹک چارٹ کے تجزیے اور معاونت اور مزاحمت کی سطحوں پر نگاہ رکھنے پر مشتمل ہوتی ہے۔ جیسا کہ نام سے ظاہر ہے، رینج ٹریڈرز، مارکیٹ کے اسٹرکچر کے اندر قیمت کی حدوں کو دیکھتے ہیں اور ان حدود کی بنیاد پر ٹریڈ کے حوالے سے تصورات قائم کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، اگر قیمت معاونت اور مزاحمت کی سطح کے درمیان آ رہی ہے، تو ایک رینج ٹریڈر معاونت کی سطح کو خرید سکتا ہے اور مزاحمت کی سطح کو بیچ سکتا ہے۔ اس کے برخلاف، وہ مزاحمت کی سطح کو کم کر سکتے ہیں اور معاونت کی سطح پر خارج ہو سکتے ہیں۔

رینج ٹریڈنگ کا تصور اس مفروضے پر مشتمل ہے کہ حد کے کنارے، حد کے ٹوٹنے تک معاونت اور مزاحمت کے طور پر قائم رہیں گے۔ اس سے مراد یہ ہے کہ کسی حد کا نچلا کنارہ قیمت میں اضافے کا باعث بنے گا، جبکہ حد کا بالائی کنارہ قیمت کے گھٹنے کا سبب بنے گا۔

تاہم، کوئی قیمت جتنی دفعہ معاونت یا مزاحمت کی سطح کو چھوئے گی، سطح کے ٹوٹنے کے امکانات بھی اتنے ہی زیادہ ہوں گے۔ یہی سبب ہے کہ رینج ٹریڈرز ہمیشہ اس بات کے لیے تیار رہتے ہیں کہ مارکیٹ حد سے باہر نکل سکتی ہے۔ روایتی طور پر، اس سے مراد یہ ہے کہ اسٹاپ خسارے کو اس سطح پر سیٹ کیا جائے، جہاں سے حد کا تجاوز یقینی ہو۔

اگر آپ اس موضوع کے متعلق مزید پڑھنا چاہتے ہیں، تو معاونت اور مزاحمت کے بنیادی اصولوں کی تفصیل ملاحظہ کریں۔

رینج ٹریڈنگ نِسبتاً ایک آسان حکمت عملی ہے جو نوآموز افراد کے لیے موزوں ہو سکتی ہے۔ اس کے لیے کینڈل اسٹک چارٹس، معاونت اور مزاحمت کی سطحوں کے متعلق بہتر سمجھ بوجھ درکار ہوتی ہے، اور یہ RSI یا MACD جیسے مومینٹم اشارات پر مشتمل ہو سکتی ہے۔


ہائی فریکوئنسی ٹریڈنگ (HFT)

ہائی فریکوئنسی ٹریڈنگ روایتی طور پر مقداری ٹریڈرز ("کؤانٹ" ٹریڈرز) کی طرف سے استعمال کی جانے والی ٹریڈنگ کی الگورتھم نما حکمت عملی ہے۔ اس میں ایسے الگورتھمز اور ٹریڈنگ بوٹس کی تخلیق شامل ہے، جو کم وقت میں فوری طور پر متعدد پوزیشنز میں داخل اور ان سے خارج ہو سکتے ہیں۔ یہ ٹائم فریمز کتنے مختصر ہوتے ہیں؟ یوں کہہ لیں کہ ملی سیکنڈز۔ کسی ہائی فریکوئنسی ٹریڈنگ فرم کے لیے چند ملی سیکنڈز کا فائدہ انہیں دیگر فرمز پر نمایاں برتری فراہم کر سکتا ہے۔

