TL؛DR
کرپٹو کرنسی بلاک چین ٹیکنالوجی پر مبنی ایک ایسی ڈیجیٹل کرنسی ہے، جو پیئر ٹو پیئر (P2P) ٹرانزیکشنز کو فعال کرتی ہے۔
مارکیٹ کیپیٹلائزیشن کے اعتبار سے بہترین کرپٹو کرنسیز کی نمایاں مثالوں میں Bitcoin، Ether، BNB، اور USDT شامل ہیں۔
کرپٹو کرنسیز تک رسائی کرپٹو والیٹس یا ایکسچینجز کے ذریعے حاصل کی جاتی ہے۔ اگرچہ لوگ اکثر اوقات یہ کہتے ہیں کہ یہ والیٹس میں "اسٹور" کی گئی ہیں، لیکن یہ دراصل ایک بلاک چین پر اسٹور کی جاتی ہیں۔
یہ مخصوص خصوصیات کی حامل ہوتی ہیں، جس میں غیر مرکزیت، شفافیت، اور تغیر پذیری شامل ہیں۔
کرپٹو کرنسی کیا ہے؟
کرپٹو کرنسی ایک ایسی غیر مرکزی ڈیجیٹل کرنسی ہے، جو کرپٹو گرافی کو سکیورٹی کے لیے استعمال کرتی ہے۔ یہ بینکس اور ادائیگی کے پروسیسرز جیسے ثالثین کے بغیر ہی کام کر سکتی ہے۔
یہ غیر مرکزی فطرت، افراد کے مابین پیئر ٹو پیئر (P2P) ٹرانزیکشنز کی براہِ راست سہولت کاری کرتی ہے۔ لیکن مادی والیٹس اور بینک اکاؤںٹس کی بجائے، لوگ منفرد کرپٹو والیٹس یا کرپٹو ایکسچینجز کے ذریعے اپنی کرپٹو کرنسی تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔
ایسا ممکن ہے کہ آپ نے لوگوں کو یہ کہتے ہوئے سنا ہو، کہ کرپٹو کو والیٹس میں "اسٹور" کیا جاتا ہے۔ تاہم، دراصل کرپٹو کرنسیز کرپٹو والیٹس یا ایکسچینجز میں موجود نہیں ہوتی — یہ حقیقت میں ہمیشہ بلاک چین پر موجود ہوتی ہیں۔ ایک کرپٹو ایکسچینج کی مثال میں، یہ ایسی نجی کلیدوں کی حامل ہوتی ہے جو صارفین کو اُں فنڈز تک رسائی حاصل کرنے کی اجازت دیتی ہیں۔
پہلی اور سب سے زیادہ مشہور کرپٹو کرنسی Bitcoin ہے، جسے 2009 میں فرضی نام Satoshi Nakamoto کے تحت کسی ایک فرد یا گروپ نے تخلیق کیا تھا۔ پھر اس کے بعد ہزاروں کرپٹو کرنسیز وجود میں آئی ہیں، جن میں ہر ایک منفرد خصوصیت اور مقاصد پر مشتمل ہے۔
روایتی فیاٹ کرنسیز کی طرح، کرپٹو کرنسیز کو تبادلے کے ذرائع کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ تاہم، کرپٹو کرنسیز کی استعمال کی صورتوں میں گزشتہ سالوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے، جن میں اسمارٹ معاہدہ جات، غیر مرکزی فنانس (DeFi)، مالیت کے اسٹورز، گورننس، اور نان فنجیبل ٹوکنز (NFTs) شامل ہیں۔
کرپٹو کرنسی کیسے کام کرتی ہے؟
ہم نے بیان کیا ہے کہ کرپٹو کرنسی کرپٹو گرافی کو سکیورٹی مقاصد کے لیے استعمال کرتی ہے، لیکن اس بات کا اصل مطلب کیا ہے؟ آسان لفظوں میں، کرپٹو کرنسیز جدید ریاضیاتی الگورتھمز استعمال کرتی ہیں، تاکہ ٹرانزیکشنز کو محفوظ بنا سکیں اور ڈیٹا کی کسی غیر مجاز رسائی یا ہیرا پھیری سے حفاظت کر سکیں۔ یہ الگورتھمز دو بنیادی فنکشنز انجام دیتے ہیں: صارفی شناختوں کی رازداری کو برقرار رکھنا اور ٹرانزیکشنز کی درستگی کی توثیق کرنا۔
