ریپ کردہ ٹوکنز کیا ہوتے ہیں؟
ہوم
آرٹیکلز
ریپ کردہ ٹوکنز کیا ہوتے ہیں؟

ریپ کردہ ٹوکنز کیا ہوتے ہیں؟

جدید
شائع کردہ Jan 20, 2021اپڈیٹ کردہ Dec 6, 2023
7m

TL؛DR

ریپ کردہ ٹوکن ایک کرپٹو کرنسی ٹوکن ہے جو کسی اور کرپٹو کی مالیت کے ساتھ پیگ کردہ ہوتا ہے۔ اس کو ریپ کردہ ٹوکن کہا جاتا ہے کیونکہ اصل اثاثے کو ایک ریپر میں رکھا جاتا ہے، ڈیجیٹل والٹ کی ایک قسم جو کہ ریپ کردہ ورژن کو کسی اور بلاک چین پر تخلیق ہونے کی اجازت دیتا ہے۔

اس کا کیا مقصد ہے؟ دراصل، مختلف بلاک چینز مختلف عمل کاریوں کی پیشکش کرتے ہیں۔ اور وہ ایک دوسرے سے بات نہیں کر سکتے۔ Bitcoin بلاک چین کو اس بات کی خبر نہیں ہوتی کہ Ethereum بلاک چین پر کیا چل رہا ہے۔ تاہم، ریپ کردہ ٹوکنز کے ساتھ، مختلف بلاک چینز کے درمیان مزید برجز ہو سکتے ہیں۔


تعارف

کیا اس حوالے سے پریشانی ہوئی کہ آپ Ethereum پر BTC نہیں استعمال کر سکتے؟ BNB اسمارٹ چین (BSC)) پر ETH؟ مذکورہ بلاک چین پر موجود کوائنز باآسانی کسی اور بلاک چین پر ٹرانسفر نہیں کیے جا سکتے۔

ریپ کردہ ٹوکنز اس حد کو دور کرنے کا طریقہ کار ہیں اور یہ بلاک چین پر غیر مقامی اثاثے استعمال کرتے ہیں۔


ریپ کردہ ٹوکن کیا ہوتا ہے؟

ایک ریپ کردہ ٹوکن کسی دوسری کرپٹو کرنسی کا ٹوکنائزڈ ورژن ہوتا ہے۔ یہ اس اثاثے کی مالیت کے ساتھ پیگ شدہ ہوتا ہے جس کی یہ نمائندگی کرتا ہے اور اسے عام طور پر کسی بھی مقام پر اسی کے لیے ریڈیم (ان ریپ) کیا جا سکتا ہے۔ یہ عموماً اس اثاثے کو ظاہر کرتا ہے جو مقامی طور پر اس بلاک چین پر نہیں رہتا جس پر اس کو جاری کیا جاتا ہے۔

آپ ریپ کردہ ٹوکن کو اسٹیبل کوائن کی طرح سمجھ سکتے ہیں جس میں وہ اپنی مالیت کسی اور اثاثے سے اخذ کرتا ہے۔ اسٹیبل کوائن کی صورت میں، یہ عموماً فیاٹ کرنسی ہوتا ہے۔ ریپ کردہ ٹوکن کیس کی صورت میں، یہ عموماً کسی اور بلاک چین پر مقامی طور پر رہنے والا اثاثہ ہوتا ہے۔

چوںکہ بلاک چینز مختلف طرح کے سسٹمز ہوتے ہیں، اس لیے ان کے درمیان معلومات منتقل کرنے کا یہ بہتر طریقہ نہیں ہے۔ ریپ کردہ ٹوکنز مختلف بلاک چینز کے درمیان انٹرآپریبلٹی میں اضافہ کرتے ہیں – بنیادی ٹوکنز، مجموعی طور پر، کراس چین جاتے ہیں۔

یہ بات نوٹ کرنا اہم ہے کہ اگر آپ عام صارف ہیں، تو آپ کو پروسیس کو ریپ یا ان ریپ کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی؛ آپ دیگر کرپٹو کرنسی کی طرح ان ریپ کردہ ٹوکنز کی ٹریڈ کر سکتے ہیں۔ مثلاً، یہ Binance پر WBTC/BTC مارکیٹ ہوتی ہے۔


ریپ کردہ ٹوکنز کیسے کام کرتے ہیں؟

ریپ کردہ Bitcoin (WBTC) کو ہماری مثال کے طور پر استعمال کریں، جو کہ Ethereum پر Bitcoin کا ایک ٹوکنائزڈ ورژن ہے۔ WBTC ایک ERC-20 ٹوکن ہے جسے Bitcoin کی مالیت پر ون ٹو ون پیگ کو ہولڈ کرنا ہوتا ہے، جو کہ آپ کو Ethereum نیٹ ورک پر مؤثر طور پر BTC استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

