ٹوکنامکس کیا ہے اور یہ کیوں اہمیت رکھتی ہے؟
امواد کا جدول
تعارف 
ٹوکنامکس پر ایک جائزہ 
ٹوکنامکس کے بنیادی عوامل
ٹوکنامکس کا کیا مستقبل ہے
اختتامی خیالات
ٹوکنامکس کیا ہے اور یہ کیوں اہمیت رکھتی ہے؟
ہوم
آرٹیکلز
ٹوکنامکس کیا ہے اور یہ کیوں اہمیت رکھتی ہے؟

ٹوکنامکس کیا ہے اور یہ کیوں اہمیت رکھتی ہے؟

نو آموز
شائع کردہ Aug 4, 2022اپڈیٹ کردہ Sep 23, 2022
8m

TL؛DR

ٹوکنامکس کسی ٹوکن کی معیشت کو یکجا کرنے والی اصطلاح ہے۔ یہ کسی ٹوکن کے استعمال اور قدر بپر اثر انداز ہونے والے عناصر کو بیان کرتی ہے، جس میں ٹوکن کی تخلیق اور تقسیم، طلب و رسد، ترغیبات کے میکانزم، اور ٹوکن کے ضیاع کا معمول شامل ہے، تاہم ان تک ہی محدود نہیں ہے۔ کرپٹو پراجیکٹس کی کامیابی کے لیے، احسن انداز میں تیار کی گئی ٹوکنامکس ناگزیر ہیں۔ سرمایہ کاروں اور اسٹیک ہولڈرز کے لیے کسی پراجیکٹ میں شمولیت اختیار کرنے سے قبل اس کی ٹوکنامکس کا جائزہ لینا اہم ہے۔

تعارف 

"ٹوکن" اور "اکنامکس" کا یہ مرکب، یعنی ٹوکنامکس، کسی کرپٹو پراجیکٹ پر کی جانے والی بنیادی تحقیق کا کلیدی حصہ ہے۔ وائٹ پیپر، بانی ٹیم، روڈ میپ، اور کمیونٹی کی ترقی کا جائزہ لینے کے علاوہ، کسی بلاک چین پراجیکٹ کے مستقبل کے امکانات کا جائزہ لینے کے لیے ٹوکنامکس کو بھی بنیادی اہمیت حاصل ہے۔ کرپٹو پراجیکٹس کو چاہیئے کہ طویل مدتی و پائیدار ارتقاء کو یقینی بنانے کے لیے اپنی ٹوکنامکس کو نہایت دھیان سے تشکیل دیں۔

ٹوکنامکس پر ایک جائزہ 

بلاک چین پراجیکٹس صارف کے کئی اقدامات کی حوصلہ افزائی یا حوصلہ شکنی کرنے کے لیے اپنے ٹوکنز کے اردگرد ٹوکنامکس کے اصولوں کو تشکیل دیتے ہیں۔ یہ کسی مرکزی بینک کی جانب سے رقم کی پرنٹنگ اور اسے خرچ کرنے، ادھار دینے، محفوظ کرنے، اور اس کی حرکات کی حوصلہ افزائی یا حوصلہ شکنی کرنے کے لیے مالیاتی پالیسی کے نفاذ کے عمل سے مشابہت رکھتا ہے، نوٹ کریں کہ یہاں پر لفظ "ٹوکن" سے مراد کوائنز اور ٹوکنز دونوں ہیں۔ آپ یہاں پر ان دونوں کے مابین موجود فرق کے بارے میں جان سکتے ہیں۔ فیاٹ کرنسیز کے برخلاف، ٹوکنامکس کے اصولوں کو کوڈ کے ذریعے نافذ کیا جاتا ہے اور یہ شفاف، اور پیشین گوئی کے قابل ہوتی ہیں، نیز انہیں تبدیل کرنا خاصہ مشکل ہے۔

آئیں بطور مثال Bitcoin کو ملاحظہ کرتے ہیں۔ Bitcoin کی کل سپلائی پہلے سے طے شدہ اور 21 ملین کوائنز ہوتی ہے۔ Bitcoins کی تخلیق اور انہیں گردش میں لانے کا ذریعہ مائننگ ہے۔ کسی بلاک کے ہر 10 منٹ یا اس کے بعد مائن ہونے پر مائنرز کو کچھ Bitcoins بطور انعام دیے جاتے ہیں۔ 

