تکنیکی تجزیے (TA) میں موجود 7 عمومی غلطیاں
ہوم
آرٹیکلز
تکنیکی تجزیے (TA) میں موجود 7 عمومی غلطیاں

تکنیکی تجزیے (TA) میں موجود 7 عمومی غلطیاں

نو آموز
شائع کردہ Jun 15, 2020اپڈیٹ کردہ Feb 9, 2023
9m

TL؛DR

اہم خبر، TA مشکل ہے! اگر آپ کو ٹریڈنگ کرتے ہوئے کم از کم تھوڑا سا عرصہ بھی ہوا ہو، تو آپ کو معلوم ہو گا کہ اس عمل میں غلطیاں کرنے کا امکان ہوتا ہے۔ درحقیقت، کسی بھی ٹریڈر کے لیے نقصانات سے بچنا ناممکن ہوتا ہے – حتیٰ کہ تجربہ کار لوگ بھی تھوڑی بہت غلطیاں کرتے ہیں۔

اس سب کو مدنظر رکھتے ہوئے، ایسی چند معمولی غلطیاں ہوتی ہیں، جو آغاز کرنے پر تقریباً ہر نوآموز فرد کرتا ہے۔ بہترین ٹریڈرز ہمیشہ وسیع افکار، دانش مند، اور مطمئن رہتے ہیں۔ وہ اپنی حکمت عملی کو سمجھتے ہیں، اور بس اُس کا مطالعہ کرتے ہیں جو مارکیٹ انہیں بتاتی ہے۔

اگر آپ کامیاب ہونا چاہتے ہیں، تو آپ کو بھی یہ سب کرنا ہو گا! اگر آپ ان خصوصیات کو اپنا لیتے ہیں، تو آپ خطرے کی نظم کاری کر سکتے ہیں، اپنی غلطیوں کا تجزیہ کر سکتے ہیں، اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا سکتے ہیں، اور بہتری کا عمل مسلسل جاری رکھ سکتے ہیں۔ مشکل حالات میں، منظر پر موجود سب سے زیادہ مطمئن فرد رہنے کی کوشش کریں۔ 

آئیے یہ امر ملاحظہ کرتے ہیں کہ آپ سب سے زیادہ واضح غلطیوں سے کس طرح اجتناب کر سکتے ہیں!


تعارف

تکنیکی تجزیہ (TA) مالیاتی مارکیٹس کا تجزیہ کرنے کے لیے سب سے زیادہ استعمال کیے گئے طریقوں میں سے ایک ہے۔ (TA) کا بنیادی طور پر کسی بھی مالیاتی مارکیٹ پر اطلاق ہوتا ہے، خواہ یہ اسٹاکس، فاریکس،  سونا، یا کرپٹو کرنسیز میں سے کچھ بھی ہو۔

اگرچہ تکنیکی تجزیے کے مرکزی تصورات کو سمجھنا آسان ہے، لیکن اس فن پر مہارت حاصل کرنا خاصا مشکل ہے۔ جب آپ کوئی نیا ہنر سیکھ رہے ہوتے ہیں، تو اس عمل کے دوران کافی غلطیاں کرنا فطری بات ہے۔ یہ بالخصوص ٹریڈنگ یا سرمایہ کاری کی بات آنے پرنقصان دہ ہو سکتا ہے۔ اگر آپ محتاط نہیں ہیں اور اپنی غلطیوں سے نہیں سیکھتے ہیں، تو آپ اپنے سرمائے کا نمایاں حصہ کھونے کا خطرہ مول لیتے ہیں۔ اپنی غلطیوں سے سیکھنا ایک بہترین عمل ہے، لیکن جتنا ممکن ہو سکے اُن سے اجتناب کرنا اس سے بھی زیادہ بہتر ہے۔ 

یہ آرٹیکل آپ کو تکنیکی تجزیے کی کچھ عمومی غلطیوں سے متعارف کروائے گا۔ اگر آپ ٹریڈنگ پر نئے ہیں، تو کیوں نہ تکنیکی تجزیے کی کچھ بنیادی باتوں کا پہلے جائزہ لیں؟ اس امر سے متعلق ہمارا آرٹیکل چیک کریں کہ تکنیکی تجزیہ کیا ہوتا ہے؟ اور تکنیکی تجزیے میں استعمال ہونے والے 5 بنیادی اشارے۔