ریپ کردہ ٹوکنز کے لیے روایتی طور پر ایک تحویل دار کی ضرورت ہوتی ہے – ایک ادارہ جو کہ اثاثے کی مساوی رقم کو ریپ کردہ رقم کے طور پر ہولڈ کرتا ہے۔ تحویل دار ایک مرچنٹ، ملٹی سگ والیٹ، ایک DAO، یا حتیٰ کہ ایک اسمارٹ معاہدہ ہو سکتا ہے۔ لہٰذا، WBTC کی صورت میں، تحویل دار کو ہر 1 WBTC کے لیے 1 ہولڈ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ منٹ شدہ ہوتا ہے۔ اس ریزرو کا ثبوت آن چین رہتا ہے۔ 

ریپ کرنے کا پروسیس کیسے کام کرتا ہے؟ مرچنٹ تحویل دار کو BTC بھیجتا ہے تاکہ وہ اسے مںٹ کر سکے۔ پھر تحویل دار Ethereum پر بھیجی گئی BTC رقم کے مطابق WBTC کو منٹ کرتا ہے۔ جب WBTC کو واپس BTC پر ایکسچینج کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، تو مرچنٹ تحویل دار کو ضائع کرنے کی درخواست بھیجتا ہے، اور BTC کو ریزروز میں سے ریلیز کر دیا جاتا ہے۔ آپ تحویل دار کو ریپر یا ان ریپر کے طور پر سمجھ سکتے ہیں۔ WBTC کی صورت میں، تحویل داروں اور مرچنٹس کو شامل کرنے اور ہٹانے کا عمل DAO کی جانب سے در انجام دیا جاتا ہے۔

چوںکہ کمیونٹی میں بعض افراد ریپ کردہ ٹوکن کے طور پر Tether (USDT) ریفر کر سکتے ہیں، اس لیے بالکل ایسی صورت نہیں ہوتی۔ چوںکہ USDT عام طور پر USD کے ساتھ ون فار ون ٹریڈ کرتا ہے، Tether ہر USDT کے لیے ان کے ریزروز میں گردش کرنے والے حقیقی USD کی اصل رقم کو ہولڈ نہیں کرتا۔ اس کے بجائے، یہ ریزرو کیش اور حقیقی دنیا کی کیش کے مساوی، اثاثوں، اور قرضوں سے قابل وصول چیزوں سے بنتا ہے۔ تاہم، یہ خیال کافی ملتا جلتا ہے۔ ہر USDT ٹوکن فیاٹ USD کے ریپ کردہ ورژن کے طور پر کام کرتا ہے۔


Ethereum پر ریپ کردہ ٹوکنز

Ethereum پر ریپ کردہ ٹوکنز دیگربلاک سے بلاک چینز ٹوکنز ہوتے ہیں جن کو ERC-20 کے ساتھ مطابقت پذیر بنانے کے لیے تخلیق کیا جاتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ ان اثاثوں کو استعمال کر سکتے ہیں جو Ethereum پر Ethereum کے لیے مقامی نہیں ہیں۔ آپ کی توقع کے مطابق، Ethereum پر ٹوکنز کو ریپ یا ان ریپ کرنے میں گیس خرچ ہوتی ہے۔

ان ٹوکنز کا نفاذ کافی حد تک مختلف ہو سکتا ہے۔ ہم نے اپنے ٹوکنائزڈ Bitcoin آرٹیکل میں اس کے متعلق مزید تفصیل سے لکھا ہے۔ 

Ethereum پر ریپ کردہ ٹوکن کی ایک دلچسپ مثال ریپ کردہ ether (WETH) ہے۔ ایک فوری خلاصہ – Ethereum نیٹ ورک پر ٹرانزیکشنز کی ادائیگی کرنے کے لیے ETH (ether) کی ضرورت ہوتی ہے، جبکہ Ethereum پر ٹوکن جاری کرنے کے لیے ERC-20 ایک تکنیکی معیار ہے۔ مثلاً، Basic Attention ٹوکن (BAT) اور OmiseGO (OMG) ERC-20 ٹوکنز ہوتے ہیں۔

تاہم، چوںکہ ETH کو ERC-20 معیار دسے پہلے تخلیق کیا گیا تھا، اس لیے یہ اس کے ساتھ مطابقت پذیر نہیں۔ یہ مسئلہ پیدا کرتا ہے، کیوںکہ بہت سی DApps آپ سے ether اور ERC-20 ٹوکن کے درمیان تبدیل کرنے کا مطالبہ کرتی ہیں۔ اسی وجہ سے ریپ کردہ ether (WETH) تخلیق کیا گیا تھا۔ یہ ether کا ریپ کردہ ورژن ہے جو کہ ERC-20 معیار کے ساتھ مطابقت پذیر ہے۔ یہ بنیادی طور پر Ethereum پر موجود ether کا ٹوکنائزڈ ورژن ہے!