یہ انعام، جس کو بلاک سبسڈی بھی کہہ سکتے ہیں، ہر 210,000 بلاکس کے بعد نصف کر دیا جاتا ہے۔ اس معمول کے مطابق، نصف کاری کا عمل ہر چار سال بعد انجام دیا جاتا ہے۔ 3 جنوری، 2009 سے، Bitcoin نیٹ ورک پر پہلے بلاک، یعنی جینیسز بلاک کی تخلیق کے بعد سے، بلاک سبسڈی کو فی الوقت 50 BTC سے 25 BTC، 12.5 BTC، 6.25 BTC تک تین بار نصف کیا جا چکا ہے۔

ان اصولوں پر مشتمل ہوتے ہوئے، سال کے کل منٹس کو 10 (کیوںکہ کوئی بھی بلاک ہر 10 منٹ کے بعد مائن کیا جاتا ہے) سے تقسیم اور پھر 6.25 سے ضرب (کیوںکہ ہر بلاک بطور انعام 6.25 BTC دیتا ہے) دے کر اس بات کا حساب لگانا آسان ہے کہ سنہ 2022 میں تقریباً 328,500 Bitcoins کو مائن کیا جائے گا۔ اس لیے، ہر سال Bitcoins کی مائن کی جانے والی تعداد کے بارے میں پیشین گوئی کی جا سکتی ہے، اور توقع کے مطابق آخری Bitcoin کو سال 2140 کے لگ بھگ مائن کیا جائے گا۔

Bitcoin کی ٹوکنامکس میں کسی نئے بلاک کی توثیق ہونے پر مائنرز کو موصول ہونے والی ٹرانزیکشن کی فیس کا ڈیزائن بھی شامل ہے۔ یہ فیس کچھ اس طرح سے ڈیزائن کی گئی ہے کہ ٹرانزیکشن کے سائز اور نیٹ ورک پر موجود رش میں اضافے کے ساتھ اس میں بھی اضافہ ہو گا۔ یہ بلاک سبسڈیز کے مسلسل ختم ہونے کے باوجود بھی مائنرز کی دھوکہ دہی پر مبنی ٹرانزیکشنز کو روکنے اور ٹرانزیکشنز کی توثیق کی ترغیب میں مائنرز کی معاونت کرتی ہے۔ 

،ختصراً یہ کہ، Bitcoin کی ٹوکنامکس نہایت سادہ اور کارآمد ہوتی ہیں۔ ہر پہلو شفاف اور پیشین گوئی کے قابل ہے۔ Bitcoin کے باعث ملنے والی مراعات شمولیت اختیار کرنے والے افراد کو نیٹ ورک کو مضبوط بنانے کی ترغیب دیتی رہتی ہیں اور بطور کرپٹو کرنسی اس کی قدر کو بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرتی ہیں۔ 

ٹوکنامکس کے بنیادی عوامل

کرپٹو کرنسی کی قدر پر اثرات مرتب کرنے والے عناصر کی وسیع رینج کی ایک مجموعی اصطلاح کے طور پر، "ٹوکنامکس" سے اولین مراد، اس کے تخلیق کاروں کی جانب سے تشکیل کردہ کرپٹو کرنسی کی معیشت کا اسٹرکچر ہے۔ کرپٹو کرنسی کی ٹوکنامکس کا جائزہ لیتے ہوئے چند قابل توجہ عوامل یہ ہیں۔ 

ٹوکن کی سپلائی

کسی بھی شئے یا سروس کی قیمت پر اثرات مرتب کرنے والے بنیادی عناصر سپلائی اور ڈیمانڈ ہیں۔ کرپٹو کا بھی یہی معاملہ ہے۔ ایسے بہت سے پیچیدہ میٹرکس موجود ہیں جو ٹوکن کی سپلائی کی پیمائش کرتے ہیں۔ 

ان میں سے پہلا زیادہ سے زیادہ سپلائی کہلایا جاتا ہے۔ اس سے مراد یہ ہے کہ ان ٹوکنز کی زیادہ سے زیادہ تعداد کو کوڈ کر دیا گیا ہے، جو اس کرپٹو کرنسی کی موجودگی کے مکمل دورانیے میں برقرار رہ سکتے ہیں۔ Bitcoin کی زیادہ سے زیادہ سپلائی 21 ملین ہے۔ Litecoin کی انتہائی حد 84 ملین کوائنز ہے، اور BNB کی زیادہ سے زیادہ سپلائی 200 ملین کی ہے۔