HFT الگورتھمز تخلیق کرنے کا مقصد نہایت پیچیدہ حکمت عملیوں کا نفاذ ہو سکتا ہے۔ اگرچہ کبھی کبھار ہائی فریکوئنسی ٹریڈنگ کی حکمت عملی، ایک روزہ ٹریڈنگ کے لیے دلچسپ معلوم ہو سکتی ہے، تاہم، یہ اس سے کہیں زیادہ پیچیدہ ہے جتنی یہ نظر آتی ہے۔ ہائی فریکوئنسی ٹریڈنگ میں، مارکیٹ کے بدلتے ہوئے حالات کا عادی بننے کے لیے، بہت سی بیک ٹیسٹنگ، نگرانی، اور الگورتھمز کی تبدیلی شامل ہوتی ہے۔ اس لیے، اگر آپ کا یہ خیال ہے کہ آپ آرام سے بیٹھے رہیں گے، اور ٹریڈنگ بوٹس آپ کے لیے سارا کام کریں گے، تو شاید ایسا ممکن نہ ہو۔

ایک اور قابل غور بات یہ ہے کہ ہائی فریکوئنسی ٹریڈنگ بہت ہی خاص انڈسٹری ہے۔ اس لیے، عام عوام کے لیے اعلیٰ معیار کی معلومات کا دستیاب ہونا مشکل ہے۔ اس کی کیا وجہ ہے؟ سادہ سی بات ہے۔ اگر ٹریڈنگ کرنے والی کامیاب فرمز اور ہیج فنڈز نے اپنی ہائی فریکوئنسی ٹریڈنگ کی حکمت عملیاں انفرادی سرمایہ کاروں کے ساتھ شیئر کرنا شروع کر دیں، تو یہ حکمت عملیاں مزید کارآمد نہیں رہیں گی۔

علاوہ ازیں، ٹریڈنگ بوٹس کے سلسلے میں آپ کو ایک اور پہلو پر غور کرنا چاہیئے۔ اگر کسی نے ایک نفع بخش ٹریڈنگ بوٹ تشکیل دیا ہے، تو یہ اس کو بیچنے کی بجائے استعمال کیوں نہیں کر لیتے؟ یہی سبب ہے کہ آپ کو ہائی فریکوئنسی ٹریڈنگ بوٹ خریدنے کے بارے میں سوچنے سے قبل بہت محتاط رہنا چاہیئے۔

HFT بوٹس کو تشکیل دینے کے لیے مارکیٹ کے جدید تصورات کے بارے میں سمجھ بوجھ کے ساتھ ساتھ، حساب اور کمپیوٹر سائنس کے متعلق بھی مکمل معلومات درکار ہوتی ہیں۔ اسی لیے، یہ تجربہ کار ٹریڈرز کے لیے زیادہ موزوں ہے۔


کرپٹو کرنسی پر آغاز کرنا چاہتے ہیں؟ Binance پر Bitcoin کو خریدیں!


کرپٹو کرنسی کی ایک روزہ ٹریڈنگ کے ساتھ کس طرح سے آغاز کیا جائے

لہٰذا، آپ نے اس بات کا تعین کر لیا ہے کہ آپ کرپٹو کرنسی کی ایک روزہ ٹریڈنگ کو آزمانا چاہیں گے۔ آپ کو کہاں سے آغاز کرنا چاہیئے؟

آپ نو آموز افراد کے لیے کرپٹو کرنسی ٹریڈنگ کی مکمل رہنمائیکو بھی ملاحظہ کر سکتے ہیں، جہاں ہم ریٹیل سرمایہ کاران کے لیے کچھ مشوروں کے ساتھ ساتھ، ٹریڈنگ کے حوالے سے وہ تمام باتیں بیان کریں گے جن کے بارے میں آپ کو معلوم ہونا چاہیئے۔ اگر آپ بنیادی معلومات سے مطمئن ہیں، تو آپ Binance Futures کے Testnet پر پیپر ٹریڈنگ آزما سکتے ہیں۔ اس طرح سے، آپ اصل رقم کو خطرے میں ڈالے بغیر اپنے ٹریڈنگ سسٹم کو جانچ سکتے ہیں۔

لیکن کرپٹو کرنسی کی ایک روزہ ٹریڈنگ کے لیے بہترین آن لائن پلیٹ فارم کون سا ہے؟ آپ کے لیے اس بات کا فیصلہ ہم نہیں کر سکتے، لیکن Binance ایکو سسٹم مارکیٹ کے سینکڑوں جوڑوں، مارجن ٹریڈنگ، سہ ماہی اور دائمی Futures، لیوریج کردہ ٹوکنز، مارکیٹ کے اصل وقت کا ڈیٹا، اور مزید بہت ساری چیزوں کی پیشکش کرتا ہے۔۔ بس Binance پر جائیں، اپنی فیاٹ کرنسی کو کرپٹو کرنسی میں تبدیل کریں، اور اسی وقت شروعات کریں۔