بلاک چین ٹرانزیکشنز عوامی ہوتی ہیں اور ایڈریسز (عوامی کلیدیں) اگرچہ مکمل طور پر نامعلوم نہیں، مگر یہ فرضی ہوتی ہیں۔ دیگر الفاظ میں، جیسا کہ ٹرانزیکشنز بلاک چین پر دکھائی دیتی ہیں، ان کے پسِ پردہ موجود صارفین کی آسانی سے شناخت نہیں ہوتی۔ کرپٹو کرنسیز یہ حاصل کرنے کے لیے کرپٹو گرافک تکنیکیں استعمال کرتی ہیں، جن میں ہیش فنکشنز اور ڈیجیٹل دستخط شامل ہیں۔
کرپٹو کرنسی خود مختاری کو مجموعی طور پر 'بلاک چین' نامی کمپیوٹرز کے منقسم نیٹ ورک کے ذریعے حاصل کرتی ہے، جو بنیادی طور پر ایک غیر مرکزی ڈیجیٹل لیجر ہوتا ہے، جو نیٹ ورک پر موجود متعدد خاص کمپیوٹرز پر ٹرانزیکشن ڈیٹا کو اسٹور کرتا ہے۔
ان کمپیوٹرز میں سے ہر ایک — جو نوڈز — بھی کہلاتے ہیں، وہ لیجر کی ایک کاپی کے حامل ہوتے ہیں، اور ایک مفاہمتی الگورتھم جعلی یا غیر مطابقت پذیر کاپیز کو مسترد کرتے ہوئے بلاک چین کی حفاظت کرتے ہیں۔ یہ منقسم آرکیٹیکچر نیٹ ورک کی سکیورٹی میں اضافہ کرتا ہے، کیونکہ اس میں بینک والٹ کی طرح ناکامی کا کوئی واحد نکتہ موجود نہیں ہوتا، جس سے مشکوک افراد ناجائز فائدہ حاصل کر سکیں۔
کرپٹو کرنسیز افراد کو ایک دوسرے کے ساتھ براہِ راست فنڈز ٹرانسفر کرنے کی اجازت دیتی ہیں۔ کرپٹو کرنسی کی روایتی ٹرانزیکشن میں، ارسال کنندہ اپنی نجی کلید استعمال کرتے ہوئے ایک ڈیجیٹل دستخط کے ذریعے ٹرانسفر کا آغاز کرتا ہے۔ پھر یہ ٹرانزیکشن نیٹ ورک کو بھیجی جاتی ہے، جہاں نوڈز ڈیجیٹل دستخط کی توثیق کرتے ہوئے اس کی تصدیق کرتی ہیں اور یہ یقینی بناتی ہیں کہ ارسال کنندہ کے پاس کافی فنڈز موجود ہیں۔
ٹرانزیکشن کی ایک بار توثیق ہونے کی صورت میں، اسے کسی نئے بلاک میں شامل کیا جاتا ہے، جو پھر بعد میں موجودہ بلاک چین میں شامل کی جاتی ہے۔ اگرچہ یہ پیچیدہ معلوم ہو سکتے ہیں، لیکن مائنرز ان مراحل کی دیکھ بھال کرتے ہیں، تاکہ صارف کو ان کے متعلق پریشان نہ ہونا پڑے۔
کرپٹو کرنسی کو کیا چیز منفرد بناتی ہے؟
کرپٹو کرنسیز نے تنوعاتی فیچرز متعارف کرواتے ہوئے، فنانس سے لے کر ٹیکنالوجی تک متعدد ایکو سسٹمز پر اثرات مرتب کیے ہیں، جو انہیں روایتی پروٹوکولز اور کرنسیز سے الگ کرتے ہیں۔ کرپٹو کرنسیز کے کچھ منفرد پہلوؤں میں شامل ہیں:
1. غیر مرکزیت
کرپٹو کرنسی کا غیر مرکزی آرکیٹیکچر کسی مرکزی اتھارٹی کی ضرورت ختم کر دیتا ہے۔ یہ عمل ہیرا پھیری یا کسی واحد ادارے کی جانب سے کنٹرول کے سلسلے میں، زائد خود مختاری، نیز کم زد پذیری کی اجازت دیتا ہے۔
2. شفافیت اور تغیر پذیری
بلاک چین ٹیکنالوجی کسی شفاف اور خلل سے پاک لیجر پر تمام ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ رکھتی ہے۔ اس لیے، کسی ٹرانزیکشن کے بلاک چین میں شامل ہونے پر اسے کوئی بھی فرد دیکھ سکتا ہے، اور اس میں تبدیلی نہیں ہو سکتی یا اسے حذف نہیں کیا جا سکتا۔
