آسان لفظوں میں مجھے سمجھائیں (ELI5)
کبھی اپنی دادی کو اس بارے میں بات کرتے ہوئے سنا ہے کہ جب وہ چھوٹی تھیں تو ہر چیز کتنی سستی تھی؟ یہ افراطِ زر کی وجہ سے ہے۔ یہ پراڈکٹس اور سروسز کی سپلائی اور مانگ میں بے قاعدگیوں کی وجہ سے واقع ہوتا ہے، جس کے نتیجے میں قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔
اس کے فوائد بھی ہیں، لیکن مجموعی طور پر، بہت زیادہ افراطِ زر ایک بری چیز ہے: آپ اپنی رقم کیوں بچانے چاہیں گہ جب کہ کل کو اس کی مالیت کم ہو جائے گی؟ جب افراط زر بہت زیادہ ہو جائے تو اس پر قابو پانے کے لیے، حکومتیں ایسی پالیسیاں وضع کرتی ہیں جن کا مقصد اخراجات کو کم کرنا ہوتا ہے۔
امواد
- تعارف
- افراطِ زر کی وجوہات
- افراطِ زر کا علاج
- قیمت کے انڈیکس کے ساتھ افراطِ زر کی پیمائش
- افراطِ زر کے فوائد و نقصانات
- اختتامی خیالات
تعارف
اگرچہ "قیمت میں نسبتاً تبدیلی" کا مطلب عام طور پر صرف ایک یا دو اشیاء کی قیمت میں اضافہ ہے، افراطِ زر سے مراد معیشت کی تقریباً تمام اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔ علاوہ ازیں ، افراطِ زر ایک طویل مدتی واقعہ ہے – قیمتوں میں اضافے کو برقرار رہنا چاہیئے، نہ کہ کوئی جزوقتی واقعہ ہونا چاہیئے۔
اکثر ممالک افراطِ زر کی شرح کی پیمائش کے لیے سالانہ پیمائش کرتے ہیں۔ عام طور پر، آپ دیکھیں گے کہ افراط زر کو فیصد کی تبدیلی کے طور پر ظاہر کیا گیا ہے: پچھلی مدت کے مقابلے میں اس میں اضافہ یا کمی۔
اس مضمون میں، ہم افراطِ زر کی مختلف وجوہات، اس کی پیمائش کرنے کے طریقے، اور معیشت پر اس کے اثرات (مثبت اور منفی دونوں) پر غور کریں گے۔
افراطِ زر کی وجوہات
دوسرا، مہنگائی کسی مخصوص شے کی سپلائی کی کمی کی وجہ سے ہو سکتی ہے جس کی مانگ زیادہ ہو۔ اس کی وجہ سے اس چیز کی قیمت میں اضافہ ہو سکتا ہے، جو کہ باقی ماندہ معیشت کو متاثر کر سکتا ہے۔ اس کا نتیجہ تقریباً تمام اشیاء اور خدمات کی قیمتوں میں عمومی اضافے کی صورت میں نکل سکتا ہے۔
مجموعی سپلائی کے مجوعی مانگ سے کم ہونے کی وجہ سے پیدا ہونے والا افراطِ زر
مجموعی سپلائی کے مجموعی مانگ سے زیادہ ہونے کی وجہ سے پیدا ہونے والا افراطِ زر، افراطِ زر کی سب سے عمومی قسم ہے، جو کہ اخراجات میں اضافے کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔ اس صورت میں، مانگ اشیاء اور خدمات کی سپلائی سے متجاوز ہو جاتا ہے – ایک ایسا واقعہ جو کہ قیمتوں میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔
مثال کے طور پر، فرض کریں کہ ایک مارکیٹ پلیس ہے جہاں بیکر اپنی اشیاء بیچتا ہے۔ وہ فی ہفتے بریڈ کی تقریباً 1,000 روٹیاں بنا سکتا ہے۔ اس کا کام اچھی طرح سے چل رہا ہوتا ہے، کیوں کہ وہ بمشکل ہر ہفتے وہ مقدار فروخت کر رہا ہوتا ہے۔
لیکن فرض کریں کہ بریڈ کی مانگ میں اچانک بے پناہ اضافہ ہو جاتا ہے۔ شیاد معاشی حالات بہتر ہو جاتے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ صارفین کو زیادہ خرچ کرنے کی ضرورت پڑتی ہے۔ اس طرح سے، ممکن ہے کہ ہمیں بیکر کی روٹیوں کی قیمت میں اضافہ دیکھنے کو ملے۔