اس لیے، تکنیکی تجزیے کے ساتھ ٹریڈنگ کرتے وقت، نوآموز افراد کون سی عمومی غلطیاں سب سے زیادہ کرتے ہیں؟


1. اپنے نقصانات کو پورا نہ کرنا

آئیے اشیاء کے ٹریڈر Ed Seykota کے مقولے سے آغاز کرتے ہیں:

"بہترین ٹریڈنگ کے عناصر میں یہ شامل ہیں: (1) نقصانات کو پورا کرنا، (2) نقصانات کو پورا کرنا، اور (3) نقصانات کو پورا کرنا۔ اگر آپ ان تین اصولوں پر عمل کر سکتے ہیں، تو آپ کے پاس موقع موجود ہو سکتا ہے۔"

یہ ایک آسان مرحلے کی طرح لگتا ہے، لیکن اس کی اہمیت پر زور دینا ہمیشہ بہترین عمل ہے۔ ٹریڈنگ اور سرمایہ کاری کی بات آنے پر، اپنے سرمائے کی حفاظت کرنا آپ کی سب سے اولین ترجیح ہونی چاہیئے۔ 

ٹریڈنگ کا آغاز کرنا پیچیدہ عمل ہو سکتا ہے۔ آپ کو آغاز کرنے پر درج ذیل مضبوط حکمت عملی پر غور کرنا چاہیئے: پہلا مرحلہ جیتنا نہیں ہے، بلکہ یہ ہارنا نہیں ہے۔ اسی باعث، کسی مختصر سائز کی حامل پوزیشنکے ساتھ آغاز کرنا یا حقیقی فنڈز کو خطرے میں نہ ڈالنا بھی بہترین ہو سکتا ہے۔ مثلاً، Binance Futures کے پاس ایک Testnet موجود ہوتا ہے، جہاں آپ اپنے محنت سے کمائے فنڈز خطرے میں ڈالنے سے پہلے ہماری حکمت عملیوں کو آزما سکتے ہیں۔ آپ اس طرح اپنے سرمائے کی حفاطت کر سکتے ہیں، اور صرف اسی صورت میں اسے داؤ پر لگا سکتے ہیں جب آپ مسلسل بہترین نتائج حاصل کر رہے ہوں۔

کسی اسٹاپ خسارے کو سیٹ کرنا محض دانش مندی ہے۔ آپ کی ٹریڈز کے غیر مؤثر ہونے کا پوائنٹ ہونا چاہیئے۔ یہ وہ مقام ہے جہاں آپ کو "کڑوی گولی نگلنا ہوتی ہے" اور یہ قبول کرنا ہوتا ہے کہ آپ کی ٹریڈ کا تصور غلط تھا۔ اگر آپ اپنی ٹریڈنگ پر اس تصور کا اطلاق نہیں کرتے، تو ایسا ممکن ہے کہ آپ طویل مدت میں بہترین کارکردگی نہیں دکھائیں گے۔ حتیٰ کہ صرف ایک بُری ٹریڈ بھی آپ کے پورٹ فولیو کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتی ہے، اور ہو سکتا ہے آپ مارکیٹ کی بحالی کے خواب آنکھوں میں سجائے تہی دامن گھر کو لوٹ آئیں۔


2. زائد ٹریڈنگ

آپ کے فعال ٹریڈر ہونے پر، ایسا سوچنا عمومی غلطی ہو سکتا ہے کہ آپ کو ہمیشہ ٹریڈ کرنی چاہیئے۔ ٹریڈنگ میں کافی حد تک تجزیہ کرنے کا عمل اور مطمئن بیٹھ کر صبر سے انتظار کرنا کافی حد تک شامل ہوتا ہے! ٹریڈنگ کی بعض حکمت عملیوں کے ساتھ، ہو سکتا ہے آپ کو کسی ٹریڈ میں داخل ہونے کا قابلِ اعتماد اشارہ حاصل کرنے کے لیے طویل عرصہ انتظار کرنا پڑے۔ کچھ ٹریڈرز تین سے کم ٹریڈز میں ہر سال داخل ہو سکتے ہیں، اور پھر بھی بہترین نتائج تشکیل کر سکتے ہیں۔

