کرپٹو کے ذریعے غیر فعال آمدنی حاصل کرنے کے لیے نوآموز کا ہدایت نامہ
ہوم
آرٹیکلز
کرپٹو کے ذریعے غیر فعال آمدنی حاصل کرنے کے لیے نوآموز کا ہدایت نامہ

کرپٹو کے ذریعے غیر فعال آمدنی حاصل کرنے کے لیے نوآموز کا ہدایت نامہ

نو آموز
شائع کردہ Jan 1, 2020اپڈیٹ کردہ Jun 7, 2023
8m

غیر فعال آمدنی کیا ہوتی ہے؟

بلاک چین انڈسٹری میں پیسا کمانے کا ایک طریقہ پراجیکٹس میں ٹریڈ یا سرمایہ کاری کرنا ہے۔ تاہم، اس کے لیے عام طور پر مفصل تحقیق اور زائد وقت درکار ہوتا ہے – تاہم پھر بھی یہ آمدنی کے قابل بھروسہ ذریعے کی ضمانت نہیں دیتا۔ 

حتیٰ کہ بہترین سرمایہ کاران کو بھی ایک طویل مدت تک نقصانات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، اور ان سے بچنے کا ایک طریقہ آمدنی کے متبادل ذرائع ہیں۔

ٹریڈنگ اور سرمایہ کاری کے علاوہ بھی ایسے دیگر طریقے موجود ہیں جو اپنی کرپٹو کرنسی کی ہولڈنگز میں اضافے میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔ یہ متواتر آمدنی کی ادائیگی کر سکتے ہیں جوکہ سود کمانے کے برابر ہے، تاہم انہیں سیٹ کرنے میں ذرا سی کوشش جبکہ برقرار رکھنے میں معمولی کوشش درکار ہوتی ہے یا سرے سے کوئی کوشش درکار نہیں ہوتی۔

اس طرح، آپ مختلف ذرائع سے آمدنی حاصل کر سکتے ہیں جو ایک دوسرے کے ساتھ مل کر، ایک معقول رقم بنا سکتے ہیں۔

یہ آرٹیکل چند ایسے طریقوں کی وضاحت کرے گا جن کے ذریعے آپ کرپٹو کے ساتھ ایک غیر فعال آمدنی حاصل کر سکتے ہیں۔


وہ کون سے طریقے ہیں جن کے ذریعے آپ کرپٹو کے ساتھ غیر فعال آمدنی حاصل کر سکتے ہیں؟

مائننگ

بنیادی طور پر مائننگ سے مراد، انعام حاصل کرنے کی خاطر نیٹ ورک کو محفوظ بنانے کے لیے کمپیوٹنگ پاور کا استعمال ہے۔ اگرچہ یہ آپ سے کرپٹو کرنسی ہولڈنگز کی موجودگی کا تقاضا نہیں کرتا، تاہم یہ کرپٹو کرنسی اسپیس میں غیر فعال آمدنی حاصل کرنے کا سب سے پرانا طریقہ ہے۔
Bitcoin کے ابتدائی دنوں میں، روزمرہ کے سینٹرل پراسیسنگ یونٹ (CPU) پر مائننگ ایک قابل عمل حل تھا۔ نیٹ ورک کے ہیش ریٹ میں اضافے کے ساتھ، زیادہ تر مائنرز نے مزید طاقتور گرافکس پراسیسنگ یونٹس (GPUs) کا استعمال شروع کر دیا۔ مقابلے میں کہیں زیادہ اضافے کے ساتھ، یہ خصوصی طور پر ایپلیکیشن سپیسفک انٹیگریٹڈ سرکٹس (ASIC) کا مرکز بن چکا ہے - جوکہ اس مخصوص مقصد کے لیے بنائی گئی مائننگ چپس استعمال کرنے والے برقی آلات ہوتے ہیں۔

