خطرے کی ںظم کاری کے حوالے سے نو آموزوں کے لیے گائیڈ
ہوم
آرٹیکلز
خطرے کی ںظم کاری کے حوالے سے نو آموزوں کے لیے گائیڈ

خطرے کی ںظم کاری کے حوالے سے نو آموزوں کے لیے گائیڈ

نو آموز
شائع کردہ Nov 4, 2019اپڈیٹ کردہ Oct 18, 2022
7m

خطرے کی نظم کاری کیا ہوتی ہے؟

ہم اپنی زندگیوں کے دوران باقاعدگی سے خطرات کی نظم کاری کر رہے ہیں – آیا ہمارے آسان ٹاسکس (جیسا کہ گاڑی چلانا) کے دوران یا نئی انشورنس یا میڈیکل پلانز بناتے وقت۔ بنیادی طور پر، خطرے کی نظم کاری کا تعلق جائزہ لینے اور خطرات پر رد عمل دینے سے ہے۔

ہم میں سے اکثر روزانہ کی سرگرمیوں کے دوران غیر دانستہ طور پر ان کی نظم کاری کرتے ہیں۔ لیکن، مالیاتی مارکیٹس اور کاروباری انتظامیہ کے معاملے میں، خطرات کا جائزہ لینا ایک اہم اور حساس عمل ہے۔

معاشیات میں، ہم خطرے کی نظم کاری کی اس فریم ورک کے طور پر وضاحت کر سکتے ہیں جو یہ بیان کرتی ہے کہ ایک کمپنی یا سرمایہ کار ان مالیاتی خطرات سے کیسے نمٹتے ہیں، جو کہ ہر قسم کے کاروباروں میں قدرتی طور پر شامل ہوتے ہیں۔ 

ٹریڈرز اور سرمایہ کاروں کے لیے، فریم ورک میں اثاثے کے متعدد درجات کی نظم کاری شامل ہو سکتی ہے، جیسا کہ کرپٹو کرنسیز، Forex، اشیاء، شیئرز، اشاریہ جات، اور ریئل اسٹیٹ۔

مالیاتی خطرات کی بہت زیادہ اقسام ہوتی ہیں، جن کو متعدد طریقہ کاروں سے درجہ بند کیا جا سکتا ہے۔ یہ آرٹیکل خطرے کی نظم کاری کے عمل کا ایک جائزہ پیش کرتا ہے۔ یہ وہ حکمت عملیاں بھی پیش کرتا ہے جو کہ ٹریڈرز اور سرمایہ کاروں کو مالیاتی خطرات کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

خطرے کی نظم کاری کیسے کام کرتی ہے؟

روایتی طور پر، خطرے کی نظم کاری میں پانچ مراحل شامل ہوتے ہیں: مقاصد ترتیب دینا، خطرات کی شناخت کرنا، خطرے کا جائزہ لینا، رد عمل بیان کرنا، اور نگرانی کرنا۔ تاہم، سیاق و سباق پر انحصار کرتے ہوئے، یہ مراحل واضح طور پر تبدیل ہو سکتے ہیں۔

مقاصد ترتیب دینا

پہلے مرحلے میں یہ بیان کرنا شامل ہے کہ بنیادی اہداف کیا ہیں۔ یہ اکثر کمپنی یا فرد کا خطرے کو برداشت کرنے کے حوالے سے ہوتا ہے۔ دوسرے الفاظ میں، اپنے اہداف کی جانب بڑھنے کے لیے وہ کس حد تک خطرات کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

خطرات کی شناخت کرنا

دوسرے مرحلے میں ممکنہ خطرات کا پتہ لگانا اور ان کو بیان کرنا شامل ہے۔ اس کا مقصد ان تمام اقسام کے ایونٹس کو ظاہر کرنا ہے جو منفی اثرات کا باعث بن سکتے ہیں۔ کاروباری ماحول میں، یہ مرحلہ ایسی اہم معلومات فراہم کر سکتا ہے جو کہ مالیاتی خطرات سے براہ راست طور پر متعلقہ نہ ہو۔

خطرے کا جائزہ لینا

خطرات کی شناخت کرنے کے بعد، اگلا مرحلہ ان کی متوقع فریکوئنسی اور شدت کا جائزہ لینا ہے۔ پھر خطرات کو اہمیت کے لحاط سے درجہ بند کیا جاتا ہے، جو کہ ایک موزوں رد عمل کو تخلیق کرنے یا اس کو اپنانے میں سہولت فراہم کرتا ہے۔

