غیر مرکزی ایپلیکیشنز (DApps) کیا ہیں؟
امواد کا جدول
تعارف
غیر مرکزی ایپلیکیشنز (DApps) کیا ہیں؟
DApps کیسے کام کرتی ہیں؟
DApps کے فوائد
DApps کی تحدیدات
DApp کے استعمال کی مقبول صورتیں
DApps سے کیسے مربوط ہوں؟
ٹرسٹ والیٹ پر BNB ڈپازٹ کرنا
اپنی ٹرسٹ والیٹ کی فہرست پر CAKE شامل کرنا
ٹرسٹ والیٹ براؤزر کے ذریعے PancakeSwap سے مربوط ہونا
ڈیسک ٹاپ براؤزر کے ذریعے PancakeSwap سے مربوط ہونا
اختتامی خیالات
غیر مرکزی ایپلیکیشنز (DApps) کیا ہیں؟
ہوم
آرٹیکلز
غیر مرکزی ایپلیکیشنز (DApps) کیا ہیں؟

غیر مرکزی ایپلیکیشنز (DApps) کیا ہیں؟

جدید
شائع کردہ Jun 17, 2022اپڈیٹ کردہ Sep 29, 2022
11m

TL؛DR

غیر مرکزی ایپلیکیشنز (DApps) بلاک چین نیٹ ورکس پر چلنے والی ایپلیکیشنز ہیں۔ استعمال کی مختلف صورتوں، جیسا کہ گیمنگ، فنانس، سوشل میڈیا، اور مزید کے ساتھ DApps کی وسیع اقسام موجود ہیں۔ 

اگرچہ DApps آپ کے فون پر موجود عام موبائل اپیس جیسی ہی لگ سکتی ہیں، تاہم ان کا بیک اینڈ سسٹم مختلف ہوتا ہے۔ DApps فنکشن کرنے کے لیے مرکزی سسٹم کے بجائے منقسم نیٹ ورک پر موجود اسمارٹ معاہدات پر انحصار کرتی ہیں۔ یہ چیز انہیں مزید شفاف، غیر مرکزی، اور حملوں کے خلاف مزاحم بناتی ہے، لیکن کچھ نئی مشکلات کا سبب بھی بنتی ہے۔


تعارف

ایک دہائی سے بھی زائد عرصہ قبل  Bitcoin (BTC) کے وجود میں آنے کے بعد سے، بلاک چینز نے اس حد تک ترقی کر لی ہے کہ کرنسی کے علاوہ نئی فعالیتوں اور  استعمال کی صورتوں کے متعدد مواقع ان لاک کر سکیں۔ ان مواقع میں سے ایک، بلاک چین ٹیکنالوجی استعمال کرنے کے لیے غیر مرکزی ایپلیکیشنز (DApps) بنانا ہے تاکہ بہت سے روایتی سیکٹرز اور سروسز کو بہتر بنایا جا سکے۔ 


غیر مرکزی ایپلیکیشنز (DApps) کیا ہیں؟

غیر مرکزی ایپلیکیشنز (DApps) اسمارٹ معاہدے سے تقویت یافتہ ایسے ڈیجیٹل ایپلیکیشنز یا پروگرامز ہیں جو مرکزی سروسز کی بجائے  بلاک چینز پر چلتے ہیں۔ یہ آپ کے اسمارٹ فون پر موجود عام موبائل اپیس جیسی ہی نظر آتی اور محسوس ہوتی ہیں اور گیمنگ سے لے کر فنانس، سوشل میڈیا، اور مزید بہت سی چیزوں سے متعلقہ سروسز اور فنکشنز کی وسیع اقسام کی پیشکش کرتی ہیں۔ 

جیسا کہ نام سے ظاہر ہے، DApps غیر مرکزی پیئر ٹو پیئر نیٹ ورکس پر چلتی ہیں۔ ایک ابتدائی رپورٹ سے ظاہر ہوا کہ DApps مندرجہ ذیل فیچرز کی حامل ہیں:

  • اوپن سورس: DApps کا سورس کوڈ عوام کے لیے دستیاب ہے، یعنی کوئی بھی فرد ان کی توثیق، انہیں استعمال، کاپی، اور ان میں ترمیم کر سکتا ہے۔ اس کے کوائنز یا ٹوکنز کی اکثریت کو کنٹرول کرنے والی کوئی واحد اکائی نہیں ہے۔ صارفین DApps کے حوالے سے تبدیلیوں کی تجویز اور ان کے لیے ووٹ بھی دے سکتے ہیں۔ 

  • غیر مرکزی اور کرپٹو گرافیکل اعتبار سے محفوظ: ڈیٹا کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے، DApp کی تمام معلومات کرپٹو گرافیکل اعتبار سے محفوظ اور ایک عوامی، غیر مرکزی بلاک چین پر اسٹور کی جاتی ہیں، جس کی دیکھ بھال متعدد صارفین (یا نوڈز) کرتے ہیں۔

  • ٹوکنائزڈ سسٹم: DApps تک کسی کرپٹو گرافک ٹوکن کے ساتھ رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ یہ ETH جیسی کرپٹو کرنسیز اپنا سکتی ہیں، یا مفاہمتی الگورتھم کا استعمال کر کے مقامی ٹوکن پیدا کر سکتی ہیں، جیسا کہ پروف آف ورک (PoW) یا پروف آف اسٹیک (PoS)۔ ٹوکن کو معاونین جیسا کہ مائنرز اور اسٹیکرز کو انعام دینے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اس وسیع تعریف کے تحت، Bitcoin بلاک چین کی وضاحت DApp — اور ممکنہ طور پر پہلی DApp کے طور پر کی جا سکتی ہے۔ اپنی غیر مرکزی بلاک چین پر تمام ڈیٹا کی لائیو موجودگی کے ساتھ یہ اوپن سورس ہے، کرپٹو ٹوکن پر انحصار کرتا ہے، اور PoW کا مفاہمتی الگورتھم استعمال کرتا ہے۔ اسی چیز کا اطلاق درج بالا فیچرز کی حامل دیگر بلاک چینز پر بھی ہوتا ہے۔ 

تاہم، آج کل "DApps" کی اصطلاح سے مراد وہ تمام ایپلیکیشنز ہوتی ہیں جوکہ اسمارٹ معاہدے کی خصوصیات کی حامل ہوتی ہیں اور جو بلاک چین نیٹ ورکس پر چلتی ہیں۔ Bitcoin بلاک چین اسمارٹ معاہدات کی معاونت نہیں کرتی، لہٰذا زیادہ تر لوگ اسے DApp نہیں سمجھتے۔ 

جون 2022 کے مطابق، زیادہ تر DApps Ethereum نیٹ ورک پر موجود ہیں۔ یہ DApp ڈویلپرز کے لیے مضبوط انفراسٹرکچر کی پیشکش کرتی ہیں تاکہ استعمال کی موجودہ صورتوں میں توسیع کی جا سکے۔ لیکن DApps میں ترقی کے ساتھ، ڈویلپرز نے انہیں دیگر بلاک چینز پر بھی بنانا شروع کر دیا ہے، جن میں BNB اسمارٹ چین (BSC)، Solana (SOL)، Polygon (MATIC)، Avalanche (AVAX)، EOS، وغیرہ شامل ہیں۔


DApps کیسے کام کرتی ہیں؟

DApps اسمارٹ معاہدات سے تقویت یافتہ ایپلیکیشنز ہیں۔ ان کا بیک اینڈ کوڈ منقسم پیئر ٹو پیئر نیٹ ورکس پر چلتا ہے۔ ایک اسمارٹ معاہدہ کمپیوٹر کوڈ کی جانب سے نافذ کیے جانے والے پہلے سے واضح کردہ اصولوں کے مجموعے کے طور پر کام کرتا ہے۔ جب اور اگر مخصوص شرائط پوری ہوں، تو تمام نیٹ ورک نوڈز معاہدے کی جانب سے واضح کیے جانے والے تمام ٹاسکس کو انجام دیں گے۔

بلاک چین پر اسمارٹ معاہدے کے عمل میں آنے کے بعد، کوڈ کو تبدیل یا ضائع کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ لہٰذا، DApp بنانے والی ٹیم تحلیل ہو جانے کے باوجود بھی صارفین DApp تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ 