ٹریڈر Jesse Livermore جو ایک روزہ ٹریڈنگ کے بانیوں میں سے ایک ہیں، اُن کا یہ مقولہ چیک کریں:

"رقم ٹریڈنگ کی بجائے مطمئن بیٹھ کر درست موقع کا انتظار کرنے سے حاصل کی جاتی ہے۔"

کسی ٹریڈ میں محض اس لیے داخل ہونے سے گریز کریں، کہ اسے بس حاصل کرنا ہے۔ آپ کو ہمیشہ ٹریڈ نہیں کرنی چاہیئے۔ درحقیقت،  مارکیٹ کے کچھ حالات میں، کچھ نہ کرنا اور کسی موقع کا انتظار کرنا واقعی منافع بخش ہوتا ہے۔ آپ اس طرح اپنے سرمائے کو بچاتے ہیں اور ٹریڈنگ کے اچھے مواقع دوبارہ ملنے پر اسے تعینات کرنے کے لیے تیار ہوتے ہیں۔ یہ امر ذہن نشین کرنا اہم ہے کہ مواقع ہمیشہ دوبارہ ملیں گے، آپ کو صرف ان کا انتظار کرنا ہے۔

ٹریڈنگ کی ایک اور ایسی غلطی، چھوٹے ٹائم فریمز پر زیادہ زور دینا ہے۔ عمومی طور پر چھوٹے ٹائم فریمز پر ہونے والے تجزیوں کی نسبت، بڑے ٹائم فریمز والے زیادہ قابل اعتبار ہوں گے۔ اس طرح، چھوٹے ٹائم فریمز کے دوران مارکیٹ میں کافی زیادہ آوازیں اٹھیں گی اور ہو سکتا ہے وہ آپ کو اکسائیں کہ آپ ٹریڈز میں زیادہ تواتر سے داخل ہوں۔ اگرچہ متعدد کامیاب اسکیلپرز اور قلیل مدتی منافع بخش ٹریڈرز موجود ہیں، لیکن عمومی طور پر مختصر ٹائم فریمز میں ٹریڈنگ کرنا خطرے/انعام کا بُرا تناسب لاتے ہیں۔ چونکہ یہ ٹریڈنگ کی خطرناک حکمت عملی ہے، اس لیے یہ نوآموز افراد کو قطعاً تجویز نہیں کی جاتی۔


3. انتقامی ٹریڈنگ

عام طور پر دیکھنے میں آیا ہے کہ ٹریڈرز نمایاں نقصان کو فوری طور پر پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہم اسے انتقامی ٹریڈنگ کہتے ہیں۔ اس امر سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ اگر آپ تکنیکی تجزیہ کار، ایک روزہ ٹریڈر، یا سوئنگ ٹریڈر بننا چاہتے ہیں – یہ امر اہم ہے کہ جذباتی فیصلوں سے اجتناب کریں۔

جب حالات بہتر ہوں، یا بھلے آپ تھوڑی بہت غلطیاں بھی کر رہے ہوں تو پُرسکون رہنا آسان ہوتا ہے۔ لیکن جب حالات یکسر خراب ہو جائیں تو کیا آپ پُرسکون رہ سکتے ہیں؟ حتیٰ کہ جب باقی تمام لوگ بھی مشکل صورتحال کا شکار ہوں، تو کیا آپ اس وقت اپنے ٹریڈنگ کے منصوبے پر قائم رہ سکتے ہیں؟

