بلاک چین کے فوائد اور نقصانات
زیادہ تر بلاک چینز کو ایک غیر مرکزی ڈیٹا بیس کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے جو منقسم ڈیجیٹل لیجر کے طور پر کام کرتا ہے۔ یہ بلاک چین لیجرز ڈیٹا ریکارڈ اور بلاکس میں اسٹور کرتے ہیں، جو کہ تاریخ کے حساب سے مرتب کیے گیے ہیں اور آپس میں کرپٹوگرافک ثبوتوں کے ذریعے منسلک ہیں۔ بلاک چین ٹکنالوجی کی تخلیق نے بہت ساری انڈسٹریز کو بہت سے فوائد عطا کیے ہیں، جو ٹرسٹ سے مبرا ماحول میں اضافی سکیورٹی فراہم کرتے ہیں۔ تاہم، اس کی غیر مرکزی فطرت کے باعث کچھ نقصانات بھی پیدا ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر، روایتی مرکزی کردہ ڈیٹا بیسز کے مقابلے میں، بلاک چینز محدود کارکردگی کو پیش کرتے ہیں اور اسٹوریج کی زیادہ گنجائش کا تقاضا کرتے ہیں۔
فوائد
منقسم
چونکہ بلاک چین ڈیٹا کو اکثر نوڈز کے منقسم نیٹ ورک پر ہزاروں آلات میں اسٹور کیا جاتا ہے، اس لیے سسٹم اور ڈیٹا تکنیکی خرابیوں اور بدنیتی پر مبنی حملوں کے لیے انتہائی مزاحم ہیں۔ ہر نیٹ ورک نوڈ ڈیٹابیس کی ایک کاپی نقل کرنے اور اسٹور کرنے کے قابل ہے اور اس کی وجہ سے، ایسی کوئی جگہ نہیں جہاں سے سسٹم کو ناکارہ بنایا جا سکے: ایک نوڈ آف لائن ہونے سے نیٹ ورک کی دستیابی یا سکیورٹی پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔
اس کے برعکس، بہت سے روایتی ڈیٹا بیسز ایک یا چند سرورز پر انحصار کرتے ہیں اور ان میں تکنیکی ناکامیوں اور سائبر حملوں کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔
استحکام
تصدیق شدہ بلاکس کے واپس ہونے کا امکان بہت کم ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ ایک بار ڈیٹا بلاک چین میں رجسٹر ہو گیا ہے، تو اس کو ہٹانا یا تبدیل کرنا انتہائی مشکل ہے۔ یہ بلاک چین کو مالیاتی ریکارڈ یا کسی دوسرے ڈیٹا کو ذخیرہ کرنے کے لیے ایک بہترین ٹیکنالوجی بناتا ہے جہاں ایک آڈٹ ٹریل کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ ہر تبدیلی ٹریک کی جاتی ہے اور اسے منقسم اور عوامی لیجر پر مستقل طور پر ریکارڈ کیا جاتا ہے۔
مثال کے طور پر، ایک کاروبار اپنے ملازمین کے دھوکہ دہی پر مبنی رویے کو روکنے کے لیے بلاک چین ٹیکنالوجی کو استعمال کر سکتا ہے۔ اس منظر نامے میں، بلاک چین کمپنی کے اندر ہونے والی تمام مالیاتی ٹرانزیکشنز کا ایک محفوظ اور مستحکم ریکارڈ فراہم کر سکتی ہے۔ اس سے ملازم کے لیے مشکوک ٹرانزیکشنز چھپانا شدید مشکل ہو جائے گا۔
ٹرسٹ سے مبرا سسٹم
لہذا، ایک بلاک چین سسٹم کسی ایک تنظیم پر بھروسہ کرنے کے خطرے کی نفی کرتا ہے اور ثالثوں اور فریقینِ ثالث کو ختم کر کے مجموعی اخراجات اور ٹرانزیکشن فیس کو بھی کم کرتا ہے۔
نقصانات
51% حملے
نظریاتی طور پر ممکن ہونے کے باوجود، Bitcoin بلاک چین پر کبھی بھی کامیاب 51% حملہ نہیں ہو سکا۔ جیسے جیسے نیٹ ورک بڑا ہوتا ہے سکیورٹی میں اضافہ ہوتا ہے اور اس بات کا امکان کافی کم ہے کہ مائنرز Bitcoin پر حملہ کرنے کے لیے بڑی مقدار میں پیسے اور وسائل کو خرچ کریں گے کیونکہ انہیں ایمانداری سے کام کرنے کا زیادہ بہتر انعام ملتا ہے۔ اس کے علاوہ، ایک کامیاب 51% حملہ صرف ایک مختصر مدت کے لیے حالیہ ٹرانزیکشنز میں ترمیم کرنے کے قابل ہو گا کیونکہ بلاکس کرپٹوگرافک ثبوتوں کے ذریعے منسلک ہوتے ہیں (پرانے بلاکس تبدیل کرنے کے لیے جس کمپیوٹنگ کی طاقت کی ضرورت ہو گی اس کا حصول ممکن نہیں ہے)۔ اس کے علاوہ، Bitcoin بلاک چین بے حد مزاحم ہے اور کسی بھی حملے کے جواب میں بڑی تیزی سے اس سے نمٹے گا۔
ڈیٹا میں ترمیم
نجی کلیدیں
غیر مؤثر
اسٹوریج
بلاک چین لیجرز اب وقت کے ساتھ ساتھ بہت زیادہ پھیل سکتے ہیں۔ Bitcoin بلاک چین کو فی الحال تقریباً 200 GB اسٹوریج کی ضرورت ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ بلاک چین سائز میں موجودہ اضافہ ہارڈ ڈرائیوز کی ترقی کو پیچھے چھوڑ رہا ہے اور اگر لیجر لوگوں کے لیے ڈاؤن لوڈ اور اسٹور کرنے کے لیے بہت بڑا ہو جاتا ہے تو نیٹ ورک کو نوڈز کھو دینے کا خطرہ لاحق ہو جاتا ہے۔
اختتامی خیالات
منفی پہلووں کے باوجود، بلاک چین ٹیکنالوجی کچھ منفرد فوائد پیش کرتی ہے، اور یہ یقیناً کافی دیر تک منظر پر موجود رہے گی۔ مرکزی دھارے میں اپنائے جانے کا سفر ابھی بہت طویل ہے، لیکن بہت ساری انڈسٹریز اب بلاک چین سسمٹز کے فوائد اور نقصانات پر اپنی گرفت کو مضبوط کر رہی ہیں۔ اگلے کچھ سالوں میں ممکنہ طور پر کاروبار اور حکومتیں یہ معلوم کرنے کے لیے نئی ایپلیکیشنز کے ساتھ تجربہ کریں گی کہ بلاک چین ٹیکنالوجی کہاں سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