ڈالر میں لاگت کی اوسط (DCA) کی وضاحت
ہوم
آرٹیکلز
ڈالر میں لاگت کی اوسط (DCA) کی وضاحت

ڈالر میں لاگت کی اوسط (DCA) کی وضاحت

نو آموز
شائع کردہ Jun 10, 2020اپڈیٹ کردہ Oct 18, 2022
7m

تعارف

فعال ٹریڈنگ پریشان کن، اور وقت طلب ہونے کے باوجود بھی خراب نتائج دے سکتی ہے۔ تاہم، اس سلسلے میں دوسرے آپشنز بھی موجود ہیں۔ بہت سے سرمایہ کاروں کی مانند، ہو سکتا ہے آپ کو سرمایہ کاری کی ایسی حکمت عملی درکار ہو جو کہ کم محنت طلب اور وقت طلب ہے۔ یا سرمایہ کاری کا ایک مزید غیر فعال اسٹائل۔ آپ کے پاس Binance ایکو سسٹم میں اسٹیکنگ، Binance سیونگز میں اپنے اثاثہ جات کو ادھار پر دینے، Binance مائننگ پول میں شامل ہونے سمیت، مزید بہت سے انتخابات ہو سکتے ہیں۔ 

لیکن اس صورت میں کیا ہو گا جب آپ مارکیٹس میں سرمایہ کاری کرنا چاہیں لیکن آپ کو معلوم نہ ہو کہ آغاز کہاں سے کیا جائے؟ بالخصوص، طویل مدتی پوزیشن قائم کرنے کا بہترین طریقہ کار کیا ہو گا؟ اس آرٹیکل میں، ہم DCA نامی سرمایہ کاری کی حکمت عملی، یا ڈالر میں لاگت کی اوسط پر بات کریں گے، جو پوزیشن میں داخل ہونے سے متعلق کچھ خطرات کو کم کرنے کا آسان طریقہ کار فراہم کرتی ہے۔


ڈالر میں لاگت کی اوسط کیا ہے؟

ڈالر میں لاگت کی اوسط سرمایہ کاری کی ایک ایسی حکمت عملی ہے جس کا مقصد اثاثہ جات کی خریداری پر اتار چڑھاؤ کے اثر کو کم کرنا ہے۔ اس میں متواتر اوقات کے دوران اثاثے کی برابر فیاٹ مقدار خریدنا شامل ہے۔

بنیادی پہلو یہ ہے کہ اس طرح کی مارکیٹ میں داخل ہونے سے، ہو سکتا ہے کہ سرمایہ کاری اتار چڑھاؤ سے اتنی متاثر نہ ہو جیسے کہ یہ ایک مجموعی تعداد تھی (جیسا کہ، واحد ادائیگی)۔ یہ کیسے؟ دراصل، متواتر اوقات میں خریداری اوسط قیمت کو ہموار کرتی ہے۔ آگے جا کر، یہ حکمت عملی آپ کی سرمایہ کاری پر خراب اندراج کی وجہ سے پڑنے والے منفی اثر کو کم کر دیتی ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ DCA کس طرح کام کرتا ہے اور آپ کو اس کے استعمال کو کیوں زیرِ غور لانا چاہیئے۔


ڈالر میں لاگت کی اوسط کا استعمال کیوں کیا جائے؟

ڈالر میں لاگت کی اوسط کا بنیادی فائدہ یہ ہے، کہ یہ غلط وقت پر شرط لگانے کا خطرہ کم کر دیتا ہے۔ ٹریڈنگ اور سرمایہ کاری کرتے وقت مارکیٹ کے اوقات کا تعین مشکل ترین عمل ہے۔ اکثر، ٹریڈ کی سمت کا تعین درست ہونے کی صورت میں بھی، اوقات غلط ثابت ہو سکتے ہیں – جس کی وجہ سے پوری ٹریڈ غلط ہو جاتی ہے۔ ڈالر میں لاگت کی اوسط خطرہ کم کرنے میں مدد کرتی ہے۔ 

