نوٹ: اس آرٹیکل کا پہلا سیکشن Binance کوائن کا سرمایہ ضائع کرنے کے سابقہ فنکشن کی وضاحت کرتا ہے جب یہ Ethereum نیٹ ورک پر ہی موجود تھا۔ Binance کوائن اب Binance چین پر موجود ہے، لہذا سرمائے کو ضائع کرنے کا فنکشن مختلف طریقے سے کام کرتا ہے۔ تاہم، اس کے باوجود یہ تبادلہ خیال ان تمام موجودہ ERC-20 ٹوکنز پر لاگو ہوتا ہے جو سرمایہ ضائع کرنے کے فنکشن کی معاونت کرتے ہیں۔
کوائن کا سرمایہ ضائع کرنے سے مراد کرپٹو کرنسیز کو مستقلاً گردش سے ہٹانے کا عمل ہے، جس کی وجہ سے
کُل سپلائی کم ہو جاتی ہے۔ اس بات کی وضاحت کے لیے کہ یہ کس طرح سے کام کرتا ہے، ہم
Binance کوائن (سابقہ BNB ERC-20) کو بطور مثال استعمال کریں گے۔ BNB کے لیے سابقہ معاہدہ، جبکہ یہ Ethereum نیٹ ورک پر ہی موجود تھا، اسے
یہاں تلاش کیا جا سکتا ہے۔
جب Binance کوائن ابھی تک Ethereum نیٹ ورک ہی کا حصہ تھا، تو Binance نے
اسمارٹ معاہدے کا یہ فنکشن استعمال کرتے ہوئے وقفے وقفے سے کوائن کا سرمایہ ضائع کرنے کے ایونٹس انجام دیے جسے
سرمائے کے ضیاع کا فنکشن کہا جاتا ہے۔ BNB کا سرمایہ ضائع کرنے کے ایونٹس
ہر سہ ماہی میں اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک کہ بالآخر 100,000,000 BNB ضائع نہیں ہو جاتے، جو کہ اب تک جاری کردہ کُل BNB کے
50% (200,000,000 BNB) کی نمائندگی کرتے ہیں۔
ضائع ہونے والے BNB کوائنز کی تعداد 3 ماہ کی مدت کے اندر ایکسچینج پر انجام دی جانے والی ٹریڈز کی تعداد پر مشتمل ہے۔ لہٰذا ہر سہ ماہی کے بعد، Binance ٹریڈںگ کے مجموعی حجم کے مطابق BNB کے سرمائے کو ضائع کرتا ہے۔
تاہم، ایسا لگتا ہے کہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد اب بھی یہ بات سمجھنے سے قاصر ہے کہ کوائن کا سرمایہ ضائع کرنے کی سرگرمیوں پر عمل درآمد کس طرح کیا جاتا ہے۔ موجودہ آرٹیکل کا مقصد سرمایہ ضائع کرنے کے فنکشن اور BNB کوائن کا سرمایہ ضائع کرنے کے سہ ماہی ایونٹس کے بارے میں متعلقہ معلومات فراہم کرنا ہے۔
یہ کیسے کام کرتا ہے؟
بنیادی طور پر، کسی ٹوکن کا سرمائے کو ضائع کرنے کا ایونٹ درج ذیل ترتیب میں وقوع پذیر ہوتا ہے:
کرپٹو کرنسی ہولڈر اس مقصد کے لیے سرمایہ ضائع کرنے کے فنکشن کو حرکت دے گا، کہ وہ کوائنز کی ایک نامزد کردہ تعداد ضائع کرنا چاہتا ہے۔
اس کے بعد اسمارٹ معاہدہ اس امر کی تصدیق کرے گا کہ اس شخص کے والیٹ میں کوائنز موجود ہیں اور بیان کردہ کوائنز کی تعداد درست ہے۔ سرمایہ ضائع کرنے کا میکانزم محض مثبت اعداد کی اجازت دیتا ہے۔
