ہوم
آرٹیکلز
لیکویڈیٹی کی تفصیل

لیکویڈیٹی کی تفصیل

نو آموز
شائع کردہ Dec 6, 2018اپڈیٹ کردہ Apr 21, 2023
6m

TL؛DR

لیکویڈیٹی اس بات کی پیمائش ہے کہ آپ ایک اثاثے کو کیش یا دوسرے اثاثے میں کیسے تبدیل کر سکتے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ آپ کے پاس اپنے بیک پیک میں نایاب ترین، نہایت پرانی کتاب موجود ہو، لیکن اگر آپ ایک ریموٹ جزیرے پر تنہا ہیں، تو خریدار تلاش کرنا مشکل ہو گا۔

دوسری جانب، اگر آپ Binance پر BTC/USDT جوڑے پر BTC کے $100 USD خریدنا چاہیں، تو آپ قیمت پر بغیر کسی اثر کے فوری طور پر ایسا کر سکیں گے۔ یہی وجہ ہے کہ مالیاتی اثاثہ جات کے معاملے میں لیکویڈیٹی اہم ہے۔


تعارف

مارکیٹ کی ہیلتھ کی پیمائش کرنے کا بہترین طریقہ کیا ہے؟ آپ ٹریڈنگ کا حجم، اتار چڑھاؤ، یا دیگر تکنیکی انڈیکیٹرز کو دیکھ سکتے ہیں۔ تاہم، ایک نہایت اہم عنصر ہوتا ہے – لیکویڈیٹی۔ اگر ایک مارکیٹ غیر لیکویڈ ہے، تو قیمت پر خاطر خواہ اثر پیدا کیے بنا ٹریڈز پر عمل درآمد کرنا کافی مشکل ہو سکتا ہے۔ آئیں اس بات کا بغور جائزہ لیں کہ لیکویڈیٹی کیا ہے اور یہ کیوں اہم ہے۔


لیکویڈیٹی کیا ہے؟

لیکویڈیٹی ایک آسان پیمائش ہے جہاں ایک اثاثے کو اس کی قیمت کو متاثر کیے بنا کسی بھی دیگر اثاثے میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ آسان لفظوں میں، لیکویڈیٹی اس بات کی وضاحت کرتی ہے کہ ایک اثاثے کو کتنی تیزی اور آسانی سے خریدا اور بیچا جا سکتا ہے۔

اس طرح، بہتر لیکویڈیٹی کا مطلب ہے کہ ایک اثاثے کو اس کی قیمت کو زیادہ متاثر کیے بنا تیزی اور آسانی سے خریدا اور بیچا جا سکتا ہے۔ اس کے برعکس، خراب یا کم ترین لیکویڈیٹی کا مطلب ہے کہ ایک اثاثہ تیزی سے خریدا یا بیچا نہیں جا سکتا۔ یا، اگر ایسا ہو سکے، تو ٹرانزیکشن قیمت کو خاصا مثاثر کر سکتی ہے۔

کیش (یا کیش کے مساوی) کو سب سے زیادہ لیکویڈ اثاثہ سمجھا جا سکتا ہے کیونکہ اسے بآسانی دیگر اثاثہ جات میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ کرپٹو کرنسیز کی دنیا میں اسی طرح کا ایک اثاثہ اسٹیبل کوائن ہے۔

چوںکہ اسٹیبل کوائنز اور ڈیجیٹل کرنسیز ابھی تک روزمرہ کی ادائیگیوں کے لیے معیار کا حصہ نہیں ہیں، لہٰذا ان کی وسیع مقبولیت میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔ کسی بھی صورت میں، اسٹیبل کوائنز میں کرپٹو کرنسی مارکیٹ کا زیادہ تر حجم پہلے سے مکمل ہو گیا ہے، جو کہ ان کو کافی لیکویڈ بناتا ہے۔

دوسری طرف، ریئل اسٹیٹ، مہنگی گاڑیاں، یا نایاب آئٹمز کو نسبتاً غیر لیکویڈ سمجھا جا سکتا ہے، کیوںکہ ان کو خریدنا یا فروخت کرنا کوئی آسان کام نہیں۔ ہو سکتا ہے کہ کوئی مصنوعی چیز آپ کی ملکیت میں ہو، لیکن آپ کے مطابق فیئر مارکیٹ کی قیمت میں ایک رضامند خریدار کو ڈھونڈنا مشکل ہو سکتا ہے۔

مزید یہ کہ، فرض کریں آپ اپنی مصنوعی چیز کے ساتھ گاڑی خریدنا چاہتے ہیں۔ ایسے شخص کو ڈھونڈنا تقریباً ناممکن ہو گا جو آپ کی مصنوعی چیز کے بدلے آپ کی پسند کی گاڑی بیچ رہا ہو۔ یہاں کیش مفید ثابت ہوتی ہے۔