اگر آپ اپنی سرمایہ کاری کو چھوٹے حصوں میں تقسیم کرتے ہیں، تو ممکن ہے کہ ایک بڑے حصے کی صورت میں اتنی ہی رقم کی سرمایہ کاری کرنے کے مقابلے میں آپ کو بہتر نتائج حاصل ہوں۔ خراب وقت پر کی جانے والی خریداری حیران کن طور پر آسان ہوتی ہے، اور یہ مطلوبہ نتائج نہ نکلنے کا باعث بن سکتی ہے۔ مزید براں، آپ اپنی فیصلہ سازی سے جانب داری کو ختم کر سکتے ہیں۔ ڈالر میں لاگت کی اوسط کا پابند ہونے کے بعد، حکمت عملی آپ کے لیے فیصلے کرے گی۔ 

یقیناً، ڈالر میں لاگت کی اوسط، خطرے کو مکمل طور پر کم نہیں کر سکتی۔ مقصد محض مارکیٹ میں داخلے کو ہموار بنانا ہے تاکہ خراب وقت کی صورت میں لاحق خطرے کو کم سے کم کیا جا سکے۔ صرف ڈالر میں لاگت کی اوسط ہی کامیاب سرمایہ کاری کی ضمانت نہیں – بلکہ، دوسرے عناصر کو بھی زیر غور لانا ہو گا۔

جیسا کہ ہم تذکرہ کر چکے ہیں، مارکیٹ میں اوقات کا تعین خاصا مشکل ہے۔ یہاں تک کہ بعض اوقات ٹریڈنگ کے نہایت تجربہ کار افراد کو بھی مارکیٹ کے درست تعین میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اسی طرح، اگر آپ کسی پوزیشن میں ڈالر میں لاگت کی اوسط کو لاتے ہیں، تو ممکن ہے کہ آپ کو اپنے اخراج کے منصوبے پر بھی غور کرنا پڑ جائے۔ یہ، پوزیشن سے اخراج کے لیے ٹریڈنگ کی ایک حکمت عملی ہے۔

اب، اگر آپ نے ہدفی قیمت (یا قیمت کی حد) کا تعین کر لیا ہے، تو یہ عمل کافی سادہ سا ہو گا۔ آپ، دوبارہ، اپنی سرمایہ کاری کو برابر حصوں میں تقسیم کر سکتے ہیں اور ہدف پر مارکیٹ کے بند ہونے کی صورت میں ان کو بیچنا شروع کر سکتے ہیں۔ اس طرح، آپ صحیح وقت پر باہر ہو جانے کا خطرہ کم کر سکتے ہیں۔ تاہم، ان سب باتوں کا دارومدار مکمل طور پر آپ کے انفرادی ٹریڈنگ سسٹم پر ہے۔

کچھ لوگ "خریدنے اور ہولڈ کرنے" کی حکمت عملی اختیار کرتے ہیں، جہاں بنیادی طور پر ہدف کبھی بھی بیچنا نہیں ہوتا، کیوںکہ وقت کے ساتھ خریدے گئے اثاثہ جات کی مالیت میں مسلسل اضافے کی توقع کی جاتی ہے۔ ذیل میں گزشتہ صدی میں Dow Jones کی صنعتی اوسط کی کارکردگی پر نگاہ ڈالیں۔ 

 

1915 سے Dow Jones کی صنعتی اوسط (DJIA) کی کارکردگی۔

1915 سے Dow Jones کی صنعتی اوسط (DJIA) کی کارکردگی۔


اگرچہ اس میں معاشی گراوٹ کی قلیل مدتوں کا سامنا رہا، تاہم Dow کے رجحان میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا ہے۔ خریدنے اور ہولڈ کرنے کی حکمت عملی کا مقصد مارکیٹ میں داخل ہونا اور زائد عرصے تک پوزیشن کو برقرار رکھا ہے تاکہ اوقات سے کوئی فرق ہی نہ پڑے۔

تاہم، یہ بات یاد رکھنا اہم ہے کہ اس طرح کی حکمت عملی کو عموماً اسٹاک مارکیٹ میں استعمال کیا جاتا ہے اور شاید یہ کرپٹو کرنسی مارکیٹس کے لیے موزوں نہ ہو۔ یہ بات ذہن نشین رہے کہ Dow کی کارکردگی حقیقی وقت کی معیشت سے مشروط ہوتی ہے۔ اثاثے کے دیگر درجات مختلف طور پر کام کریں گے۔