ASIC انڈسٹری نہایت مسابقتی ہے اور اس پر ایسی کارپوریشنز کا غلبہ طاری ہے جن کے پاس تحقیق اور ترویج کے لیے استعمال میں لائے جانے والے اہم وسائل دستیاب ہیں۔ ممکن ہے کہ ریٹیل مارکیٹ میں آنے تک، یہ چپس پہلے سے ہی زائد المیعاد ہو چکی ہوں لہٰذا انہیں اس مقام پر لانے کے لیے مائننگ میں کافی وقت صرف ہو سکتا ہے کہ جہاں نہ منافع حاصل ہو، اور نہ خسارہ۔

اس طرح، Bitcoin مائننگ ایک اوسط فرد کے لیے غیر فعال آمدنی حاصل کرنے کے ذریعے کی بجائے زیادہ تر ایک کارپوریٹ کاروبار بن چکی ہے۔

دوسری طرف، کم ہیش ریٹ کے حامل پروف آف ورک کوائنز کی مائننگ بعض افراد کے لیے اب بھی منافع بخش ثابت ہو سکتی ہے۔ ان نیٹ ورکس پر، GPUs کا استعمال اب بھی قابل عمل ہو سکتا ہے۔ کم مقبول کوائنز کی مائننگ سے ممکنہ طور پر ایک بڑا انعام حاصل ہو سکتا ہے، تاہم اس میں خطرے کا امکان بھی زیادہ ہوتا ہے۔ مائن شدہ کوائنز راتوں رات اپنی وقعت کھو سکتے ہیں، معمولی لیکویڈیٹی کے حامل بن سکتے ہیں، نقص کا سامنا کر سکتے ہیں، یا دیگر کئی عوامل ان کی راہ میں رکاوٹ کا سبب بھی بن سکتے ہیں۔

یہ بات قابل غور ہے کہ مائننگ کے آلات کا سیٹ اپ لگانے اور ان کی دیکھ بھال کرنے میں ابتدائی سرمایہ کاری اور کچھ تکنیکی مہارت درکار ہوتی ہے۔ 


اسٹیکنگ

بنیادی طور پر اسٹیکنگ، مائننگ کا ایک ایسا متبادل ہے جس کے لیے بہت زیادہ وسائل درکار نہیں ہوتے۔ اس میں اسٹیکنگ کے انعامات حاصل کرنے کے لیے عموماً ایک موزوں والیٹ میں فنڈز رکھنا اور نیٹ ورک کے متعدد فنکشنز انجام دینا (جیسا کہ ٹرانزیکشنز کی توثیق کرنا) شامل ہوتا ہے۔ اسٹیک کرنے کا عمل (مطلب ٹوکن ہولڈ میں رکھنا) ملکیت کے ذریعے نیٹ ورک کی سکیورٹی کی دیکھ بھال کی ترغیب دیتا ہے۔
اسٹیکنگ نیٹ ورکس اپنے معاہداتی الگورتھم کے طور پر پروف آف اسٹیک کا استعمال کرتے ہیں۔ اس کے دیگر ورژنز بھی موجود ہیں، جیسے کہ تفویض کردہ پروف آف اسٹیک یا لیز کردہ پروف آف اسٹیک۔
عموماً، اسٹیکنگ کے عمل میں اسٹیکنگ کا والیٹ سیٹ اپ کرنا اور محض اپنے ہولڈ میں کوائنز رکھنا شامل ہے۔ بعض صورتوں میں، اس عمل میں اسٹیکنگ پول میں فنڈز شامل کرنا یا تفویض کرنا بھی شامل ہوتا ہے۔ بعض ایکسچینجز آپ کے لیے یہ عمل انجام دے دیں گے۔ آپ کو صرف اپنے ٹوکنز ایکسچینج پر رکھنے ہوں گے، باقی تمام تکنیکی تقاضے پورے کر دیے جائیں گے۔

اسٹیکنگ کم سے کم کوشش کے ساتھ اپنی کرپٹو کرنسی ہولڈنگز میں اضافے کا ایک بہترین طریقہ ہو سکتی ہے۔ تاہم، کچھ اسٹیکنگ پراجیکٹس ایسی تدابیر اپناتے ہیں جو مصنوعی طور پر اسٹیکنگ کے متوقع ریٹرن ریٹس میں اضافہ کرتی ہیں۔ ٹوکن کے معاشی ماڈلز کی تفتیش کرنا اہم ہے کیونکہ یہ اسٹیکنگ کے انعام کے متوقع تخمینے کو کافی حد تک کم کر سکتے ہیں۔ 

