تعارف
سوئنگ ٹریڈنگ عام طور پر استعمال ہونے والی ایک ٹریڈنگ کی حکمت عملی ہے جو نو آموز ٹریڈرز کے لیے مثالی ہو سکتی ہے۔ یہ قابل نظم مدتوں کی شمولیت کے باعث مارکیٹ کے متعلق آراء کے اظہار کا نسبتاً آسان طریقہ ہے۔ سوئنگ ٹریڈرز اکثر مالیاتی مارکیٹس، جیسا کہ فاریکس، اسٹاکس، اور کرپٹو کرنسی میں فعال ہوتے ہیں۔ لیکن کیا سوئنگ ٹریڈنگ آپ کے لیے موزوں حکمت عملی ہے؟ کیا آپ کو ایک روزہ ٹریڈنگ یا پھر سوئنگ ٹریڈر شروع کرنی چاہیئے؟
اس آرٹیکل میں، ہم اس بات کی وضاحت کریں گے کہ آپ کو کرپٹو کرنسی کی سوئنگ ٹریڈنگ کے متعلق کیا جاننے کی ضرروت ہے اور اس بات کا فیصلہ کرنے میں آپ کی مدد کریں گے کہ آیا یہ آپ کے لیے درست انتخاب ہے۔
سوئنگ ٹریڈنگ کیا ہے؟
سوئنگ ٹریڈنگ کی حکمت عملیاں رجحان کی مارکیٹس میں بہترین کارکردگی دکھاتی ہیں۔ نسبتاً بڑے ٹائم فریم پر کسی مضبوط رجحان کی موجودگی کی صورت میں، سوئنگ ٹریڈنگ کے مواقع کافی زیادہ ہو سکتے ہیں، اور سوئنگ ٹریڈرز قیمت کی نسبتاً بڑی سوئنگز سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس کے برعکس، مستحکم مارکیٹ میں سوئنگ ٹریڈنگ زیادہ مشکل ہو سکتی ہے۔ آخر کار، مارکیٹ میں یکطرفہ تبدیلی کی صورت میں، قیمت میں بڑی تبدیلیوں کو کیپچر کرنا مشکل ہوتا ہے۔
سوئنگ ٹریڈرز کس طرح سے پیسے بناتے ہیں؟
جیسا کہ بیان کیا جا چکا ہے، سوئنگ ٹریڈرز کا مقصد قیمت کی ان سوئنگز کو کیپچر کرنا ہوتا ہے جو چند دنوں سے کئی ہفتوں تک وقوع پذیر ہوتی ہیں۔ اسی طرح، سوئنگ ٹریڈرز ایک روزہ ٹریڈرز کی نسبت زیادہ، لیکن خریداری اور ہولڈ کرنے والے سرمایہ کاران کی نسبت کم وقت کے لیے پوزیشنز کو ہولڈ کریں گے۔
سوئنگ ٹریڈرز ٹریڈ کے آئیڈیاز تخلیق کرنے کے لیے عام طور پر تکنیکی تجزیے کا استعمال کریں گے، اگرچہ اس حد تک نہیں جتنا ایک روزہ ٹریڈرز کریں گے۔ چونکہ بنیادی ایونٹس ہفتوں تک چلتے رہتے ہیں، سوئنگ ٹریڈرز اپنے ٹریڈنگ کے فریم ورک میں بنیادی تجزیے کو بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
سوئنگ ٹریڈرز عام طور پر اوسط سے زائد تک کے ٹائم فریم چارٹس کو دیکھیں گے۔ کیوں؟ ایک بڑے ٹائم فریم پر مضبوط بڑھتے رجحان یا گھٹتے رجحان کی تصدیق کرنی پڑتی ہے۔ لیکن، وہ داخلے اور خروج کے مخصوص پوائنٹس کو تلاش کرنے کے لیے، ایک دن سے کم کے ٹائم فریمز جیسا کہ 1 گھنٹہ، 4 گھنٹے، 12 گھنٹے کے چارٹ کو بھی دیکھ سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، یہ محرکات کسی چھوٹے ٹائم فریم پر بریک آؤٹ یا پُل بیک ہو سکتے ہیں۔
