ہوم
لغت
بلاک کا انعام

بلاک کا انعام

نو آموز
کمیونٹی کی طرف سے جمع کروایا گیا - مصنف: Caner Taçoğlu
بلاک کے انعام سے مراد کسی مائنر کو کامیابی سے نئے بلاک کی توثیق کرنے پر، حاصل ہونے والی کرپٹو کرنسی ہے۔ بلاک کا انعام دو عناصر سے مل کر بنتا ہے: بلاک سبسڈی اور ٹرانزیکشن فیس۔ بلاک سبسڈی نئے تشکیل کردہ کوائنز پر مشتمل ہوتی ہے اور بلاک کے انعام کا ایک بڑا حصہ ظاہر کرتی ہے۔ دوسرا حصہ ٹرانزیکشنز کی ادا کردہ تمام فیس کا مجموعہ ہوتا ہے، جو بلاک میں شامل ہوتی ہیں۔

چونکہ بلاک کا انعام تقریباً سارا ہی بلاک سبسڈی پر مشتمل ہوتا ہے، اس لیے لوگوں کی طرف سے اسے بلاک کا انعام کہتے ہوئے بلاک سبسڈی کے متعلق بات چیت کرنا کافی عام ہے۔ چنانچہ مقبول اصطلاح میں، "بلاک کے انعام" کی اصطلاح سے مراد فیس نہیں ہوتی ہے۔

اس Bitcoin کی مثال میں، بلاک سبسڈی کی شروعات 50 BTC پر ہوئی تھی اور یہ ہر 210,000 بلاکس (تقریباً ہر چار سال) کے بعد نصف ہو جاتی ہے۔ ایسے عمل کو Bitcoin کی نصف کاریکہتے ہیں۔ 2012 میں Bitcoin کی بلاک سبسڈی 25 BTC، 2016 میں 12.5 BTC، اور 2020 میں 6.25 BTC تک کم ہو گئی تھی۔

نئے تشکیل کردہ کوائنز، کوائن بیس ٹرانزیکشن نامی خاص قسم کی ٹرانزیکشن کے ذریعے تخلیق کیے جاتے ہیں۔ روایتی طور پر، کوائن بیس ٹرانزیکشن بلاک پر شامل ہونے والی پہلی ٹرانزیکشن ہے، اور یہ بنیادی طور پر کسی چیز کے بغیر ہی کوائنز بناتی ہے کیونکہ کوائنز کسی واحد خالی ان پُٹ سے اخذ کیے جاتے ہیں۔

پوسٹس شیئر کریں
ایک اکاؤنٹ کو رجسٹر کریں
آج ہی ایک Binance اکاؤنٹ کھولتے ہوئے اپنی معلومات عمل میں لائیں