TL؛DR
پروف آف اسٹیک، پروف آف ورک کا ایک مقبول، متبادل معاہداتی میکانزم ہے۔ ٹرانزیکشنز کی توثیق کے لیے کمپیوٹنگ پاور کی ضرورت کی بجائے، توثیق کاران کے لیے لازم ہوتا ہے کہ وہ کوائنز اسٹیک کریں۔ یہ حقیقت درکار توانائی کی کھپت بہت حد تک کم کر دیتی ہے۔ پروف آف اسٹیک غیر مرکزیت، سکیورٹی، اور توسیع پذیری کو بھی بہتر بناتا ہے۔
تاہم، کرپٹو تک رسائی کے بغیر، پروف آف اسٹیک تک رسائی کا امکان نسبتاً کم ہوتا ہے۔ مارکیٹ کی کم حد کی حامل بلاک چینز کے ساتھ 51% حملہ پورا کرنا آسان ثابت ہو سکتا ہے۔ چونکہ پروف آف اسٹیک نہایت ہی متنوع ہوتا ہے، اس لیے اس میں مختلف بلاک چینز اور استعمال کی صورتوں کے لیے ایک وسیع پیمانے پر بہت ساری اقسام موجود ہوتی ہیں۔
تعارف
پروف آف اسٹیک، اب تک بلاک چین نیٹ ورکس کے لیے ایک مقبول ترین انتخاب ہے۔ لیکن اس قدر زیادہ اقسام کے ساتھ، اس کے بنیادی تصورات سمجھنا ذرا مشکل ہو سکتا ہے۔ آج کل، یہ آپ کو اپنی اصل حالت میں شاذ و نادر ہی نظر آئے گا۔ اس کے باوجود، پروف آف اسٹیک کی تمام اقسام یکساں بنیادی و کلیدی تصورات کی حامل ہوتی ہیں۔ ان مماثلتوں کو سمجھنے سے آپ کو اپنے زیرِ استعمال ہونے والی بلاک چینز میں سے بہتر انتخابات کرنے اور ان کی عمل کاری کا طریقہ کار سمجھنے میں مدد ملے گی۔
پروف آف اسٹیک سے کیا مراد ہے؟
پروف آف اسٹیک کس طرح کام کرتا ہے؟
اتفاقیہ بلاک کا انتخاب
بلاک کے اتفاقیہ انتخاب کے طریقے میں، توثیق کاران کو ہیش کی کم ترین مالیت اور بلند ترین اسٹیک کے امتزاج کے حامل نوڈز کو تلاش کرتے ہوئے منتخب کیا جاتا ہے۔ چونکہ اسٹیکس کے سائز عوامی ہوتے ہیں، لہٰذا دیگر نوڈز کے ذریعے اگلے تخلیق کار کی پیشین گوئی کی جا سکتی ہے۔
کوائن کی عمر کا انتخاب
کوائن کی عمر کے انتخاب کا طریقہ کار اس بنیاد پر نوڈز کا انتخاب کرتا ہے کہ ان کے ٹوکنز کو اسٹیک ہوئے کتنا عرصہ ہو چکا ہے۔ کوائن کی عمر کا حساب کوائنز اسٹیک کرنے کے لیے لگائے جانے والے دنوں کی تعداد کو اسٹیک کردہ کوائنز کی تعداد کے ساتھ ضرب دے کر لگایا جاتا ہے۔
جب کوئی نوڈ کسی بلاک کو تخلیق کر لیتا ہے، تو اس کے کوائن کی عمر کو صفر پر ری سیٹ کر دیا جاتا ہے، اور اسے کوئی دوسرا بلاک تخلیق کرنے کے قابل ہونے کے لیے ایک خاص مدت تک انتظار کرنا پڑتا ہے - یہ عمل بڑے اسٹیک کی حامل نوڈز کو بلاک چین پر غالب آنے سے روک دیتا ہے۔
ٹرانزیکشنز کی توثیق
پروف آف اسٹیک کا الگورتھم استعمال کرنے والی ہر کرپٹو کرنسی کے پاس اپنے ذاتی اصولوں اور طریقوں کے امتزاج کا ایک ایسا سیٹ موجود ہوتا ہے جوکہ ان کی نظر میں ممکنہ طور پر نیٹ ورک اور اپنے صارفین کے لیے ایک بہترین امتزاج ہوتا ہے۔
اگر کوئی نوڈ مزید ایک تخلیق کار کا کردار ادا نہ کرنا چاہے، تو ایک مخصوص مدت کے بعد اس کا اسٹیک اور حاصل شدہ انعامات کو ریلیز کر دیا جائے گا، جس کی وجہ سے نیٹ ورک کو اس چیز کی توثیق کے لیے وقت مل جائے گا کہ نوڈ کی جانب سے بلاک چین پر دھوکہ دہی پر مبنی کسی قسم کے بلاکس شامل نہیں کیے گئے۔
کون سی بلاک چینز پروف آف اسٹیک استعمال کرتی ہیں؟
ذیل میں بلاک چین کے ایسے نیٹ ورکس فراہم کیے گئے ہیں، جو پروف آف اسٹیک یا اسی کی کسی قسم کا استعمال کرتے ہیں:
1. BNB چین
