بلاک چین برج کیا ہوتا ہے؟
امواد کا جدول
تعارف
ہمیں بلاک چین برجز کی ضرورت کیوں ہے؟  
بلاک چین برجز کیسے کام کرتے ہیں؟ 
بلاک چین برجز کی کون کون سی اقسام موجود ہیں؟ 
بلاک چین برجز کے فوائد
بلاک چین برجز میں لاحق خطرات
بلاک چین برجز کا مستقبل کیا ہے؟ 
اختتامی خیالات
بلاک چین برج کیا ہوتا ہے؟
ہوم
آرٹیکلز
بلاک چین برج کیا ہوتا ہے؟

بلاک چین برج کیا ہوتا ہے؟

جدید
شائع کردہ Jun 22, 2022اپڈیٹ کردہ Nov 11, 2022
7m

TL؛DR

بلاک چین برج دو بلاک چینز کے درمیان تعاملات کو فعال کرنے کے لیے انہیں مربوط کرنے والا پروٹوکول ہے۔ اگر آپ Bitcoin کے مالک ہیں لیکن Ethereum نیٹ ورک پر DeFi سرگرمی میں حصہ لینا چاہتے ہیں، تو بلاک چین برج آپ کو اپنے Bitcoin کو فروخت کیے بغیر ایسا کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ بلاک چین برجز بلاک چین اسپیس کے اندر باہمی عمل پذیری حاصل کرنے کے لیے بنیادی اہمیت کے حامل ہیں۔

 

تعارف

بلاک چین برج کو سمجھنے کے لیے، آپ کو پہلے یہ سمجھنا ہو گا کہ دراصل بلاک چین کیا ہے۔ Bitcoin، Ethereum، اور BNB اسمارٹ چین، بلاک چین کے بڑے ایکو سسٹمز میں سے چند ہیں، اور یہ سب مختلف مفاہمتی پروٹوکولز، پروگرامنگ کی زبانوں، اور سسٹم کے اصولوں پر انحصار کرتے ہیں۔ 

بلاک چین برج معاشی طور پر اور ٹیکنالوجی کے اعتبار سے دو مختلف بلاک چینز کے درمیان تعامل کو فعال کرنے کے لیے انہیں مربوط کرنے والا پروٹوکول ہے۔ یہ پروٹوکولز مادی برج جیسے ایک جزیرے کو دوسرے سے ملانے کا کردار ادا کرتے ہیں، جس میں جزیرے مختلف بلاک چین ایکو سسٹمز ہیں۔

لہٰذا، بلاک چین برجز باہمی عمل پذیری کو فعال کرتے ہیں، جس کا مطلب یہ ہے کہ ایک بلاک چین پر ہوسٹ کیے جانے والے ڈیجیٹل اثاثے اور ڈیٹا کسی دوسری بلاک چین سے تعامل کر سکتے ہیں۔ باہمی عمل پذیری انٹرنیٹ کا سنگ بنیاد ہے: دنیا بھر میں مشینز ایک دوسرے سے بات کرنے کے لیے اوپن پروٹوکولز کا یکساں مجموعہ استعمال کرتی ہیں۔ بلاک چین اسپیس میں، جہاں کئی منفرد پروٹوکولز موجود ہیں، وہاں بلاک چین برجز، ڈیٹا اور قدر کو ایکسچینج کرنے کے سلسلے میں یکساں سہولت کو فعال کرنے کے لیے ضروری ہیں۔ 


ہمیں بلاک چین برجز کی ضرورت کیوں ہے؟  

بلاک چین اسپیس کے وجود میں آنے اور وسعت پانے کے ساتھ، ایک نہایت اہم رکاوٹ، مختلف بلاک چینز میں مل کر کام کرنے کی صلاحیت کا نہ ہونا ہے۔ ہر بلاک چین کے اپنے اصول، ٹوکنز، پروٹوکولز، اور  اسمارٹ معاہدات ہوتے ہیں۔ بلاک چین برجز ان خولوں کو توڑنے اور علیحدہ کرپٹو ایکو سسٹمز کو ساتھ لانے میں مدد کرتے ہیں۔ باہمی مربوط بلاک چینز کا نیٹ ورک اپنے ہی مابین ہموار انداز میں ٹوکنز اور ڈیٹا کو ایکسچینج کرنے کی اجازت دے سکتا ہے۔ 