کیوں؟ تو بات یہ ہے، کہ ہمارا بیکر جب 1,000 روٹیاں بنا رہا تھا تو اپنی پوری استعداد سے کام کر رہا تھا۔ نہ ہی اس کا عملہ اور نہ ہی اس کے تندور طبعیاتی طور پر اس سے زیادہ روٹیاں پیدا کر سکتے ہیں۔ وہ مزید تندور بنا سکتا ہے اور مزید عملہ بھی کام پر رکھ سکتا ہے، لیکن اس میں وقت لگے گا۔
تب تک کے لیے، ہمارے صارفین بہت زیادہ ہیں اور بریڈ ان کے لیے کافی نہیں ہیں۔ کچھ صارفین روٹی کے لیے زیادہ قیمت ادا کرنے پر راضی ہوں گے، تو یہ عین فطری ہے کہ بیکر بمطابق اپنی قیمتوں میں اضافہ کر لے۔
اب، بریڈ کی اضافی مانگ کے علاوہ، فرض کریں کہ بہتر کردہ معاشی حالات کے نتیجے میں دودھ، تیل اور دیگر کئی پراڈکٹس کی مانگ میں بھی اضافہ ہوا۔ یہی وہ چیز ہے جسے مجموعی سپلائی کے مجموعی مانگ سے زیادہ ہونے کی وجہ سے پیدا ہونے والے افراطِ زر سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ لوگ اس طریقے سے زیادہ سے زیادہ اشیاء خرید رہے ہیں جو کہ سپلائی سے متجاوز ہو جاتی ہے – جس سے قیمتوں میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
اہم اشیاء کی کمیابی کی وجہ سے پیدا ہونے والا افراطِ زر
اہم اشیاء کی کمیابی کی وجہ سے پیدا ہونے والا افراطِ زر تب پیدا ہوتا ہے جب قیمت کی سطحیں خام مال یا پراڈکشن کی لاگت میں اضافے کی وجہ سے بڑھ جاتی ہیں۔ جیسا کہ نام سے ظاہر ہے، یہ لاگتیں صارف تک "پہنچائی" جاتی ہیں۔
چلیں ہم گزشتہ بیکرز کی مثال کو دوبارہ دیکھ لیتے ہیں۔ اس نے نئے تندور بنا لیے ہیں اور ہر ہفتے 4,000 بریڈ کی روٹیاں بنانے کے لیے اضافی عملہ بھی رکھ لیا ہے۔ اس وقت، سپلائی ڈیمانڈ کے لحاظ سے مناسب ہے، اور ہر شخص کے لیے آسانیاں ہیں۔
ایک دن، بیکر کو کوئی بری خبر ملتی ہے۔ اس مرتبہ گندم کی فصل بہت بری ہوئی ہے، جس کا مطلب ہے کہ اس علاقے کی تمام بیکریز تک پہنچانے کے لیے کافی سپلائی موجود نہیں ہے۔ روٹیاں بنانے کے لیے بیکر کو لازماً گندم کی زیادہ قیمت ادا کرنی ہو گی۔ اس اضافی خرچے کے ساتھ، اسے وہ قیمت بڑھانی ہو گی جو وہ وصول کرتا ہے، اگرچہ صارف کی مانگ میں اضافہ نہیں ہوا۔
ایک اور امکان یہ ہے کہ حکومت نے کم از کم اجرت میں اضافہ کر دیا ہے۔ اس کے نتیجے میں بیکر کی پراڈکشن کی لاگتیں بڑھ جاتی ہیں، چنانچہ، ایک بار پھر، یہ لازمی ہے کہ وہ مکمل طور پر تیار شدہ روٹیوں کی قیمت میں اضافہ کرے۔
بڑے پیمانے پر، اہم اشیاء کی کمیابی کی وجہ سے پیدا ہونے والا افراطِ زر وسائل میں کمی (جیسے کہ گندم یا تیل)، اشیاء پر سرکاری ٹیکسیشن میں اضافہ، یا گرتے ہوئے ایکسچینج ریٹس (جس کے نتیجے میں در آمدات کی لاگت زیادہ ہو جاتی ہے) کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔
اشیاء اور اجرتوں میں غیر متناسب اضافے کی وجہ سے پیدا ہونے والا افراطِ زر
