تکنیکی تجزیہ کیا ہوتا ہے؟
ہوم
آرٹیکلز
تکنیکی تجزیہ کیا ہوتا ہے؟

تکنیکی تجزیہ کیا ہوتا ہے؟

نو آموز
شائع کردہ Mar 14, 2019اپڈیٹ کردہ Dec 28, 2022
7m

تکنیکی تجزیہ (TA)، جسے عام طور پر چارٹنگ بھی کہا جاتا ہے، تجزیے کی ایسی قسم ہے جس کا مقصد قیمت کی حرکات اور حجم کے سابقہ ڈیٹا کی بنیاد پر مستقبل میں مارکیٹ کے مزاج کی پیشن گوئی کرنا ہوتا ہے۔ TA حکمت عملی کو روایتی مالیاتی مارکیٹس میں اسٹاکس اور دیگر اثاثوں پر وسیع پیمانے پر لاگو کیا جاتا ہے، لیکن یہ کرپٹو کرنسی کی مارکیٹ میں ڈیجیٹل کرنسیز کی ٹریڈنگ کا ایک لازمی جزو بھی ہوتا ہے۔

بنیادی تجزیے (FA) کے برعکس، جو کسی اثاثے کی قیمت سے متعلق متعدد عوامل پر غور کرتا ہے، TA کی توجہ صرف ماضی کی قیمت کی حرکات پر سختی سے مرکوز ہوتی ہے۔ لہٰذا، کسی اثاثے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ اور حجم کے ڈیٹا کی جانچ کرنے کے ٹول کے طور پر اس سے استفادہ کیا جاتا ہے، اور بہت سے ٹریڈرز اس کو رجحانات اور ٹریڈنگ کے سازگار مواقع کی شناخت کرنے کی کوشش میں استعمال کرتے ہیں۔

جبکہ تکنیکی تجزیے کی بنیادی شکلیں 17ویں صدی کے ایمسٹر ڈیم اور 18ویں صدی کے جاپان میں ظاہر ہوئی تھیں، جدید TA کی کڑی چارلس ڈاؤ کے کام سے ملتی ہے۔ فنانشل صحافی اور وال اسٹریٹ جرنل کے بانی ڈاؤ، ان اولین لوگوں میں سے تھے جنہوں نے اس بات کا مشاہدہ کیا کہ انفرادی اثاثے اور مارکیٹس عام طور پر ایسے رجحانات کے لحاظ سے تبدیل ہوتی ہیں جن کو تقسیم کیا جا سکتا ہے اور ان کی جانچ ہو سکتی ہے۔ بعد میں اس کا کام ڈاؤ تھیوری کا سبب بنا جس نے تکنیکی تجزیے کے ضمن میں مزید ڈیویلپمنٹ کی حوصلہ افزائی کی۔

ابتدائی مراحل میں، تکنیکی تجزیے کی بنیاد اپروچ ہاتھ سے تیار کردہ شیٹس اور دستی حسابات پر مبنی تھی، لیکن ٹیکنالوجی اور جدید کمپیوٹنگ میں ترقی کے ساتھ، TA کو وسیع پیمانے پر قبولیت حاصل ہوئی اور اب یہ بہت سے سرمایہ کاران اور ٹریڈرز کے لیے ایک اہم ٹول ہے۔


تکنیکی تجزیہ کیسے کام کرتا ہے؟

جیسا کہ بیان کیا جا چکا ہے، TA بنیادی طور پر کسی اثاثے کی موجودہ اور سابقہ قیمتوں کے مطالعے کو کہتے ہیں۔ تکنیکی تجزیے کا سب سے اہم بنیادی مفروضہ یہ ہے کہ کسی اثاثے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کی سرگرمیاں محض اتفاقی نہیں ہوتی ہیں اور یہ عام طور پر وقت کے ساتھ ساتھ قابلِ شناخت رجحانات کی صورت میں ارتقا کرتی ہیں۔

بنیادی طور پر، TA سپلائی اور ڈیمانڈ کی مارکیٹ فورسز کا تجزیہ ہوتا ہے، جو مجموعی طور پر مارکیٹ کے مزاج کی نمائندگی کرتی ہیں۔ دوسرے لفظوں میں، کسی اثاثے کی قیمت خرید و فروخت کی مدمقابل فورسز کا عکس ہوتی ہے، اور ٹریڈرز اور سرمایہ کاران کے جذبات (بنیادی طور پر خوف اور حرص) سے ان کا گہرا تعلق ہوتا ہے۔ 