Binance اسٹیکنگ کوائنز کی ایسی وسیع اقسام کی معاونت کرتی ہے جو آپ کے لیے اسٹیکنگ کے انعامات حاصل کرنے کا سبب بنیں گے۔ بس Binance پر کوائنز ڈپازٹ کریں اور شروعات کرنے کے لیے ہدایت نامے پر عمل کریں۔


ادھار دینا

اپنی کرپٹو کرنسی ہولڈنگز میں سود حاصل کرنے کے لیے ادھار دینا ایک مکمل طور پر غیر فعال طریقہ ہے۔ ادھار دینے والے ایسے بہت سے پیئر ٹو پیئر (P2P) پلیٹ فارمز موجود ہیں جو آپ کو بعد میں سود کی ادائیگیاں حاصل کرنے کی خاطر ایک مخصوص مدت کے لیے اپنے فنڈز کو لاک اپ کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔ شرح سود یا تو مقررہ (پلیٹ فارم کی جانب سے سیٹ کردہ) ہو سکتی ہے یا موجودہ مارکیٹ کے ریٹ کی بنیاد پر آپ کی جانب سے سیٹ کی جا سکتی ہے۔

مارجن ٹریڈنگ کے حامل بعض ایکسچینجز کے پلیٹ فارم پر اس خصوصیت کا اطلاق مقامی طور پر کیا جا چکا ہے۔

یہ طریقہ ایسے طویل مدتی ہولڈرز کے لیے مثالی ہے جو معمولی سی کوشش کے ساتھ اپنی ہولڈنگز میں اضافہ کرنا چاہتے ہوں۔ یہ بات قابل غور ہے کہ اسمارٹ معاہدے میں فنڈز لاک کرنے سے ہمیشہ بگز کا خطرہ لاحق رہتا ہے۔

Binance Earn ایسے متعدد آپشنز کی پیشکش کرتا ہے جو آپ کو اپنی ہولڈنگز پر سود حاصل کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔

 

لائٹننگ نوڈ چلانا

 لائٹننگ نیٹ ورک ایک دوسری سطح پر مبنی پروٹوکول ہے جو بلاک چین کے اوپر چلتا ہے، جیسا کہ Bitcoin۔ یہ ایک آف چین مائیکرو ادائیگی کا نیٹ ورک ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ اسے ایسی تیز ٹرانزیکشنز کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے جو فوری طور پر بنیادی بلاک چین میں ٹرانسفر نہیں کی جاتیں۔

Bitcoin نیٹ ورک پر عمومی ٹرانزیکشنز یکطرفہ ہوتی ہیں، مطلب یہ کہ اگر Alice، Bob کو Bitcoin بھیجتی ہے، تو Bob وہی کوائن Alice کو واپس بھیجنے کے لیے ادائیگی کے یکساں چینل کا استعمال نہیں کر سکتا۔ تاہم، لائٹننگ نیٹ ورک دو طرفہ چینلز کا استعمال کرتا ہے جس کے لیے دونوں شرکاء کو پیشگی طور پر ٹرانزیکشن کی شرائط پر اتفاق کرنا ہوتا ہے۔

لائٹننگ نوڈز لیکویڈیٹی فراہم کرتے ہیں اور ادائیگی کے چینلز میں Bitcoin کو لاک اپ کرتے ہوئے لائٹننگ نیٹ ورک کی صلاحیت میں اضافہ کرتے ہیں۔ پھر وہ اپنے چینلز میں چلنے والی ادائیگیوں کی فیس اکٹھی کرتے ہیں۔

لائٹننگ نوڈ چلانے کا عمل تکنیکی پہلو سے نابلد Bitcoin ہولڈر کے لیے مشکل ثابت ہو سکتا ہے، اور انعامات ایک بڑی حد تک لائٹننگ نیٹ ورک کو مجموعی طور پر اپنانے پر منحصر ہوتے ہیں۔