رد عمل بیان کرنا

چوتھے مرحلے میں خطرے کی ہر قسم کے لیے ان کی اہمیت کے لیول کی بنیاد پر رد عمل بیان کرنا شامل ہے۔ یہ کسی ناگہانی واقعے کی صورت میں کی جانے والی کارروائی تیار کرتا ہے۔

نگرانی کرنا

خطرے کی نظم کاری کی حکمت عملی کا آخری مرحلہ ایونٹس کے حوالے سے اس کی کارکردگی کی نگرانی کرنا ہے۔ اس کے لیے اکثر ڈیٹا کی متواتر جمع کاری اور تجزیہ درکار ہوتا ہے۔

مالیاتی خطرات کی نظم کاری کرنا

اس بات کی کئی وجوہات ہیں کہ ایک حکمت عملی اور ٹریڈ سیٹ اپ ناکام کیوں ہو سکتا ہے۔ مثلاً، ٹریڈ رقم سے محروم ہو سکتا ہے کیوںکہ مارکیٹ ان کے futures معاہدے کی پوزیشن کی مخالف سمت میں جا رہی ہوتی ہے یا وہ جذباتی ہو جاتے ہیں اور نتیجتاً جلد بازی میں بیچ دیتے ہیں۔

جذباتی رد عمل ٹریڈرز کا اپنی ابتدائی حکمت عملی کو نظر انداز یا اس کو چھوڑ دینے کا باعث بنتے ہیں۔ یہ خاص طور پر بیئر مارکیٹس اور سب فروخت کرنے کی مدتوں کے دوران نوٹس کرنے کے قابل ہوتے ہیں۔

مالیاتی مارکیٹس میں، اکثر لوگ اس بات سے متفق ہوتے ہیں کہ خطرے کی نظم کاری کے حوالے سے موزوں حکمت عملی واضح طور پر ان کی کامیابی میں معاونت کرتی ہے۔ عملی اعتبار سے، یہ خسارہ روکیں یا منافع لیں کے آرڈرز کو ترتیب دینے جتنا آسان ہو سکتا ہے۔

ٹریڈنگ کی مستحکم حکمت عملی کو ممکنہ کارروائیوں کا ایک واضح سیٹ فراہم کرنا چاہیئے، جس کا مطلب ہے کہ ہر طرح کے حالات سے نمٹنے کے لیے ٹریڈرز بہتر طور پر تیار ہو سکتے ہیں۔ اگرچہ، جیسا کہ بتایا گیا ہے، خطرات کی نظم کاری کے متعدد طریقہ کار موجود ہیں۔ مثالی طور پر، حکمت عملیوں کا باقاعدگی سے جائزہ لینا چاہیئے اور انہیں اپنانا چاہیئے۔

ذیل میں مالیاتی خطرات کی کچھ مثالیں موجود ہیں، نیز اس بارے میں مختصر وضاحت کہ لوگ ان کو کیسے کم کر سکتے ہیں۔

  • مارکیٹ کا خطرہ: ہر ٹریڈ پرخسارہ روکنے کے آرڈرز کو ترتیب دے کر کم کیا جا سکتا ہے تاکہ بڑے نقصانات سے پہلے وہ پوزیشنز خودکار طور پر بند ہو جائیں۔

  • لیکویڈیٹی کا خطرہ: اعلیٰ حجم کی مارکیٹس پر ٹریڈ کر کے کم کیا جا سکتا ہے۔ عموماً، مارکیٹ کی اعلیٰ سرمایہ کاری کی مالیت کے حامل اثاثے زیادہ لیکویڈ ہو سکتے ہیں۔

  • کریڈٹ کا خطرہ: قابل اعتماد ایکسچینج کے ذریعے ٹریڈ کر کے کم کیا جا سکتا ہے تاکہ قرض لینے والے اور دینے والے افراد (یا خریدار اور فروخت کنندگان) کو ایک دوسرے پر اعتماد نہ کرنا پڑے۔

  • آپریشنل خطرہ: سرمایہ کار اپنے پورٹ فولیوز میں تنوع کرتے ہوئے، واحد پراجیکٹ یا کمپنی میں خطرے سے بچتے ہوئے آپریشنل خطرات کو کم کر سکتے ہیں۔ وہ ان کمپنیوں کو تلاش کرنے کے لیے کچھ تحقیق بھی کر سکتے ہیں جن کا آپریشنل خرابیوں کا سامنا کرنے کا امکان ہوتا ہے۔