DApps کے فوائد

اگرچہ DApps کے انٹرفیسز اور روایتی ایپلیکیشنز ایک جیسی دکھائی دے سکتی ہیں، تاہم اپنے مرکزی حریفوں کے مقابلے میں DApps متعدد فوائد کی پیشکش کرتی ہیں۔ ویب ایپس مرکزی سرورز پر ڈیٹا اسٹور کرتی ہیں۔ ایک واحد متاثرہ سرور ایپ کے مکمل نیٹ ورک کو نقصان پہنچا سکتا ہے، اور اسے عارضی یا مستقل طور پر ناقابل استعمال بنا سکتا ہے۔ مرکزی سسٹمز کو ڈیٹا باہر آنے یا چوری کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے، جن کی وجہ سے کمپنیز اور انفرادی صارفین کو خطرے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اس کے برعکس، DApps ایسے منقسم نیٹ ورکس پر بنائی جاتی ہیں جو کسی قسم کے مرکزی حکام کے حامل نہیں ہوتے۔ ناکامی کے کسی بھی پہلو سے عاری ان DApps پر حملوں کا امکان کم ہوتا ہے، یوں نقصان دہ کرداروں کے لیے نیٹ ورک کو ہائی جیک کرنا نہایت مشکل ہو جاتا ہے۔ P2P نیٹ ورک اس امر کو بھی یقینی بنا سکتا ہے کہ DApp کم سے کم ڈاؤن ٹائم کے ساتھ کام کرنا جاری رکھے، حتیٰ کہ اس وقت بھی جب انفرادی کمپیوٹرز یا نیٹ ورک کے چند حصے خرابی کا شکار ہوں۔ 

DApps کی غیر مرکزی نوعیت کا مطلب یہ بھی ہے کہ صارفین ان معلومات پر مزید اختیار حاصل کر سکتے ہیں جنہیں وہ شیئر کرنا چاہتے ہیں۔ جب صارفین کے ذاتی ڈیٹا کو کنٹرول کرنے کے لیے کوئی کمپنیز ہی موجود نہیں، تو انہیں DApp کے ساتھ تعامل انجام دینے کے لیے حقیقی دنیاوی شناخت فراہم کرنے کی ضرورت بھی نہیں ہوتی۔ اس کی بجائے، وہ DApps کو مربوط کرنے اور ان کی جانب سے شیئر کی جانے والی معلومات پر مکمل اختیار حاصل کرنے کے لیے  کرپٹو والیٹ کا استعمال کر سکتے ہیں۔ 

DApps کا ایک اور فائدہ یہ بھی ہے کہ ڈویلپرز اسمارٹ معاہدات کو لیوریج دیتے ہوئے کرپٹو کرنسیز کو ان کی بنیادی خصوصیتوں میں آسانی سے ضم کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، Ethereum پر موجود DApps، فریق ثالث کی ادائیگی کے فراہم کنندگان کو ضم کیے بغیر ادائیگی کے طور پر ETH کو اپنا سکتی ہیں۔  


DApps کی تحدیدات

DApps سینسر شپ سے آزاد مستقبل کا اہم حصہ بننے کی اہلیت رکھتی ہیں، لیکن ہر سکے کے دو رخ ہوتے ہیں۔ غیر مرکزی ایپلیکیشنز ابھی بھی تیاری کے ابتدائی مراحل میں ہیں، اور انڈسٹری کے لیے ابھی توسیع پذیری، کوڈ میں ترامیم، اور صارفین کی کم تعداد جیسی تحدیدات کو حل کرنا باقی ہے۔ 

DApps کو کام کرنے کے لیے موزوں کمپیوٹنگ پاور درکار ہوتی ہے، جو کہ ان نیٹ ورکس پر ضرورت سے زیادہ بوجھ ڈال سکتا ہے جس پر وہ چلتی ہیں۔ مثال کے طور پر، Ethereum کو مطلوب سکیورٹی، سالمیت، شفافیت، اور پائیداری حاصل کرنے کے لیے یہ ضروری ہے کہ ہر توثیق کار، نیٹ ورک پر انجام دی جانے والی ہر ٹرانزیکشن کو چلائے اور اسٹور کرے۔ یہ چیز سسٹم کی ٹرانزیکشن فی سیکنڈ (TPS) کی شرح کو نقصان پہنچا سکتی ہے اور نیٹ ورک میں رکاوٹ اور زیادہ گیس کی فیس کی وجہ بن سکتی ہے۔ 