تکنیکی تجزیے میں "تجزیے" کے لفظ کو نوٹ کریں۔ فطری طور پر، اس سے مارکیٹ کے لیے تجزیاتی روش مراد ہے، کیا ایسا ہی ہے؟ اس لیے، آپ ایسے فریم ورک میں فوری، جذباتی فیصلے کیوں کرنا چاہتے ہیں؟ اگر آپ بہترین ٹریڈرز کے مابین مقام بنانا چاہتے ہیں، تو آپ کو بڑی غلطیاں کرنے کے بعد بھی مطمئن رہنے کا اہل ہونا چاہیئے۔ جذباتی فیصلوں سے اجتناب کریں، اور منطقی، تجزیاتی سمجھ بوجھ رکھنے پر توجہ دیں۔

بڑے نقصان سے دوچار ہونے کے بعد فوری طور پر ٹریڈنگ کرنے سے مزید نقصانات ہوتے ہیں۔ اس طرح، کچھ ٹریڈرز بڑے نقصان کے بعد کسی مخصوص مدت کے لیے قطعاً ٹریڈ بھی نہیں کر سکیں گے۔ وہ اس طرح نیا آغاز کر سکتے ہیں اور ایک واضح سمجھ بوجھ کے ساتھ دوبارہ ٹریڈنگ کر سکتے ہیں۔



کرپٹو کرنسی پر آغاز کرنا چاہتے ہیں؟ Binance پر Bitcoin خریدیں!



4. اپنی سمجھ بوجھ کو تبدیل کرنے میں بہت مشکل کا سامنا ہے

اگر آپ کامیاب ٹریڈر بننا چاہتے ہیں، تو اپنی سمجھ بوجھ تبدیل کرنے سے قطعاً نہ گھبرائیں۔ کافی حد تک مارکیٹ کے حالات فوری طور پر تبدیل ہو سکتے ہیں، اور یہ امر یقینی ہے۔ یہ تبدیل ہوتے رہیں گے۔ آپ کا ایک ٹریڈر کے طور پر کام یہ ہے کہ ان تبدیلیوں کو پہچانیں اور انہیں اپنائیں۔ مارکیٹ کے مخصوص حالات میں بہترین کارکردگی دکھانے والی ایک حکمت عملی، ہو سکتا ہے کہ کسی دیگر میں قطعاً کام نہ کرے۔

آئیے یہ پڑھتے ہیں کہ لیجنڈری ٹریڈر Paul Tudor Jones کا اپنی پوزیشنز کے متعلق کیا کہنا تھا:

"میں ہر روز یہ فرض کرتا ہوں کہ میری ہر پوزیشن غلط ہے۔"

اپنے دلائل کی ممکنہ کمزوریوں کو ملاحظہ کرنے کے لیے اُن کے دوسرے پہلوؤں کو پرکھنے کی کوشش کرنا ایک اچھی مشق ہے۔ اس طرح، آپ کی سرمایہ کاری کے نظریات (اور فیصلے) مزید مفصل بن سکتے ہیں۔

یہ عمل ایک اور نکتہ بھی لاتا ہے: دانش مندی کے تعصبات۔ آپ کی فیصلہ سازی پر تعصبات کافی زیادہ اثرات مرتب کر سکتے ہیں، آپ کے فیصلے کو مبہم کر سکتے ہیں، اور اُن امکانات کی حد کو محدود کر سکتے ہیں جو آپ زیرِ غور لانے کے اہل ہیں۔ کم از کم دانش مندی کے اُن تعصبات کو سمجھنا یقینی بنائیں جو آپ کے ٹریڈنگ منصوبوں پر اثرات مرتب کر سکتے ہیں، تاکہ آپ مزید مؤثر انداز میں اُن کے اثرات کو کم کر سکیں۔


5. مارکیٹ کے شدید حالات کو نظر انداز کرنا

ایسا متعدد مرتبہ ہوتا ہے کہ TA کی پیشگوئی کردہ خصوصیات کم قابل اعتبار ہو جاتی ہیں۔ یہ بلیک سوان ایونٹس یا دیگر اقسام کے مارکیٹ کے ایسے شدید حالات ہو سکتے ہیں، جنہیں کافی زیادہ جذبات اور بڑے پیمانے پر نفسیات چلاتے ہیں۔ نتیجتاً، مارکیٹس کو سپلائی اور ڈیمانڈ چلاتی ہیں، اور ایسا متعدد مرتبہ ہو سکتا ہے کہ یہ کسی ایک رُخ کی طرف کافی زیادہ جُھک جائیں۔