3. پروگرام کی استعداد
متعدد کرپٹو کرنسیز جیسا کہ ETH قابلِ پروگرام ہوتی ہیں، جو ڈویلپرز کو اسمارٹ معاہدہ جات تعینات کرنے کی اجازت دیتے ہیں، تاکہ بلاک چینز کے علاوہ غیر مرکزی (DApps) اور دیگر تنوعاتی حل تخلیق کیے جا سکیں۔ علاوہ ازیں، چونکہ عوامی بلاک چینز اوپن سورس ہوتی ہیں، اس لیے ہر کوئی بلاک چین میں کوڈ تعینات کرنے کی شروعات کر سکتا ہے اور اپنی ذاتی DApps تخلیق کر سکتا ہے۔
4. سرحدوں سے ماوراء
کرپٹو کرنسیز عالمی سطح پر آسانی سے ٹرانسفر ہو سکتی ہیں اور ان کا تبادلہ ہو سکتا ہے، جو لوگوں کو انہیں بین الاقوامی ٹرانزیکشنز اور ترسیلات زر کی خاطر استعمال کرنے کی اجازت دیتی ہیں۔
5. کوائنز کی پہلے سے طے شدہ سپلائی
متعدد کرپٹو کرنسیز کوائنز کی محدود سپلائی کی حامل ہوتی ہیں، اس کا مطلب ہے کہ ان کے پسِ پردہ کام کرنے والی ٹیمز صرف کوائنز کی محدود تعداد کو تخلیق کریں گی۔ کرپٹو کرنسیز کا یہ انحطاط زر کا پہلو وقت گزرنے کے ساتھ مثبت ہو سکتا ہے، کیونکہ کمی طلب کا سبب بنتی ہے۔
اس کے برعکس، فیاٹ کرنسیز اکثر اوقات افراط زر کا شکار ہوتی ہیں، کیونکہ مرکزی بینکس مزید رقم پرنٹ کر سکتے ہیں۔ تاہم، کرپٹو کی افراطِ زر کو محدود سپلائی کے ساتھ بہتر انداز سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے، کیونکہ کوائنز کی کُل تعداد پہلے سے طے شدہ ہوتی ہے۔
کرپٹو کرنسی کی اقسام
کرپٹو کرنسیز کی مختلف اقسام کے مابین، چار اہم مثالوں میں Bitcoin (BTC) اور مشہور Altcoins Ether (ETH)، Binance کوائن (BNB)، اور Tether (USDT) شامل ہیں۔
Bitcoin(BTC)
BTC ایک سب سے مشہور کرپٹو کرنسی ہے۔ یہ ایک مفاہمتی میکانزم پروف آف ورک (PoW) کو استعمال کرتی ہے، جہاں مائنرز ٹرانزیکشن کی تصدیق کرنے اور نیٹ ورک چلانے کی خاطر مقابلہ کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں، BTC کی 21 ملین کوائنز پر مشتمل محدود سپلائی اسے کافی حد تک نایاب بناتی ہے، اور وقت گزرنے کے ساتھ اس کی مالیت برقرار رکھنے میں معاونت کرتی ہے۔
Ether (ETH)
ETH سب سے مشہور دوسری کرپٹو کرنسی ہے، جس کا 2015 میں Vitalik Buterin اور اس کی ٹیم نے آغاز کیا۔ یہ مالیت کی ٹرانسفر کے علاوہ، اسمارٹ معاہدہ جات کے ذریعے پروگرام ایبیلیٹی کو فعال کرتی ہے۔
ETH نے ابتدا میں BTC کی طرح PoW کا ایک مفاہمتی میکانزم استعمال کیا، لیکن یہ مزید ماحول دوستانہ اور طاقت میں مؤثر پروف آف اسٹیک (PoS) ماڈل پر منتقل ہو چکا ہے۔ اس تبدیلی نے صارفین کو کمپیوٹنگ طاقت استعمال کرتے ہوئے نوڈز کی بجائے ETH کو اسٹیک کرتے ہوئے، ٹرانزیکشنز کی توثیق کرنے اور نیٹ ورک کو محفوظ بنانے کی اجازت دی ہے۔
BNB