مادی اثاثہ جات عموماً بہتر طور پر... مادی ہونے کے باعث، ڈیجیٹل اثاثہ جات کے مقابلے میں کم لیکویڈ ہوتے ہیں۔ اضافی اخراجات بھی شامل ہوتے ہیں، اور ٹرانزیکشن کو مکمل ہونے میں کچھ وقت صرف ہو سکتا ہے۔

تاہم، ڈیجیٹل ایکسچینج اور کرپٹو کرنسیز کے سیاق و سباق میں، اثاثہ جات خریدنا یا بیچنا کمپیوٹرز میں موونگ بٹس کا کھیل ہے۔ اس سے لیکویڈیٹی کو چند فائدے حاصل ہوتے ہیں، کیوںکہ ٹرانزیکشن کو مکمل کرنا نسبتاً آسان ہے۔

اس کے ساتھ، لیکویڈیٹی کو اسپیکٹرم کے طور پر سمجھنا بہتر ہو سکتا ہے۔ ایک طرف، ہمارے پاس کیش اور اسٹیبل کوائنز ہیں۔ دوسری طرف، ہمارے پاس غیر لیکویڈ اثاثہ جات ہیں جیسا کہ نایاب آئٹمز۔ اثاثہ جات کا اس لیکویڈیٹی اسپیکٹرم کے مخصوص حصے پر ہونے کے متعلق سوچنا بہتر ہو سکتا ہے۔

روایتی طور پر، لیکویڈیٹی کی دو اقسام ہوتی ہیں – اکاؤنٹنگ لیکویڈیٹی اور مارکیٹ لیکویڈیٹی۔


اکاؤنٹنگ لیکویڈیٹی کیا ہے؟

اکاؤنٹنگ لیکویڈیٹی ایک اصطلاح ہے جو کہ زیادہ تر کاروباروں اور ان کی بیلنس شیٹس کے سیاق و سباق میں استعمال ہوتی ہے۔ یہ اس سہولت کو ظاہر کرتا ہے جس کے ذریعے ایک کمپنی اپنے موجودہ اثاثہ جات اور کیش فلو کے ساتھ اپنے قلیل المدتی قرض اور حالیہ واجبات کی ادائیگی کر سکتی ہے۔ اس طرح، اکاؤنٹنگ لیکویڈیٹی کا تعلق براہِ راست کمپنی کی مالیاتی ہیلتھ ہے۔


مارکیٹ لیکویڈیٹی کیا ہے؟

مارکیٹ لیکویڈیٹی وہ حد ہے جہاں مارکیٹ اثاثہ جات کو مناسب قیمتوں پر خریدنے اور بیچنے کی اجازت دیتی ہے۔ یہ قیمتیں اثاثہ جات کی اصل مالیت کی اختتامی قیمتیں ہوتی ہیں۔ اس صورت میں، اصل مالیت سے مراد ہے کہ سیلر کی (مانگی گئی) پر بیچنے کے لیے کم ترین قیمت، خریدار کی (بولی) پر خریدنے کی سب سے زیادہ قیمت ہی اختتامی قیمت ہوتی ہے۔ ان دو مالیتوں کے مابین فرق لگائی اور مانگی گئی قیمت کا فرق کہلاتا ہے۔


لگائی اور مانگی گئی قیمت کا فرق

لگائی اور مانگی گئی قیمت کا فرق

لگائی اور مانگی گئی قیمت کا فرق کے 0.2% کے ساتھ، BNB/USDC کا ڈیپتھ چارٹ


 لگائی اور مانگی گئی قیمت کا فرق کم ترین مانگی گئی قیمت اور سب زیادہ لگائی گئی قیمت کا فرق ہے۔ جیسا کہ آپ تصور کر سکتے ہیں، لگائی اور مانگی گئی قیمت کے مابین فرق لیکویڈ مارکیٹس کے لیے خوش کن ہے۔ اس سے مراد ہے کہ مارکیٹ کی لیکویڈیٹی بہتر ہوتی ہے کیوںکہ ٹریڈرز کی طرف سے قیمت میں اتار چڑھاؤ کو باقاعدگی سے بیلنس پر واپس لایا جاتا ہے۔ اس کے برعکس، بڑی لگائی اور مانگی گئی قیمت کے درمیان فرق کا مطلب ہے کہ مارکیٹ غیر لیکویڈ ہے، اور اس بات میں بہت بڑا فرق ہے کہ خریدار کہاں خریدنا چاہتے ہیں اور سیلرز کہاں بیچنا چاہتے ہیں۔

لگائی اور مانگی گئی قیمت کا فرق نام نہاد بیک وقت خرید و فروخت کے ٹریڈرز کے لیے بھی مفید ہے۔ ان کا مقصد لگائی اور مانگی گئی قیمت کے درمیان فرق میں مختصر فرق کا بار بار فائدہ اٹھانا ہے۔ چوںکہ بیک وقت خرید و فروخت کے ٹریڈرز منافع حاصل کرتے ہیں، لہٰذا ان کی سرگرمی مارکیٹ کو بھی فائدہ پہنچاتی ہے۔ کیسے؟ چوںکہ لگائی اور مانگی گئی قیمت کے فرق کو کم کرتے ہیں، دوسرے ٹریڈرز بھی ٹریڈ پر بہتر طور پر عمل درآمد کریں گے۔