پروف آف اسٹیک کے فوائد
پروف آف ورک کی نسبت، پروف آف اسٹیک واضح طور پر کئی ایک فوائد کا حامل ہے۔ یہی وجہ ہے، نئی بلاک چینز تقریباً ہمیشہ ہی پروف آف اسٹیک کا استعمال کرتی ہیں۔ اس کے فوائد میں شامل ہیں:
موافقت
جیسے کہ صارفین کی ضروریات اور بلاک چینز تبدیل ہوتی رہتی ہیں، اسی طرح پروف آف اسٹیک بھی تبدیل ہو سکتا ہے۔ دستیاب متبادلات کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ یہ چیز آسانی سے دیکھی جا سکتی ہے۔ اس کا میکانزم متنوع ہے اور بلاک چین کے استعمال کی اکثر صورتوں سے ہم آہنگ ہو سکتا ہے۔
غیر مرکزیت
زیادہ سے زیادہ صارفین کو نوڈز چلانے کی ترغیب دی جاتی ہے کیونکہ یہ طریقہ نسبتاً زیادہ سستا ہے۔ یہ ترغیب اور بے ترتیب ہونے کا عمل بھی نیٹ ورک کو مزید غیر مرکزی بناتا ہے۔ اگرچہ اسٹیکنگ پولز بھی موجود ہیں، تاہم اس کے باوجود کسی فرد کا پروف آف اسٹیک کے تحت کسی بلاک کو کامیابی سے تخلیق کرنے کا امکان زیادہ ہے۔ مجموعی لحاظ سے، یہ اسٹیکنگ پولز کی ضرورت کم کر دیتا ہے۔
توانائی کا موثر استعمال
توانائی کی کارکردگی کے لحاظ سے پروف آف ورک کے مقابلے میں پروف آف اسٹیک ناقابلِ یقین حد تک مؤثر ہے۔ حصہ لینے کی لاگت کا دارومدار، پزلز کو حل کرنے کی شماریاتی لاگت کی بجائے، کوائنز اسٹیک کرنے پر آنے والی معاشی لاگت پر ہوتا ہے۔ یہ میکانزم، معاہداتی میکانزم چلانے کے لیے درکار توانائی کی طلب میں خاطر خواہ کمی کا سبب بنتا ہے۔
توسیع پذیری
چونکہ پروف آف اسٹیک معاہدے کے قیام کے لیے مادی مشینوں پر انحصار نہیں کرتا، اس لیے یہ مزید توسیع پذیر ہوتا ہے۔ اس میں بڑے مائننگ فارمز یا توانائی کی بڑی سپلائز کی فراہمی کی ضرورت نہیں ہوتی۔ نیٹ ورک پر مزید توثیق کاران شامل کرنے کا عمل نسبتاً زیادہ سستا، آسان اور، مزید قابلِ رسائی ہوتا ہے۔
سکیورٹی
اسٹیکنگ کا عمل توثیق کار کے لیے مالیاتی ترغیب کار کے طور پر کام کرتا ہے تاکہ وہ دھوکہ دہی پر مبنی ٹرانزیکشنز پر عمل کاری انجام نہ دے۔ اگر نیٹ ورک کو، دھوکہ دہی پر مبنی کسی ٹرانزیکشن کا پتہ لگتا ہے، تو توثیق کار اپنے اسٹیک کے ایک حصے اور مستقبل میں حصہ لینے کے حق سے محروم ہو جائے گا۔ لہٰذا جب تک اسٹیک انعام سے زیادہ ہو، توثیق کار کو دھوکہ دہی پر مبنی سرگرمی کے باعث اتنے کوائنز حاصل نہیں ہوں گے، جتنے کا اسے خسارہ ہو جائے گا۔
تاہم، یہ نقصان دہ بھی ثابت ہو سکتا ہے جس کی وضاحت ہم ذیل میں کریں گے۔
پروف آف اسٹیک کے نقصانات
اگرچہ پروف آف ورک کے مقابلے میں پروف آف اسٹیک بہت سارے فوائد کا حامل ہے، تاہم اس کی کچھ کمزوریاں بھی ہیں:
فورکنگ
رسائی
اسٹیکنگ کے عمل کا آغاز کرنے کے لیے، آپ کو بلاک چین کے مقامی ٹوکن کی سپلائی کی ضرورت ہو گی۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ ٹوکن کو کسی ایکسچینج یا کسی دوسرے طریقہ کار سے خریدیں۔ مطلوبہ رقم کے اعتبار سے، آپ کو موثر طور پر اسٹیکنگ کا آغاز کرنے کے لیے خاطر خواہ سرمایہ کاری کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔
پروف آف ورک کے ساتھ، آپ مائننگ کے لیے سستا ساز و سامان خرید سکتے ہیں یا اسے کرائے پر بھی لے سکتے ہیں۔ اس کے ذریعے، آپ کسی پول میں شامل ہو سکتے ہیں اور توثیق کرنے اور فوری طور پر کمائی کے عمل کو شروع کر سکتے ہیں۔