DApp میں ترامیم کرنا بھی مشکل ہوتا ہے۔ صارف کے تجربے اور سکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے، DApp کو ممکنہ طور پر یہ درکار ہو گا کہ موجودہ تبدیلیاں نقائص کو ٹھیک کریں، صارفی انٹرفیس کو اپڈیٹ کریں، اور نئی فعالیتوں کو شامل کریں۔ تاہم، DApp کو بلاک چین پر زیر استعمال لائے جانے کے بعد، اس کے بیک اینڈ کوڈ میں ترمیم کرنا مشکل ہوتا ہے۔ کسی بھی قسم کی تبدیلیوں یا بہتریوں کو منظور کرنے کے لیے نیٹ ورک کے نوڈز کی اکثریت کا اتفاق درکار ہو گا، جس کا اطلاق کرنے میں ایک طویل وقت لگ سکتا ہے۔

مارکیٹ میں DApps کی کثرت کے سبب کسی ایک کا نمایاں ہونا اور زیادہ صارفین کو مائل کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ کسی بھی DApp کے موثر طور پر کام کرنے کے لیے، اسے نیٹ ورک کا اثر حاصل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے — DApp کے صارفین جتنے زیادہ ہوتے ہیں، یہ اتنے ہی زیادہ مؤثر انداز میں سروسز فراہم کرتی ہے۔ صارفین کی بڑی تعداد بھی DApp کو مزید محفوظ بنا سکتی ہے اور اوپن سورس کوڈ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والے ہیکرز سے تحفظ فراہم کر سکتی ہے۔


DApp کے استعمال کی مقبول صورتیں

DApps مزید صارفین تک پہنچنے کے لیے بہت سی صنعتوں میں ایک نئی کاروباری حکمت عملی کی پیشکش کرتی ہیں۔ DApp کے استعمال کی کچھ مقبول صورتوں میں GameFi، غیر مرکزی فنانس (DeFi)، تفریح، اور گورننس شامل ہیں۔


GameFi

GameFi DApps تیزی سے مقبول ہو رہی ہیں، جس کی ایک مثال  Axie Infinity کی مقبولیت میں اضافہ ہے، جو کہ Ethereum بلاک چین پر مبنی کمانے کے لیے کھیلی جانے والی ایک گیم ہے۔  DappRadar کے مطابق، 2022 Q1 میں بلاک چین کی گیمنگ کی سرگرمی میں 2021 کی نسبت 2,000% اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اس نے مارچ 2022 میں 1.22 ملین منفرد فعال والیٹس (UAW) کو بھی مائل کیا، جس میں 50% سے بھی زیادہ سرگرمی کی وجہ گیمنگ DApps بنیں۔ 

روایتی ویڈیو گیمز کے برعکس، زیادہ تر گیمنگ DApps، پلیئرز کو اپنے درون گیم موجود اثاثوں پر مکمل اختیار فراہم کرتی ہیں۔ یہ پلیئرز کو گیم کے علاوہ بھی ان آئٹمز سے پیسے کمانے کے مواقع فراہم کرتی ہیں۔ مثال کے طور پر، Axie Infinity  NFTs کی شکل میں گیم کے کرداروں، ورچوئل لینڈ، اور گیمنگ آئٹمز کو فیچر کرتی ہے۔ پلیئرز انہیں کرپٹو والیٹس میں اسٹور کر سکتے ہیں، انہیں دیگر Ethereum ایڈریسز پر ٹرانسفر کر سکتے ہیں، یا NFT مارکیٹ پلیسز پر دیگر پلیئرز کے ساتھ ٹریڈ کر سکتے ہیں۔ ایکو سسٹم کے اندر، پلیئرز ERC-20 ٹوکنز جمع کرنے کے لیے ایک دوسرے سے مقابلہ کر سکتے ہیں جنہیں ایکسچینجز پر ٹریڈ کیا جا سکتا ہے۔ عموماً، وہ جتنی زیادہ دیر کھیلیں گے، اتنے ہی زیادہ درون گیم انعامات حاصل کر سکیں گے۔ 


