Ethereum پر ٹوکنائزڈ Bitcoin کی تفصیل
ہوم
آرٹیکلز
Ethereum پر ٹوکنائزڈ Bitcoin کی تفصیل

Ethereum پر ٹوکنائزڈ Bitcoin کی تفصیل

جدید
شائع کردہ Aug 14, 2020اپڈیٹ کردہ Aug 21, 2024
11m

Explain Like I'm Five (ELI5)

ٹوکنائزڈ Bitcoin دیگر بلاک چینز پر Bitcoin استعمال کرنے کا ایک طریقہ ہے۔

لیکن ذرا رکیں، کیا Bitcoin پہلے سے ہی بہترین نہیں؟ بے شک ایسا ہی ہے! اس کے استعمال کی صورت مستحکم ہے، اور یہ پہلے سے ہی ایک عوامی خدمت کے طور پر کام کر رہا ہے۔ بیک وقت، اس کے دانستہ طور پر محدود فیچرز مزید اختراع کے لیے زیادہ گنجائش نہیں چھوڑتے۔

ہم Bitcoin کے ساتھ مزید کیا کر سکتے ہیں؟ کچھ بٹ کوائنرز کا کہنا ہے کہ ہمیں خاص طور پر کچھ بھی کرنے کی ضرورت نہیں ہے، اور یہ بات مناسب بھی ہے۔ تاہم پھر بھی، دیگر لوگوں کا ماننا ہے کہ ہمیں دیگر بلاک چینز پر Bitcoin استعمال کرنے کے طریقہ کار تلاش کرنے چاہئیں۔ اور یہی وہ مقام ہے جہاں ہم Ethereum پر ٹوکنائزڈ BTC کو زیر بحث لاتے ہیں۔

ٹوکنائزڈ Bitcoin ہی کیوں؟ کیا اس بات کی کوئی تُک ہے؟ ٹوکنائزڈ Bitcoin کیسے تخلیق کیا جاتا ہے؟ کیا آپ ٹوکنائزڈ BTC حاصل کر سکتے ہیں؟ اگر آپ کو اس میں دلچسپی ہے، تو ذیل میں مزید پڑھیں۔


تعارف

Bitcoin کو کرپٹو کرنسی aسپیس میں عموماً "محفوظ اثاثے" یا قدر کے اسٹور کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ نتیجتاً، اس کا استعمال کافی مقبول ہے، لیکویڈیٹی بہترین ہے، ٹریڈنگ کا اوسط حجم سب سے زیادہ ہے، اور مارکیٹ میں کل مالیت کے اعتبار سے مقبول ترین کرپٹو ہے۔ درحقیقت، کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ Bitcoin کے علاوہ دیگر کسی کرپٹو کرنسی کی ضرورت ہی نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ Bitcoin استعمال کی ان تمام صورتوں کو پورا کر سکتا ہے جن کی Altcoins کوشش کر رہے ہیں۔

تاہم، بلاک چین ٹیکنالوجی کئی مختلف شعبوں میں ترقی کر رہی ہے۔ غیر مرکزی فنانس (DeFi) کی تحریک کا مقصد بلاک چین پر مالیاتی ایپلیکشنز کو شامل کرنا ہے۔ یہ غیر مرکزی ایپلیکیشنز (DApps) پبلک، اور عوامی نیٹ ورکس پر چلتی ہیں، اور مرکزی معاونتی فریق کی ضرورت کے بغیر ٹرسٹ سے مبرا مالیاتی ٹرانزیکشنز کو فعال بناتی ہیں۔ چوںکہ DeFi کا تصور بلاک چین سے مطابقت پذیر ہے، جس کا مطلب ہے کہ یہ اسمارٹ معاہدے کے کسی بھی پلیٹ فارم پر رونما ہو سکتا ہے، تاہم، اس سرگرمی کا اکثر حصہ Ethereum پر انجام دیا جاتا ہے۔ 

Bitcoin، کرپٹو کرنسی کی مارکیٹ کا اہم جزو ہے، تاہم پھر بھی، یہ ایکو سسٹم کے دیگر حصوں میں ہونے والی پیش رفتوں سے فائدہ نہیں اٹھا سکتا۔ کچھ پراجیکٹس اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ 