BNB (جو تیار کریں اور تیار کریں کا مخفف ہے) جو پہلے Binance کوائن کے نام سے جانا جاتا تھا، وہ 2017 میں کرپٹو کرنسی ایکسچینج Binance کی جانب سے Ethereum بلاک چین پر ERC-20 ٹوکن کے طور پر متعارف کروایا گیا تھا۔ یہ 2019 میں اپنی ذاتی بلاک چین BNB چین پر BEP-2 ٹوکن کے طور پر منتقل ہوا۔
بعد میں، Binance اسمارٹ چین (BSC؛ جو اب BNB اسمارٹ چین ہے) تخلیق کی گئی اور آج، BNB کرپٹو کرنسی دونوں BNB چین پر BEP-2 ٹوکن کے طور پر اور BSC پر BEP-20 ٹوکن کے طور پر موجود ہے۔ یہ نوٹ کرنا بھی اہم ہے کہ BNB چین دو چینز پر مشتمل ہے: EVM سے مطابقت پذیر BSC، نیز BNB بیکن چین (جو پہلے Binance چین کے نام سے جانی جاتی تھی)، جو گورننس، اسٹیکنگ، اور ووٹنگ کو بیان کرتے ہیں۔
BNB چین، اسمارٹ معاہدہ جات اور DApps تخلیق کرنے کے لیے ایک ماحول فراہم کرتی ہے، اور یہ دیگر کئی بلاک چینز کے مقابلے میں کم ٹرانزیکشن کی فیس اور عمل کاری کے تیز اوقات کو فیچر کرتی ہے۔
BNB کے استعمال کی متعدد صورتیں ہیں، جن میں سے چند میں BNB چین پر ٹرانزیکشن فیس اور Binance پر ٹریڈنگ فیس کی ادائیگی کرنا، ٹوکنز سیلز میں شرکت کرنا، اور BNB چین پر نیٹ ورک توثیق کے لیے اسٹیکنگ کرنا شامل ہیں۔ Binance ٹوکن ضائع کرنے کا ایک مرحلہ وار میکانزم بھی استعمال کرتا ہے، جو BNB کی مجموعی سپلائی کو محدود کرتا ہے۔
Tether (USDT)
USDT ایک USD کا پیگ کردہ اسٹیبل کوائن ہے جس کا 2014 میں Tether Limited Inc نے آغاز کیا۔ اسٹیبل کوائنز ایسی کرپٹو کرنسیز ہیں جنہیں فیاٹ کرنسی جیسے ریزرو اثاثے سے مسابقت میں مستحکم مالیت برقرار رکھنے کی خاطر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ USDT کی صورت میں، ہر ٹوکن کمپنی کے ریزروز میں موجود اثاثہ جات کی مساوی مقدار سے تقویت یافتہ ہوتا ہے۔ نتیجتاً، USDT قیمت کے اتار چڑھاؤ کو کم کرتے ہوئے کسی کرپٹو کرنسی کے فوائد کی پیشکش کرتا ہے۔
کرپٹو مارکیٹ کیپ کیا ہے؟
یہ اصطلاح "کرپٹو مارکیٹ کیپ" "کرپٹو کرنسی مارکیٹ کیپیٹلائزیشن کی ایک مختصر صورت ہے، جو ایک ایسی میٹرک ہے جسے کرپٹو کرنسی کے متعلقہ سائز اور قدر کا تعین کرنے کی خاطر استعمال کیا جاتا ہے۔ آپ اس کا حساب لگانے کے لیے کسی کوائن کی موجودہ قیمت کو گردش میں موجود کوائنز کی کُل تعداد سے ضرب دے سکتے ہیں۔ تاہم، ایسا ممکن ہے کہ آپ کو یہ انجام دینے کی ضرورت نہ پڑے، کیونکہ متعدد کرپٹو کرنسی پلیٹ فارمز آپ کے لیے اس کا حساب لگاتے ہیں۔
کرپٹو مارکیٹ کیپ کو اکثر اوقات کرپٹو کرنسیز کی درجہ بندی کرنے کی خاطر استعمال کیا جاتا ہے، عمومی طور پر زائد مارکیٹ کیپ مزید مستحکم اور وسیع پیمانے پر مقبول کرپٹو کرنسی کو ظاہر کرتی ہے۔ اس کے برعکس، عمومی طور پر کم مارکیٹ کیپ زیادہ قیاس آرائی پر مبنی یا تغیر پذیر اثاثے کو ظاہر کرتی ہے۔