متعلقہ قوت کے انڈیکس (RSI) کی مثال لیں ، جو ایک مومینٹم اشارہ ہے۔ عمومی طور پر، اگر ریڈنگ 30 سے کم ہے، تو چارٹ شدہ اثاثہ جات ضرورت سے زیادہ فروخت شدہ تصور ہو سکتے ہیں۔ کیا اس سے یہ مراد ہے کہ RSI کے 30 سے کم ہونے پر، یہ فوری ٹریڈ کا سگنل ہے؟ بالکل نہیں! اس کا صرف یہ مطلب ہے کہ مارکیٹ کا مومینٹم فی الوقت فروخت کنندہ کے ذریعے طے ہوتا ہے۔ دیگر الفاظ میں، یہ صرف اس امر کو ظاہر کرتا ہے کہ فروخت کنندگان، خریداروں سے زیادہ مضبوط ہیں۔

مارکیٹ کے غیر معمولی حالات کے دوران RSI شدید سطحوں تک پہنچ سکتی ہے۔ یہ سنگل اعداد تک بھی گر سکتی ہے – جو کم ترین ممکن ریڈنگ (صفر) کے قریب ہے۔ حتیٰ کہ ضرورت سے زیادہ فروخت شدہ ہونے کی شدید ریڈنگ کا لازمی طور پر یہ مطلب نہیں ہو سکتا کہ ریورسل ہونے والا ہے۔ 


اگر آپ تکنیکی ٹولز کے مبالغہ آمیز نتائج پر اندھا اعتماد کرتے ہوئے فیصلے کرتے ہیں، تو آپ اچھی خاصی رقم سے محروم ہو سکتے ہیں۔ یہ چیز بالخصوص  بلیک سوان ایونٹس کے دوران حقیقت کا روپ اختیار کر لیتی ہے، جب قیمت کی حرکات کو پڑھنا نہایت مشکل ہوتا ہے۔ اس طرح کی مدت کے دوران، یہ مارکیٹس کسی ایک یا دوسری سمت کی طرف چلتی ہیں، اور کوئی تجزیاتی ٹول انہیں روک نہیں سکتا۔ اسی باعث، ہمیشہ دیگر عوامل کو زیرِ غور لانا، اور کسی ایک ٹول پر انحصار نہ کرنا بھی اہم ہے۔


6. یہ فراموش کر دینا کہ TA امکانات کا سلسلہ ہے

تکنیکی تجزیہ حتمی اقدار کے ساتھ کام نہیں کرتا۔ یہ ممکنات کے ساتھ کام کرتا ہے۔ اس امر سے مراد ہے کہ آپ جس بھی تکنیکی سمجھ بوجھ کی بنیاد پر اپنی حکمت عملیوں کو بنا رہے ہیں، اس امر کی کبھی ضمانت نہیں ہو گی کہ مارکیٹ آپ کی امید کے مطابق کام کرے گی۔ ہو سکتا ہے کہ آپ کا تجزیہ یہ تجویز کرے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بہت زیادہ امکان موجود ہیں، لیکن یہ عمل پھر بھی یقینی نہیں ہے۔

آپ پر ٹریڈنگ کی اپنی حکمت عملیوں کو سیٹ اپ کرنے پر، اس عمل کو زیرِ غور لانا لازم ہے۔ اس امر سے قطع نظر کہ آپ کتنے تجربہ کار ہیں، یہ تصور کرنا بالکل بہترین خیال نہیں ہے کہ مارکیٹ آپ کے تجزیے کے مطابق کام کرے گی۔ اگر آپ ایسا کرتے ہیں، تو آپ بڑے سائز اور ایک نتیجے پر بہت زیادہ کی بولی لگانے کے شکار ہیں، جس سے بڑئ مالیاتی نقصان کا خطرہ ہو سکتا ہے۔