کیا Bitcoin نیٹ ورک کو برقرار رکھتے ہوئے، Bitcoin کو ان چیزوں کے علاوہ بھی کسی مقصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے جو یہ پہلے سے ہی انجام دے رہا ہے؟ در حقیقت، Ethereum پر ٹوکنائزڈ Bitcoin کی ترقی اس بات کا اشارہ کرتی ہے کہ اس کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔


ٹوکنائزڈ Bitcoin کیا ہے؟

آغاز کرنے سے پہلے، الجھن سے بچنے کے لیے ہمیں کچھ چیزوں کی وضاحت کرنی ہو گی۔ اگر آپ نے ہمارا Bitcoin کیا ہے؟ آرٹیکل پڑھ رکھا ہے، آپ کو معلوم ہو گا کہ اپر کیس b کا حامل Bitcoin نیٹ ورک ہوتا ہے، اور لوئر کیس b کا حامل bitcoin اکاؤنٹ کا یونٹ ہوتا ہے۔

Bitcoin کو ٹوکنائز کرنے کا یہ نظریہ نسبتاً سادہ سا ہے۔ آپ کسی میکانزم کے ذریعے BTC کو لاک کرتے ہیں، کسی اور نیٹ ورک پر ٹوکنز منٹ کریں، اور BTC کو اس نیٹ ورک پر بطور ٹوکن استعمال کرتے ہیں۔ دوسرے نیٹ ورک پر موجود ہر ٹوکن Bitcoin کی ایک خاص رقم کو ظاہر کرتا ہے۔ ان دونوں کے درمیان ہونے والا پیگ برقرار رہنا چاہیئے، اور یہ عمل قابل واپسی ہونا چاہیئے۔ دوسرے الفاظ میں، آپ ان ٹوکنز کو ضائع کر سکتے ہیں، جس کے نتیجے میں Bitcoin بلاک چین پر موجود "اصل" Bitcoins پھر سے ان لاک ہو جاتے ہیں۔

Ethereum کی صورت میں، اس سے مراد ایسے ERC-20 ٹوکنز ہیں جو Bitcoin کی نمائندگی کرتے ہیں۔ یہ امر صارفین کو Bitcoin میں ظاہری قدر کے حامل Ethereum نیٹ ورک پر ٹرانزیکشنز کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ یہ امر Bitcoins کو پروگرام کے قابل بھی بناتا ہے – جیسے کہ Ethereum پر موجود دیگر کوئی بھی ٹوکن ہے۔

آپ btconethereum.com پر Ethereum پر ٹوکنائزڈ Bitcoin کی موجودہ کُل تعداد ملاحظہ کر سکتے ہیں۔


جولائی 2020 سے، Ethereum پر تقریباً 15,000 BTC ٹوکنائزڈ ہوئے ہیں۔ ممکن ہے کہ بظاہر یہ بہت زیادہ معلوم ہو، لیکن یہ گردشی سپلائی کے ~18.5 ملین کے مقابلے میں بہت کم ہے۔ تاہم، ممکن ہے کہ یہ محض آغاز ہو۔

یہ نوٹ کرنا اہم ہے کہ Bitcoin لائٹننگ نیٹ ورک یا لیکویڈ نیٹ ورک جیسی سائیڈ چینز اور لیئر 2 پر مبنی حل کا مقصد بھی ان ہی دشواریوں سے نمٹنا ہے۔ حیران کن طور پر، Bitcoin لائٹننگ نیٹ ورک کے مقابلے میں Ethereum پر Bitcoin کی تعداد دس گنا زیادہ ہے۔ 

پھر بھی، ان دو حلوں کے درمیان مقابلہ اتنا بھی آسان نہیں – یہ کوئی زیرو سم گیم نہیں۔ درحقیقت، کئی لوگوں کا ماننا ہے کہ یہ ایک دوسرے کا مقابلہ کرنے کی بجائے ایک دوسرے کی معاونت کرتے ہیں۔ ٹوکنائزڈ پراجیکٹس Bitcoin ہولڈرز کے انتخابات میں وسعت پیدا کر سکتے ہیں، جبکہ بنا ٹوکنز کے پراجیکٹس مجموعی انفراسٹرکچر کو بہتر بناتے ہیں۔ یہ اسپیس میں مزید انضمام کا سبب بن سکتا ہے، جس سے پوری انڈسٹری کو فائدہ ہو گا۔