قابلِ غور امر یہ ہے کہ، TA کو ایسی مارکیٹس میں پائیدار اور موثر سمجھا جاتا ہے جو زیادہ حجم اور لیکویڈیٹی کے ساتھ، عام حالات کے تحت آپریٹ کرتی ہیں۔ زیادہ حجم کی حامل مارکیٹس قیمت میں ہیر پھیر اور ان خراب بیرونی اثرات سے کم زد پذیر ہوتی ہیں جو غلط سگنلز تخلیق کر سکتے ہیں اور TA کو ناکارہ بنا سکتے ہیں۔

قیمتوں کی جانچ کرنے اور اس کے نتیجے میں سازگار مواقع تلاش کرنے کے لیے، ٹریڈرز کافی زیادہ چارٹنگ ٹولز سے استفادہ کرتے ہیں جنہیں اشارے کہا جاتا ہے۔ تکنیکی تجزیے کے اشارے ٹریڈرز کو پہلے سے موجود رجحانات کی شناخت کرنے میں مدد کر سکتی ہیں اور ان رجحات کے متعلق دور اندیش معلومات بھی دیتے ہیں جو مستقبل میں پیدا ہو سکتے ہیں۔ چونکہ TA کے اشارے غلط بھی ہو سکتے ہیں، اس لیے بعض ٹریڈرز خطرات کو کم کرنے کے ذریعے کے طور پر متعدد اشاروں کا استعمال کرتے ہیں۔


TA کے عام اشارے

عام طور پر TA کو استعمال کرنے والے ٹریڈرز چارٹس اور ماضی کی قیمت کی حرکات کی بنیاد پر، مارکیٹ کے رجحانات کو آزمانے اور ان کی جانچ کرنے کے لیے بڑی تعداد میں مختلف اشاروں اور میٹرکس کی تنصیب کرتے ہیں۔ تکنیکی تجزیے کے متعدد اشاروں میں، سادہ متحرک اوسطیں (SMA) سب سے زیادہ استعمال ہونے والی اور جانی پہچانی مثالوں میں سے ایک ہیں۔ جیسا کہ نام سے ظاہر ہے، SMA کا حساب وقت کی مقررہ مدت کے اندر کسی اثاثے کی اختتامی قیمتوں کی بنیاد پر لگایا جاتا ہے۔ توضیحی متحرک اوسط (EMA) SMA کا ایسا جدید ورژن ہے جو حالیہ اختتامی قیمتوں کو پرانی قیمتوں سے زیادہ وقعت دیتا ہے۔
ایک اور عام استعمال ہونے والا اشارہ متعلقہ قوت کا انڈیکس (RSI) ہے، جو اشاروں کی ایک ایسی کلاس کا حصہ ہے جسے اوسیلییٹرز کہا جاتا ہے۔ وقت کے ساتھ محض قیمت کی تبدیلیوں کا سراغ لگانے والی سادہ متحرک اوسطوں کے برعکس، اوسیلیٹرز قیمت کے ڈیٹا پر ریاضی کے فارمولاز لاگو کرتے ہیں اور اس کے بعد ایسے نتائج تیار کرتے ہیں جو پہلے سے طے شدہ حدود کے اندر آتے ہیں۔ RSI کے معاملے میں، یہ حد 0 سے 100 تک جاتی ہے۔
بولینجر بینڈز (BB) اشارہ اوسیلیٹر کی ایک اور قسم ہے جو ٹریڈرز میں خاصا مقبول ہے۔ BB اشارہ دو لیٹرل بینڈز پر مشتمل ہے جن کا بہاؤ متحرک اوسط کی لائن کے آس پاس ہوتا ہے۔ اس کو ضرورت سے زیادہ خریدے گئے اور ضرورت سے زیادہ فروخت شدہ مارکیٹ کے ممکنہ حالات کو اسپاٹ کرنے، نیز مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کی پیمائش کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
زیادہ بنیادی اور آسان TA آلات کے علاوہ، کچھ ایسے اشارے بھی موجود ہیں جو ڈیٹا تخلیق کرنے کے لیے دیگر اشاروں پر انحصار کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر روایتی RSI پر ایک ریاضایاتی فارمولا لاگو کر کے Stochastic RSI کا حساب لگایا جاتا ہے۔ ایک اور مقبول مثال متحرک اوسط کی موافقت و تضاد (MACD) کے اشارے کی ہے۔ مرکزی لائن (MACD لائن) تخلیق کرنے کے لیے دو EMAs کی تفریق کر کے MACD کو تیار کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد پہلی لائن کو ایک اور EMA تیار کرنے کے لیے تیار کیا جاتا ہے، جو ایک دوسری لائن (جسے سگنل لائن کہا جاتا ہے) کا سبب بنتی ہے۔ علاوہ ازیں، اس میں MACD کا ہسٹو گرام موجود ہوتا ہے، جس کا حساب دو لائنز کے مابین فرق کی بنیاد پر لگایا جاتا ہے۔


