TL؛DR
- کریڈٹ – موصول ہونے والی وہ رقم جو آپ کو بعد میں ادا کرنا ہو گی – معیشت کو چلاتا ہے۔
- زیادہ کریڈٹ کا مطلب ہے کہ اخراجات زیادہ ہوں گے۔ زیادہ اخراجات کا مطلب ہے زیادہ آمدنی، اور زیادہ آمدنی کا مطلب ہے قرض دینے والوں سے وصول کرنے کے لیے زیادہ کریڈٹ دستیاب ہے۔
- کریڈٹ کی وجہ سے قرضہ بھی پیدا ہوتا ہے: ادھار لی گئی رقم واپس بھی ادا کرنا لازمی ہے، چنانچہ بعد میں اخراجات بھی لازماً کم ہوں گے۔
- حکومتیں معیشت کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے شرح سود میں اضافہ اور کمی کرتی ہیں۔
تعارف
دنیا معیشت ہی کے بل بوتے پر چلتی ہے۔ یہ ہماری روزمرہ کی زندگیوں میں ہم میں سے ہر ایک پر گہرا اثر ڈالتا ہے، لہذاٰ اس کو سمجھنا یقیناً بہت ضروری ہے، چاہے وہ کس قدر اعلیٰ سطح پر ہی کیوں نہ ہو۔
"معیشت" کی تعریفیں مختلف ہوتی ہیں، لیکن، وسیع پیمانے پر، معیشت کی وضاحت ایک ایسی چیز کے طور پر کی جا سکتی ہے جسس میں اشیاء کی پیداوار، استعمال اور تجارت ہوتی ہے۔ عموماً، اس پر قومی سطح پر بات ہوتی ہے، بشمول امریکی معیشت، چینی معیشت، وغیرہ کا حوالہ دینے والے ادارتی صفحات اور نیوز رپورٹرز کے۔ تاہم، ہم ہر ملک کی سرگرمیوں اور معاملات کو مدنظر رکھ کر معاشی سرگرمیوں کو عالمی تناظر سے بھی پرکھا جا سکتا ہے۔
معیشت کون مرتب کرتا ہے؟
آئیں بڑے امور کی طرف جانے سے پہلے کہ چھوٹے سطح سے آغاز کرتے ہیں۔ ہر روز، ہم خریداری (مثلاً، گروسریز) کر کے اور بیچ کر (مثلاً ادائیگی کے بدلے میں کام کرتے ہوئے) معیشت میں حصہ ڈالتے ہیں۔ دیگر افراد، طبقات، حکومتیں، اور کاروبار دنیا بھر میں مارکیٹ کے تین شعبوں میں ایسا ہی کرتے ہیں۔
معیشتی سرگرمی کی پیمائش
وسیع تناظر میں، بڑھتی ہوئی GDP پیداوار، آمدنی، اور اخراجات میں اضافے کی نشاندہی کرتی ہے۔ اس کے برعکس، گرتی ہوئی GDP پیداوار، آمدنی، اور اخراجات میں کمی کی نشاندہی کرتی ہے۔ یہ بات ذہن نشین رکھیں کہ کچھ ایسی تغیرات ہیں جن کا آپ استعمال کر سکتے ہیں: حقیقی GDP افراطِ زر کا حوالہ دیتی ہے، جبکہ علامتی GDP ایسا نہیں کرتی۔
GDP اب بھی صرف ایک تخمینہ ہی ہے، لیکن یہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر تجزیوں میں بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔ اسے چھوٹے مالیاتی مارکیٹ کے شرکاء سے لے کر International Monetary Fund تک سبھی ممالک کی معیشتی صحت کے بارے میں آگاہی حاصل کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
کریڈٹ، قرضہ، اور شرح سود
قرض دینے والے اور ادھار لینے والے
ہم نے اس حقیقیت پر نظر ڈالی ہے کہ ہر چیز آخر کار خریدنے اور بیچنے تک ہی پہنچتی ہے۔ یہ بھی ذہن نشین کرنے والی بات ہے کہ قرض دینا اور ادھار لینا بھی لازمی ہیں۔ فرض کریں کہ آپ کے پاس بڑی تعداد میں ایسی رقم ہے جو آپ فی الحال کسی استعمال میں نہیں لا رہے۔ آپ کی خواہش ہو گی کہ اس رقم کو کسی ایسے کام میں لگائیں کہ جس سے مزید رقم پیدا ہو۔