اچھا تو یہ سب دلچسپ لگتا ہے نا، لیکن آخر اس کا مقصد کیا ہے؟ آئیں اس بات کی وجہ دریافت کرتے ہیں کہ آخر ہم Bitcoin کو ٹوکنائز کرنا ہی کیوں چاہتے ہیں۔


Ethereum پر Bitcoin کو ٹوکنائز کیوں کیا جائے؟

Bitcoin کے ڈیزائن کو دانستہ طور پر سادہ بنایا جاتا ہے۔ اس کو چند کام سر انجام دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، اور یہ ان کو بخوبی انجام دیتا ہے۔ تاہم، یہ خصوصیات فطری حدود کے ساتھ آتی ہیں۔

چونکہ قدر کی زیادہ تر رقم Bitcoin میں ہوتی ہے، لہٰذا یہ ڈیجیٹل کرنسی کی انڈسٹری کے دیگر شعبوں میں ہونے والی اختراع سے زیادہ فائدہ نہیں اٹھا سکتا۔ چوںکہ آپ تکنیکی طور پر Bitcoin پر اسمارٹ معاہدے چلا سکتے ہیں، لہذا Ethereum یا دیگر اسمارٹ معاہدے کے پلیٹ فارمز کے مقابلے میں اس کا دائرہ کار کافی حد تک محدود ہوتا ہے۔ 

دیگر چینز پر Bitcoin کو ٹوکنائز کرنے کے باعث نیٹ ورک کی کارکردگی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ کیسے؟ دراصل یہ ایسی خصوصیات کو فعال کرتا ہے جو کہ Bitcoin پر مقامی سطح پر معاونت یافتہ نہیں ہوتیں۔ بیک وقت، Bitcoin کی بنیادی خصوصیت اور سکیورٹی ماڈل برقرار رہتے ہیں۔ اضافی فوائد میں ٹرانزیکشنز کی زائد رفتار، فنجیبلیٹی، اور رازداری شامل ہوتی ہے۔

دیگر ممکنہ وجوہات یہ ہیں۔ DeFi کا سب سے بڑا پہلو ترتیب پذیری کا نظریہ ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ چوںکہ یہ تمام ایپلیکیشنز ایک ہی پبلک، اوپن سورس، عوامی بنیادی لیئر پر چل رہی ہیں، اس لیے یہ ہموار انداز میں ایک دوسرے کے ساتھ کام کر سکتی ہیں۔ 

کئی لوگوں کے نزدیک Bitcoin کو اس مالیاتی بنیاد کی قابل ترتیب لیئر پر لانا ایک دلچسپ اقدام ہے۔ یہ Bitcoin استعمال کرنے والی ایسی ایپلیکیشنز کی نئی اقسام پیش کر سکتا ہے جو شاید بصورت دیگر ممکن نہ ہوتا۔


Bitcoin کو ٹوکنائز کرنے کا عمل کیسے کام کرتا ہے؟

Bitcoin کو Ethereum یا دیگر بلاک چینز پر ٹوکنائز کرنے کے کئی طریقے ہیں۔ یہ سب غیر مرکزیت کے مختلف درجات، اعتماد اور خطرات کے مختلف تصورات کے حامل ہوتے ہیں، اور ہو سکتا ہے کہ یہ پیگ کو مختلف انداز میں برقرار رکھیں۔

دو بنیادی اقسام کو تحویلی اور غیر تحویلی کے طور پر بیان کیا جا سکتا ہے۔ پہلی قسم میں مرکزی تحویل کار شامل ہوتا ہے، اور ممکن ہے کہ ٹوکنز کو بھی اسی فریق کی جانب سے منٹ کیا جائے۔ یہ فریق مخالف کے خطرے کا باعث بنتا ہے، جیسا کہ Bitcoins کو تحویل میں رکھنے والا ادارہ قابل اعتماد ہونا چاہیئے (اور اس کو فعال ہونا چاہیئے)۔ دوسری جانب، اس اطلاق کو متبادل کے مقابلے میں زیادہ محفوظ سمجھا جا سکتا ہے۔