ٹریڈنگ کے سگنلز

جبکہ اشارے عمومی رجحانات کی شناخت کے لیے مفید ہوتے ہیں، انہیں داخلے اور خروج کے ممکنہ پوائنٹس (خریدنے یا بیچنے کے سگنلز) سے متعلق ادراکات فراہم کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ سگنلز اس وقت بھی تیار کیے جا سکتے ہیں جب کسی اشارے کے چارٹ میں مخصوص ایونٹس وقوع پذیر ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر، جب RSI 70 یا اس سے زیادہ کی ریڈنگ تیار کرتا ہے، تو یہ اس بات کی تجویز دے سکتے ہیں کہ مارکیٹ ضرورت سے زیادہ خریدے گئے حالات کے تحت آپریٹ کر رہی ہے۔ جب RSI 30 یا اس سے نیچے آتا ہے تو اس صورت میں بھی اسی منطق کا اطلاق ہوتا ہے، جسے عام طور پر ضرورت سے زیادہ فروخت شدہ مارکیٹ کے حالات کا سگنلز تصور کیا جاتا ہے۔

جیسا کہ پہلے بیان کیا جا چکا ہے، تکنیکی تجزیے کی جانب سے فراہم کردہ اشارے ہمیشہ درست نہیں ہوتے، اور TA اشاروں کی جانب سے پیدا ہونے والے شور (غلط سگنلز) کی خاطر خواہ مقدار موجود ہوتی ہے۔ یہ چیز خاص طور پر کرپٹو کرنسی کی مارکیٹس میں باعثِ تشویش ہوتی ہے، جو روایتی مارکیٹس سے چھوٹی، اور اس طرح، زیادہ تغیر پذیر ہوتی ہیں۔


تنقیدیں

تمام اقسام کی مارکیٹس میں وسیع پیمانے پر استعمال کے باوجود، بہت سے ماہرین TA کو ایک متنازع اور غیر پائیدار طریقے کے طور پر دیکھتے ہیں، اور اس کو عام طور پر "مصدقہ غلط ذاتی مفروضے" کے طور پر جانا جاتا ہے۔ اس طرح کی اصطلاح کو ایسے ایونٹس کی وضاحت کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جو صرف اس وجہ سے ظاہر ہوتے ہیں کیونکہ لوگوں کی بڑی تعداد نے ان کے وقوع پذیر ہونے کی توقع کر رکھی تھی۔

ناقدین یہ دلیل دیتے ہیں، کہ مالیاتی مارکیٹس کے تناظر میں، اگر ٹریڈرز اور سرمایہ کاران کی ایک بڑی تعداد یکساں اقسام کے اشاروں، جیسا کہ معاونت اور مزاحمت کی لائنز پر انحصار کرے، تو ان اشاروں کے کام کرنے کے امکانات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ 

دوسری جانب، TA کے بہت سے حامیوں کا استدلال یہ ہے کہ ہر چارٹسٹ چارٹس کا تجزیہ کرنے اور بہت سے دستیاب اشاروں کو استعمال کرنے کا مخصوص طریقہ رکھتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہو گا کہ ٹریڈرز کی بڑی تعداد کے لیے اسی مخصوص حکمت عملی کو استعمال کرنا ورچوئل طور پر ناممکن ہو گا۔


بنیادی تجزیہ بمقابلہ تکنیکی تجزیہ

تکنیکی تجزیے کی ایک مرکزی بنیاد یہ ہے کہ مارکیٹ کی قیمتیں پہلے سے ہی کسی خاص اثاثے سے متعلقہ تمام بنیادی عوامل کو نمایاں کرتی ہیں۔ لیکن TA کی حکمت عملی کے برعکس، جو کہ بنیادی طور پر ماضی کی قیمت کے ڈیٹا اور حجم (مارکیٹ کے چارٹس) پر توجہ مرکوز کرتی ہے، بنیادی تجزیہ (FA) جانچ کی ایسی وسیع حکمت عملی اختیار کرتا ہے جو معیار کے عوامل پر زیادہ زور دیتی ہے۔