ڈالر میں لاگت کی اوسط کی مثال

آئیں ایک مثال کے ذریعے اس حکمت عملی کا جائزہ لیتے ہیں۔ فرض کریں کہ ہمارے پاس $10,000 ڈالر کی مقررہ رقم موجود ہے، اور ہمیں لگتا ہے کہ Bitcoin میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے یہ ایک موزوں موقع ہے۔ ہمیں لگتا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ قیمت موجودہ زون میں ہی رہے گی، اور DCA کی حکمت عملی کا استعمال کرتے ہوئے یہ جمع کاری اور پوزیشن کے قیام کا مناسب ترین موقع ہے۔

ہم $10,000 کو $100 کے 100 حصوں میں تقسیم کر سکتے ہیں۔ یومیہ، قیمت سے قطع نظر، ہم $100 مالیت کے Bitcoin خریدیں گے۔ اس طرح، ہم اپنے داخلے میں تقریباً تین ماہ تک کی توسیع کریں گے۔

اب، آئیے ایک مختلف منصوبے کے ساتھ ڈالر میں لاگت کی اوسط کی لچک پذیری کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ فرض کریں کہ Bitcoin حال ہی میں بیئر مارکیٹ میں داخل ہوا، اور ہم کم سے کم اگلے دو سالوں کے لیے ایک طویل بُل رجحان کی توقع نہیں کر سکتے۔ تاہم، بالآخر ایک بُل رجحان متوقع ہے، اور ہم پہلے سے اس کی تیاری کرنا چاہتے ہیں۔

کیا ہمیں یہی حکمت عملی استعمال کرنی چاہیئے؟ شاید نہیں۔ اس سرمایہ کاری کے پورٹ فولیو کے وقت کا دورانیہ زیادہ ہوتا ہے۔ ہمیں اس بات کے لیے تیار رہنا ہو گا کہ اس حکمت عملی کے لیے اگلے چند سالوں کے لیے ان $10,000 کو مختص کر دیا جائے۔ چنانچہ، ہمیں کیا کرنا چاہیئے؟

ہم ایک بار پھر سے سرمایہ کاری کو $100 کے 100 حصوں میں تقسیم کر سکتے ہیں۔ تاہم، اس بار، ہم ہر ہفتے $100 تک کی مالیت کے Bitcoin خریدیں گے۔ ایک سال میں کم و بیش 52 ہفتے ہوتے ہیں، چنانچہ مکمل حکمت عملی پر عمل درآمد میں دو سال سے کچھ ہی کم عرصہ لگے گا۔

اس طرح، ہم ایک طویل مدتی پوزیشن تخلیق کریں گے جبکہ کم ہوتا ہوا رجحان جاری رہے گا۔ ہم بڑھتے رجحان کے آغاز پر اس سے محروم نہیں رہیں گے، اور ہم گھٹتے رجحان میں خریداری کے کچھ خطروں کو بھی کم کر چکے ہیں۔

لیکن یاد رہے کہ یہ حکمت عملی خطرناک ہو سکتی ہے – کیونکہ بالآخر، ہم گھٹتے رجحان ہی میں خریداری کر رہے ہوں گے۔ بعض سرمایہ کاروں کے لیے، گھٹتے رجحان کے ختم ہونے کی تصدیق ہونے تک انتظار کرنا اور پھر داخل ہونا بہتر ہے۔ اگر وہ اس کا انتظار کرتے ہیں، تو اوسط لاگت (یا شیئر پرائس) زیادہ ہو سکتی ہے، لیکن اس کے بدلے نقصان کا خطرہ کافی حد تک کم ہو جائے گا۔


ڈالر میں لاگت کی اوسط کا کیلکولیٹر

آپ Bitcoin کے لیے dcabtc.com پر ڈالر میں لاگت کی اوسط کا سادہ سا کیلکولیٹر ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ آپ رقم، وقت، دورانیے کو واضح کر سکتے ہیں، اور اس بات کا اندازہ لگا سکتے ہیں کہ وقت کے ساتھ مختلف حکمت عملیوں نے کس طرح کی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہو گا۔ آپ کو پتہ چلے گا کہ Bitcoin کے معاملے میں، جو کہ ایک طویل مدت سے بڑھتے ہوئے مستحکم رجحان کی جانب گامزن ہے، حکمت عملی مستقل طور پر بہت بہتر انداز میں کام کرتی رہی ہے۔