ملحقہ پروگرامز

کرپٹو کے بعض کاروباری ادارے آپ کو اپنے پلیٹ پر مزید صارفیم تعارف کروانے پر انعام سے نوازیں گے۔ ان میں ملحقہ لنکس، ریفرلز، یا آپ کی جانب سے پلیٹ فارم پر نئے صارفین کے لیے متعارف کروائی جانے والی چند دیگر رعایتیں بھی شامل ہیں۔

اگر آپ کی سوشل میڈیا فالوؤنگ بڑی ہے، تو ملحقہ پروگرامز کچھ اضافی آمدنی کمانے کا بہترین ذریعہ ہو سکتے ہیں۔ تاہم، کم معیار کے پراجیکٹس کے متعلق تشہیر سے بچنے کے لیے، بہتر ہے کہ سروسز کے بارے میں پیشگی تحقیق کر لی جائے۔

اگر آپ Binance کے ساتھ غیر فعال آمدنی حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، تو  Binance کے ملحقہ پروگرام میں شامل ہو جائیں اور دنیا کو Binance سے متعارف کروانے پر انعام حاصل کریں!


ماسٹر نوڈز

عام الفاظ میں، ایک  ماسٹر نوڈ کسی سرور ہی کی طرح ہوتا ہے، لیکن یہ غیر مرکزی نیٹ ورک پر چلتا ہے اور ایسی خصوصیات کا حامل ہے جو نیٹ ورک پر دیگر نوڈز کو حاصل نہیں۔

ٹوکن پراجیکٹس ممکنہ طور پر صرف ان اداکاروں کو خصوصی مراعات دیتے ہیں جنہیں نیٹ ورک کے استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے زیادہ ترغیب دی جاتی ہے۔ ماسٹر نوڈز کو سیٹ اپ کرنے کے لیے عام طور پر ایک بڑے پیمانے پر فوری سرمایہ کاری اور معقول تکنیکی مہارت درکار ہوتی ہے۔

تاہم، کچھ ماسٹر نوڈز کے لیے ٹوکن ہولڈںگ کا تقاضا اتنا زیادہ ہو سکتا ہے کہ یہ مؤثر طور پر اسٹیک کو غیر لیکوئیڈ بنا دیتا ہے۔ ماسٹر نوڈز کے حامل پراجیکٹس میں بھی متوقع ریٹرن ریٹس میں اضافے کا رجحان پایا جاتا ہے، لہٰذا بہتر ہے کہ ایسی کسی بھی سرمایہ کاری سے قبل بذات خود تحقیق (DYOR) کر لی جائے۔


فورکس اور ایئر ڈراپس

سرمایہ کاران کے لیے ہارڈ فورک سے فائدہ اٹھانا نسبتاً عام فہم تدبیر ہے۔ اس کے لیے محض ہارڈ فورک (جس کا تعین عموماً بلاک کی لمبائی سے کیا جاتا ہے) کی تاریخ پر ہولڈ میں فورک کردہ کوائنز کی موجودگی درکار ہوتی ہے۔ اگر فورک کے بعد دو یا اس سے زائد مسابقتی چینز رہ جاتی ہیں، تو ہولڈر کو دونوں پر ٹوکن بیلنس حاصل ہو گا۔
ایئر ڈراپس فورکس سے مماثل ہیں، اس میں انہیں صرف ایئر ڈراپ کے وقت پر والیٹ ایڈریس کی ملکیت درکار ہوتی ہے۔ کچھ ایکسچینجز اپنے صارفین کے لیے ایئر ڈراپس خود انجام دیں گے۔ نوٹ کریں کہ ایئر ڈراپ حاصل کرنے کے لیے کبھی بھی  نجی کلید شیئر کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی - ایک ایسی شرط جو کسی جعل سازی کی واضح علامت ہے۔


بلاک چین پر مبنی مواد کی تخلیق کے پلیٹ فارمز

منقسم لیجر ٹیکنالوجیز کے ظہور نے مواد کے پلیٹ فارمز کی بہت سی نئی اقسام کو فعال کر دیا ہے۔ یہ مواد کے تخلیق کاروں کو کئی منفرد طریقوں سے اور مخل ہونے والے اشتہارات کو شامل کیے بغیر اپنے مواد کو مونیٹائز کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔

ایسے سسٹم میں، مواد کے تخلیق کاران اپنی تخلیقات کی ملکیت برقرار رکھتے ہیں اور کسی نہ کسی طریقے سے حاصل ہونے والی توجہ کو مونیٹائز کر لیتے ہیں۔ اس کے لیے ابتدائی طور پر کافی کام درکار ہو سکتا ہے لیکن معقول تعداد میں مواد جمع ہو جانے کے بعد یہ آمدنی کا ایک مستحکم ذریعہ فراہم کر سکتا ہے۔ 


کرپٹو کے ساتھ غیر فعال آمدنی کمانے میں کس قسم کے خطرات درپیش ہیں؟

  • کم معیار والا اثاثہ خریدنا: مصنوعی طور پر اضافہ شدہ یا گمراہ کن ریٹرن ریٹس سرمایہ کاروں کو ایک ایسا اثاثہ خریدنے پر مائل کر سکتے ہیں جوکہ بصورت دیگر نہایت کم مالیت کا حامل ہوتا ہے۔ کچھ اسٹیکنگ نیٹ ورکس متعدد ٹوکنز پر مبنی ایسا سسٹم اختیار کرتے ہیں جہاں انعامات دوسرے ٹوکن کی صورت میں ادا کیے جاتے ہیں، جوکہ انعامی ٹوکن کے لیے مستقلاً بیچنے کا دباؤ پیدا کر دیتے ہیں۔
  • صارفی نقص: چونکہ بلاک چین انڈسٹری اب بھی اپنے آغاز میں ہے، اس لیے آمدنی کے ان ذرائع کو سیٹ اپ کرنے اور برقرار رکھنے کے لیے تکنیکی مہارت اور تفتیشی ذہن درکار ہوتا ہے۔ کچھ ہولڈرز کے لیے، اس وقت تک انتظار کرنا ہی بہتر ہے جب تک کہ یہ سروسز مزید صارف دوست نہ بن جائیں، یا بہتر ہے کہ وہ صرف ایسی سروسز ہی استعمال کریں جن کے لیے کم سے کم تکنیکی مہارت درکار ہو۔
  • لاک اپ کی مدتیں: ادھار دینے یا اسٹیکنگ کے کچھ طریقے آپ سے اپنے فنڈز ایک مقررہ مدت کے لیے لاک کرنے کا تقاضا کرتے ہیں۔ یہ چیز اس وقت کے لیے آپ کی ہولڈنگز کو مؤثر طور پر لیکوئیڈ سے پاک کر دیتی ہے، اور آپ کو کسی ایسی صورتحال کے خطرے میں مبتلا کر سکتی ہے جو آپ کے اثاثے کی قیمت پر منفی طور پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔ 
  • بگز کا خطرہ: کسی اسٹیکنگ والیٹ یا اسمارٹ معاہدے میں اپنے ٹوکنز لاک کرنے سے ہمیشہ بگز کا خطرہ لاحق رہتا ہے۔ عموماً، معیار کے متعدد درجوں کے ساتھ یہاں کئی اختیارات دستیاب ہوتے ہیں۔ ان اختیارات میں سے کسی ایک کو منتخب کرنے سے پہلے ان کی تحقیق ضروری ہے۔ اوپن سورس سافٹ ویئر ایک اچھا نقطہ آغاز ہو سکتا ہے، کیونکہ کمیونٹی کی جانب سے اس قسم کے اختیارات کی جانچ پڑتال شاذ و نادر ہی کی جاتی ہے۔


اختتامی خیالات

بلاک چین انڈسٹری میں غیر فعال آمدنی پیدا کرنے کے طریقے ترویج پا رہے ہیں اور مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔ بلاک چین کے کاروبار بھی، عمومی مائننگ نامی سروسز فراہم کرنے والے ان طریقوں میں سے بعض کو اپناتے آ رہے ہیں۔

جس حساب سے یہ پراڈکٹس مزید قابل اعتبار اور محفوظ ہوتی جا رہی ہیں، ممکن ہے کہ جلد ہی یہ آمدنی کے مستحکم ذریعے کے لیے ایک مؤثر آپشن بھی بن سکتی ہیں۔