قیمت-اجرت کا اسپائرل ایک ایسا تصور ہے جو اہم اشیاء کی کمیابی کی وجہ سے پیدا ہونے والے افراطِ زر کی وجہ سے مزید افراطِ زر کے پیدا ہونے کی استعداد کی وضاحت کرتا ہے۔ یہ تب واقع ہو سکتا ہے جب کہ آجر اور کارکنان اپنی اجرت کی مالیت کے حوالے سے کسی اتفاق رائے تک نہ پہنچ سکیں۔ جبکہ کارکنان اپنی دولت کو متوقع افراط زر سے بچانے کے لیے زیادہ اجرت کا مطالبہ کرتے ہیں، وہیں آجر اپنے پراڈکٹس کی قیمتیں بڑھانے پر مجبور ہیں۔ یہ ایک ایسے دائرے کا باعث بن سکتا ہے جو خود کو تقویت بخشتا ہے، جہاں کارکنان اشیاء اور خدمات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے ردِ عمل میں مزید زیادہ تنخواہوں کا مطالبہ کرتے ہیں– اور یہ دائرہ بار بار بنتا جاتا ہے۔
افراطِ زر کا علاج

QE کا الٹ مقدار کو مشکل بنانا (QT) ہے، جو ایک مانیٹری پالیسی ہے جو رقم کی سپلائی کو کم کر کے افراطِ زر کو کم کر سکتی ہے۔ تاہم، اس بات کی معاونت بہت کم شواہد کرتے ہیں کہ QT افراطِ زر کا اچھا علاج ہے۔ عملی طور پر، زیادہ تر مرکزی بینک شرح سود میں اضافہ کرکے افراط زر کو کنٹرول کرتے ہیں۔
اونچے شرح سود
زیادہ شرح سود رقم ادھار لینے کو زیادہ مہنگا بنا دیتی ہے۔ نتیجتاً، کریڈٹ صارفین اور کاروباروں کے لیے کم پرکشش ہو جاتا ہے۔ صارفین کی سطح پر، شرح سود میں اضافہ اخراجات کی حوصلہ شکنی کرے گا، جس کی وجہ سے اشیاء اور خدمات کی مانگ میں کمی واقع ہو گی۔
ان مدتوں کے دوران بچت کرنا پرکشش لگنے لگ جاتا ہے، اور ان لوگوں کے لیے بھی بہتر ہوتا ہے جو سود کمائی کرنے کے لیے قرض دیتے ہیں۔ تاہم، معیشت کی ترقی میں رکاوٹ پڑ سکتی ہے، کیونکہ کاروبار اور افراد سرمایہ کاری یا خرچ کرنے کے لیے کریڈٹ لینے میں زیادہ محتاط رہتے ہیں۔
مالی پالیسی میں تبدیلی
مثال کے طور پر، اگر حکومتیں اکٹھا کیے جانے والے انکم ٹیکس میں اضافہ کرتی ہیں، تو پھر لوگوں کے پاس استعمال کے لیے دوبارہ کم دستیاب آمدن ہو گی۔ جس کے نتیجے میں، مارکیٹ میں ڈیمانڈ کم ہوتی ہے، جس کو فرضی طور پر افراطِ زر میں کمی کا سبب بننا چاہیئے۔ تاہم، یہ ایک پر خطر راستہ ہے، کیونکہ عوام زیادہ ٹیکسز پر ناگوار رد عمل دے سکتے ہیں۔
قیمت کے انڈیکس کے ساتھ افراطِ زر کی پیمائش
گھروں میں خریدی جانے والے اشیاء کے ایک باسکٹ اور خدمات کی وزن کردہ اوسط مالیت کا استعمال کرتے ہوئے، CPI بہت ساری صارفی پراڈکٹس کو مدنظر رکھتا ہے۔ ایسا کئی بار کیا جاتا ہے، اور اسکور کا دیگر گزشتہ اسکورز کے ساتھ موازنہ کیا جا سکتا ہے۔ امریکہ کے Bureau of Labor Statistics (BLS) جیسے ادارے اس ڈیٹا کو ملک بھر کے تمام اسٹورز سے جمع کرتے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ان کے حسابات ہر ممکن حد تک درست ہیں۔
ہو سکتا ہے کہ آپ کے حساب میں "بنیادی سال" کے لیے اسکور 100 ہو، اور دو سال بعد اسکور 110 ہو۔ پھر آپ اس نتیجے پر پہنچ سکتے ہیں کہ، دو سالوں میں، قیمتوں میں 10% اضافہ ہوا ہے۔
افراطِ زر کے فوائد و نقصانات
پہلی نظر میں، یہ معلوم ہو سکتا ہے کہ افراط زر کوئی ایسی چیز ہے جس سے مکمل طور پر اجتناب برتا جانا چاہئے۔ لیکن یہ جدید معیشتوں کا حصہ اور ناقابل اٹوٹ انگ بنا ہوا ہے، لہذا یہ حقیقت میں بہت زیادہ اہم موضوع ہے۔ آئیے اس کے کچھ فائدے اور نقصانات پر نظر دوڑاتے ہیں۔