اگر آپ نے گزشتہ پانچ سالوں میں ہر ہفتے صرف $10 مالیت کا Bitcoin خریدا ہے، تو ذیل میں آپ اپنی سرمایہ کاری کی کارکردگی ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ فی ہفتہ $10 اتنی زیادہ رقم معلوم نہیں ہوتی، ہے نا؟ دراصل، اپریل 2020 سے، آپ نے مجموعی طور پر تقریباً $2600 کی سرمایہ کاری کی ہو گی، اور آپ کے Bitcoins کے اسٹیک کی مالیت تقریباً $20,000 ہو گی۔


پچھلے پانچ سالوں میں ہر ہفتے BTC کے $10 خریدنے پر کارکردگی۔ ماخذ: dcabtc.com

پچھلے پانچ سالوں میں ہر ہفتے BTC کے $10 خریدنے پر کارکردگی۔ ماخذ: dcabtc.com



ڈالر میں لاگت کی اوسط کے خلاف کیس

اگرچہ ڈالر میں لاگت کی اوسط ایک نفع بخش حکمت عملی ثابت ہو سکتی ہے، تاہم اس میں شکوک و شبہات بھی موجود ہیں۔ بلاشبہ یہ مارکیٹ میں خاطر خواہ تبدیلیوں کے وقت بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہے۔ یہ بات معقول بھی ہے، کیوںکہ حکمت عملی کو شدید اتار چڑھاؤ کے اثرات کو کم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

تاہم، بعض لوگوں کے مطابق، مارکیٹ میں بہتر کارکرگی کا مظاہرہ، دراصل سرمایہ کاروں کو منافعے سے محروم کر دے گا۔ یہ کیسے؟ اگر مارکیٹ میں بُل رجحان برقرار رہتا ہے، تو یہ تصور قائم کیا جا سکتا ہے کہ پہلے سرمایہ کاری کرنے والے افراد بہتر نتائج حاصل کرلیں گے۔ اس طرح، بڑھتے ہوئے رجحان میں ڈالر میں لاگت کی اوسط نفع جات کو کم کر سکتی ہے۔ اس صورت میں، مجموعی تعداد کی سرمایہ کاری، ڈالر میں لاگت کی اوسط کے مقابلے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتی ہے۔

پھر بھی، زیادہ تر سرمایہ کاروں کے پاس ایک ہی بار میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے بڑا حصہ موجود نہیں ہوتا۔ تاہم، وہ طویل مدت کے لیے چھوٹی رقوم کی سرمایہ کاری کر سکتے ہیں – اس صورت میں ڈالر میں لاگت کی اوسط اب بھی ایک مناسب حکمت عملی ثابت ہو سکتی ہے۔


اختتامی خیالات

ڈالر میں لاگت کی اوسط سرمایہ کاری پر اتار چڑھاؤ کے اثرات کو کم کرتے ہوئے پوزیشن میں داخل ہونے کی ایک موزوں حکمت عملی ہے۔ اس میں سرمایہ کاری کی چھوٹے حصوں میں تقسیم اور متواتر اوقات کے دوران خریداری شامل ہے۔

اس حکمت عملی کو استعمال کرنے کے بنیادی فائدے درج ذیل ہیں۔ مارکیٹ میں اوقات کا تعین مشکل ہے، اور مارکیٹس کو فعال طور پر ٹریک نہ کرنے کے خواہاں افراد بھی اس طریقہ کار کے ذریعے سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔ 

تاہم، کچھ شکوک و شبہات کے مطابق، ڈالر میں لاگت کی اوسط بُل مارکیٹس میں سرمایہ کاروں کو نفعے سے محروم کر سکتی ہے۔ اس کے بعد، تھوڑے بہت نفع جات سے محروم ہو جانے سے سب کچھ ختم نہیں ہو جائے گا – ڈالر میں لاگت کی اوسط اب بھی کئی افراد کے لیے سرمایہ کاری کی مناسب حکمت عملی ہو سکتی ہے۔