BNB اسمارٹ چین (BSC) پر ریپ کردہ ٹوکنز

Ethereum پر ریپ کردہ ٹوکنز کی طرح، آپ BNB اسمارٹ چین (BSC) پر استعمال کرنے کے لیے Bitcoin اور بہت سے دیگر کرپٹوز کو ریپ کر سکتے ہیں۔


Binance Bridge آپ کو اپنے کرپٹو اثاثے (BTC، ETH، XRP، USDT، BCH، DOT، اور بہت کچھ) ریپ کرنے کی اجازت دیتا ہے تاکہ آپ ان کو BNB اسمارٹ چین پر BEP-20 ٹوکنز کی شکل میں استعمال کر سکیں۔ اپنے اثاثوں کو BSC پر منتقل کرنے کے بعد، آپ ان کی ٹریڈ کر سکتے ہیں یا ان کو متعدد منافع کی فارمنگ ایپلیکیشنز میں استعمال کر سکتے ہیں۔

ریپ اور ان ریپ کرنے میں گیس خرچ ہوتی ہے؛ تاہم، جہاں تک BSC کا تعلق ہے، آپ دیگر بلاک چین کے مقابلے میں واضح طور پر گیس کے کم اخراجات کی توقع کر سکتے ہیں۔ آپ ہمارے تفصیلی آرٹیکل میں Binance برج کے بارے میں مزید پڑھ سکتے ہیں۔


ریپ کردہ ٹوکنز استعمال کرنے کے فوائد

اگرچہ متعدد بلاک چینز کے اپنے ذاتی ٹوکن کے معیارات (Ethereum کے لیے ERC-20 یا BSC کے لیے BEP-20) ہوتے ہیں، ان معیارات کو متعدد چینز میں استعمال نہیں کی جا سکتی۔ ریپ کردہ ٹوکنز غیر مقامی ٹوکنز کو مذکورہ بلاک چین پر استعمال کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔

اس کے علاوہ، ریپ کردہ ٹوکنز مرکزی اور غیر مرکزی ایکسچینجز کے لیے لیکویڈیٹی اور سرمائے کی کارکردگی کو بڑھا سکتے ہیں۔ بے فائدہ اثاثوں کو ریپ کرنے اور انہیں دیگر چین پر استعمال کرنے کی صلاحیت دوسری صورت میں علیحدہ کردہ لیکویڈیٹی کے درمیان مزید رابطہ تخلیق کر سکتا ہے۔

اور بالآخر، سب سے بڑا فائدہ ٹرانزیکشن کا وقت اور فیس ہے۔ چوںکہ Bitcoin کی کچھ شاندار خصوصیات ہوتی ہیں، یہ تیز ترین نہیں ہوتا اور بعض اوقات استعمال میں مہنگا ہو سکتا ہے۔ اگرچہ اس کے لیے یہ ٹھیک ہے، تاہم بعض اوقات یہ دشواریاں پیدا کر سکتا ہے۔ یہ مسائل بلاک چین پر تیز ترین ٹرانزیکشن کے اوقات اور کم ترین فیس کے ساتھ ریپ کردہ ورژن کا استعمال کرتے ہوئے کم کیے جا سکتے ہیں۔


کرپٹو کرنسی کا آغاز کرنا چاہتے ہیں؟ Binance پر Bitcoin (BTC) خریدیں!


ریپ کردہ ٹوکنز استعمال کرنے کے فوائد

ریپ کردہ ٹوکنز کے اکثر موجودہ نفاذ کو تحویل دار کا فنڈز ہولڈ کرنے کے حوالے سے اعتماد درکار ہوتا ہے۔ حالیہ طور پر دستیاب ٹیکنالوجی کے معاملے میں، ریپ کردہ ٹوکنز کو درست کراس چین ٹرانزیکشنز کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا – انہیں عموماً تحویل دار کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ 

تاہم، کچھ مزید غیر مرکزی آپشنز کام کر رہے ہیں اور مستقبل میں مکمل طور پر ٹرسٹ سے مبرا ریپ کردہ ٹوکن کی منٹنگ اور ریڈمپشن کے لیے دستیاب ہو سکتی ہیں۔

گیس کی زیادہ فیس کی بدولت منٹنگ پروسیس نسبتاً مہنگا ہو سکتا ہے اور کچھ سلِپیج شامل کر سکتا ہے۔


اختتامی خیالات

ریپ کردہ ٹوکنز مختلف بلاک چینز کے درمیان مزید برجز تخلیق کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ ریپ کردہ ٹوکن ایک اثاثے کی ٹوکنائزڈ فارم ہوتی ہے جو کہ کسی اور بلاک چین پر غیر مقامی طور پر رہتا ہے۔

یہ کرپٹو کرنسی اور غیر مرکزی فنانس (DeFi) ایکو سسٹم میں انٹرآپریبلٹی کی مدد کرتا ہے۔ ریپ کردہ ٹوکنز ایسی دنیا تخلیق کرتے ہیں جہاں سرمایہ مزید مؤثر ہوتا ہے، اور ایپلیکیشنز ایک دوسرے کے ساتھ باآسانی لیکویڈیٹی شیئر کر سکتے ہیں۔