کراس چین ٹرنسفرز کو فعال کرنے کے علاوہ، بلاک چین برجز دیگر فوائد بھی فراہم کرتے ہیں۔ یہ صارفین کو دیگر چینز پر نئے پروٹوکولز تک رسائی حاصل کرنے کی اجازت دیتے ہیں اور مختلف بلاک چین کمیونٹیز کے ڈویلپرز کو تعاون کرنے کے قابل بناتے ہیں۔ دوسرے الفاظ میں، بلاک چین برجز، بلاک چین کی انڈسٹری کے باہمی عمل پذیر مستقبل کا ایک اہم جزو ہیں۔

 

بلاک چین برجز کیسے کام کرتے ہیں؟ 

بلاک چین برج کے استعمال کی سب سے عام صورت، ٹوکن ٹرانسفر کرنا ہے۔ مثال کے طور پر، آپ اپنے Bitcoin (BTC) کو  Ethereum نیٹ ورک پر ٹرانسفر کرنا چاہتے ہیں۔ ایک طریقہ اپنا BTC بیچنا اور پھر Ether (ETH) خریدنا ہے۔ تاہم، اس میں ٹرانزیکشن کی فیس لاگو ہو گی اور آپ کو قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سامنا ہو سکتا ہے۔ 

متبادل طور پر، آپ اس مقصد کو، اپنی کرپٹو بیچے بغیر بلاک چین برج کا استعمال کرتے ہوئے پورا کر سکتے ہیں۔ جب آپ 1 BTC کو Ethereum والیٹ کے ساتھ برج کرتے ہیں، تو ایک بلاک چین برج کا معاہدہ آپ کا BTC لاک کر دے گا اور ریپ شدہ BTC (WBTC) کی مساوی تعداد تخلیق کرے گا، جو کہ Ethereum نیٹ ورک سے موافق ایک ERC20 ٹوکن ہوتا ہے۔ BTC کی وہ تعداد اسمارٹ معاہدے میں لاک ہو جاتی ہے جو آپ پورٹ کرنا چاہتے ہیں، اور مقصود بلاک چین نیٹ ورک پر مساوی ٹوکنز جاری یا منٹ کر دیے جاتے ہیں۔ ایک ریپ شدہ ٹوکن کسی دوسری کرپٹو کرنسی کا ٹوکنائزڈ ورژن ہوتا ہے۔ یہ اس اثاثے کی مالیت کے ساتھ پیگ شدہ ہوتا ہے جس کی یہ نمائندگی کرتا ہے اور اسے عام طور پر کسی بھی مقام پر اسی کے لیے ریڈیم (ان ریپ) کیا جا سکتا ہے۔

ایک صارف کے نقطہ نظر سے، یہ عمل چند اقدامات پر مشتمل ہوتا ہے۔ مثلاً، Binance برج استعمال کرنے کے لیے، پہلے آپ وہ چین منتخب کریں گے جس سے آپ برج کرنا چاہتے ہیں اور رقم واضح کریں گے۔ پھر آپ Binance برج کی جانب سے تخلیق کردہ ایڈریس پر کرپٹو ڈپازٹ کروائیں گے۔ دی گئی مدت کے دوران ایڈریس پر کرپٹو بھیجے جانے کے بعد، Binance برج آپ کو کسی دوسری بلاک چین پر ریپ کردہ ٹوکنز کی مساوی مقدار ارسال کرے گا۔ اگر آپ اپنے فنڈز کو واپس تبدیل کرنا چاہتے ہیں، تو بس متضاد عمل انجام دیں۔

 

بلاک چین برجز کی کون کون سی اقسام موجود ہیں؟ 

بلاک چین برجز کو ان کے فنکشنز، میکانزمز، اور مرکزیت کے درجوں کے مطابق زمرہ بند کیا جا سکتا ہے۔ 

تحویلی بمقابلہ غیر تحویلی برجز

زمرہ بندی کی ایک عام قسم، بلاک چین برجز کو دو اقسام میں تقسیم کرنا ہے: تحویلی (مرکزی) اور غیر تحویلی (غیر مرکزی)۔ 

تحویلی برجز، سسٹم کو مناسب اور محفوظ طور پر آپریٹ کرنے کے لیے صارفین سے مرکزی ادارے پر بھروسہ کرنے کا تقاضا کرتے ہیں۔ صارفین کو اس بات کو یقینی بنانے کے لیے معقول تحقیق کر لینی چاہیئے کہ آیا یہ ادارہ قابل بھروسہ ہے۔ 

غیر تحویلی برجز غیر مرکزی انداز میں آپریٹ کرتے ہیں، اور کرپٹو کو لاک کرنے اور منٹنگ کی سرگرمیوں کا نظم کرنے کے لیے اسمارٹ معاہدات پر انحصار کرتے ہیں، جس سے برج آپریٹر پر اعتماد کرنے کی ضرورت ختم ہو جاتی ہے۔ اس صورت میں، سسٹم کی سکیورٹی، اس کے بنیادی کوڈ جتنی ہی اچھی ہوتی ہے۔

