شرح سود کی وضاحت
ہوم
آرٹیکلز
شرح سود کی وضاحت

شرح سود کی وضاحت

نو آموز
شائع کردہ Dec 24, 2020اپڈیٹ کردہ Dec 27, 2022
5m

TL؛DR

رقم مفت میں ادھار دینے کا کوئی مطلب نہیں بنتا۔ اگر ایلس باب سے $10,000 ادھار لینا چاہتی ہے، تو باب کو اسے قرضہ دینے کے لیے کسی مالیاتی اقدام کی ضرورت ہو گی۔ یہ اقدام سود کی شکل میں ہو گا - یعنی ایک قسم کی فیس جو ایلس کی جانب سے ادھار لی جانے والی رقم کے علاوہ شامل ہوتی ہے۔

شرح سود بڑے پیمانے پر وسیع تر معیشت پر اثر انداز ہوتی ہے، کیونکہ ان کو بڑھانا یا کم کرنا لوگوں کے رویے پر بہت زیادہ اثر انداز ہوتا ہے۔ کھل کر کہا جائے تو:

  • زیادہ شرح سود رقم بچانے کو زیادہ پرکشش بناتی ہے کیونکہ بینکس اپنے پاس رقم محفوظ کرنے پر آپ کو زیادہ ادائیگی کرتے ہیں۔ رقم ادھار لینا کم پرکشش ہے کیونکہ آپ کو اپنے وصول کردہ کریڈٹ پر زیادہ رقم ادا کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
  • کم شرح سود رقم ادھار لینے اور اسے خرچ کرنے کو زیادہ پرکشش بناتی ہے – آپ کی رقم کسی استعمال میں لائے بغیر زیادہ منافع نہیں کما سکتی۔ مزید یہ کہ، آپ کو اپنی ادھار لی گئی رقم پر بہت زیادہ رقوم ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔


تعارف

جیسا کہ ہم معیشت کیسے کام کرتی ہے؟ میں دیکھ چکے ہیں، کریڈٹ عالمی معیشت میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ دراصل، یہ مالیاتی ٹرانزیکشن کا اہم ترین جزو ہے – افراد اس اصل رقم کو لیوریج کر سکتے ہیں جو ان کے پاس دستیاب نہیں ہیں اور اسے تاخیر سے دوبارہ ادا کر سکتے ہیں۔ کاروبار وسائل خریدنے کے لیے کریڈٹ کا استعمال کر سکتے ہیں، ان وسائل کو منافع میں تبدیل کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں ، اور پھر ادھار دینے والے کو ادائیگی کر سکتے ہیں۔ ایک صارف اشیاء خردینے کے لیے ادھار لے سکتا ہے، اور پھر ادھار کو وقت کے ساتھ چھوٹی قسطوں میں ادا کر سکتا ہے۔

بلاشبہ، سب سے پہلے ادھار دینے والے کے لیے کریڈٹ کی پیشکش کرنے پر کسی مالیاتی اقدام کے موجود ہونے کی ضرورت ہے۔ اکثر، وہ سود چارج کریں گے۔ اس آرٹیکل میں، ہم شرح سود اور یہ کیسے کام کرتی ہے اس چیز کا بغور جائزہ لیں گے۔


شرح سود کیا ہے؟

شرح سود ادھار لینے والے پر ادھار دینے والے کو واجب الادا ادائیگی ہے۔ اگر ایلس باب سے رقم ادھار لیتی ہے، تو باب یہ کہہ سکتا ہے کہ آپ کو یہ $10,000 مل سکتے ہیں، لیکن اس پر 5% سود ہو گا۔ اس کا مطلب یہ کہ مدت کے اختتام پر ایلس کو $10,000 رقم ( اصل رقم) جمع کُل رقم کا 5% واپس ادا کرنا ہو گا۔ باب کو اس کی جانب سے کی جانے والی کُل ادائیگی، یوں، $10,500 ہو گی۔