دیگر حل تھوڑے مختلف ہوتے ہیں۔ اس میں کسی قابل اعتماد ادارے کی ضرورت نہیں، کیونکہ خودکار آن چین کارروائیاں منٹنگ اور ضیاع جیسے تمام اعمال انجام دیتی ہیں۔ ضمانتی اثاثہ جات کو لاک کر دیا جاتا ہے، اور ٹوکنز کو کچھ آن چین مشینیشنز کے ذریعے کسی اور چین پر منٹ کیا جاتا ہے۔ یہ فنڈز آن چین اس وقت تک لاک رہتے ہیں جب تک کہ انہیں ٹوکنز کے ضائع ہونے پر دوبارہ سے ان لاک نہ کر لیا جائے۔ چوںکہ یہ امر فریق مخالف کے خطرات کو کم کر دیتا ہے، لہٰذا اس سے سکیورٹی کے ممکنہ خطرات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ کیوں؟ دراصل، اس صورت میں، خطرے کا بوجھ مکمل طور پر صارف کے کندھوں پر ہوتا ہے۔ اگر صارف یا معاہدے میں کوئی ایسا نقص پیدا ہو جاتا ہے، جو کہ فنڈز کے ضیاع کا سبب بنتا ہے، تو ممکن ہے کہ یہ ہمیشہ کے لیے ضائع ہو جائیں گے۔


ٹوکنائزڈ Bitcoin کی مثالیں

تحویلی

یہ Bitcoin کی موجودہ طور پر ٹوکنائزڈ سپلائی کے خاطر خواہ حصے پر مشتمل ہیں۔ سب سے زیادہ قدر رواں کردہ Bitcoin (WBTC) میں مقید ہوتی ہے۔ یہ کیسے کام کرتا ہے؟ صارفین اپنا Bitcoin ایک ایسے غیر مرکزی تحویل کار کو بھیجتے ہیں جو ان کو ملٹی سگنیچر کولڈ اسٹوریج والیٹ میں رکھتا ہے اور بدلے میں WBTC ٹوکنز کو منٹ کرتا ہے۔ یہ نوٹ کرنا اہم ہے کہ KYC/AML کے ضوابط کی تعمیل کرنے کے لیے اس عمل میں شناخت کے ثبوت کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔ یہ طریقہ کار اس ادارے میں اعتماد کا مطالبہ کرتا ہے جو ٹوکن کو منٹ کر رہا ہے لیکن اس میں بعض سکیورٹی کے فوائد بھی شامل ہوتے ہیں۔

Binance کے پاس بھی BTC کا ٹوکنائزڈ ورژن موجود ہے جسے BTCB کہتے ہیں۔ یہ Binance چیٍٍن پر جاری کردہ ایک BEP-2 ٹوکن ہے۔ اگر آپ اس کو آزمانا چاہتے ہیں، تو آپ Binance DEX پر اس کی ٹریڈ کر سکتے ہیں۔


غیر تحویلی

غیر تحویلی حل، ایک مرکزی تحویل کار کی مداخلت کے بغیر، مکمل طور پر آن چین کام کرتے ہیں۔ آسان الفاظ میں، آپ انہیں رواں کردہ BTC ہی سمجھ سکتے ہیں۔ تاہم، ایک مرکزی تحویل کار کی بجائے، یہ ایک اسمارٹ معاہدہ یا ورچوئل مشین ہوتی ہے جو فنڈز کو محفوظ رکھتی ہے اور ٹوکنز کو منٹ کرتی ہے۔ صارفین اپنے BTC ڈپازٹ کروا سکتے ہیں اور ٹرسٹ سے مبرا اور عوامی طریقے سے اپنے ٹوکنائزڈ Bitcoin کو منٹ کر سکتے ہیں۔

ان میں سے کچھ سسٹمز کو  زائد ضمانتی عمل بھی درکار ہو گا، جس کا مطلب ہے کہ صارفین کو اس سے زیادہ قدر (ضمانتی عمل) ڈپازٹ کروانی ہو گی جسے وہ منٹ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ یہ سسٹم کو بلیک سوان ایونٹس اور مارکیٹ میں بڑے کریشز کی خاطر تیار کرنے کے لیے ایسا کرتے ہیں۔ پھر بھی، اگر ضمانتی قدر میں خاطر خواہ کمی واقع ہوتی ہے، تو ہو سکتا ہے کہ یہ سسٹمز اس کو ہینڈل کرنے کے قابل نہ ہوں۔