فنکشنز کے اعتبار سے بلاک چین برجز

ایک اور زمرہ بندی اس بنیاد پر کی جاتی ہے کہ بلاک چین برج کیسے کام کرتا ہے۔ کچھ مثالوں میں ریپ کردہ اثاثہ جاتی برجز اور سائیڈ چین برجز شامل ہیں۔

ریپ کردہ اثاثہ جاتی برجز کرپٹو کی باہمی عمل پذیری کو فعال کرتے ہیں، مثال کے طور پر، BTC کو ریپ کردہ BTC (WBTC)، یعنی Ethereum نیٹ ورک کے ساتھ موافق ERC20 ٹوکن پر ریپ کرتے ہوئے Bitcoins کو Ethereum نیٹ ورک پر پورٹ کرنا۔ سائیڈ چین برجز اصل بلاک چین کو اس کی ذیلی سائیڈ چین سے مربوط کرتے ہیں، یوں دونوں کے درمیان باہمی عمل پذیری فعال ہو جاتی ہے۔ ان کی ضرورت اس لیے پڑتی ہے کیونکہ پیرنٹ اور سائیڈ چین کے مفاہمتی میکانزمز مختلف ہو سکتے ہیں۔ ایک مثال xDai برج بھی ہے، جو Ethereum کے مین نیٹ کو Gnosis چین (سابقہ طور پر xDai بلاک چین) کے ساتھ مربوط کرتا ہے، جو کہ Ethereum پر مبنی ادائیگی کی مستحکم سائیڈ چین ہے۔ xDai کو ایسے توثیق کاران کے ایک سیٹ کی مدد سے محفوظ بنایا گیا ہے جو کہ Ethereum نیٹ ورک برقرار رکھنے والوں سے مختلف ہیں۔ xDai برج، دونوں چینز کے درمیان بآسانی مالیت کے ٹرانسفر کی اجازت دیتا ہے۔

میکانزمز کے اعتبار سے بلاک چین برجز 

اس وقت، ایک طرفہ (یک سمتی) اور دو طرفہ (دو سمتی) برجز موجود ہیں۔ ایک طرفہ برج سے مراد یہ ہے کہ صارفین صرف ایک مطلوبہ بلاک چین پر اثاثوں کو برج کر سکتے ہیں، تاہم اسے اس کی مقامی بلاک چین کے ساتھ واپس مربوط نہیں کر سکتے۔ دو طرفہ برجز، اثاثے کو دونوں سمتوں میں برج کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔ 

 

بلاک چین برجز کے فوائد

بلاک چین برجز کا اہم ترین فائدہ، باہمی عمل پذیری کو بہتر بنانے کی صلاحیت ہے۔ 
یہ  سطح 1 اور سطح 2 کے پروٹوکولز یا متعدد سائیڈ چینز کے درمیان ٹوکنز، اثاثوں، اور مختلف بلاک چینز پر موجود ڈیٹا کے ایکسچینج کو ممکن بناتے ہیں۔ مثال کے طور پر، WBTC Bitcoin کے صارفین کو غیر مرکزی ایپلیکیشنز (dapps) اور Ethereum ایکو سسٹم کی DeFi سروسز کی تحقیق کے قابل بناتا ہے۔ مستقبل میں انڈسٹری کی کامیابی کے لیے ایک باہمی عمل پذیر بلاک چین سیکٹر کا ہونا نہایت اہم ہے۔

بلاک چین برجز کا ایک اور فائدہ توسیع پذیری کو بہتر بنانا ہے۔ بعض بلاک چین برجز، موثر پن کو بہتر بناتے ہوئے ایک بڑی تعداد میں ٹرانزیکشنز کو سنبھال سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، Ethereum-Polygon برج ایک غیر مرکزی و دو طرفہ برج ہے جو Ethereum نیٹ ورک کے لیے توسیع پذیری کے حل کے طور پر کام کرتا ہے۔ نتیجتاً، صارفین تیز تر ٹرانزیکشنز اور ٹرانزیکشن کی کم لاگتوں سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

 

بلاک چین برجز میں لاحق خطرات

دریں اثنا، بلاک چین برجز پر کچھ حدود بھی عائد ہیں۔ حملہ آوروں نے بلاک چین برجز کے بعض اسمارٹ معاہدات کی کمزوریوں کا فائدہ اٹھایا ہے۔ کراس چین برجز پر موجود برے کرداروں نے ایک بڑی تعداد میں کرپٹو کو چرا لیا ہے۔ 