افراطِ زر کے فوائد
اخراجات، سرمایہ کاری اور ادھار لینے میں اضافہ
جیسا کہ ہم نے پہلے اس پر بات کی تھی، افراط زر کی کم شرح اخراجات، سرمایہ کاری اور ادھار لینے کی حوصلہ افزائی کر کے معیشت کو فائدہ پہنچا سکتی ہے۔ اشیاء یا خدمات کو فوری طور پر حاصل کرنا زیادہ موزوں لگتا ہے، کیونکہ افراط زر سے یہ ہوتا ہے کہ یکساں نقد رقم کی قوت خرید مستقبل میں کم ہو جائے گی۔
زیادہ منافع جات
افراط زر کمپنیوں کو اپنی اشیاء اور خدمات کو زیادہ قیمتوں پر فروخت کرنے پر اکساتا ہے، تاکہ خود کو افراط زر کے اثرات سے بچایا جا سکے۔ وہ ان اضافے کا جواز پیش کر سکتے ہیں، لیکن اضافی منافع حاصل کرنے کے لیے وہ قیمتوں کو ضرورت سے کچھ زیادہ بھی بڑھا سکتے ہیں۔
یہ تفریط سے بہتر ہے
جیسا کہ آپ نام سے اندازہ لگا سکتے ہیں، تفریط افراط زر کے برعکس ہے، جس کی نشاندہی وقت کے ساتھ قیمتوں میں کمی سے ہوتی ہے۔ چونکہ قیمتیں گر رہی ہوتی ہیں، اس لیے خریداری میں تاخیر صارفین کے لیے زیادہ موزوں ہوتی ہے، کیونکہ وہ مستقبل قریب میں بہتر قیمتیں حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ معیشت پر منفی اثر ڈال سکتا ہے، کیونکہ سامان اور خدمات کی اتنی مانگ نہیں ہوتی۔
ماضی میں، تفریط کی مدتوں کے نتیجے میں بیروزگاری کی شرح میں اضافہ ہوا ہے اور اخراجات کی بجائے سیونگ کی طرف لوگ زیادہ مائل ہوئے ہیں۔ اگرچہ ضروری نہیں کہ یہ افراد کے لیے کوئی برے اثرات کی حامل ہو، تفریط معاشی ترقی کو روکتا ہے۔
افراطِ زر کے نقصانات
کرنسی کی قدر میں کمی اور شدید افراط زر
افراط زر کی صحیح شرح کا پتہ کرنا مشکل ہے، اور اس پر قابو پانے میں ناکامی کے تباہ کن نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔ بالآخر، یہ افراد کی دولت کو ختم کر دیتا ہے: اگر آپ آج اپنے اس $100,000 نقد رقم کا ذخیرہ جمع کرتے ہیں، تو دس سال بعد اس کی قوت خرید اتنی نہیں ہو گی۔
غیر یقینی صورتحال
اگر افراط زر کی شرح زیادہ ہے، تو غیر یقینی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ افراد اور کاروباروں کو یقین نہیں ہوتا کہ معیشت کس طرف جارہی ہے، اس لیے وہ اپنے رقم کے حوالے سے زیادہ محتاط رہیں گے – جس کی وجہ سے سرمایہ کاری اور معاشی ترقی کم ہو گی۔
حکومتی مداخلت
اختتامی خیالات
افراطِ زر کے اثرات ایسے ہیں کہ وقت کے ساتھ ہمیں قیمتوں میں اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے، جس کی وجہ سے زندگی گزارنے کی لاگت بڑھ جاتی ہے۔ یہ ایک ایسا واقعہ ہے جسے ہم قبول کر چکے ہیں – آخر کار، اگر اسے صحیح طریقے سے کنٹرول کیا جائے، تو افراط زر معیشت کے لیے فائدہ مند ہو سکتا ہے۔
آج کی دنیا میں، بہترین علاج لچک پذیر مالی اور رقم کے حوالے سے پالیسیوں میں پوشیدہ نظر آتے ہیں، جو حکومتوں کو بڑھتی ہوئی قیمتوں کی صورتحال کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کی اجازت دیتی ہے۔ تاہم، ان پالیسیوں کو بہت احتیاط سے لاگو کیا جانا چاہئیے، ورنہ یہ معیشت کو مزید نقصان پہنچا سکتی ہیں۔