مشہور ترین غیر تحویلی اطلاق renBTC ہے۔ Bitcoins کو Ren Virtual Machine (RenVM) پر بھیجا جاتا ہے،جو غیر مرکزی نوڈز کا نیٹ ورک استعمال کرتے ہوئے ان کو اسٹور کرتا ہے۔ پھر یہ بھیجے گئے Bitcoin کی تعداد کے مطابق ERC-20 ٹوکنز کو منٹ کرتا ہے۔ 

دیگر قابل غور مثالوں میں sBTC اور iBTC شامل ہیں، جو کہ Bitcoin کی بجائے Synthetix Network Token (SNX) کی جانب سے ضمانت یافتہ ٹوکنز ہوتے ہیں۔ وہ چیز جو iBTC کو خاص طور پر دلچسپ بناتی ہے، یہ ہے کہ یہ Bitcoin کی قیمت کو متضاد انداز میں ٹریک کر سکتا ہے۔ یہ خصوصیت اس کو Bitcoin شارٹ کرنے کے چند غیر تحویلی طریقوں میں سے ایک بناتی ہے۔

یہ بات نوٹ کرنا اہم ہے کہ یہ اعلیٰ ترین تجرباتی ٹیکنالوجیز ہیں۔ بلاشبہ مرکزی، اور تحویلی حل زیادہ مشہور ہیں – یہ زیادہ محفوظ ہوتے ہیں۔ فطری طور پر، اس میں بگز اور صارفی نقص کا بھی شدید خطرہ لاحق ہوتا ہے، جو کہ ممکنہ طور پر فنڈز کے ضیاع کا سبب بن سکتا ہے۔ پھر بھی، ٹیکنالوجی کے بہتر ہونے کے بعد یہ حتمی طور پر ٹوکنائزیشن کا مستقبل ثابت ہو سکتے ہیں۔

چوںکہ یہ غیر تحویلی حل خودکار طریقہ کار کی جانب سے عمل میں لائے جاتے ہیں، اس لیے صرف تجربہ کار صارفین کو ہی ان کے استعمال کی تجویز دی جاتی ہے۔ لیکن اگر آپ منٹنگ کے عمل کی پرواہ کیے بغیر ان ٹوکنز کو استعمال کرنا چاہتے ہیں، تو آپ انہیں کرپٹو کرنسی ایکسچینجز پر خرید اور ٹریڈ کر سکتے ہیں۔


کرپٹو کرنسی پر آغاز کرنا چاہتے ہیں؟ Binance پر Bitcoin کو خریدیں!


کیا یہ Bitcoin یا Ethereum کے لیے اچھا ہے؟

اس سوال کا جواب دینا مشکل ہے۔ آئیں اس بحث کے دونوں پہلوؤں پر غور کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

تو، یہ Bitcoin کے لیے اچھا کیسے ہو سکتا ہے؟ دراصل، یہ بنیادی طور پر Bitcoin کی سہولت میں اضافہ کرتا ہے۔ اگرچہ بہت سے لوگ یہ کہیں گے کہ Bitcoin کو مزید خصوصیات کی ضرورت نہیں، تاہم کسی حد تک اس میں کوئی مضائقہ بھی نہیں۔ جیسا کہ ہم اس سے پہلے تذکرہ کر چکے ہیں، کہ ان فوائد میں ٹرانزیکشنز کی رفتار، فنجیبلیٹی، رازداری، اور ٹرانزیکشن کی کم تر لاگتیں شامل ہیں۔ ETH 2.0 کے لانچ کے ساتھ، ہم Ethereum پر تیز اور سستی ٹرانزیکشنز کی توقع کر سکتے ہیں۔ یہ Ethereum پر ٹوکنائزڈ Bitcoin کی صورت میں بھی مدد کر سکتا ہے۔ 

دوسری جانب، کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ ٹوکنائز Bitcoin ہولڈرز کے لیے ممکنہ طور پر خطرناک ثابت ہو گا۔ BTC کو ٹوکنائز کرنے سے مراد Bitcoin کے مضبوط سکیورٹی فوائد سے دستبردار ہونا ہے – جو کہ اس کی چند نہایت مطلوب خصوصیات ہیں۔ 