تحویلی برجز، صارفین کو تحویلی خطرات سے دوچار کر سکتے ہیں۔ کہنے کو تو تحویلی برج کی پشت پر موجود مرکزی ادارہ بھی صارفین کے فنڈز چرا سکتا ہے۔ تحویلی برجز کا استعمال کرتے ہوئے، طویل مدتی ٹریک ریکارڈز کے حامل نامور برانڈز کا انتخاب کریں۔ 

ایک اور ممکنہ تکنیکی تحدید میں ٹرانزیکشن کی شرح کی رکاوٹیں شامل ہیں۔ واحد چین کی تھروپٹ کی صلاحیت کی رکاوٹ بڑے پیمانے پر مبنی بلاک چین کی باہمی عمل پذیری میں حائل ہو سکتی ہے۔ 

اگرچہ ایک برج، کسی مصروف نیٹ ورک پر موجود رکاوٹ کو دور کر سکتا ہے، تاہم کسی دوسری چین پر اثاثے منتقل کر دینے سے توسیع پذیری کا مسئلہ حل نہیں ہوتا کیونکہ صارفین کو ہمہ وقت dapps اور سروسز کی وسیع حد تک رسائی حاصل نہیں ہوتی۔ مثال کے طور پر، کچھ Ethereum dapps  Polygon برج پر دستیاب نہیں ہیں، جو کہ اس کی توسیع پذیری کی صلاحیت کو محدود کر دیتا ہے۔ 

آخر میں، بلاک چین برجز اپنے بنیادی پروٹوکولز کو عدم اعتماد سے متعلقہ خطرات سے دوچار کر سکتے ہیں۔ چونکہ بلاک چین برجز مختلف بلاک چینز کو مربوط کرتے ہیں، اس لیے باہمی مربوط نیٹ ورکس کی سکیورٹی کمزور ترین لنک جتنی ہی مضبوط ہوتی ہے۔ 

 

بلاک چین برجز کا مستقبل کیا ہے؟ 

انٹرنیٹ، جزوی طور پر اپنی باہمی عمل کی اضافی صلاحیت کے سبب ایک انقلابی سسٹم ہے۔ بلاک چین برجز، بلاک چین انڈسٹری کی باہمی عمل پذیری میں اضافہ کرنے اور بڑے پیمانے پر اپنائے جانے کے لیے نہایت اہم ہیں۔ انہوں نے چند ضروری اختراعات کو ممکن بنایا ہے، جو صارفین کو بہت سے بلاک چین پروٹوکولز کے درماین اثاثے ایکسچینج کرنے کی اجازت دیتی ہیں۔ بلاک چین برجز کے برجز، صارفین کی تعداد، اور ٹرانزیکشن کے کل حجم میں کافی حد تک اضافہ ہوا ہے۔  

انٹرنیٹ کے Web3 کی طرف بڑھنے کے ساتھ ساتھ، بلاک چین برجز کی ضرورت میں بھی اضافہ جاری رہنے کا امکان ہو گا۔ مستقبل کی اختراعات صارفین اور ڈویلپرز کو مزید توسیع پذیری اور موثر پن فراہم کر سکتی ہیں۔ برجز کے ساتھ وابستہ سکیورٹی کے خطرات کو حل کرنے کے لیے اختراعی حل بھی سامنے آ سکتے ہیں۔ بلاک چین برجز، بلاک چین کی ایک باہمی عمل پذیر، اوپن، اور غیر مرکزی اسپیس بنانے کے لیے ناگزیر ہیں۔ 


اختتامی خیالات

بلاک چین انڈسٹری کی تعمیر و ترقی مستقل اختراعات کی مرہون منت ہے۔ Bitcoin اور Ethereum نیٹ ورکس جیسے بانی پروٹوکولز بھی موجود ہیں، جن کے بعد ایک بڑی تعداد میں سطح 1 اور سطح 2 پر مبنی متبادل بلاک چینز آتی ہیں۔ کرپٹو کوائنز اور ٹوکنز کی تعداد میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے۔ 

مختلف اصولوں اور ٹیکنالوجیز کے ساتھ، انہیں بلاک چین برجز کو باہمی طور پر مربوط کرنے کی ضرورت ہے۔ برجز کی جانب سے مربوط کردہ بلاک چین ایکو سسٹم مزید جامع اور باہمی عمل پذیر ہے، جو بہتر توسیع پذیری اور موثر پن کے مواقع پیش کرتا ہے۔ کراس چین برجز پر متعدد حملوں کے سبب، ایک مزید محفوظ اور طاقتور برج ڈیزائن کی تلاش جاری ہے۔