  • نظام سے متعلق خطرہ: پورٹ فولیو کے تنوع سے بھی کم کیا جا سکتا ہے۔ لیکن اس صورت میں، تنوع کے اندر مخلتف تجاویز کے حامل پراجیکٹس یا مخلتف انڈسٹریز سے کپمنیاں شامل ہونی چاہیئں۔ ترجیحی طور پر کم ترین ہم آہنگی پیش کرنے والے۔

خطرے کی نظم کاری کی عمومی حکمت عملیاں

خطرے کی نظم کاری کرنے کا کوئی ایک واحد طریقہ کار نہیں۔ سرمایہ کار اور ٹریڈرز اپنے پورٹ فولیوز کے اضافے کے امکانات کو بڑھانے کے لیے اکثر خطرے کی نظم کاری کے ٹولز کا ایک مجموعہ استعمال کرتے ہیں۔ ذیل میں ان حکمت عملیوں کی چند مثالیں ہیں جنہیں ٹریڈرز خطرات کو کم کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

1% ٹریڈنگ کا اصول

1% ٹریڈنگ کا اصول (یا 1% خطرے کا اصول) ایک ایسا طریقہ کار ہے جس کو ٹریڈرز اپنے نقصانات کو اپنی فی ٹریڈ کے ٹریڈنگ کیپیٹل کے زیادہ سے زیادہ 1% تک محدود کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ وہ اپنے فی ٹریڈ پورٹ فولیو کے 1% کے ساتھ یا اپنی پورٹ فولیو کی مالیت کے 1% کے برابر اسٹاپ لاس کے حامل بڑے آرڈر کے ساتھ ٹریڈ کر سکتے ہیں۔ 1% ٹریڈنگ کا اصول عموماً دن کے ٹریڈرز کی جانب سے استعمال کیا جاتا ہے لیکن سوئنگ ٹریڈرز بھی اس کو زیر استعمال لا سکتے ہیں۔

چوںکہ 1% مفید اصول ہے، لہٰذا کچھ ٹریڈرز اس مالیت کو دیگر عناصر کی بنیاد پر ایڈجسٹ کرتے ہیں، جیسا کہ اکاؤنٹ سائز اور انفرادی طور پر خطرہ موہ لینا۔ مثال کے طور پر، بڑے اکاؤنٹ اور حفاظتی طور پر خطرہ موہ لینے والا شخص اپنے فی ٹریڈ خطرے کو کم شرح فیصد تک محدود کرنے کا انتخاب کر سکتا ہے۔

خسارہ روکنے اور منافع لینے کے آرڈرز

خسارہ روکنے کے آرڈرز ٹریڈ غلط ہو جانے پر ٹریڈرز کو خسارے محدود کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔ منافع لینے کے آرڈرز یہ یقینی بناتے ہیں کہ ٹریڈ صحیح طرح سے ہونے پر وہ منافع جات میں لاک ہوتے ہیں۔ مثالی طور پر، خسارہ روکنے اور منافع لینے کی قیمتوں کو پوزیشن میں داخل ہونے سے پہلے بیان کرنا چاہیئے، اور آرڈرز کو ٹریڈ کے کھلنے کے ساتھ ہی سیٹ کر دینا چاہیئے۔

خساروں کو کم کرنے کا وقت معلوم ہونا لازمی ہے، خاص طور پر اتار چڑھاؤ کی مارکیٹس میں جہاں قیمتیں تیزی سے گر سکتی ہیں۔ اپنے اخراج کی حکمت عملی کی منصوبہ بندی کرنا بھی جذباتی ٹریڈنگ کے باعث غلط فیصلہ سازی سے بچا سکتی ہے۔ خسارہ روکنے اور منافع لینے کے لیولز بھی ہر ٹریڈ کے انعام کے خطرے کا تناسب کا حساب لگانے کے لیے ضروری ہے۔

ہیجنگ

ہیجنگ ایک اور حکمت عملی ہے جسے ٹریڈرز اور سرمایہ کار مالیاتی خطرے کو کم کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ دو پوزیشنز پر مشتمل ہوتی ہے جو ایک دوسرے کی تلافی کرتے ہیں۔ آسان لفظ میں، ٹریڈرز ایک مماثل یا مساوی سائز کی ایک مخالف ٹریڈ بناتے ہوئے ایک ہیج کی ٹریڈ کر سکتے ہیں۔ 