DeFi اور DEXs

روایتی مالیات، ایک ثالث کے کردار کے لیے مالیاتی اداروں پر انحصار کرتی ہے۔ DApps کے ذریعے، ہر کوئی کسی مرکزی اتھارٹی کے بغیر مالیاتی سروسز استعمال کر سکتا اور اپنے اثاثوں پر مکمل اختیار برقرار رکھ سکتا ہے۔ DeFi کم آمدنی والے افراد کے لیے بھی مفید ثابت ہو سکتی ہے، جو انہیں نہایت کم قیمت ہر مالیاتی سروسز کی وسیع اقسام تک رسائی کی پیشکش کرتی ہے۔ 

ادھار لینا اور ادھار دینا مالیاتی سروسز کی وہ مقبول ترین اقسام ہیں جو غیر مرکزی ایپلیکیشنز فراہم کرتی ہیں۔ DeFi DApps ٹرانزیکشن کے فوری تصفیے، کم سے کم یا صفر کریڈٹ چیکس، اور ضمانتی عمل کے طور پر ڈیجیٹل اثاثوں کے استعمال کی صلاحیت کی پیشکش کرتی ہیں۔ صارفین کو DApp ادھار میں دینے والے مارکیٹ پلیسز پر زیادہ لچک پذیری حاصل ہو سکتی ہے۔ مثال کے طور پر، ادھار دینے والوں کو اس انتخاب کے ذریعے اپنے قرضوں پر مزید اختیار حاصل ہوتا ہے کہ کون سا ٹوکن، کس پلیٹ فارم پر ادھار میں دینا ہے۔ چونکہ صارفین کو ثالثی کی کوئی فیس ادا نہیں کرنی پڑتی، اس لیے وہ ممکنہ طور پر قرضے سے بننے والا 100% سود حاصل کر سکتے ہیں۔ 

غیر مرکزی ایکسچینجز (DEXs) مالیاتی DApps کی ایک دوسری اہم مثال ہیں۔ ایسے پلیٹ فارمز کرپٹو ایکسچینجز جیسے ثالثین کی ضرورت کو دور کرتے ہوئے پیئر ٹو پیئر ٹریڈنگ کی سہولت کاری کرتے ہیں۔ صارفین کو اپنے فنڈز کی تحویل سے دستبردار ہونے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ اپنے اثاثے کسی ایکسچینج میں ٹرانسفر کرنے کی بجائے، وہ اسمارٹ معاہدات کی مدد سے کسی دوسرے صارف کے ساتھ براہ راست انہیں ٹریڈ کر سکتے ہیں۔ آرڈرز پر آن چین اور براہ راست صارفین کے والیٹس کے درمیان عمل درآمد کیا جاتا ہے۔ چونکہ DEXs کو کم دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے، اس لیے مرکزی ایکسچینجز کے مقابلے میں ان کی ٹریڈنگ فیس عموماً کم ہوتی ہے۔ کچھ مقبول DEXs میں UniswapSushiSwap, اور PancakeSwap شامل ہیں۔ 


تفریح

تفریح ہماری زندگیوں کا ایک لازمی جزو ہے۔ DApps کے ساتھ، روزمرہ کی ایسی سرگرمیاں جن سے لوگ لطف اندوز ہوتے ہیں، انہیں ایسے ڈیجیٹل تجربات میں تبدیل کیا جا رہا ہے جو معاشی فوائد بھی پیدا کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، Audius، بلاک چین پر مبنی غیر مرکزی میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارم، جو آرٹسٹس اور مداحوں کو براہ راست مربوط کرنے کے لیے روایتی میوزک انڈسٹری میں موجود ثالثین کی ضرورت کو ختم کر دیتا ہے۔ یہ میوزک کیوریٹرز کو اپنے مواد سے بہتر طور پر پیسے کمانے کی اجازت دیتا ہے اور بلاک چین پر ان کے کام کے غیر متغیر ریکارڈز پیدا کرتا ہے۔

