تعارف
پروف آف ورک پہلا تیار ہونے والا رضامندی کا الگورتھم تھا، اور، تاحال، یہی غالب رہا ہے۔ اس کو 2008 میں Satoshi Nakamoto نے Bitcoin کے وائٹ پیپر میں متعارف کروایا تھا، لیکن اس کی ٹیکنالوجی اس سے کافی عرصہ قبل حاصل کی جا چکی تھی۔
کرپٹو کرنسی سے پہلے کے دنوں میں Adam Back کا ہیش کیش پروف آف ورک کے الگورتھم کی ایک ابتدائی مثال ہے۔ کوئی ای میل بھیجنے سے قبل ارسال کنندگان سے تھوڑی سی کمپیوٹنگ کی انجام دہی کا تقاضا کر کے، وصول کنندگان جعل سازی کم کر سکتے ہیں۔ قانونی حوالے سے مجاز ارسال کنندہ کو ورچوئل طور پر اس کمپیوٹیشن کی کوئی قیمت نہیں چکانا پڑے گی، لیکن یہ مجموعی لحاظ سے ای میلز بھیجنے والے کسی فرد کے لیے فوری طور پر مفید ثابت ہو گی۔
دوہرا خرچہ کیا ہوتا ہے؟
دوہرا خرچ اس وقت وقوع پذیر ہوتا ہے جب ایک ہی فنڈز کو ایک سے زائد دفعہ خرچ کیا جاتا ہے۔ یہ اصطلاح تقریباً خاص طور پر صرف ڈیجیٹل پیسے کے تناظر میں استعمال ہوتی ہے – بہرحال، آپ کو یکساں مادی کیش دو بار خرچ کرنے میں خاصی دقت پیش آئے گی۔ آج جب اب آپ کافی کے لیے ادائیگی کرتے ہیں، تو آپ اپنے کیش کو کسی ایسے کیشیئر کے سپرد کرتے ہیں جو ممکنہ طور پر اس کو ایک رجسٹر میں لاک کر دیتا ہے۔ آپ سڑک کے پار کسی دوسری کافی شاپ پر نہیں جا سکتے اور اسی بِل کے عوض کافی کے ایک اور کپ کے لیے ادائیگی نہیں کر سکتے۔
ڈیجیٹل کیش کی اسکیموں میں، اس بات کا امکان موجود ہوتا ہے کہ آپ ایسا کر سکتے ہیں۔ یقیناً آپ نے اس سے پہلے کسی کمپیوٹر فائل کی نقل تیار کی ہو گی – آپ اس کو فقط کاپی اور پیسٹ کر دیتے ہیں۔ آپ وہی فائل دس، بیس، پچاس لوگوں کو ای میل کر سکتے ہیں۔
چونکہ ڈیجیٹل پیسہ محض ڈیٹا کی شکل میں ہوتا ہے، اس لیے آپ کو اس چیز کی ضرورت ہوتی ہے کہ لوگوں کو مختلف جگہوں پر یکساں یونٹس کو کاپی اور خرچ کرنے سے روک سکیں۔ بصورت دیگر، آپ کی کرنسی قلیل عرصے میں ہی تباہ ہو جائے گی۔
پروف آف ورک کیوں ضروری ہوتا ہے؟
اب، ہمارے پاس یونٹس ٹریک کرنے کا ایک راستہ موجود ہے۔ اگر باب کیرول کو بھیجے گئے دو یونٹس کے ساتھ کوئی دوسری ٹرانزیکشن کرنے کی کوشش کرتا ہے، تو ہر شخص کو فوراً علم ہو جائے گا۔ گروپ ٹرانزیکشن نوٹ پیڈ پر شامل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔
اب، ہو سکتا ہے یہ ایک چھوٹے گروپ میں تو کارآمد رہے۔ ہر کوئی ایک دوسرے کو جانتا ہے، لہٰذا شاید وہ اس بات پر متفق ہوں گے کہ کس دوست کو نوٹ پیڈ پر ٹرانزیکشنز شامل کرنی چاہئیں۔ لیکن اگر ہم 10,000 شرکاء کا کوئی گروپ چاہیں تو اس صورت میں کیا ہو گا؟ اس صورت میں نوٹ پیڈ کا تصور زیادہ کارآمد نہیں ہوتا، کیونکہ کوئی بھی شخص اس کی نظم کاری کے لیے کسی اجنبی پر اعتماد نہیں کرنا چاہتا۔