چند ٹوکنز کی کوئی زیادہ سے زیادہ سپلائی مقرر نہیں ہوتی۔ Ethereum نیٹ ورک کی جانب سے کی جانے والی Ether کی سپلائی ہر سال بڑھتی رہتی ہے۔ اسٹیبل کوائنز جیسا کہ USDT، USD کوائن (USDC)، اور Binance USD (BUSD) کی زیادہ سے زیادہ کوئی سپلائی موجود نہیں ہے، کیوںکہ یہ کوائنز، کوائنز کو تقویت فراہم کرنے والے ذخائر کی بنیاد پر جاری کیے جاتے ہیں۔ نظریاتی طور پر یہ کسی بھی قسم کی حدود کے بغیر بڑھ سکتے ہیں۔ Dogecoin اور Polkadot مزید دو ایسی کرپٹوز ہیں، جن کی کوئی غیر محدود سپلائی مقرر نہیں ہے۔

دوسری ہے گردشی سپلائی، جس سے مراد زیر گردش ٹوکنز ہیں۔ ٹوکنز کو دیگر طریقوں سے بھی منٹ اور ضائع، یا لاک کیا جا سکتا ہے۔ اس سے ٹوکن کی قیمت پر بھی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

ٹوکن کی سپلائی کا جائزہ لینے سے آپ کو اس بات کا اندازہ ہو جاتا ہے کہ آخر کار ٹوکنز کی تعداد کتنی ہو گی۔

ٹوکن کی سہولت

ٹوکن کی سہولت سے مراد کسی ٹوکن کے لیے تشکیل کردہ استعمال کی صورتیں ہیں۔ مثلاً، BNB کی سہولت میں BNB چین کو تقویت دینا، ٹرانزیکشن کی فیس کی ادائیگی اور BNB چین پر ٹریڈنگ فیس میں رعایت سے محظوظ ہونا، اور BNB چین کے ایکو سسٹم پر کمیونٹی کے لیے بطور سہولتی ٹوکن کردار ادا کرنا شامل ہے۔ صارفین اضافی آمدن حاصل کرنے کے لیے BNB کو ایکو سسٹم کے اندر موجود دیگر پراڈکٹس کے ساتھ بھی اسٹیک کر سکتے ہیں۔

ٹوکنز کے استعمال کی کئی صورتیں موجود ہیں۔ گورننس ٹوکنز، ہولڈر کو ٹوکن کے پروٹوکول میں آنے والی تبدیلیوں پر ووٹ دینے کی اجازت دیتے ہیں۔ اسٹیبل کوائنز کو کرنسی کے طور پر استعمال کرنے کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔ دوسری جانب، سکیورٹی ٹوکنز مالیاتی اثاثہ جات کی عکاسی کرتے ہیں۔ مثلاً، کوئی کمپنی ابتدائی کوائن کی آفر (ICO) کے دوران ہولڈر کو ملکیتی حقوق اور منافع جاتی حصہ فراہم کرتے ہوئے، ٹوکنائزڈ شیئرز جاری کر سکتی ہے۔

یہ عناصر ٹوکن کے استعمال کی ممکنہ صورتوں کا تعین کرنے میں آپ کی معاونت کر سکتے ہیں، جو اس بات کو سمجھنے کے لیے اہم ہے کہ ٹوکن کی معیشت کس طرح سے آگے بڑھے گی۔

ٹوکن کی تقسیم کے عمل کا تجزیہ 

سپلائی اور ڈیمانڈ سے ہٹ کر، یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ ٹوکنز کو کس طرح سے تقسیم کیا جاتا ہے۔ بڑے ادارے اور انفرادی سرمایہ کاروں کے کام کرنے کا طریقہ الگ ہے۔ یہ جاننا کہ کس طرح کے ادارے ٹوکن رکھتے ہیں، آپ کو اس بارے میں سمجھ بوجھ فراہم کرے گا کہ یہ اپنے ٹوکنز کی ٹریڈ کس طرح سے کر سکتے ہیں، جس کے نتیجے میں ٹوکن کی قدر پر اثرات مرتب ہوں گے۔ 