7. دیگر ٹریڈرز کی اندھا دھند پیروی کرنا

اگر آپ کسی ہنر میں مہارت حاصل کرنا چاہتے ہیں، تو اپنے خاکے کو مسلسل بہتر کرنا لازم ہے۔ یہ بالخصوص مالیاتی مارکیٹس کی ٹریڈنگ کی بات آنے پر سچ ہوتا ہے۔ درحقیقت، مارکیٹ کے بدلتے حالات اسے ایک ضرورت بناتے ہیں۔ سیکھنے کے بہترین طریقوں میں سے ایک یہ ہے کہ تجربہ کار تکنیکی تجزیہ کاروں اور ٹریڈرز کی پیروی کریں۔

تاہم، اگر آپ مستقل طور پر بہترین بننا چاہتے ہیں، تو آپ پر اپنی صلاحیتوں کو تلاش کرنا اور ان پر کام کرنا بھی لازم ہے۔ ہم اس عمل کو آپ کا منفرد انداز کہہ سکتے ہیں، ایسی چیز جو آپ کو بطور ٹریڈر دیگر افراد سے مختلف بناتی ہے۔

اگر آپ کامیاب ٹریڈرز کے متعدد انٹرویوز پڑھتے ہیں، تو آپ یقینی طور پر یہ نوٹ کریں کہ ان تمام کی حکمت عملیاں قدرے مختلف ہیں۔ درحقیقت، کسی ایک ٹریڈر کے لیے بہترین انداز میں کام کرنے والی ایک حکمت عملی، کسی دیگر کے لیے مکمل طور پر ناممکن ہو سکتی ہے۔ مارکیٹس سے منافع حاصل کرنے کے لاتعداد طریقے موجود ہیں۔ آپ پر اپنی شخصیت اور ٹریڈنگ کی طرز کے لیے بہترین تلاش کرنا لازم ہے۔

کسی اور کے تجزیے پر منحصر ہوتے ہوئے ٹریڈ میں داخل ہونا، کبھی کبھار کارآمد ثابت ہو سکتا ہے۔ تاہم، اگر آپ بنیادی سیاق و سباق سمجھے بنا ہی دیگر ٹریڈرز کی اندھا دھند پیروی کرتے ہیں، تو یہ حتمی طور پر طویل مدت میں کارآمد ثابت نہیں ہو گا۔ یقیناً، اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ کو دیگر افراد کی پیروی یا ان سے سیکھنا نہیں چاہیئے۔ اہم امر یہ ہے کہ آیا آپ ٹریڈ کے خیال سے متفق ہیں اور آیا یہ آپ کے ٹریڈنگ سسٹم کے موافق ہے۔ آپ کو دیگر ٹریڈرز کی اندھا دھند پیروی نہیں کرنی چاہیئے، اگرچہ وہ تجربہ کار اور مشہور ہوں۔


اختتامی خیالات

ہم نے سب سے زیادہ بنیادی غلطیوں میں سے کچھ کو بیان کیا ہے، جنہیں آپ کو تکنیکی تجزیہ استعمال کرنے پر نظر انداز کرنا چاہیئے۔ یاد رکھیں، ٹریڈنگ آسان نہیں ہے، اور عمومی طور پر اس کے ساتھ طویل مدتی سمجھ بوجھ کے ساتھ رسائی کرنا زیادہ آسان ہے۔

ٹریڈنگ میں مستقل طور پر ماہر ہونا ایک ایسا عمل ہے، جس میں وقت لگتا ہے۔ اپنی ٹریڈنگ کی حکمت عملیوں کو بہتر بنانے اور ٹریڈ کے اپنے ذاتی تصورات کو عملی شکل دینے کا طریقہ سیکھنے کے لیے کافی محنت کی ضرورت ہوتی ہے۔ آپ اس طرح، اپنی صلاحیتوں کو معلوم کر سکتے ہیں، اپنی کمزوریوں کی شناخت کر سکتے ہیں، اور سرمایہ کاری اور ٹریڈنگ کے اپنے فیصلوں کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔

اگر آپ چارٹ کے تجزیے کے متعلق مزید پڑھنا چاہتے ہیں، تو تکنیکی تجزیے میں استعمال ہونے والے 12 مقبول کینڈل اسٹک پیٹرنز ملاحظہ کریں۔