اس صورت میں پروف آف ورک کی ضرورت پیش آتی ہے۔ یہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ صارفین وہ پیسہ خرچ نہیں کر رہے جس کو خرچ کرنے کا حق ان کے پاس موجود نہیں۔ PoW کا الگورتھم گیم تھیوری اور کرپٹو گرافی کے امتزاج کو استعمال کرتے ہوئے، ہر فرد کو سسٹم کے اصولوں کے مطابق بلاک چین اپڈیٹ کرنے کے قابل بناتا ہے۔
PoW کس طرح کام کرتا ہے؟
مندرجہ بالا صورت میں بلاک چین ہمارا نوٹ پیڈ ہے۔ لیکن ہم فرداً فرداً ٹرانزیکشنز شامل نہیں کرتے – اس کے بجائے، ہم انہیں بلاکس میں اکٹھا کرتے ہیں۔ ہم نیٹ ورک پر ٹرانزیکشنز کا اعلان کرتے ہیں، اس کے بعد بلاک کو تخلیق کرنے والے صارفین انہیں امیدوار بلاک میں شامل کریں گے۔ ٹرانزیکشنز صرف اس صورت میں درست تصور کی جائیں گی جب ان کا امیدوار بلاک ہی تصدیق شدہ بلاک بن جائے گا، یعنی اسے بلاک چین پر شامل کر دیا گیا ہے۔
درج کردہ ڈیٹا حاصل کرنے کے لیے کسی بلاک ہیش کو واپس کرنا ورچوئل طور پر ناممکن ہوتا ہے۔ تاہم، اندراج معلوم ہونے سے، آپ کے لیے اس بات کی تصدیق کرنا آسان ہوتا ہے کہ آیا ہیش درست ہے۔ آپ کو بس فنکشن کے ذریعے اندراج کو جمع کروانا اور یہ چیک کرنا ہوتا ہے کہ آیا نتیجہ یکساں ہے۔
پروف آف ورک میں، آپ کو لازماً وہی ڈیٹا فراہم کرنا چاہیئے جس کا ہیش مخصوص شرطوں سے مماثل ہو۔ لیکن آپ کو یہ معلوم نہیں کہ وہاں تک کس طرح پہنچتے ہیں۔ آپ کے پاس واحد آپشن اپنے ڈیٹا کو ایک ہیش کے فنکشن سے گزارنا اور یہ چیک کرنا ہوتا ہے کہ آیا یہ شرطوں سے مماثل ہے۔ اگر ایسا نہیں ہوتا، تو آپ کو ایک مختلف ہیش کو حاصل کرنے کے لیے اپنے ڈیٹا کو معمولی سا تبدیل کرنا ہو گا۔ آپ کے ڈیٹا میں ایک حرف بھی تبدیل ہوا تو یہ ایک مکمل طور پر مختلف نتیجے کا باعث ہو گا، لہٰذا اس میں ممکنہ نتیجے کی پیشگوئی کا کوئی طریقہ نہیں ہوتا۔
خلاصہ یہ کہ، مائننگ بلاک چین ڈیٹا جمع کرنے اور اسے nonce کے ساتھ اس وقت تک ہیش کرنے کا عمل ہوتا ہے کہ جب تک آپ کو کوئی مخصوص ہیش نہیں مل جاتا۔ اگر آپ کو پروٹوکول کی جانب سے سیٹ کردہ شرطوں پر پورا اترنے والا کوئی ہیش مل جاتا ہے، تو آپ نیٹ ورک پر نئے نیا بلاک براڈ کاسٹ کرنے کا حق حاصل کر لیتے ہیں۔ اس پوائنٹ پر، نیٹ ورک کے دیگر شرکاء نیا بلاک شامل کرنے کے لیے اپنی بلاک چینز اپڈیٹ کرتے ہیں۔