تاہم، یہ نوٹ کریں کہ کرپٹو کرنسی کی اہلیت کا تجزیہ کرنے پر، جن عوامل پر غور کرنا چاہیئے یہ اُن میں سے ایک ہے۔ کرپٹو کرنسیز سے متعلق تحقیق کرنے پر متعدد دیگر عوامل جیسا کہ ٹیکنالوجی، ٹیم، ٹوکنامکس، اور استعمال کی صورتوں پر غور کرنا چاہیئے۔
کرپٹو میں باحفاظت طریقے سے سرمایہ کاری کیسے کریں
دیگر مالیاتی اثاثہ جات کی طرح، کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کرنا پُر خطر ہو سکتا ہے اور اس سے مالیاتی نقصان ہو سکتا ہے۔ کرپٹو کرنسی کی خرید اور فروخت کو محفوظ بنانے کی غرض سے یہاں پر پانچ لازمی تجاویز موجود ہیں:
1. DYOR
مخفف DYOR سے مراد "اپنی ذاتی تحقیق خود کریں" ہے۔ کسی بھی کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کرنے سے قبل — بلاک چین ٹیکنالوجی کی بنیادی باتیں سمجھنا اہم ہے — جس میں مختلف قسم کی کرپٹو کرنسیز اور مارکیٹ کے متحرکات شامل ہیں۔
کتابیں، بلاگز، پوڈ کاسٹس، اور آن لائن کورسز شروعات کرنے کے لیے بہتر انتخابات ہیں۔ آپ کو باخبر فیصلے کرنے کی خاطر مختلف کرپٹو کرنسیز کے پسِ پردہ موجود پراجیکٹس، ٹیمز، اور ٹیکنالوجی کے متعلق بھی سیکھنا چاہیئے۔
2. چھوٹے پیمانے سے شروعات کریں اور متنوع بنائیں
جب کم مشہور کوائنز کی بات آتی ہے، تو کرپٹو مارکیٹ متغیر اور غیر متوقع ہو سکتی ہے۔ اس لیے، چھوٹے پیمانے کی سرمایہ کاریوں سے شروعات کرنے سے جو آپ کے وسائل کے لیے مضر نہیں ہوں گی، یہ ایک بہتر قدم ہے۔ یہ حکمت عملی کسی فرد کو خاطر خواہ مالیاتی نقصان کیے بنا، تجربہ حاصل کرنے اور مارکیٹ رجحانات کے متعلق ایک بہتر سمجھ بوجھ حاصل کرنے کے قابل بناتی ہے۔
کرپٹو کرنسیز میں سرمایہ کاری کرنے پر، تنوع کا عمل کار آمد ہو سکتا ہے۔ کسی واحد کرپٹو کرنسی کو توجہ دینے کی بجائے، مختلف کرپٹو کرنسیز میں سرمایہ کاری کرنے سے آپ کے مجموعی خطرے میں کمی آ سکتی ہے، اور آپ کی ہولڈنگز کی طویل مدتی ترقی کے امکانات بڑھ سکتے ہیں۔
3. ہمیشہ مشغول رہیں
جیسا کہ کرپٹو کرنسی کا تصور مسلسل تبدیل ہو رہا ہے، اس لیے کسی بھی فرد کو خبروں، تکنیکی جدت، اور انضباطی اپڈیٹس سے باخبر رہنا چاہیئے، تاکہ وقت پر فیصلے کر سکیں۔ یہ عمل انجام دینے کے لیے کسی کرپٹو کمیونٹی میں شرکت کرنا ایک بہترین طریقہ ہے۔
4. کسی مقبول کرپٹو کرنسی ایکسچینج کو منتخب کریں۔
سکیورٹی اقدامات کے حوالے سے اپنی کرپٹو سرمایہ کاریوں کے لیے ایک مشہور اور محفوظ کرپٹو کرنسی ایکسچینج کو منتخب کرنا، آپ کی اولین ترجیح ہونی چاہیئے۔ کرپٹو کی بہترین ایکسچینج کو تلاش کرنے کے لیے مختلف آپشنز سے متعلق تحقیق کی جا سکتی ہے اور اُن کی فیس، صارفی معاونت، انٹر فیس، اور دستیاب کرپٹو کرنسیز کا موازنہ کیا جا سکتا ہے۔
5. خطرے کی نظم کاری کی مشق کریں
