BNB اسمارٹ چین پر BEP-20 ٹوکنز کس طرح سے نکلوائیں
امواد کا جدول
تعارف
BEP-20 کیا ہے؟ 
BEP-20 ٹوکنز سے رقم کس طرح نکلوائیں
Binance.com پر BEP-20 ٹوکنز سے رقم کو نکلوانا
BNB اسمارٹ چین پر BEP-20 ٹوکنز کس طرح سے نکلوائیں
ہوم
آرٹیکلز
BNB اسمارٹ چین پر BEP-20 ٹوکنز کس طرح سے نکلوائیں

BNB اسمارٹ چین پر BEP-20 ٹوکنز کس طرح سے نکلوائیں

نو آموز
شائع کردہ Apr 22, 2021اپڈیٹ کردہ Dec 28, 2022
3m

تعارف

اس آرٹیکل میں، ہم وضاحت کریں گے کہ BEP-20 ٹوکن کا معیار کیا ہے اور آپ کو دکھائیں گے کہ وقت اور فیس بچانے کے لیے BEP-20 ٹوکنز کس طرح سے نکلوائیں، اور ایکسچینجز کی وہ فہرست شیئر کریں گے جو BEP-20 نکلوانے کے عمل میں براہِ راست معاونت کرتی ہے۔


BEP-20 کیا ہے؟ 

BEP-20 BNB اسمارٹ چین (سابقہ طور پر Binance اسمارٹ چین) پر ٹوکن کا ایک معیار ہے۔ BEP-20 ٹوکن کا معیار ERC-20 اور BEP-2 ٹوکنز کی پیشکش کرتا ہے، جو آپ کو وہ اضافی عمل کاری فراہم کرتا ہے جس کے ذریعے آپ مختلف بلاک چینز کے درمیان اپنے ٹوکنز کو منتقل کر سکتے ہیں۔

BEP-20 کے ساتھ، آپ ایسا کر سکتے ہیں:

  • مختلف بلاک چینز پر مطابقت پذیر ٹوکنز استعمال کریں۔

  • دیگر بلاک چینز سے ٹوکنز کو پیگ کریں اور ان کو BNB چین (جیسا کہ، پیگ کردہ Bitcoin BTCB کے طور پر) پر دستیاب بنائیں۔

  • BEP-20 کے متبادل (BEP-2 سے BEP-20 تک کا BNB) کے لیے BEP-2 ٹوکنز کو سواپ کریں۔

  • واحد کم ترین ٹرانزیکشن فیس اور 3 سیکنڈ کے بلاک ٹائم سے محظوظ ہوں۔

  • BEP-20 کے معیار پر مزید تفصیل ملاحظہ کرنے کے لیے، Github مسودے کی تجویز کو ملاحظہ کریں۔

 

BEP-20 ٹوکنز سے رقم کس طرح نکلوائیں

بہت سے ایکسچینجز BSC سے مطابقت پذیر والیٹس کے لیے BEP-20 سے رقم کو نکلوانے کی معاونت کرتے ہیں، جو کہ آپ کے BEP-2 ٹوکنز کو دستی طور پر BEP-20 پر تبدیل کرنے کی ضرورت کو ختم کر دیتے ہیں۔ BEP-20 ٹوکنز سے براہِ راست رقم نکلوا کر، آپ وقت اور پیسہ (فیس) دونوں بچا سکتے ہیں، کیوںکہ آپ اس مرحلے کو مکمل طور پر ںظر انداز کر دیتے ہیں جہاں آپ کو اپنے ٹوکنز BEP-20 میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ 

رقم نکلوانے سے قبل اس امر کو یقینی بنائیں کہ آپ جو ایکسچینج یا والیٹ استعمال کر رہے ہیں، وہ BEP-20 کی معاونت کرتا ہو۔ اگر آپ پُر یقین نہ ہوں، تو دو مرتبہ ملاحظہ کرنے کے لیے آفیشل کسٹمر سپورٹ سے رابطہ کریں۔

 