اگر اس شخص کے پاس کوائنز کی خاطر خواہ تعداد موجود نہیں، یا اگر بیان کردہ نمبر درست نہیں ہے (مثال کے طور پر، 0 یا -5)، تو سرمایہ ضائع کرنے کے فنکشن پر عمل درآمد نہیں کیا جائے گا۔
اگر ان کے پاس مناسب مقدار موجود ہے، تو کوائنز کو اس والیٹ سے منہا کر دیا جائے گا۔ اس کے بعد اس کوائن کی کُل سپلائی اپڈیٹ کر دی جائے گی، جس کا مطلب یہ ہے کہ کوائنز کا سرمایہ مستقل طور پر ضائع ہو چکا تھا۔
اگر آپ اپنے کوائنز ضائع کرنے کے لیے سرمائے کو ضائع کرنے کے فنکشن پر عمل درآمد کرتے ہیں، تو وہ ہمیشہ کے لیے ضائع ہو جائیں گے۔ کوائنز کا سرمایہ ضائع ہونے کے بعد ان کو بازیافت کرنا ممکن نہیں ہے، اور بلاک چین ٹیکنالوجی کی بدولت،
بلاک چین ایکسپلورر پر سرمایہ ضائع کرنے کے ثبوت کی توثیق بآسانی کی جا سکتی ہے۔
دوسرے لفظوں میں، Binance کوائن کے معاہدے میں ایک ایسا فنکشن موجود ہوتا ہے جسے
سرمایہ ضائع کرنے کا فنکشن کہا جاتا ہے، جو کسی بھی وقت کسی بھی شخص کے لیے دستیاب رہتا ہے۔ اس فنکشن کو حرکت دے کر، آپ بلاک چین نیٹ ورک کی
گردشی سپلائی سے کوائنز کی نامزد کردہ تعداد مستقل طور پر ہٹا سکتے ہیں۔ جیسا کہ بیان کیا جا چکا ہے، ٹوکن کا سرمائے کو ضائع کرنے کے ہر ایونٹ کو بلاک چین پر بطور ٹرانزیکشن ریکارڈ کیا جاتا ہے۔ سرمایہ ضائع کرنے کا میکانزم شفاف ہوتا ہے، اور
کوئی بھی شخص اس چیز کی توثیق کر سکتا ہے کہ کوائنز ضائع ہو چکے ہیں۔
جوں ہی کوائن کا سرمایہ ضائع کرنے کی سہ ماہی سرگرمی وقوع پذیر ہوتی ہے، Binance ایک باضابطہ اعلان کرتا ہے جس میں ضائع کیے جانے والے BNB کوائنز کی تعداد (اس سہ ماہی کے ٹریڈںگ کے حجم کی بنیاد پر) بتائی جاتی ہے۔ آپ
Etherscan جیسے، Ethereum کے بلاک چین ایکسپلورر پر BNB ERC-20 کوائن کے سرمائے کو ضائع کرنے کی تمام ٹرانزیکشنز کی توثیق کر سکتے ہیں۔ سرمایہ ضائع کرنے کی ٹرانزیکشنز عوامی، ناقابلِ واپسی ہوتی ہیں، اور مستقل طور پر بلاک چین پر ریکارڈ کی جاتی ہیں۔
Etherscan پر، آپ
ان پٹ ڈیٹا کے باکس پر
ضیاع کاری کی ٹرانزیکشن کی تفصیلات کو دیکھ سکتے ہیں۔
اگر آپ ان پٹ ڈیٹا ڈی کوڈ کریں پر کلک کرتے ہیں، تو آپ BNB کی اس تعداد کو چیک کر سکتے ہیں جو ضائع کی گئی تھی۔ اس نمبر میں 18 اعشاریے شامل ہیں، لہذا اس مثال میں، 1,623,818 BNB کا سرمایہ ضائع کیا گیا تھا۔
Binance کا سرمایہ ضائع کرنے کا موجودہ فنکشن
Binance چین کے لانچ کے بعد سے، BNB ERC-20 ٹوکنز بتدریج مقامی Binance کوائنز (BNB BEP-2) کے ذریعے سواپ کیے جا رہے تھے۔ اس سے مراد یہ ہے کہ کوائن کا سرمایہ ضائع کرنے کے ایونٹس اب Ethereum نیٹ ورک کی بجائے Binance چین پر وقوع پذیر ہوتے ہیں۔