کسی بھی کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کرنے سے قبل، خطرے کی نظم کاری کی چند تکنیکوں کو نافذ کرنا اہم ہے۔ مثلاً، سرمایہ کاران کو صرف اسی چیز کی سرمایہ کاری کرنی چاہیئے، جس کا وہ نقصان برداشت کر سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں، ممکنہ نقصانات کو محدود کرنے کی خاطر اسٹاپ خسارہ والے آرڈرز کو ترتیب دینے اور منافع جات کے حصول کی غرض سے پہلے سے طے شدہ سطحوں پر نفع لینے سے نمایاں فرق ہو سکتا ہے۔
خلاصہ
کرپٹو کرنسی ایکو سسٹم مالیات اور ٹیکنالوجی کے لیے ایک انقلابی حکمت عملی ظاہر کرتا ہے۔ تاہم، کرپٹو کرنسی کا مستقبل اس چیز پر منحصر ہے کہ آپ کس سے سوال کرتے ہیں۔
چند افراد کا ماننا ہے کہ Bitcoin گولڈ کی جگہ لے گا اور موجودہ مالیاتی سسٹم میں خلل پیدا کرے گا، جب کہ دیگر افراد کا ماننا ہے کہ کرپٹو کرنسی ہمیشہ ایک ثانوی سسٹم کی حیثیت سے رہے گا۔ ایسے افراد بھی موجود ہیں جن کا یہ ماننا ہے کہ Ethereum ایک غیر مرکزی کمپیوٹر بن جائے گا، جو نئے انیٹر نیٹ کے اہم رکن کے طور پر کام کرے گا۔
اگرچہ بہت سارے ممکنہ نتائج موجود ہیں، ابھی یہ دعویٰ کرنا کہ ایک سال بعد کیا ہو گا بہت زیادہ قبل از وقت ہو گا۔ پھر بھی، ہم متعدد انڈسٹریز پر کرپٹو کرنسی کے پہلے سے موجود اثر سے انکار نہیں کر سکتے، جو شاید آنے والے سالوں میں مزید ترقی کرے گا۔
مزید مطالعہ
اعلامیہ اور خطرے کا انتباہ: یہ مواد آپ کو کسی قسم کی نمائندگی اور ضمانت کے بغیر، صرف عام معلومات اور تعلیمی مقاصد کے لیے "جوں کا توں" کی بنیاد پر پیش کیا گیا ہے۔ اس کو مالی، قانونی یا دیگر پیشہ ورانہ مشورہ نہ سمجھا جائے، اور نہ ہی اس کا مقصد کسی خاص پراڈکٹ یا سروس کی خریداری کی تجویز دینا ہے۔ آپ کو موزوں پیشہ ورانہ مشاورت کاران سے اپنا ذاتی مشورہ حاصل کرنا چاہیئے۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ جب یہ آرٹیکل فریق ثالث کے تعاون کنندہ کی جانب سے جمع کروایا گیا ہو، تو جن خیالات کا اظہار کیا گیا ہے وہ فریق ثالث سے تعلق رکھتے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Binance اکیڈمی کے نطریات کی عکاسی کریں۔ براہِ کرم مزید تفصیلات کے لیے یہاں سے ہمارا مکمل اعلامیہ پڑھیں۔ ڈیجیٹل اثاثے کی قیمتیں تغیر پذیر ہو سکتی ہیں۔ آپ کی سرمایہ کاری کی مالیت کم یا زیادہ ہو سکتی ہے، اور ہو سکتا ہے کہ آپ کو وہ رقم واپس نہ ملے جو آپ نے سرمایہ کاری میں لگائی تھی۔ آپ اپنی سرمایہ کاری کے فیصلوں کے از خود ذمہ دار ہیں اور Binance اکیڈیمی آپ کو ہونے والے کسی بھی قسم کے نقصانات کے لیے ذمہ دار نہیں ہے۔ اس مواد کو مالی، قانونی، یا دیگر پیشہ ورانہ مشورے کے طور پر نہیں گردانا جانا چاہیئے۔ مزید معلومات کے لیے، ہماری استعمال کی شرائط اور خطرے کا انتباہ ملاحظہ کریں۔