تاہم، سوئنگ ٹریڈنگ کے لیے ممکنہ طور پر اہم ترین ٹائم فریم روزانہ کا چارٹ ہوتا ہے۔ اس کے باوجود، مختلف ٹریڈرز کے مابین ٹریڈنگ اور سرمایہ کاری کی حکمت عملیاں خاطر خواہ حد تک مختلف ہو سکتی ہیں۔ یاد رہے کہ جو ہم نے یہاں بیان کیے وہ کوئی سخت اصول نہیں ہیں، بلکہ محض عام مثالیں ہیں۔
ایک روزہ ٹریڈنگ بمقابلہ سوئنگ ٹریڈںگ – فرق کیا ہے؟
ایک روزہ ٹریڈرز قیمت کی مختصر مدتی تبدیلیوں سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں، جبکہ سوئنگ ٹریڈرز بڑی تبدیلیاں تلاش کرتے ہیں۔ عملی طور پر، ایک روزہ ٹریڈنگ زیادہ فعال حکمت عملی ہے، جہاں ٹریڈرز کو مارکیٹ کی لگاتار نگرانی کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، اور وہ ایک دن سے زیادہ کے لیے پوزیشنز کو کھلا نہیں چھوڑتے ہیں۔
اس کے برعکس، سوئنگ ٹریڈرز ایک زیادہ غیر فعال حکمت عملی پر عمل کر سکتے ہیں۔ وہ نسبتاً کم تواتر سے اپنی پوزیشنز کی نگرانی کر سکتے ہیں، کیونکہ ان کا ہدف قیمت کی ایسی تبدیلیوں سے منافع حاصل کرنا ہوتا ہے جو زیادہ لمبے عرصے تک چلتی رہتی ہیں۔ چونکہ یہ بڑی تبدیلیاں ہوتی ہیں، سوئنگ ٹریڈز جیتنے والی محض تھوڑی سی ٹریڈز سے بھی بڑے منافع جات حاصل کر سکتے ہیں۔
آپ اپنے مضبوط پہلوؤں پر غور کر سکتے ہیں اور کوئی ایسا ٹریڈنگ اسٹائل منتخب کر سکتے ہیں جو ان مضبوط پہلوؤں کو مزید نمایاں کر سکے۔ بعض لوگ تیزی سے پوزیشنز میں داخل اور خارج ہونے اور اپنی نیند کے دوران جاری پوزیشنز کے بارے میں پریشان نہ ہونے کو ترجیح دیتے ہیں۔ دیگر لوگ اس وقت بہتر فیصلے کرتے ہیں جب ان کے پاس ممکنہ نتائج پر غور کرنے اور اپنے ٹریڈنگ کے منصوبوں کی وضاحت کے لیے زیادہ وقت ہوتا ہے۔
فطری طور پر، آپ مختلف حکمت عملیوں کے مابین یہ دیکھنے کے لیے سوئچ کر سکتے ہیں کہ کون سی بہتر نتائج دے رہی ہے۔ آپ اپنے حقیقی ٹریڈنگ کے پلان میں سرگرمیوں کے نفاذ سے پہلے پیپر ٹریڈنگ (یعنی جعلی پیسے کے ساتھ) بھی کر سکتے ہیں۔
کرپٹو کرنسی کی سوئنگ ٹریڈنگ کے ساتھ کیسے شروعات کریں
ٹریڈنگ شروع کرنے کے لیے سوئنگ ٹریڈنگ ایک مثالی طریقہ ہو سکتا ہے۔ کیسے؟ طویل مدت (جو پھر بھی زیادہ طویل نہیں ہوتی) کے سبب، فیصلے پُرسکون انداز میں کیے جا سکتے ہیں، اور بآسانی ٹریڈز کی نگرانی کی جا سکتی ہے۔