ٹوکنز کو لانچ اور تقسیم کرنے کے عموماً دو طریقے ہیں: منصفانہ لانچ اور قبل از مائننگ لانچ۔ ایک منصفانہ لانچ سے مراد یہ ہے کہ جب کسی ٹوکن کے منٹ اور عوام میں تقسیم ہونے سے قبل کسی قسم کی رسائی یا ذاتی تفویض انجام نہ دی جائے۔ اس زمرے کی مثالوں میں BTC اور Dogecoin شامل ہیں۔ 

دوسری جانب، پیشگی مائننگ، عوام کو کسی کرپٹو کی پیشکش سے پہلے اس کے حصے کو منٹ اور مخصوص گروپ میں تقسیم ہونے کی اجازت دیتی ہے۔ ٹوکن کی اس قسم کی تقسیم کی دو مثالوں میں Ethereum اور BNB شامل ہیں۔ 

عمومی طور پر، آپ ٹوکن کی منصفانہ تقسیم پر توجہ دینے کے خواہاں ہوتے ہیں۔ ٹوکن کے بڑے حصے کو رکھنے والی چند بڑی تنظیموں کو خطرناک سمجھا جاتا ہے۔ متحمل سرمایہ کاروں اور بانی ٹیمز کے جانب سے زائد ٹوکنز کو رکھنے کا مطلب یہ ہے کہ اسٹیک ہولڈرز کے مفادات، طویل مدتی کامیابی کو حاصل کرنے کے لیے بہتر طور پر موافق ہیں۔ 

آپ کو چاہیئے کہ یہ دیکھنے کے لیے ٹوکن کے لاک اپ اور ریلیز کے معمول کا جائزہ بھی لیں، کہ آیا ایک بڑی تعداد میں ٹوکنز کو گردش میں لایا جائے گا، جوکہ ٹوکن کی قدر میں نیچے کی طرف دباؤ ڈالے گا۔ 

ٹوکن کے ضیاع کا جائزہ

کرپٹو کے بہت سارے پراجیکٹس روزانہ کی بنیاد پر ٹوکنز کو ضائع کرتے ہیں، جس کا مطلب ٹوکنز کو مستقل طور پر گردش سے باہر نکالنا ہے۔ 

مثلاً، کوائنز کو گردش سے نکالنے اور اس کے ٹوکن کی کل سپلائی کو کم کرنے کے لیے BNB کوائن کے ضیاع کے عمل کو اپناتا ہے۔ پہلے سے منٹ کیے گئے 200 ملین سے زائد BNB کے ساتھ، جون 2022 کے مطابق BNB کی کل سپلائی 165,116,760 ہے۔ BNB کل سپلائی کے %50 تک تلف ہونے تک مزید کوائنز کو ضائع کرنا جاری رکھے گا، جس کا مطلب یہ ہے کہ BNB کی کل سپلائی کم ہو کر 100 ملین BNB تک رہ جائے گی۔ اسی طرح، 2021 میں Ethereum نے اپنی کل سپلائی کو کم کرنے کے لیے ETH کو ضائع کرنا شروع کر دیا تھا۔ 

ٹوکن کی سپلائی کے کم ہونے پر، اس کو قلتِ زر تصور کیا جاتا ہے۔ اس کے برخلاف، ٹوکن کی سپلائی کے بڑھنے پر، اس کو افراط زر تصور کیا جاتا ہے۔ 

ترغیبات کے میکانزم

ٹوکن کی ترغیبات کا میکانزم نہایت پیچیدہ ہوتا ہے۔ یہ بات ٹوکنامکس میں بنیادی اہمیت کی حامل ہے کہ شمولیت اختیار کرنے والے افراد کی طویل مدتی پائیداری کو یقینی بنانے کے لیے کس طرح سے ان کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ یہ امر ایک عمدہ ماڈل کی عکاسی کرتا ہے کہ کس طرح سے Bitcoin اپنی بلاک سبسڈی اور ٹرانزیکشن کی فیس کو تشکیل دیتا ہے۔