DApps ان مسائل سے بھی نبرد آزما ہیں جن کا سامنا سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے صارفین کو رہتا ہے۔ مرکزی سوشل میڈیا کے بڑے ناموں، جیسا کہ Twitter اور Facebook کو پوسٹس کو سینسر کرنے اور صارفی ڈیٹا کے غلط استعمال پر اکثر تنقید کا سامنا رہتا ہے۔ غیر مرکزی DApps جیسا کہ Steemit کے ساتھ، کمیونٹی آزادانہ طور پر تعامل کر سکتی ہے اور نہایت ہی محدود پابندیوں اور سینسر شپ کے ساتھ اپنی ذاتی معلومات پر معقول اختیار سے محظوظ ہوتے ہوئے اپنی آراء کا اظہار کر سکتی ہے۔ 


گورننس

DApps ایک مزید کمیونٹی پر مرکوز فیصلہ سازی کے میکانزم کو متعارف کرواتے ہوئے آف لائن تنظیموں کی گورننس میں زیادہ بڑا کردار ادا کرنے کے لیے صارفین کو بااختیار بنا سکتی ہیں۔ اسمارٹ معاہدات کی مدد سے، کسی مخصوص بلاک چین پراجیکٹ کے گورننس ٹوکنز کے حامل صارفین ایسی تجاویز تخلیق کر سکتے ہیں جس پر کمیونٹی ووٹ کر سکے، اور دوسروں کی تجاویز پر گمنام رہ کر خود بھی ووٹ دے سکتے ہیں۔ 

غیر مرکزی گورننس ماڈلز میں سے ایک غیر مرکزی گمنام تنظیمیں (DAOs) ہے۔ DAOs کو ایسی مکمل طور پر گمنام DApps مانا جا سکتا ہے جو کسی مرکزی اتھارٹی کے بغیر فیصلے کرنے کے لیے اسمارٹ معاہدات کا استعمال کرتی ہیں۔ ان کی کوئی باضابطہ ترتیب نہیں ہوتی۔ اس کی بجائے، یہ معاشی میکانزمز ہوتے ہیں جو تنظیم کے مفادات کو انفرادی DAO اراکین کے ساتھ ہم آہنگ بناتے ہیں۔


DApps سے کیسے مربوط ہوں؟

DApp کے ساتھ تعامل کرنے کے لیے، پہلے آپ کو ایک موزوں براؤزر ایکسٹینشن والیٹ جیسا کہ MetaMask، ٹرسٹ والیٹ، یا Binance چین والیٹ کی ضرورت ہو گی۔ انہیں سیٹ اپ کرنے میں صرف چند منٹ لگتے ہیں۔ حتیٰ کہ کچھ آسان رسائی کے لیے موبائل ورژنز کی پیشکش بھی کرتے ہیں۔

آئیں یہ دیکھنے کے لیے ٹرسٹ والیٹ کو بطور مثال استعمال کرتے ہیں کہ اسے  BNB اسمارٹ چین (BSC) پر  PancakeSwap سے کیسے مربوط کیا جائے۔ اگر آپ کے پاس ابھی تک ٹرسٹ والیٹ موجود نہیں ہے، تو اسے اپنے اسمارٹ فون پر انسٹال کرنے کے طریقے کے حوالے سے یہ اکیڈمی آرٹیکل ملاحظہ کریں۔ 


ٹرسٹ والیٹ پر BNB ڈپازٹ کرنا

BSC پر DApps استعمال کرنے کے لیے، آپ کو ٹرانزیکشن کی فیس کی ادائیگی کے لیے کچھ BNB درکار ہوں گے۔ مثال کے طور پر، آپ اپنے Binance اسپاٹ والیٹ سے BNB نکلوا سکتے ہیں۔ 

اپنے ٹرسٹ والیٹ پر جائیں اور [BNB Smart Chain] پر ٹیپ کریں۔ [BNB Beacon Chain] پر کلک نہ کریں۔ یہ آپشن BNB بیکن چین پر BEP-2 BNB کے لیے ہے اور اسے BSC پر ٹرانزیکشن کی فیس کی ادائیگی کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔


اپنے BNB ڈپازٹ ایڈریس کو دیکھنے کے لیے [Receive] پر ٹیپ کریں۔ پھر آپ یہ ایڈریس کاپی کر کے اس والیٹ میں پیسٹ کر سکتے جس پر رقم نکلوانی ہے یا ٹرانسفر کرنے کے لیے QR کوڈ اسکین کر سکتے ہیں۔


بلاک چین پر ٹرانزیکشن کی تصدیق ہو جانے کے بعد، آپ کو اپنے ٹرسٹ والیٹ کے ہوم پیج پر BNB کی تعداد دکھائی دے گی۔ 


اپنی ٹرسٹ والیٹ کی فہرست پر CAKE شامل کرنا

ٹرسٹ والیٹ کی ڈیفالٹ فہرست میں PancakeSwap (CAKE) جیسے DApp ٹوکنز شامل نہیں ہوتے۔ اپنے والیٹ میں CAKE کو نمودار کرنے کے لیے، پہلے آپ کو اسے فہرست میں شامل کرنا ہو گا۔

[Add Tokens] پر ٹیپ کریں اور 'PancakeSwap' تلاش کریں۔ آپ کو مختلف بلاک چینز پر CAKE دکھائی دیں گے۔ چونکہ ہم BSC استعمال کر رہے ہیں، اس لیے [BEP-20 CAKE] کے ساتھ موجود بٹن کو ٹوگل آن کرنے کے لیے ٹیپ کریں۔


اب آپ کو اپنے ٹرسٹ والیٹ ٹوکن کی فہرست پر CAKE دکھائی دینے لگیں گے۔ 


اگلا اقدام اپنے ٹرسٹ والیٹ کو PancakeSwap سے مربوط کرنا ہے۔ آپ ٹرسٹ والیٹ یا ڈیسک ٹاپ پر موجود بلٹ ان موبائل براؤزر کے ذریعے مربوط ہو سکتے ہیں۔ 


ٹرسٹ والیٹ براؤزر کے ذریعے PancakeSwap سے مربوط ہونا

1. ٹرسٹ والیٹ کے ہوم پیج سے [Broswer] پر ٹیپ کریں اور PancakeSwap کی ویب سائٹ پر جائیں۔ 


2. آپ کو اپنا ٹرسٹ والیٹ مربوط کرنے کی ہدایت دی جائے گی۔ [Connect] پر ٹیپ کریں۔


ڈیسک ٹاپ براؤزر کے ذریعے PancakeSwap سے مربوط ہونا

1.  PancakeSwap کی ویب سائٹ پر جائیں اور [Connect Wallet] پر کلک کریں۔ 


2. [Trust Wallet] آئیکن پر کلک کریں اور آپ کو اسکرین پر ایک QR کوڈ دکھائی دے گا۔ 


3. اپنی ٹرسٹ والیٹ ایپ کھولیں اور [Settings] - [WalletConnect] پر جائیں۔ 


4. [New Connection] پر ٹیپ کریں اور QR کوڈ کو اسکین کریں۔ 


5. آپ کو کنکشن کی اجازت دینے کے لیے ایپ پر لے جایا جائے گا۔ [Connect] پر ٹیپ کریں۔



اختتامی خیالات

DApps بلاک چین ٹیکنالوجی کے ساتھ روایتی ایپلیکیشنز میں اضافہ کرتے ہوئے ویب کی فعالیت کو وسعت دے رہی ہیں۔ غیر مرکزی ایپلیکیشنز مستقبل میں مارکیٹ میں استعمال کی مزید اختراعی صورتیں متعارف کروا سکتی ہیں۔ DappRadar کی رپورٹ کے مطابق، DApps نے Q1 2022 تک روزمرہ کی بنیاد پر تقریباً 2.4 ملین فعال صارفین کو ریکارڈ کیا ہے، اور صارفین کی دلچسپی میں مستقلاً اضافے کی توقع ہے۔ تاہم، DApp ڈویلپرز، اور ایسے بلاک چین نیٹ ورکس کہ جس پر وہ تخلیق انجام دیتے ہیں، کو ایک وسیع پیمانے پر اپنائے جانے سے قبل، موجودہ تحدیدات کو حل کرنا ہے۔