مثال کے طور پر، اگر ٹوکنائزڈ Bitcoins چوری ہو جاتے ہیں یا اسمارٹ معاہدے کے بگ کے باعث گم ہو جاتے ہیں، تو اس صورت میں کیا ہو گا؟ ممکنہ طور پر Bitcoin کی بلاک چین پر لاک کردہ Bitcoins کو ان لاک کرنے کا کوئی طریقہ نہیں۔

ایک اور قابل غور چیز فیس ہے۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر صارفین کی زائد تعداد Ethereum بلاک چین پر ٹوکنائزڈ BTC کو ٹرانزیکٹ کرنا شروع کر دے، تو Bitcoin نیٹ ورک پر ٹرانزیکشن کی فیس کم ہو سکتی ہے۔ (بہت) عرصہ دراز سے، Bitcoin صرف ٹرانزیکشن کی فیس کی جانب سے معاونت یافتہ ہے۔ اگر ان میں سے اکثر Ethereum ایکو سسٹم میں شامل ہو جائیں، تو نیٹ ورک کی سکیورٹی پر سمجھوتہ ہو سکتا ہے۔ تاہم، یہ بہت دور کی بات ہے اور ایک طویل عرصے تک اس حوالے سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

یہ Ethereum کے لیے کیسے مفید ہو سکتا ہے؟ دراصل، اگر Ethereum، Bitcoin کی زیادہ تر قدر اکٹھا کر لیتا ہے، تو یہ قدر کے ٹرانسفر کے لیے عالمی نیٹ ورک کے طور پر Ethereum کی سہولت کو بڑھا سکتا ہے۔ Etherscan کی ریسرچ کے مطابق، گزشتہ طور پر بیان کردہ 15,000 BTC کے مجموعے کا ایک اہم حصہ Ethereum کے DeFi ایکو سسٹم میں لاک کر دیا جاتا ہے۔ 

ٹوکنائزڈ Bitcoin، Ethereum پر DeFi کی سہولت میں خاطر خواہ اضافہ کر سکتے ہیں۔ کیسے؟ ٹوکنائزڈ Bitcoin کی بنیاد پر غیر مرکزی مالیاتی سروسز دی جا سکتی ہیں۔ BTC پر مشتمل DEXes، ادھار دینے والی مارکیٹ پلیسز، لیکویڈیٹی پولز، اور DeFi پر موجود کسی بھی چیز کو BTC میں ظاہر کیا جا سکتا ہے۔ ٹوکنائزڈ Bitcoin کی کامیابی، اثاثہ جات کی دیگر اقسام کی بھی Ethereum نیٹ ورک پر منتقلی کا باعث بن سکتی ہے۔

اکثر پراجیکٹس اب بھی ابتدائی مراحل میں ہیں، اور ان کو چلانے والی ٹیکنالوجی میں بہتری کی کافی زیادہ گنجائش ہے۔ پھر بھی، اس زمرے میں یقینی طور پر چند نہایت ہی دلچسپ پیش رفتیں ہونے والی ہیں۔


اختتامی خیالات

ہم نے اس حوالے سے بات کی کہ ٹوکنائزڈ Bitcoin کیا ہے اور اس کے کون کون سے مختلف اطلاقات موجود ہیں۔ Bitcoin کو ERC-20 ٹوکن کے طور پر ٹوکنائز کرنے کا بنیادی محرک Bitcoin کی سہولت میں اضافہ ہے۔ 

اگر Ethereum Bitcoin ٹرانزیکشنز کا خاطر خواہ حصہ حاصل کر سکتا ہے، تو مستقبل میں اس کا اہم اطلاق کیا جا سکتا ہے۔ کیا فلپننگ ایک حقیقی صورت حال ہے؟ مستقبل میں Bitcoin سپلائی کا کتنا حصہ Ethereum پر ٹرانزیکٹ کیا جائے گا؟ ابھی یہ دیکھنا باقی ہے۔ تاہم، بلاک چین کی پوری انڈسٹری کرپٹو کرنسی کے دو شاندار نیٹ ورکس کے درمیان رابطہ قائم کرنے والے برجز سے مستفید ہو سکتی ہے۔