یہ بات قابلِ غور ہے کہ BNB ERC-20 کے ضائع ہونے والے تمام کوائنز کو Binance چین پر "نقل" کیا گیا تھا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ کُل سپلائی یکساں ہے۔ اسی طرح، اس سے پہلے Ethereum نیٹ ورک پر ضائع کیے جانے والے 11,654,397 BNB ERC-20 ٹوکنز Binance چین (ٹھیک
مین نیٹ کے لانچ ہونے کے بعد) پر بھی ضائع ہو چکے تھے۔ آپ
Binance چین ایکسپلورر پر سرمایہ ضائع کرنے کی یہ مخصوص ٹرانزیکشن چیک کر سکتے ہیں۔ آپ
BNB کی کُل سپلائی کو بھی چیک کر سکتے ہیں۔
BNB کوائن کا سرمایہ ضائع کرنے کا موجودہ میکانزم اب مزید کسی اسمارٹ معاہدے پر منحصر نہیں ہے بلکہ اس کا دارومدار ایک مخصوص کمانڈ پر ہوتا ہے جو Binance چین پر عمل میں لائی جاتی ہے۔ آپ
Binance چین کی دستاویزات کے صفحے پر مزید تفصیلات کو ملاحظہ کر سکتے ہیں۔
اپریل 2022 تک، Binance نے BNB کوائن کا سرمایہ ضائع کرنے کے 19 ایونٹس مکمل کیے۔ مجموعی طور پر، 36,723,852.37 BNB کوائنز ضائع کیے گئے، جس سے کُل سپلائی میں 18.36% کمی واقع ہوئی (جو فی الوقت 163,292,674.61 BNB ہے)۔
کوئن کا خرچ ہونے والا سرمایہ | BNB جو خرچ ہوئے | تقریباً۔ً! BNB کی قیمت | تقریباً۔ USD مالیت | کُل سپلائی کا % |
#1 (اکتوبر 2017) | 986,000 | $1.52 | $1,500,000 | 0.49% |
#2 (جنوری 2018) | 1,821,586 | $21.96 | $40,000,000 | 0.91% |
#3 (اپریل 2018) | 2,220,314 | $13.52 | $30,000,000 | 1.11% |
#4 (جولائی 2018) | 2,528,767 | $12.93 | $32,700,000 | 1.26% |
#5 (اکتوبر 2018) | 1,643,986 | $10.34 | $17,000,000 | 0.82% |
| 1,623,818 | $5.83 | $9,400,000 | 0.81% |
#7 (اپریل 2019) | 829,888 | $18.79 | $15,600,000 | 0.41% |
#8 (جولائی 2019) | 808,888 | $29.47 | $23,800,000 | 0.40% |
#9 (اکتوبر 2019) | 2,061,888 | $17.80 | $36,700,000 | 1.03% |
#10 (جنوری 2020) | 2,216,888 | $17.50 | $38,800,000 | 1.11% |
#11 (اپریل 2020) | 3,373,988 | $15.55 | $52,466,000 | 1.69% |
#12 (جولائی 2020) | 3,477,388 | $17.40 | $60,500,000 | 1.74% |
#13 (اکتوبر 2020) | 2,253,888 | $30.17 | $68,000,000 | 1.13% |
#14 (جنوری 2021) | 3,619,888 | $45.80 | $165,791,000 | 1.81% |
#15 (اپریل 2021) | 1,099,888 | $541.25 | $595,314,380 | 0.55% |
#16 (جولائی 2021) | 1,296,728 | $303.59 | $393,673,653 | 0.65% |
#17 (اکتوبر 2021) | 1,335,888 | $478.68 | $639,462,868 | 0.66% |
#18 (جنوری 2022) | 1,684,387.11 | $474 | $798,399,490 | 0.84% |
#19 (اپریل 2022) | 1,839,786.26 | $403.22 | $741,840,738 | 0.91% |
کُل | 36,723,852.37 | - | $3,760,948,130 | 18.36% |