بنیادی تجزیہ اس پہلو کو خاطر میں لاتا ہے کہ کسی اثاثے کی مستقبل کی کارکردگی کا دارومدار محض ماضی کے ڈیٹا کے علاوہ بھی کئی عوامل پر ہوتا ہے۔ FA بنیادی طور پر، مائیکرو اور میکرو اکنامک حالات کی وسیع رینج، جیسا کہ کمپنی کی نظم کاری اور ساکھ، مارکیٹ کی مسابقت، بڑھوتری کی شرح، اور انڈسٹری کی صحت کی بنیاد پر کسی کمپنی، کاروباری ادارے، یا اثاثے کی اندرونی قدر کا تخمینہ لگانے کے لیے استعمال ہونے والا ایک طریقہ ہے۔

لہٰذا، ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ TA جو قیمت کی حرکات اور مارکیٹ کے مزاج کے لیے بنیادی طور پر پیشن گوئی کے ایک ٹول پر استعمال کیا جاتا ہے، اس کے برعکس FA اس بات کا تعین کرنے کا ایک طریقہ ہے کہ آیا کوئی اثاثہ اپنے سیاق و سباق اور استعداد کے لحاظ سے، زیادہ قدر یافتہ ہے یا نہیں۔ جبکہ زیادہ تر مختصر مدت کے ٹریڈرز تکنیکی تجزیے کو استعمال کرتے ہیں، فنڈز کے مینیجرز اور طویل مدتی سرمایہ کاران بنیادی تجزیہ استعمال کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

تکنیکی تجزیے کا ایک قابلِ ذکر فائدہ یہ حقیقت ہے کہ یہ مقداری ڈیٹا پر انحصار کرتا ہے۔ اسی طرح، یہ قیمت کی ہسٹری کی معروضی تحقیق کے لیے فریم ورک فراہم کرتا ہے، جو کچھ ایسے اندازوں کو ختم کر دیتا ہے جن کی ضرورت بنیادی تجزیے کی مزید معیاری حکمت عملی کے سبب پیدا ہوتی ہے۔

تاہم تجرباتی ڈیٹا سے متعلق ہونے کے باوجود بھی، TA ذاتی جانبداری اور داخلی کیفیت سے متاثر ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر، ایک ایسا ٹریڈر جو کسی اثاثے کے متعلق ایک خاص نتیجے پر پہنچنے کا مضبوط امکان رکھتا ہے وہ اپنی جانب داری کی معاونت کرنے اور پیشگی قائم شدہ تصورات کی عکاسی کرنے کے لیے شاید اپنے TA ٹولز میں ہیر پھیر کرنے کے قابل ہو جائے گا، اور بہت سی صورتوں میں، یہ عمل ان کی آگاہی کے بغیر وقوع پذیر ہوتا ہے۔ مزید برآں، تکنیکی تجزیہ ان مدتوں کے دوران بھی ناکام ہو سکتا ہے جن میں مارکیٹس کوئی واضح پیٹرن یا رجحان نہیں پیش کرتی ہیں۔


اختتامی خیالات

تنقیدوں اور اس متعلق ہونے والے طویل مدتی متنازعہ مباحثے کے ساتھ کہ کون سا طریقہ بہتر ہے، بہت سے لوگ TA اور FA دونوں حکمت عملیوں کے انتخاب کو زیادہ معقول انتخاب تصور کرتے ہیں۔ جبکہ FA عام طور پر سرمایہ کاری کی طویل مدتی حکمت عملیوں سے تعلق رکھتا ہے، TA مارکیٹ کے مختصر مدتی حالات کے متعلق ایسی دوراندیش معلومات فراہم کر سکتا ہے، جو ٹریڈرز اور سرمایہ کاران دونوں کے لیے مفید (مثال کے طور پر، جب وہ داخلے اور خروج کے سازگار پوائنٹس کا تعین کرنے کی کوشش کرتے ہیں) ہو سکتی ہیں۔

پوسٹس شیئر کریں
ایک اکاؤنٹ کو رجسٹر کریں
آج ہی ایک Binance اکاؤنٹ کھولتے ہوئے اپنی معلومات عمل میں لائیں