لہٰذا، شرح سود، سود کی فی مدت واجب الادا شرح فیصد ہوتی ہے۔ اگر یہ 5% فی سال ہے، تو پھر ایلس پر پہلے سال میں $10,500 واجب الادا ہوں گے۔ یہاں، ایسا ہو سکتا ہے کہ آپ کے پاس:

  • عام شرح سود – بعد میں آنے والے سالوں میں اصل رقم کا 5% عائد ہو گا

یا 

  • ایک کمپاؤنڈڈ شرح سود – پہلے سال میں $10,500 کا 5%، پھر دوسرے سال میں 5% یعنی $10,500 + $525= $11,025، اور اسی طرح۔


شرح سود کیوں اہم ہے؟

تاوقتیکہ آپ خصوصی طور پر  کرپٹو کرنسیز، کیش، اور گولڈ کوائنز میں انتقال کریں، شرح سود، زیادہ تر دیگر کی طرح آپ کو متاثر کرے گی۔ خواہ آپ کسی طرح ہر چیز کی ادائیگی  Dogecoin میں کرنے کا طریقہ ہی کیوں نہ ڈھونڈ نکالیں، آپ کو پھر بھی معیشت میں ان کی اہمیت کی وجہ سے ان کے اثرات محسوس کرنا پڑ سکتے ہیں۔
ایک کمرشل بینک کی مثال لیں – ان کا پورا کاروباری ماڈل (فریکشنل ریزرو بینکنگ) رقم ادھار لینے اور ادھار دینے کے گرد گھومتا ہے۔ جب آپ رقم ڈپازٹ کرواتے ہیں، تو آپ ادھار دینے والے کا کردار ادا کرتے ہیں۔ آپ بینک سے سود وصول کرتے ہیں کیونکہ وہ آپ کے فنڈز دیگر افراد کو ادھار دیتے ہیں۔ اس کے برعکس، جب آپ ادھار لیتے ہیں، تو آپ بینک کو ادائیگی کرتے ہیں۔

شرح سود مقرر کرنے کی بات کی جائے تو کمرشل بینکس کے پاس زیادہ لچک پذیری نہیں ہوتی – یہ اختیار جن اداروں کے پاس ہوتا ہے وہ مرکزی بینکس کہلاتے ہیں۔ جیسا کہ US Federal Reserve، People’s Bank of China، یا Bank of England۔ ان کا کام معیشت کو درست رکھنے کے لیے معیشت میں تبدیلیاں لاتے رہنا ہوتا ہے۔ ان اہداف کو پورا کرنے کے لیے جو عمل وہ انجام دیتے ہیں ان میں سے ایک شرح سود بڑھانا یا کم کرنا ہوتا ہے۔

اس بارے میں سوچیں: اگر آپ کی شرح سود زیادہ ہے، تو پھر آپ اپنی رقم ادھار دینے کے عوض زیادہ سود حاصل کریں گے۔ اس لے بالکل برعکس، ادھار لینا آپ کے لیے زیادہ مہنگا ہو گا، کیونکہ آپ پر زیادہ رقم واجب الادا ہو گی۔ دوسری طرف، شرح سود کم ہونے پر ادھار دینا زیادہ منافع بخش نہیں ہو گا، لیکن یہ ادھار لینے کو زیادہ پُرکشش بنا دے گا۔

حتمی طور پر، یہ اقدامات صارفین کے رویے کو کنٹرول کرتے ہیں۔ شرح سود میں کمی عام طور پر ان اوقات میں رقم صرف کرنے کی ترغیب دلائی جاتی ہے جب اس میں کمی آئی ہو، کیونکہ یہ ادھار لینے کے معاملے میں افراد اور کاروباروں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ اس طرح، زیادہ کریڈٹ دستیاب ہونے پر، وہ توقع کے مطابق اسے صرف کریں گے۔

شرح سود کم کرنا معیشت کو بحال کرنے کے لیے ایک اچھا مختصر مدتی اقدام ہو سکتا ہے، لیکن یہ افراط زر کی وجہ بھی بنتا ہے۔ اگرچہ زیادہ کریڈٹ دستیاب ہوتا ہے، لیکن وسائل کی تعداد یکساں رہتی ہے۔ دوسرے الفاظ میں، اشیاء کی طلب میں اضافہ ہوتا ہے، لیکن رسد میں نہیں۔ قدرتی طور پر، قیمتیں ایک توازن پر آ پہنچنے تک بڑھنا جاری رہتی ہیں۔