Binance.com پر BEP-20 ٹوکنز سے رقم کو نکلوانا

اس آرٹیکل کے لیے، ہم BNB کی Binance.com سے ٹرسٹ والیٹ میں رقم کو نکلوانے کے عمل کی وضاحت کریں گے۔ اب بھی، رقم نکلوانے کا عمل تمام کرپٹو ایکسچینجز اور والیٹس میں یکساں ہونا چاہیئے۔

آغاز کرنے سے قبل، آپ کو اپنے ٹرسٹ والیٹ (یا کسی اور BSC سے مطابقت پذیر والیٹ) پر جانا ہو گا اور BSC وصول کرنے والا ایڈریس حاصل کرنا ہو گا۔ یہ بہت آسان ہے کیوںکہ آپ کو محض اپنا والیٹ کھولنے، اسمارٹ چین منتخب کرنے، اور وصول کریں پر کلک کرنے کی ضرورت ہو گی۔ ایڈریس اسکرین پر ظاہر ہو گا۔ ایڈریس کو بعد کے لیے محفوظ کر لیں، کیوںکہ درج ذیل ہدایت نامے کے مرحلہ نمبر 3 میں آپ کو اس کی ضرورت ہو گی۔

1۔ اپنے Binance.com اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں۔ بالائی دائیں کونے میں، [Wallet] کا انتخاب کریں اور [Overview] پر کلک کریں۔


2۔ اپنے والیٹ کے جائزے میں، [Withdraw] پر کلک کریں۔


3۔ رقم نکلوانے کے مینو میں آنے کے بعد، اُس کوائن کا انتخاب کریں جسے آپ نکلوانا چاہتے ہیں (ہمارے معاملے میں BNB)، اور رقم نکلوانے کا ایڈریس درج کریں (ٹرسٹ والیٹ سے حاصل کردہ)۔ اس کے بعد، ٹرانسفر نیٹ ورک کے طور پر BNB اسمارٹ چین (BEP20) کا انتخاب کریں، اور وہ رقم درج کریں جو آپ نکلوانا چاہتے ہیں۔


4۔ BNB اسمارٹ چین کو ٹرانسفر نیٹ ورک کے طور پر منتخب کرنے کے بعد، اس بات کی تصدیق کرنے کے لیے ایک پاپ اپ اسکرین ظاہر ہو گی کہ آیا آپ اس عمل کی سمجھ رکھتے ہیں جو آپ انجام دے رہے ہیں۔

 

5۔ اگلے مراحل، رقم نکلوانے کے دیگر کسی بھی مرحلے جیسے ہی ہیں۔ آپ کو ٹرانزیکشن کی تفصیلات، جیسا کہ تبادلے کی شرح اور فیس، کے متعلق اطلاع دینے کے لیے ایک تصدیقی اسکرین ظاہر ہو گی۔

6۔ تصدیق ہونے کے بعد، رقم نکلوانے کی منظوری کے لیے آپ سے توثیقی کوڈ کو درج کرنے کا کہا جائے گا۔

آپ کی ٹرانزیکشن پر جلد ہی کارروائی کر دی جائے گی۔ رقم کو نکلوانے کی تصدیقی ای میل موصول ہونے کے بعد چند ہی منٹس کے اندر فنڈز آپ کے ٹرسٹ والیٹ کے بیلنس میں ظاہر ہو جائیں گے۔ آپ کے فنڈز وصول ہونے کے بعد، ٹرسٹ والیٹ آپ کے BEP-20 BNB ٹوکنز کے کامیاب ڈپازٹ کے بارے میں آپ کو ایک اطلاع بھیجے گا۔

ان مراحل پر عمل کر کے، آپ BEP-2 کو دستی طور پر BEP-20 پر تبدیل کرنے کی ضرورت کو ختم کر سکتے ہیں۔ اپنے ٹرسٹ والیٹ میں ڈپازٹ وصول کرنے کے بعد، آپ کسی بھی معاونت یافتہ dApp اور پراجیکٹ کے ساتھ آزادانہ طور پر تعامل کر سکتے ہیں۔