بیک وقت خرید و فروخت کے ٹریڈرز اس بات کو بھی یقینی بناتے ہیں کہ مختلف ایکسچینجز پر مارکیٹ کے ایک جیسے جوڑوں کے درمیان قیمتوں کا فرق زیادہ نہیں ہوتا۔ کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ سب سے بڑی، نہایت لیکویڈ ایکسچینجز پر BTC قیمت تقریباً یکساں کیوں ہوتی ہے؟ یہ زیادہ تر بیک وقت خرید و فروخت کے ٹریڈرز کی بدولت ہوتا ہے، جو مختلف ایکسچینجز پر قیمتوں کے مابین کئی مختصر فرق تلاش کرتے ہیں اور ان سے منافع کماتے ہیں۔


لیکویڈیٹی کیوں اہم ہے؟

تو، چوںکہ کرپٹو کرنسیز ڈیجیٹل اثاثہ جات ہوتے ہیں، اس لیے ان کو کافی لیکویڈ ہونا چاہیئے، ہاں نا؟ دراصل، اتنا نہیں۔ کچھ کرپٹو اثاثہ جات کی لیکویڈیٹی دیگر اثاثہ جات کے مقابلے میں بہت بہتر ہوتی ہے۔ یہ ٹریڈنگ کے زائد حجم اور مارکیٹ کی اثر پذیری کا ضمنی پروڈکٹ ہے۔ 

کچھ مارکیٹس کا روزمرہ کی ٹریڈنگ کا حجم چند ہزار ڈالرز میں ہو گا، جبکہ دیگر کا بلینز میں۔ لیکویڈیٹی Bitcoin یا Ethereumکرپٹو کرنسیز کے لیے مسئلہ نہیں ہے، لیکن بہت سے دوسرے کوائنز اپنی مارکیٹس میں لیکویڈیٹی کی خاطر خواہ کمی کا سامنا کرتے ہیں۔

 Altcoins کی ٹریڈنگ انجام دیتے وقت یہ خاص طور پر اہم ہوتا ہے۔ اگر آپ غیر لیکویڈ کوائن میں پوزیشن تخلیق کرتے ہیں، تو آپ اپنی مرضی کی قیمت پر اخراج نہیں کر سکیں گے – نیز آپ محض بیگکو ہولڈ کر رہے ہوں گے۔ اسی وجہ سے عموماً اثاثہ جات کی زیادہ لیکویڈیٹی کے ساتھ ٹریڈ کرنا ایک اچھا خیال ہے۔ 

اگر آپ ایک غیر لیکویڈ مارکیٹ میں بڑے آرڈر پر عمل درآمد کرنے کی کوشش کریں تو کیا ہو گا؟ سلِپیج۔ یہ آپ کی مرضی کی قیمت اور آپ کی ٹریڈ پر عمل درآمد کے مقام کے مابین فرق ہے۔ زیادہ سلِپیج سے مراد ہے کہ آپ کی ٹریڈ پر آپ کی مطلوبہ رقم کے بجائے کسی اور مختلف قیمت پر عمل درآمد کیا گیا۔ یہ عام طور پر اس لیے ہوتا ہے کیوںکہ  آرڈر بُک میں اس مناسب تعداد میں آرڈرز نہیں ہوتے جن میں آپ ان پر عمل درآمد کرنا چاہتے ہیں۔ آپ محض متعین آرڈراستعمال کر کے اس کو محدود کر سکتے ہیں، لیکن ہو سکتا ہے کہ پھر آپ کے آرڈرز مکمل نہ ہوں۔

لیکویڈیٹی مارکیٹ کے حالات کے تحت بھی کافی تبدیل ہو سکتی ہے۔  مالیاتی بحران لیکویڈیٹی پر خاطر خواہ اثر ڈال سکتا ہے کیونکہ مارکیٹ پلیئرز اپنی مالیاتی ذمہ داریوں اور قلیل المدتی واجبات کا ازالہ کرنے کی خاطر ہنگامی طور پر اخراج کرتے ہیں۔


➟ کرپٹو کرنسی کے ساتھ آغاز کرنا چاہتے ہیں؟ Binance پر Bitcoin خریدیں!


اختتامی خیالات

مالیاتی مارکیٹس میں لیکویڈیٹی ایک اہم عنصر ہے۔ عام طور پر، زیادہ لیکویڈیٹی کی حامل مارکیٹس کی ٹریڈ کرنا خوش کن ہوتا ہے کیوںکہ آپ نسبتاً آسانی سے پوزیشنز میں داخل اور اس سے خارج ہوں گے۔

کیا آپ کے ابھی بھی لیکویڈیٹی اور ٹریڈنگ کے حوالے سے سوالات ہیں؟ ہمارے سوال و جواب کے پلیٹ فارم، Ask Academy کو ملاحظہ کریں، جہاں Binance کمیونٹی آپ کے سوالات کا جواب دے گی۔