آج کل کی اکثر کرپٹو کرنسیز کے لیے، شرطوں کو پورا کرنا ناقابلِ یقین حد تک مشکل ہے۔ نیٹ ورک پر ہیش کا ریٹ جس قدر زیادہ ہوتا ہے، کسی درست ہیش کو تلاش کرنا بھی اتنا ہی مشکل ہوتا ہے۔ یہ اس چیز کو یقینی بنانے کے لیے کیا جاتا ہے کہ بلاکس جلدی سے تلاش نہ کیے جا سکیں۔
جیسا کہ آپ تصور کر سکتے ہیں، کہ آپ کے کمپیوٹر پر بڑی تعداد میں ہیشز کا اندازہ لگانے کی کوشش مہنگی ثابت ہو سکتی ہے۔ آپ کمپیوٹیشنل سائیکلز اور بجلی کو ضائع کر رہے ہوتے ہیں۔ لیکن اگر آپ درست ہیش کو تلاش کر لیتے ہیں تو پروٹوکول آپ کو کرپٹو کرنسی کے انعام سے نوازے گا۔
آئیں اب تک جو کچھ ہم نے سیکھا ہے اسے دہرا لیں:
- اسے مائن کرنا آپ کے لیے مہنگا ہوتا ہے۔
- اگر آپ درست بلاک کو تیار کر لیتے ہیں تو آپ کو انعام دیا جاتا ہے۔
- کوئی صارف اندراج معلوم کر کے، اپنے ہیش کو بآسانی چیک کر سکتا ہے – مائننگ نہ کرنے والے صارفین زیادہ کمپیوٹیشنل طاقت کو خرچ کیے بغیر کسی بلاک کی درستگی کی توثیق کر سکتے ہیں۔
اب تک، تو سب بہترین ہے۔ لیکن اگر آپ دھوکہ دہی کی کوشش کریں تو کیا ہو گا؟ آپ کو دھوکہ دہی پر مبنی ٹرانزیکشنز کا مجموعہ بلاک میں داخل کرنے اور اس طرح درست ہیش تیار کرنے سے روکنے کے لیے کیا چیز موجود ہے؟
نیٹ ورک غیر درست ٹرانزیکشن کو شامل کرنے والے کسی بھی بلاک کو خودکار طور پر مسترد کر دے گا۔ آپ کو دھوکہ دہی کی محض کوشش بھی مہنگی پڑ سکتی ہے۔ آپ لاحاصل طور پر اپنے وسائل کو ضائع کریں گے۔
کرپٹو کرنسی پر آغاز کرنا چاہتے ہیں؟ Binance پر Bitcoin کو خریدیں!
پروف آف ورک بمقابلہ پروف آف اسٹیک
اس کے باوجود، یہ PoW کے ٹریک ریکارڈ کے نزدیک بھی نہیں ہے۔ اگرچہ اسے زیاں کار سمجھا جا سکتا ہے، لیکن مائننگ واحد ایسا رضامندی کا الگورتھم ہے جس نے خود کو اسکیل پر ثابت کیا ہے۔ صرف ایک دہائی کے عرصے میں، یہ کھربوں ڈالرز مالیت کی ٹرانزیکشنز کر چکا ہے۔ اس بارے میں کوئی رائے دینے کے لیے کہ آیا PoS اس کی سکیورٹی سے مقابلہ کر سکتا ہے، اسٹیکنگ کو وسیع پیمانے پر باقاعدہ جانچ کرنے کی ضرورت ہے۔
اختتامی خیالات
پروف آف ورک دوہرے خرچ کے مسئلے کا اصل حل ہے اور یہ پائیدار اور محفوظ ثابت ہو چکا ہے۔ Bitcoin ثابت کر چکا ہے کہ ہمیں ایک ہی فنڈز دو بار خرچ ہونے سے بچانے کے لیے مرکزی اداروں کی ضرورت نہیں ہے۔ کسی غیر مرکزی ماحول میں موجود شرکاء کرپٹو گرافی، ہیش کے فنکشنز، اور گیم تھیوری کے شاطرانہ استعمال سے، کسی مالیاتی ڈیٹا بیس کی حالت پر متفق ہو سکتے ہیں۔