اسٹیک کے ثبوت کا میکانزم ایک اور توثیقی طریقہ کار ہے جو مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔ یہ ڈیزائن، شمولیت اختیار کرنے والے افراد کو ٹرانزیکشنز کی توثیق کرنے کے لیے اپنے ٹوکنز کو لاک کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ عمومی طور پر، جتنے زیادہ ٹوکنز لاک کیے جائیں گے، اتنے ہی توثیق کار کے طور پر منتخب ہونے اور ٹرانزیکشنز کی توثیق کرنے کے لیے انعامات حاصل کرنے کے امکانات زیادہ ہوں گے۔ اس سے یہ بھی مراد ہے کہ توثیق کاروں کی جانب سے نیٹ ورک کو نقصان پہنچانے کی کوشش پر، ان کے اپنے ہی اثاثہ جات کی قدر خطرے میں پڑ جائے گی۔ یہ فیچرز، شمولیت اختیار کرنے والے افراد کو ایمانداری سے کام کرنے اور پروٹوکول کو مضبوط رکھنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ 

DeFi کے بہت سے پراجیکٹس نے فوری ترقی حاصل کرنے کے لیے ترغیبات کے جدت پر مبنی میکانزمز کا استعمال کیا ہے۔ کمپاؤنڈ، جو کرپٹو کو ادھار دینے اور ادھار لینے والا پلیٹ فارم ہے، سرمایہ کاروں کو کمپاؤنڈ پروٹوکول میں کرپٹوز ڈپازٹ کروانے، ان پر سود حاصل کرنے، اور COMP ٹوکنز کو اضافی انعام کے طور پر حاصل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ علاوی ازیں، COMP ٹوکنز کمپاؤنڈ پروٹوکول کے لیے گورننس ٹوکن کے طور پر کام کرتے ہیں۔ ڈیزائن کے یہ انتخابات، شمولیت اختیار کرنے والے تمام افراد کے مفادات کو کمپاؤنڈ کے طویل مدتی امکانات کے ساتھ ہم آہنگ بناتے ہیں۔

ٹوکنامکس کا کیا مستقبل ہے

2009 میں Bitcoin نیٹ ورک کے جینیسز بلاک کی تشکیل کے بعد سے، ٹوکنامکس میں خاطر خواہ طور ترقی ہوئی ہے۔ ڈویلپرز نے ٹوکنامکس کے بہت سے ماڈلز دریافت کیے ہیں۔ اس میں کامیابیوں اور ناکامیوں، دونوں کا سامنا رہا ہے۔ ایک طویل مدت بعد بھی، Bitcoin کی ٹوکنامکس کا ماڈل برقرار ہے۔ ٹوکنامکس کے خراب ڈیزائن کے حامل دیگر ناقص ہو چکے ہیں۔

نان فنجیبل ٹوکنز (NFTs) ڈیجیٹل فقدان کی بنیاد پر ٹوکنامکس کا ایک الگ ماڈل فراہم کرتے ہیں۔ روایتی اثاثہ جات، جیسا کہ ریئل اسٹیٹ اور آرٹ ورک کو ٹوکنائز کرنے کا عمل مستقبل میں ٹوکنامکس کی نئی تنوعات تشکیل دے سکتا ہے۔

اختتامی خیالات

کرپٹو میں شامل ہونے سے قبل ٹوکنامکس جیسا بنیادی تصور سمجھنا ضروری ہے۔ یہ کسی ٹوکن کی قدر پر اثرات مرتب کرنے والے عناصر کے لیے ایک جامع اصطلاح ہے۔ یہ نوٹ کرنا اہم ہے کہ محض کوئی ایک عنصر ہی جادوئی ثابت نہیں ہو گا۔ آپ کا جائزہ زیادہ سے زیادہ عناصر پر مشتمل ہونا چاہیئے اور اس کا تجزیہ مجموعاً ہونا چاہیئے۔ ٹوکنامکس کو کسی پراجیکٹ کے مستقبل کے امکانات اور اس کے ٹوکن کی قیمت کے متعلق معلومات پر مشتمل رائے قائم کرنے کے لیے بنیادی تجزیے کے دیگر ٹولز کے ساتھ یکجا کیا جا سکتا ہے۔

بالآخر، کسی ٹوکن کی معیشت کا اس کے استعمال کے طریقے، اور نیٹ ورک کو تشکیل دینے میں آسانی سمیت اس بات پر گہرا اثر مرتب ہو گا، کہ آیا کسی ٹوکن کی استعمال کی صورت میں معقول سود حاصل ہو گا۔