سادہ سود کے استعمال کا مطلب یہ ہوگا کہ جب تک کہ رقم واپس نہ ہوجائے دوسرا فریق ہر ماہ آپ کا $1,000 کا مقروض ہے۔ اگر اسے تین ماہ کے بعد دوبارہ ادا کر دیا گیا ، تو آپ $103,000، اور جو بھی اضافی فیس آپ نے وضع ہے، وصول کرنے کی امید رکھیں گے۔
بینک اور شرح سود کیا ہیں
عصر حاضر میں شاید قرض دینے والوں کی سب سے نمایاں قسم بینکس ہیں۔ آپ کچھ یوں تصور کر سکتے ہیں کہ وہ قرض دینے والوں اور ادھار لینے والوں کے بیچ میں ایک مربوط کار (بروکرز) کے طور پر کام کرتے ہیں۔ یہ مالیاتی ادارے دراصل دونوں کا کردار نبھاتے ہیں۔
جب آپ بینک میں رقم رکھتے ہیں، تو آپ ایسا اس صورت میں کرتے ہیں کہ وہ آپ کو یہ واپس کریں گے۔ بہت سے دیگر لوگ بھی ایسا کرتے ہیں۔ اور، چونکہ اب بینک کے پاس اتنی بڑی رقم دستیاب ہو جاتی ہے، اس لیے وہ اسے ادھار لینے والوں کو قرض دیتا ہے۔
کریڈٹ ضروری کیوں ہے؟
کریڈٹ کو معیشت کو ہموار طور پر چلانے کے لیے درکار ایک عنصر کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ افراد، کاروباری اداروں اور حکومتوں کو وہ رقم خرچ کرنے کی اجازت دیتا ہے جو ان کے پاس فوری طور پر دستیاب نہیں ہے۔ معیشت کے کچھ ماہرین کے نزدیک، یہ ایک مسئلہ ہے، لیکن بہت سارے لوگوں کا ماننا ہے کہ اخراجات میں اضافہ ایک بہتر ہوتی ہوئی معیشت کی نشانی ہے۔
اگر زیادہ رقم خرچ ہو رہی ہے، تو زیادہ لوگوں کو آمدنی حاصل ہو گی۔ بینک ان لوگوں کو قرضہ دینے کا رجحان زیادہ رکھتے ہیں جن کی آمدنی زیادہ ہو، جس کا مطلب ہے کہ اب افراد کو زیادہ رقم اور کریڈٹ تک رسائی حاصل ہے۔ زیادہ نقد اور کریڈٹ کے ساتھ، افراد زیادہ خرچ کر سکتے ہیں، جس کا مطلب یہ ہے کہ زیادہ لوگ آمدنی وصول کرتے ہیں، اور یہ سلسلہ جاری رہتا ہے۔

زیادہ آمدنی → زیادہ کریڈٹ → زیادہ خرچ → زیادہ آمدنی۔
یقینا، یہ سلسلہ غیر معینہ مدت تک جاری نہیں رہ سکتا۔ آج $100,000 ادھار لے کر، کل آپ کو $100,000+ ادا کرنا پڑے گا۔ لہذا، جب آپ عارضی طور پر اپنے اخراجات میں اضافہ کر سکتے ہیں، تو آپ کو آخر کار اسے واپس کرنے کے لیے اپنے اخراجات کو کم کرنا پڑے گا۔

سرخ رنگ میں پیداوار کی نشاندہی کی گئی ہے، جو وقت کے ساتھ بڑھ جاتی ہے۔ سبز رنگ میں دستیاب کریڈٹ کی متعلقہ رقم ہے۔
تو ہم اصل میں کیا دیکھ رہے ہیں؟ چلیں، پہلے یہ نوٹ کرتے ہیں کہ پیداوار کی شرح آہستہ آہستہ بڑھ رہی ہے۔ کریڈٹ کی غیر موجودگی میں، بالآخر – ہم بڑھوتری کے واحد ماخذ کے طور پر یہ توقع کریں گے کہ آپ کو آمدن وصول کرنے کے لیے پیداوار کی ضرورت ہو گی۔
آئیں اگلے حصے میں اس پر مزید بات کریں۔
مرکزی بینکس، افراطِ زر، اور افراطِ زر میں کمی
افراط زر
فرض کریں کہ ہر ایک کو بہت سارے کریڈٹ تک رسائی حاصل ہے (پچھلے حصے کے گراف کا ایک حصہ)۔ وہ اس سے بہت زیادہ خریداری کر سکیں گے کہ جو اس کے بغیر وہ کرنے کے قابل نہیں ہوں گے۔ لیکن چونکہ اخراجات آسمان کو چھو رہے ہیں، اور پیداوار میں اس قدر اضافہ نہیں ہو رہا۔ در اصل، مادی طور پر اشیاء اور سروسز کی سپلائی نہیں بڑھ رہی، لیکن اس کی مانگ بڑھ رہی ہے۔