مخالف سمت کی پوزیشنز میں داخل ہونا غیر معقول لگ سکتا ہے، لیکن اگر اسے صحیح طور پر کیا جائے، تو ہیجنگ مارکیٹ کی حرکت کے اثرات کو کم کر سکتی ہے۔ مثال کے طور پر، فرض کریں کہ آپ لانگ BTC ہیں اور اس کو ذاتی والیٹ میں ہولڈ کر رہے ہیں۔ اگر مارکیٹ کم ہوتے ہوئے رجحان میں داخل ہوتی ہے، تو آپ اپنے BTC کو منتقل کیے بغیر اپنی لانگ پوزیشن کی تلافی کرنے کے لیے شارٹ پوزیشن حاصل کر سکتے ہیں۔ اسے ہم مارکیٹ نیوٹرل حکمت عملی کہتے ہیں۔ 

اگر آپ futures کی ٹریڈنگ کر رہے ہیں، تو آپ ایک ہی معاہدے کے تحت بیک وقت لانگ اور شارٹ سمتوں میں پوزیشنز کو ہولڈ کرنے کے لیے Binance Futures پر ہیج موڈ کے ذریعے ٹریڈ کر سکتے ہیں۔

تنوع

جیسا کہ ایک پرانی کہاوت ہے، آپ کو اپنے تمام انڈے ایک ہی ٹوکری میں نہیں رکھنے چاہیئیں۔ دیگر الفاظ میں، اپنے پورٹ فولیو کو متنوع بنائیں۔ فرضی طور پر، ایک بہتر متنوع پورٹ فولیو واحد اثاثے سے بنائے جانے والے پورٹ فولیو کے مقابلے میں بڑے خساروں کے خلاف مزید تحفظ کی پیشکش کرتا ہے۔ اگر آپ متنوع پورٹ فولیو میں کرپٹو اثاثے کو ہولڈ کرتے ہیں، تو قیمت گرنے پر آپ کو زیادہ سے زیادہ نقصان اپنے پورٹ فولیو کی شرح فیصد کا ہو گا۔ اس کے برعکس، اگر آپ کا پورٹ فولیو مکمل طور پر واحد اثاثے سے بنا ہے، تو آپ ممکنہ طور پر اپنے پورٹ فولیو کی مالیت کے 100% سے محروم ہو سکتے ہیں۔ 

انعام کے خطرے کا تناسب

انعام کے خطرے کا تناسب اس خطرے کا حساب لگاتا ہے جس کا سامنا ٹریڈر کو ممکنہ انعام کے متعلق کرنا ہو گا۔ اس ٹریڈ کے انعام کے خطرے کے تناسب کا حساب لگانے کے لیے ممکنہ نقصان کو ممکنہ منافعے کے ساتھ تقسیم کریں، جسے آپ زیر غور لا رہے ہیں۔ لہٰذا اگر آپ کا خسارہ روکنا 5% پر ہے اور آپ کا ہدف 15% منافعے پر ہے، تو آپ کے انعام کے خطرے کا تناسب 1:3 ہو گا، جس کا مطلب ہے کہ ممکنہ منافع خطرے سے تین گنا زیادہ ہو گا۔

اختتامی خیالات

ٹریڈنگ پوزیشن کھولنے یا پورٹ فولیو پر کیپیٹل مقرر کرنے سے پہلے، ٹریڈرز اور سرمایہ کاروں کو خطرے کی نظم کاری کی حکمت عملی تخلیق کرنے پر غور کرنا چاہیئے۔ اب بھی، یہ بات یاد رکھنا اہم ہے کہ مالیاتی خطرات سے مکمل طور پر اجتناب نہیں کیا جا سکتا۔

مجموعی طور پر، خطرے کی نظم کاری خطرات سے نمٹنے کے طریقہ کار کو بیان کرتی ہے، لیکن یہ یقیناً محض خطرات سے مکمل طور پر اجتناب کرنے کے لیے نہیں۔ اس میں اسٹریٹیجک سوچ بھی شامل ہوتی ہے تاکہ ناگزیر خطرات سے نہایت مؤثر طریقہ کار سے نمٹا جائے۔ 

دوسرے الفاظ میں، یہ سیاق و سباق اور حکمت عملی کے اعتبار سے،خطرات کی شناخت کرنے، ان کا جائزہ لینے، اور نگرانی کرنے کے بارے میں ہے۔ خطرے کی نظم کاری کے عمل کا مقصد خطرے/انعام کے تناسب کا جائزہ لینا ہے تاکہ سب سے زیادہ مفید پوزیشنز کو ترجیح دی جا سکے۔