51% حملہ
اگرچہ پروف آف ورک کو بھی 51% حملوں کا خطرہ لاحق رہتا ہے، تاہم پروف آف اسٹیک کے ساتھ یہ عمل بآسانی انجام دیا جا سکتا ہے۔ اگر کسی ٹوکن کی قیمت کریش ہو جاتی ہے یا مارکیٹ میں سرمائے کے اعتبار سے بلاک چین کی حیثیت کم ہو جاتی ہے، تو 50% سے زائد ٹوکنز کو خریدنا اور نیٹ ورک کو کنٹرول کرنا نظریاتی اعتبار سے سستا ثابت ہو سکتا ہے۔
پروف آف ورک بمقابلہ پروف آف اسٹیک
جب ہم دو معاہداتی میکانزمز کا موازنہ کرتے ہیں، تو ان کے درمیان چند بنیادی فرق موجود ہوتے ہیں۔
پروف آف ورک (PoW) | پروف آف اسٹیک (PoS) | |
مطلوبہ ساز و سامان | مائنگ کا ساز و سامان | کم از کم رقم یا کچھ بھی نہیں |
توانائی کی کھپت | زیادہ | کم |
رجحان کی سمت | مرکزیت | غیر مرکزیت |
توثیق کا طریقہ | شماریاتی ثبوت | کوائنز کی اسٹیکنگ |
تاہم، بلاک چینز پر پروف آف اسٹیک کے میکانزمز کی وسیع اقسام موجود ہیں۔ بہت سارے فرق استعمال کردہ اصل طریقہ کار پر منحصر ہوں گے۔
پروف آف اسٹیک پر استوار ہونے والے دیگر معاہداتی میکانزمز
پروف آف اسٹیک وسیع پیمانے پر قابلِ قبول ہوتا ہے۔ ڈویلپرز، بلاک چین کے استعمال کی مخصوص صورتوں کے مطابق درست طریقہ کار تبدیل کر سکتے ہیں۔ ذیل میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے طریقوں کو ملاحظہ کیا جا سکتا ہے
ڈیلیگیٹڈ پروف آف اسٹیک (DPoS)
ڈیلیگیٹڈ پروف آف اسٹیک صارفین کو توثیق کار بنے بغیر، کوائنز کو اسٹیک کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ اس صورت میں، وہ بلاک کے انعامات میں شیئر حاصل کرنے کے لیے انہیں کسی توثیق کار کی ذمہ داری پر اسٹیک کرتے ہیں۔ ممکنہ توثیق کار کی ذمہ داری پر جتنے زیادہ ڈیلیگیٹرز اسٹیک کریں گے، اس کے انتخاب کا موقع اُس قدر ہی زیادہ ہو گا۔ عام طور پر توثیق کاران، بطور ترغیب شیئر کردہ رقم ڈیلیگیٹرز کے ساتھ تبدیل کر سکتے ہیں۔ کسی توثیق کار کی ساکھ بھی ڈیلیگیٹرز کے لیے ایک اہم عنصر ہوتی ہے۔
نامزد کردہ پروف آف اسٹیک (NPoS)
نامزد کنندگان، زیادہ سے زیادہ 16 تصدیق کنندگان کی ذمہ داری پر اسٹیک کرنے کو منتخب کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد یہ نیٹ ورک، ان کے اسٹیک کو منتخب کردہ توثیق کاران کی ذمہ داری پر برابر تقسیم کر دے گا۔ Polkadot، گیم تھیوری اور انتخابی تھیوری میں بھی کئی طریقوں کو استعمال کرتا ہے تاکہ اس بات کا تعین کیا جا سکے کہ نیا بلاک کون تخلیق کرے گا۔
پروف آف اسٹیک کی اتھارٹی (PoSA)
خلاصہ
Bitcoin کے بعد سے اس طریقہ کار میں نمایاں تبدیلی آئی ہے جس کے ذریعے ہم کسی نیٹ ورک میں ٹرانزیکشن کے بلاکس شامل کرتے ہیں۔ اب ہمیں کرپٹو کا معاہدہ تخلیق کرنے کے لیے شماریاتی طاقت پر انحصار کرنے کی مزید ضرورت نہیں ہے۔ پروف آف اسٹیک کے سسٹم کے بہت سارے فوائد ہیں، اور تاریخی حوالے سے یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ پروف آف اسٹیک واقعتاً کارآمد ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پروف آف ورک پر مشتمل مٹھی بھر نیٹ ورکس میں سے صرف ایک Bitcoin ہی باقی رہ جائے گا۔ فی الوقت، ایسا معلوم ہے کہ پروف آف اسٹیک ایک لمبے عرصے تک قائم رہے گا۔