اس موقع پر، زیادہ شرح سود ایک جوابی اقدام کا کردار ادا کر سکتی ہے۔ انہیں مقرر کرنا زیر گردش کریڈٹ کی رقم کو کم کرتا ہے، کیونکہ ہر کوئی اپنے قرضے دوبارہ ادا کرنا شروع کر دیتا ہے۔ کیونکہ بینک اس موقع پر فیاضانہ ریٹس کی پیشکش کرتے ہیں، اس لیے افراد اس کی بجائے سود حاصل کرنے کے لیے اپنی رقم محفوظ کریں گے۔ اشیاءکی طلب کم ہونے کے ساتھ، افراط زر کم ہو گی– لیکن معیشت کی بڑھوتری کی رفتار کم ہو گی۔



منفی شرح سود کیا ہوتی ہے؟

اکثر، معیشت دان اور پنڈت منفی شرح سود کی بات کرتے ہیں۔ جیسا کہ آپ تصور کر سکتے ہیں، یہ ذیلی صفر ریٹس ہیں جو آپ سے رقم ادھار دینے – یا بینک میں اسٹور کرنے کا تقاضا کرتے ہیں۔ توسیع کے سبب، یہ ادھار دینا بینکس کے لیے مہنگا بناتے ہیں۔ بلاشبہ، یہ محفوظ رکھنے کے لیے بھی اسے مہنگا بناتے ہیں۔

یہ ایک محیر العقل نظریہ معلوم ہو سکتا ہے۔ آخر کار، رقم ادھار دینے والا یہ خطرہ اٹھا رہا ہوتا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ ادھار لینے والا قرضہ واپس ادا نہ کرے، وہ آخر کیوں ادا  کریں گے ؟ 

شاید یہی وجہ ہے کہ منفی شرح سود مشکل کا شکار معیشتوں کے لیے آخری حل گردانی جاتی ہے۔ یہ آئیڈیا اس ڈر کا شاخسانہ ہے کہ افراد معاشی استرداد کے دوران اپنی رقم ہولڈ کر سکتے ہیں، اور کسی معاشی سرگرمی میں وابستگی سے اس کی بحالی تک انتظار کرنے کو ترجیح دے سکتے ہیں۔ 

جب ریٹس منفی ہوں، تو اس رویے کا کوئی مطلب نہیں بنتا – ادھار لینا اور خرچ کرنا سب سے زیادہ بہتر انتخاب معلوم ہوتا ہے۔ اس لیے منفی شرح سود کو غیر معمولی معاشی حالات میں کچھ افراد کی جانب سے درست اقدام گردانا جاتا ہے۔


اختتامی خیالات

بظاہر، شرح سود سمجھنے کے لیے نسبتاً ایک سیدھا سادا خیال لگتا ہے۔ 

بہرحال، یہ جدید معاشیات کا ایک اہم جزو ہے – جیسا کہ ہم دیکھ چکے ہیں، انہیں ایڈجسٹ کرنا بنیادی طور پر افراد اور کاروباروں کے رویے کو تبدیل کر سکتا ہے۔ اس لیے مرکزی بینکس قوموں کی معاشیات کو راستے پر رکھنے کے لیے انہیں استعمال کرنے کے معاملے میں زیادہ فعال کردار ادا کرتے ہیں۔

کیا شرح سود اور معیشت کے متعلق آپ کے مزید سوالات ہیں؟ ہمارا سوال و جواب کا پلیٹ فارم، Ask Academy چیک کریں، جہاں Binance کمیونٹی آپ کے سوالات کا جواب دے گی۔
پوسٹس شیئر کریں
ایک اکاؤنٹ کو رجسٹر کریں
آج ہی ایک Binance اکاؤنٹ کھولتے ہوئے اپنی معلومات عمل میں لائیں