کیا مجھے گزر بسر کے لیے ایک روزہ ٹریڈنگ کرنی چاہیئے؟

ایک روزہ ٹریڈنگ بہت زیادہ نفع بخش حکمت عملی ثابت ہو سکتی ہے، لیکن آغاز کرنے سے قبل کچھ چیزیں سمجھنا ضروری ہیں۔ جیسا کہ ایک روزہ ٹریڈنگ کے لیے فوری فیصلہ سازی اور فوراً عمل درآمد درکار ہوتا ہے، اس لیے یہ تناؤ کا باعث بن سکتی ہے اور نہایت ہی مطالبہ کن ثابت ہو سکتی ہے۔ ایک روزہ ٹریڈنگ کافی حد تک خطرناک ثابت ہو سکتی ہے اور اس کے لیے مارکیٹ کی پختہ سمجھ بوجھ درکار ہوتی ہے۔ فطری طور پر، ممکن ہے کہ آپ کو طویل مدتوں کے لیے اسکرین کو دیکھتے رہنا پڑے۔ 

کیا آپ ممکنہ طور پر رقم کھونے کے ساتھ ساتھ، یہ سب بھی برداشت کر سکتے ہیں؟ آپ کو اس بارے میں نہایت غوروفکر کرنا ہو گا کہ آیا ایک روزہ ٹریڈنگ آپ کے سرمایہ کاری کے انفرادی اہداف اور شخصیت کے انداز کے لیے مناسب ہے۔

اگر آپ اس حوالے سے تذبذب کا شکار ہیں کہ آیا ایک روزہ ٹریڈنگ آپ کے لیے درست حکمت عملی ہے، تو کرپٹو کرنسی ٹریڈنگ کی حکمت عملیوں کا ہدایت نامہ برائے نوآموز افراد ملاحظہ کریں۔ اس آرٹیکل میں، ہم ایسی مختلف حکمت عملیوں کے بارے میں بیان کریں گے جو فعال ٹریڈرز، مثلاً، سوئنگ ٹریڈنگ کے لیے موزوں ہو سکتی ہیں۔ ان حکمت عملیوں سے واقفیت، اپنے ٹریڈنگ کے طرز کی تلاش کی کوشش میں ایک مناسب فیصلہ کرنے میں آپ کے لیے معاون ثابت ہو سکتی ہے۔


اختتامی خیالات

ایک روزہ ٹریڈنگ ایک ایسی ٹریڈنگ کی حکمت عملی ہے، جو کرپٹو کرنسی ہی کی طرح اسٹاک ٹریڈنگ میں بھی عام طور پر استعمال کی جاتی ہے۔ ایک روزہ ٹریڈرز، مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ سے نفع حاصل کرنے کی کوشش کے لیے ایک دن پر مبنی ٹریڈنگ کی حمکت عملیوں کا استعمال کرتے ہیں، اور روایتی طور پر ایک دن سے زیادہ کسی بھی پوزیشن پر قائم نہیں رہتے۔

ایک روزہ ٹریڈرز، ٹریڈ کے سیٹ ایپس کی شناخت کرنے کے لیے تکنیکی تجزیے، چارٹ پیٹرنز، اور تکنیکی اشارات کو استعمال کرتے ہیں۔ ایک روزہ ٹریڈنگ کی عام ترین حکمت عملیوں میں سے چند میں، اسکیلپنگ، رینج ٹریڈنگ، اور ہائی فریکوئنسی ٹریڈنگشامل ہیں۔

اب بھی ایک روزہ ٹریڈنگ کے بارے میں مزید جاننے کے خواہشمند ہیں؟ ہمارا سوالات و جوابات کا پلیٹ فارم، اکیڈمی سے پوچھیں ملاحظہ کریں، جہاں پر Binance کمیونٹی کی جانب سے آپ کے سوالات کے جوابات دیے جائیں گے۔