ایک مرکزی بینک کیسے کام کرتا ہے؟
شرح سود میں اضافہ ایک ایسا کام ہے جو مرکزی بینک اس وقت کر سکتے ہیں جب افراط زر بے قابو ہو جاتا ہے۔ جب شرحیں بڑھائی جاتی ہیں، تو واجب الادا سود زیادہ ہوتا ہے، اس لیے ادھار لینا اتنا پرکشش نہیں لگتا۔ چونکہ افراد کو قرضہ جات کی دوبارہ ادائیگی کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، اس لیے اخراجات میں کمی کی توقع کی جاتی ہے۔
افراط زر میں کمی
افراط زر کی طرح، افراط زر میں کمی کی پیمائش صارفی قیمت کے انڈیکس کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔
جب معاشی سرگرمیوں ترقی اچانک رک جاتی ہے تو کیا ہوتا ہے؟

طویل مدت کے قرضے کا سلسلہ۔
جب ڈی لیوریجنگ ہوتی ہے، تو آمدنی کم ہونے لگ جاتی ہے، اور کریڈٹ ختم ہو جاتا ہے۔ قرض ادا کرنے سے قاصر، افراد اپنے اثاثہ جات بیچنے کی کوشش کرتے ہیں۔ لیکن بہت سے لوگوں کے اسی ایک عمل میں ملوث ہونے کی وجہ سے، سپلائی کی کثرت کے نتیجے میں اثاثوں کی قیمتیں گر جاتی ہیں۔
تو وہ کیا کر سکتے ہیں؟ اس صورت میں، سب سے آسان طریقہ اخراجات میں کمی اور قرضے کی معافی ہے۔ اگرچہ اس سے دوسرے مسائل بھی پیدا ہوتے ہیں: اخراجات میں کمی کا مطلب ہے کہ کاروبار اتنے منافع بخش نہیں ہوں گے، یعنی ملازمین کی آمدنی کم ہو جائے گی۔ انڈسٹریز کو اپنی افرادی قوت میں کمی کرنے کی ضرورت ہو گی، جس سے بے روزگاری کی شرح بلند ہوگی۔
جب مختصر مدت کے سلسلوں سے موازنہ کیا جائے تو، طویل مدتی قرضہ جات کا سلسلہ بہت زیادہ طویل مدت تک عمل میں رہتا ہے، جو کہ اندازتاً ہر 50 تا 75 سال تک واقع ہوتا ہے۔
یہ تمام چیزیں ایک دوسرے کے ساتھ کیسے مربوط ہوتی ہیں؟
ہم نے یہاں پر چند ایک موضوعات کا احاطہ کیا ہے۔ حتمی طور پر، ڈالیو کا مڈل کریڈٹ کی دستیابی کے ارد گرد ہی گھومتا ہے – زیادہ کریڈٹ کے ساتھ، معیشت تیزی سے اوپر جاتی ہے۔ کم کریڈٹ کے ساتھ، یہ سکڑ جاتی ہے۔ ان واقعات کے تسلسل کے نتیجے میں مختصر مدت کے قرضہ جاتی سلسلے پیدا ہوتے ہیں جو کہ، نتیجتاً، طویل مدتی قرضے کے سلسلے کا حصہ بنتے ہیں۔
شرح سود معیشت کے شرکاء کے زیادہ تر رویے کو متاثر کرتی ہے۔ جب شرحیں زیادہ ہوتی ہیں، تو بچت زیادہ معقول معلوم ہوتی ہے، کیونکہ خرچ کرنا زیادہ ترجیحی عمل نہیں ہوتا۔ جب ان کو کم کیا جاتا ہے، تو خرچ کرنا زیادہ معقول فیصلہ لگتا ہے۔
اختتامی خیالات
میعشت کی مشین اتنی بھاری بھرکم ہے کہ اس کے مختلف اجزاء کو سمجھنا مشکل ثابت ہو سکتا ہے۔ تاہم، قریب سے دیکھنے پر، ہمیں نظر آتا ہے کہ جب شرکاء باہمی ٹرانزیکشنز میں ملوث ہوتے ہیں تو یکساں قسم کی ترتیبات خود کو بار بار دہراتی ہیں۔
اس مرحلے پر، امید ہے کہ آپ قرض دینے والوں اور ادھار لینے والوں کے درمیان تعلقات، کریڈٹ اور قرضہ کی اہمیت، اور مرکزی بینک معیشت کی تباہی کو کم کرنے اور اس سے بچنے کے لیے جو اقدامات اٹھاتی ہے اس کا ایک بہتر فہم حاصل کر چکے ہوں گے۔